Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : جئے سندھ تحریک کا شفیع کرنانی کے قاتلوں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ٹھٹھہ : جئے سندھ تحریک کا شفیع کرنانی کے قاتلوں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)جئے سندھ تحریک کا شفیع کرنانی کے قاتلوں کی رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
    راول کرنانی، فقیر رذاق انڑ، امجد شورو، اور شہید کے فرزند جام سنگھار کرنانی نے مظاہرہ کی قیادت کیشہید کے قاتلوں کو باعزت رہا کرنا شکوک پیدا کرتا ہے مظاہرین
    یاد رہے کہ اس قبل 23اکتوبر 2022 کو جئے سندھ تحریک کی قیادت چیئرمین شبیر احمد جمالی، سینئر وائس چیئرمین حاجی انور حسین کرنانی، وائس چیئرمین نصیر احمد منگی، جنرل سیکریٹری سورھیہ سندھی، فقیر عبدالرزاق انڑ، روال کرنانی، جاوید کرنانی نے کرنانی ھاؤس میں صحافیون کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم پرست رہنما شفیع محمد کرنانی کے قتل کیس میں تمام ملزمان کو بری کرنے کےخلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا فیصلہ اور پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیاتھا۔
    جیے سندھ تحریک کے چئیرمین شفیع کرنانی کے قتل میں نامزد ملزمان کی عدالت سے رہائی کے خلاف تنظیم کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ 16 اپریل 2016 میں بائی پاس پر مرحوم شفیع محمد کرنانی کو دن دھارے قتل کردیا گیا تھا جس میں گرفتار تمام ملزمان نے ایس ایس پی کے سامنے اور عدالت میں اقبالی بیان میں قتل کا اعتراف کیا تھااور سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت رد کی تھی، پھر بھی عدالت کافیصلہ حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ رہائی کہ بعد پرٹوکول میں گھروں تک پہنچایا گیا جو کئی سوالات کو جنم دیتا ہے انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور غیرممالک میں مقیم سندھیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اواز بلند کریں انہوں نے چیف جسٹس اف پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف نوٹس لیں اور مرحوم شفیع محمد کرنانی کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

  • ٹھٹھہ : سوزوکی پک اپ کی ٹریلر سے ٹکر 9 افراد زخمی ،پک اپ ڈرائور کی حالت نازک

    ٹھٹھہ : سوزوکی پک اپ کی ٹریلر سے ٹکر 9 افراد زخمی ،پک اپ ڈرائور کی حالت نازک

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) سوزوکی پک اپ کی ٹریلر سے ٹکر 9 افراد زخمی ،پک اپ ڈرائور کی حالت نازک
    تفصیل کےمطابق ٹھٹھہ کے علاقہ مول سے واپس آتے ہوئے گھوگھڑو پیر کے قریب سوزوکی پک اپ ٹریلر سے ٹکرا گئی،اس حادثہ کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے جھمپیر ہسپتال میں لایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ،فرسٹ ایڈ کے بعد تمام زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ متقلکردیا گیا ہے ان زخمی میں پک اپ ڈرائور کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے.

  • ٹھٹھہ : منشیات اور گٹکہ فروشوں کی شامت آگئی، 2 گرفتار

    ٹھٹھہ : منشیات اور گٹکہ فروشوں کی شامت آگئی، 2 گرفتار

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)منشیات اور گٹکہ فروشوں کی شامت آگئی، 2 گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ 2 ہزار (2000) گرام چرس، 1 سو 33 تینتیس (133) کلو گھٹکہ مٹیریل، 200 پیکٹ میں پڑیاں اور 1 کورولا کار برآمد 2 ملزمان گرفتار،سب انسپکٹر منظور چانڈیو بمعہ اسٹاف سی آئی اے ٹھٹہ نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر نوری آباد تا جھرک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے *کورولا کار میں گٹکہ مٹیریل اور میں پڑیاں سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ فروش ملزم گل ولی ولد سوز گل پٹھان کو 10 کٹہ چورہ سپاری وزن 120 کلو، 13 پیکٹ ZSP تمباکو پتی اور 200 پیکٹ میں پڑیوں سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر 69/2022 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھرک۔ ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر عبدالمجید بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے درگاہ محمد علی شاہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم نور علی ولد بچایو ملاح کو 2 ہزار (2000) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر 166/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ مکلی۔

  • ٹھٹھہ : سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوٹیز کے خلاف اپریشن

    ٹھٹھہ : سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوٹیز کے خلاف اپریشن

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوٹیز کے خلاف اپریشن
    تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کی نگرانی میں روینیو، انکروچمنٹ، پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھارو میں غیر قانونی قائم اسامہ اور نیو ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹیز، مرحبا فارم ہاؤس اور دیگر کئی غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوز کرتے ہوئے مسمار کر دیا گیا، اس کے علاوہ کئی غیر قانونی تعمیرات کو بھی سیل کر دیا گیا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے کہا کہ ضلع کے اندر کسی بھی قبضہ مافیا کو غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی، تعمیرات اور قبضے کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کوئی بھی قبضہ مافیہ اس طرح کے غیرقانونی کاموں میں مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی خواہ وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

  • ڈی جی خان : پیشی پر آئے ملزم کو مخالف نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

    ڈی جی خان : پیشی پر آئے ملزم کو مخالف نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان عدالت پیشی پر آئے ہوئے محمد ابراہیم نامی شخص کو شاہنواز بندوآنی نے فائر مار کر قتل کر دیا ہے ،ملزم کو عدالت گیٹ کی سیکورٹی پر مامور اہلکار نے آلہ قتل سمیت موقع پر گرفتار کر لیا ہے . ملزم نے مقتول کو پانچ فائر مارے جس پر مقتول موقع پر جاں بحق ہوگیا مقتول شاہنواز نے کچھ سال قبل ملزم کے والد پیر بخش چنگوانی کو قتل کر دیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس کے بیٹے نے موقع پا کر اندھا دھند فائرنگ کر کے شاہنواز کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ پولیس تھانہ سول لائن کی بروقت کارروائی ملزم حوالات میں بند کردیا ہے اور تفتیش جارہ ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق شاہنواز اور ابراہیم کے مابین سابقہ دشمنی کا معاملہ بتایا جا رہا ہے۔
    ملزم شاہنواز بندوآنی پولیس کی حراست میں

  • بھارتی نیوی کے 8 افسران قطر میں گرفتار

    بھارتی نیوی کے 8 افسران قطر میں گرفتار

    بھارتی نیوی کے 8 ریٹائر افسران کو قطر میں گرفتار کرلیا گیا، بھارتی اخبار کے مطابق سابق افسران قطری کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے۔
    یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ٹوئٹر صارف ڈاکٹر میتو بھرگوا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ریٹائر نیوی افسران 57 دنوں سے دوحہ میں غیرقانونی حراست میں ہیں، ٹوئٹر صارف نے اس میں وزیراعظم مودی، وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو ٹیگ کیا تھا۔
    بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق نیوی افسران ایک قطری کمپنی کے لیے کام کرتے تھے جو خود کو قطر کے دفاع، سیکیورٹی اور دیگر سرکاری ایجنسیز کا شراکت دار بتاتی ہے۔
    اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں کہ سابق بھارتی نیوی افسران کو کیوں گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف کیا الزامات ہیں۔
    زیر حراست افسران کو دوحہ میں موجود بھارت کے سفارتی مشن نے رواں ماہ کے آغاز میں قونصلر رسائی فراہم کی تھی۔

  • راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی،چونترہ کے گاؤں میال میں 09 قتلوں میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،

    راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی،چونترہ کے گاؤں میال میں 09 قتلوں میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار،

    باغی ٹی وی ، راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی،چونترہ کے گاؤں میال میں 09قتلوں میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، اشتہاری مجرم ربنوازنے بیٹوں اورساتھیوں کے ساتھ ملکر جولائی 2020میں 09افراد کو قتل کردیا تھا،09مقتولین میں خواتین اورمعصوم بچے شامل تھے،اشتہاری مجرم ربنوازواقعہ کے بعد سے رپورش تھا،جس کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لیے چیلنج تھی،ہم شہریوں کی حفاظت کے لئے دن رات محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس اورجد ید ٹیکنالوجی کی مدد سے چونترہ کے گاؤں میال میں 09قتلوں میں ملوث مرکزی ملزم ربنواز کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم ربنوازنے بیٹوں اورساتھیوں کے ساتھ ملکر جولائی 2020میں 09افراد کو قتل کردیا تھا،09مقتولین میں خواتین اورمعصوم بچے شامل تھے،اشتہاری مجرم ربنوازواقعہ کے بعد سے رپورش تھا،جس کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لیے چیلنج تھی،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے ایس پی صدر کو سنگین واقعہ میں ملوث مرکزی اشتہاری ربنواز کی گرفتاری کاخصوصی ٹاسک دیا تھا،اشتہاری مجرم قتل اوراقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،واقعہ کے 72گھنٹے کے اندر اشتہاری مجرم کے 02بیٹے دانش اوراکرام، بھائی اشرف اوربھتیجا عاقب گرفتار کیے گئے تھے،اندوہناک واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا تھا،سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھاکہ قتل، ڈکیتی، رابری جیسے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتاری سے نہیں بچ سکتے، ہم شہریوں کی حفاظت کے لئے دن رات محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

  • کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمناراور ریلیاں

    کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمناراور ریلیاں

    ڈیرہ غازیخان ،شیخوپورہ (نمائندگان) کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی قوم متحد ہے،
    ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل میں کشمیریوں کی حمایت میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،اسکے بغیر ہمارا ملک ادھورا ہے،27اکتوبر1948کو بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیلئے اپنی افواج وادی میں اتاریں،بھارتی حکومت نے1935کے ایکٹ میں ترامیم کرکے غیر قانونی قبضہ کو تاحال برقرار رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت کرتے رہینگے،اقوام عالم کو آگاہ کررہے ہیں کہ بھارتی مظالم کو فوری روکا جائے،ہم کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم کشمیریوں کی سپورٹ کے عہد کو دہراتے رہیں گے،کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے،ان پر ظلم و ستم کا دور ختم ہونے والا ہے۔سیمینار میں طلبا وطالبات نے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے تقاریر کیں اور ٹیبلوز بھی پیش کئے۔سیمینار میں کمپیئرنگ کے فرائض محبوب جھنگوی نے انجام دئیے۔قبل ازیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے آرٹس کونسل میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
    شیخوپورہ سے محمد طلال کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک کی طرح شیخوپورہ اور اسکی پانچوں تحصیلوں میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں ضلع کونسل ہال میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے کی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، تحریک انصاف کے عہدیداران ، کارکنان اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور ہاتھوں میں بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر احتجاج کیا۔
    ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے اخلاقی ، سفارتی حدود کو پار اور سیاسی قوانین کو پامال کیا ہے۔ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

  • راجن پور : پولیس تھانہ سٹی کا جوے کے اڈّے پرچھاپہ،5 جواری گرفتار

    راجن پور : پولیس تھانہ سٹی کا جوے کے اڈّے پرچھاپہ،5 جواری گرفتار

    باغی ٹی وی ، راجن پور ( نامہ نگار)راجن پور : پولیس تھانہ سٹی کا جوے کے اڈّے پرچھاپہ،5 جواری گرفتار
    تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی راجن پور کی کامیاب کارروائی ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور کا جوے کے اڈّے پرکامیاب ریڈ نقد رقم معہ تاش وغیرہ برآمد۔ کامیاب کاروائی کے نتیجے میں 5 جواری معہ تاش جوا کھیلتے ہوئے گرفتار پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج اور مزید قانونی کاروائی جاری۔ اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ معاشرے سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہی اہم مشن ہے۔

  • ڈی جی خان : کمشنرکا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیرتعمیر پناہ گاہ کا دورہ کیا، پناہ گاہ  ایک ہفتہ میں فنکشنل کرنے کی ڈیڈلائن

    ڈی جی خان : کمشنرکا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیرتعمیر پناہ گاہ کا دورہ کیا، پناہ گاہ ایک ہفتہ میں فنکشنل کرنے کی ڈیڈلائن

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیرتعمیر پناہ گاہ کا دورہ کیا،انہوں نے پناہ گاہ کو ایک ہفتہ میں فنکشنل کرنے کی ڈیڈلائن د ے دی۔مخیر حضرات کے تعاون سے پناہ گاہ میں مریضوں،انکے لواحقین کو کھانا کی فراہمی بھی شروع کر دی جائے گی،کمشنر نے پناہ گاہ کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔انہوں نے بجلی میٹر اور واٹر بور کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگائیں اور پناہ گاہ کے کیچن میں ایگزاسٹ بھی لگانے کا حکم دیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پناہ گاہ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کو بہتر بنایا جائے،یہ پناہ گاہ ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر صوبوں کے عوام کو بھی ریلیف فراہم کرے گا،کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پیڈز وارڈ کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے ہسپتال میں زیرعلاج بچوں کے علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی بارے معلومات لیں۔لیاقت علی چٹھہ نے چلڈرن وارڈ میں پولیو ورکرز کے کام کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم جتوئی،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف، ایس ای بلڈنگ محمد ارشد،ایم ایس ڈاکٹر ریاض بھی ہمراہ تھے۔