باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) شہر کے وسط میں واقع یوسی 15میں سیوریج سسٹم ناکارہ ،نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول گندے پانی میں ڈوب گیا ، پانچ سو سے زائد طالبات کا مستقبل داﺅ پرلگ گیا ،گزرنے کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے نصف تعداد سکول چھوڑ گئی ہے بدبو، تعفن، مچھروں کی بہتات کی وجہ سے تدریسی عمل متاثر ،جلدی و موزی امراض پھیلنے کا خدشہ، کمشنر ڈیرہ نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق یوسی 15گدائی سٹی میںسیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکاہے گزشتہ چار سال سے یہاں پر نکاسی آب کا کوئی کام نہیں کیا گیا ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2کے چاروں طرف سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہے جس سے سکول میں آنے جانے کا راستہ بند ہو گیا ہے سکول کے سامنے کئی فٹ پانی کھڑا ہے نزدیکی گھر سے طالبات کا سکول میں آنے جانے کا عارضی راستہ بنایا گیا وہ بھی تنگ ہو گئے اہل علاقہ نے بتایاکہ کئی بار کارپوریشن حکام کو تحریری درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے نوٹس میں دیا گیا لیکن ان کے کان پر جُو تک نہ رینگی گزر گاہوں پرگٹر اُبل رہے ہیں تعفن سے سانس لینا دشوار ہے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی طالبات سکول چھوڑ کر چلی گئیں ہیں جہاں پر سکول کی تعداد نصف رہ گئی ہے اہل علاقہ بشیر حسین، نذر حسین ، دلشاد ، محمد راشد ، منیر احمد، محمد خاور، محمد فیاض ، محمد فاروق و دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج کا مسئلہ حل کرکے سکول کا راستہ بحال کیا جا ئے ۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

لیڈز یونیورسٹی کے 6ویں عظیم الشان کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)
لیڈز یونیورسٹی کی 6,th عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئر مین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو, وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی، وفاقی سیکرٹری جنید خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹرحمزہ ظہور وٹو،ایم ڈی منیجنگ ڈائریکٹر اسد وٹو،طلحہ وٹو اور رجسٹرار ڈاکٹر سعید احمد سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی, کانووکیشن میں لیڈزیونیورسٹی کے انجینئرنگ ،ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز، بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس اور کمپیوٹر سائنس کے شعبہ جات کے 1100 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں ۔ کانووکیشن میں نمایاں تعلیمی کارکردگی دکھانے والے 16طلباءو طالبات کو رول آف آنر میڈل 16 طلباءو طالبات کو امتیازی کارکردگی کا تمغہ اور 55 طلبہ و طالبات میرٹوریس سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا, اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو نے کہا کہ ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی اور فخر سے لیڈز یونیورسٹی کہ 6ویں کنونشن کا جشن منا رہے ہیں یونیورسٹی ملک میں معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے لٸے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی, وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ندیم بھٹی نے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات کیلئےاعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ادارے کا کینیڈا اور ملائیشیا کی یونیورسٹییز کے ساتھ تعلیمی معاہدہ ہو گیا ہے جس سے ہمارے طلباءو طالبات بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔لیڈز یونیورسٹی طلبہ اور طالبات کیلئے نا صرف تعلیمی بلکہ تربیتی ادارہ بھی ہے, ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو کا کہنا تھا کہ لاہور لیڈز یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی بلکہ ایک تربیتی ادارہ بھی ہے۔ہم بچوں کو بہترین انفراسٹرکچر کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی کاموں میں سہولیات کے ذریعے سپورٹ کرتے ہیں, ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے ملکی تعمیروترقی کے لٸے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا انہوں نے بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی پر لیڈز یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا -

تونسہ : بازاروں میں تاجروں دکانیں باہر سجالیں ،پیدل چلنا بھی محال گیا
منگڑوٹھہ باغی ٹی وی (عمران لنڈ نامہ نگار )تونسہ کے بازاروں میں تاجروں دکانیں باہر سجالیں ،پیدل چلنا بھی محال گیا
تفصیل کے مطابق تونسہ شریف سٹی کے مختلف روڈوں پر کاروباری حضرات نے اپنے دوکانوں کے سامنے تجاوزات کے باعث پیدل آنے جانے والےمسافروں اور شہروں کیلۂے دشواریوں کا سبب بناء رکہا ہے جس سے عوام کو اس بات پر تفتیش اور دشواری بھی ھے عوامی وسماجی حلقوں نے بالا حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس تجاوزات کو ختم کر کےعوام کیلۂےآسانی پیدا کی جائے -

شرقپور میں منشیات فروشوں،مفرور اشتہاری مجرمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں
باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف (محمد طلال سے) ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شرقپور شریف محمد لطیف گجر کی زیرنگرانی اے ایس آئی مشاق گجر کی منشیات فروش،مفرور اشتہاری مجرمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف دبنگ کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ شرقپور شریف کے مقدمہ نمبر 554/22 جرم 392 ت پ میں اشتہاری مجرم رانا طارق کو ساتھی راحت علی سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے دروان تلاشی لاکھوں روپے نقدی اور آتشیں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ایس ایچ او تھانہ شرقپور شریف محمد لطیف گجر نے صدر پریس کلب شرقپور شریف حاجی خلیل احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے پیش نظر اب مزید بہتر حکمت عملی ترتیب دی ہے مختلف جگہوں پر ناکے بھا لگائے جارہے ہیں اور پٹرولنگ کے ذریعے مشکوک افراد کی سنیپ چیکنک بھی کی جارہی ہے اب علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے
-

ٹھٹھہ : گھوڑاباری کے گاؤں محمد حسین ہنگورو سے چار ماہ سے زیادہ عرصے سے برساتی پانی کی نکاسی نا ہونے سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑیں،
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کی ساحلی تحصیل گھوڑاباری کے گاوں محمد حسین ہنگورو سے چار ماہ سے زیادہ عرصے سے برساتی پانی کی نکاسی نا ہونے سے وبائی بیماریاں پھوٹ پڑیں، ھلال احمر ترکی اور ٹھٹھہ کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد، منتخب نمائیندے اور ضلع۔ انتظامیہ نے اج تک گاوں انے کی زحمت گوارہ نہیں کی گاوں کاسربراہ حسین ہنگورو
تفصیل کے مطابق برسات کو گزرے چار ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے مگر گھوڑاباری کے گاوں محمد حسین ہنگورو سے اج تک پانی نہیں نکل سکا ہے جس کی وجہ سے گاوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں گاوں والوں کے مطابق اج تک بار بار شکائت کے باوجود نا تو کوئی منتخب نمائندہ یہاں ایا یے نا ہی ضلع انتظامیہ نے انے کی زحمت کی ہے جس کی وجہ سے گاوں میں ڈینگی، ملیریا ، ہیپاٹائٹس ، اور ڈائیریا کی بیماریاں ہھیل گئی ہیں وبائی امراض پھلینے کی اطلاع پر معروف سماجی رہنما اور ھلال احمر ٹھٹھہ کے چئیرمین حاجی حنیف میمن نے گاوں میں ایک موبائیل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائینہ کیااور ادویات فری مہیا کیں ، اس موقع پر پڑوسی ملک ترکی کی ھلال احمر کی نمائیندہ محرمہ ماھین ، ھلال احمر اسلام آباد کے نمائیندے ڈاکٹر عتیق نے حاجی حنیف میمن جے ساتھ موبائیل میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا جس کے بعد محترمہ ماھین اور ڈاکٹر عتیق نے متاثرہ گاوں کادورہ کرکے متاثرین سے ان کے مسائیل پر بات جیت کی اور ان کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی میڈیکل کیمپ میں چار سوسے زیادہ مریضوں کا معائینہ کیا گیا -

ملک بھر کی طرح کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے کیلئے ٹھٹھہ اور ننکانہ میں بھی یوم سیاہ منا یا گیا
ملک بھر کی طرح کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے کیلئے ٹھٹھہ اور ننکانہ میں بھی یوم سیاہ منا یا گیا
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب احسان اللہ ایاز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی طرح کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ضلع ننکانہ صاحب میں بھی یوم سیاہ منایا گیا ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر قیادت ڈپٹی کمشنر آفیسر یوم سیاہ کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں اے سی آصف اقبال ،سی او ضلع کونسل ساجدمشرف سمیت تمام محکمہ جات کے افسران اور ملازمین اور سول سوسائٹی نے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ،یہ ریلی اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کی ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتی ہےخطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل فوری ہونا چاہیے اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی بھائیوں کو بھارتی چنگل سے نجات ملے گی کشمیری عوام کو بھارتی مظالم کے آگے تنہا نہیں چھوڑیں گے.
ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ پورے ملک کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٽنٽ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آريسر اور اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری ڈاکٹر راشد چنہ کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے "یوم سیاہ” کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے مکلی پریس کلب تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی – ریلی میں شرکت کرنے والوں نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور پلے کارڈز اٹھاکر کشمیر کے حق اور انڈیا کے خلاف فلک شگاف نعریبازی کی – اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آريسر اور اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری ڈاکٹر راشد چنہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت اور ظلم کے خلاف ہم اپنا آواز بلند کرتے رہینگے – آج کے دن پر جموں کشمیر پر بھارت نے زبردستی قبضہ کیا اور ان کو حقوق سے محروم کیا گیا، یہی سبب کہ ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے – انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کراتے ہوئے کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالا جائے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے میں اپنا کردار ادا کیا جائے – ریلی میں روینیو، تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، انفارميشن سمیت مختلف محکموں کے افسران و عملے کے علاوہ سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور اسکولی طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی – -

ٹھٹھہ : عوامی پریس کلب کے وفد کی ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)عوامی پریس کلب کے وفد کی ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات
تفصیل کے مطابق آج عوامی پریس کلب کے وفد بلاول سموں ،وفا اکرم عباسی ، راجہ قریشی، ای بی شورو، ملک منظور، مراد خاصخلی، الطاف ناریجو ، ایاز جلالا نی،علی محمد درس،اور پریس کے ممبران نے ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات کر کےٹھٹھہ ضلع میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے ماوا گٹکہ کی فیکٹریاں برسٹ کی اور آئس ، چرس ،ہیروئن و دیگر منشیات فروشوں کی گرفتاری اور کامیاب مہم پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کو پھولوں کاگلدستہ ،اجرک اور لونگیوں کے تحفے پیش کۓ اور انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا کی بھر پورکوریج کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے عوامی پریس کلب کے وفد کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ منشیات گٹکا ماوا انسانی جان لیوا ہیں جو انسانوں کو موت کے منہ میں لے جاتے ہیں اس کے بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں گے اس موقع پر انسپیکٹر فیصل میمن کو بھی منشیات کے خلاف بہترین کار گردگی پر اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا. -

ٹھٹھہ : کیج فش فارمنگ کے 15 روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کیج فش فارمنگ کے پندرہ روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ فشریزڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او جنید وٹو کی ہدایات پر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کیج کلچر میڈم ڈاکٹر صفیہ کی زیر نگرانی کراچی کے ایک ہوٹل میں کیج فش فارمنگ کے پندرہ روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کراچی بحریہ یونیورسٹی اور بیلہ یونیورسٹی بلوچستان سے پچیس طلباء اور پندرہ فش فارمرز کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی تربیتی کورس میں شریک مختلف یونیورسٹیوں كے طلباء کو نہ صرف کیج فش فارمنگ کے جدید طریقوں سے آگاہ کیا گیا بلکہ اس حوالے سے عملی اقدامات کا مشاہدہ بھی کرایا (ایف ڈی بی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ٹریننگ انچارج نوید ابڑو نے تقریب کے شرکاء کو تربیتی کورس کے اغراضِ و مقاصد سے آگاہ کیا جس کے بعد کورس کے ٹیکنیکل مینیجر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر عبد المالک، سید راحیل حسین اور سردار امجد نے تربیت حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی اس تقریب کے مہمان خصوصی ایکوا کلچر فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر سید دائم شاہ نے تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ جو کچھ سیکھ چکے ہیں اسے پوری مہارت کے ساتھ فارمنگ كے شعبے ميں پورے خلوص نیت سے آزمائيں کیونکہ ملک اور مچھلی کی کاشت کا مستقبل ان پر منحصر ہے ملک میں فش فارمنگ کی ترقی کو نہ صرف ممکن بنایا جائے بلکہ اس سطح تک لے جایا جائے جہاں آج دنیا کے بیشتر ممالک ہیں فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ اور ایکوا کلچر فارمرز ایسوسی ایشن اس سلسلے میں ہر ممکنہ کوششوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی.
-

ٹھٹھہ : سوشل ایکٹیوسٹ کی جانب سے ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)سوشل ایکٹیوسٹ کی جانب سے ہندو مذہب کے تہوار دیوالی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل ایکٹوسٹ میڈم حسنہ قریشی کیجانب سے گوٹھ بچو کولھی دھابیجی میں دیوالی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر ویرجی کولھی ٹھٹہ بار کے وکلاء فرحان شمس میمن ایڈووکیٹ امداد سرکی پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء حیدر سموں جرنلسٹ میڈیا کونسل پاکستان کے چیئرمین وحید اللہ، علی گل جوکھیو، آرائیں اتحاد کے رہنماء کاشف علی آرائیں کو خصوصی طور پر اس تقریب میں مدعو کیا گیا اس موقعہ پر اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا میڈم حسنہ قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں اقلیتی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر انسانیت کا درس دینا چاہئے انہوں نے اس موقعہ پر دیئے بھی جلائے گئے اور بھجن کا اہتمام کیا گیا جبکہ میڈم حسنہ قریشی کیجانب سے خصوصی طور پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا -

ٹھٹھہ : ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کاگھیرتنگ
باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ 1 ہزار 1 سو (1100) گرام چرس، 3 سو 64 چونسٹھ (364) بیگز 40 لیٹر دیسی شراب اور پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد
11 منشیات فروش، 1 گھٹکہ فروش سمیت 1 روپوش گرفتار،ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ انسپکٹر محمد اسلم گگو، انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑموری اے ایس آئی فیصل اعجاز اور انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹھہ اے ایس آئی نجم الدین بلوچ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ٹھٹھہ شہر میں کارروائیاں کرکے 5 منشیات فروش ملزمان غلام مصطفیٰ عرف ریمبو بلوچ کو (1100 گرام چرس)، محمد اسلم بشیر، عمران راجپوت کو (39 بیگز دیسی شراب)، راجو حمائتی، عبدالشکور مگسی کو (35 بیگ دیسی شراب)سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر الگ الگ مقدمات درج کردیےاس کے علاوہ تھانہ ٹھٹہ پر چوری کے مقدمات 233/2022 سیکشن 457,380 ت۔پ اور 245/2022 سیکشن 457,380 ت۔پ میں مطلوب روپوش ملزم فرید بھٹ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر عبدالمجید بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی اے ایس آئی غلام مصطفیٰ جاکھرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جنگشاہی اور مکلی میں کارروائیاں کرکے 6 منشیات فروش سمیت 1 گھٹکہ فروش وجاھت اقبال راجپوت کو (49 پیکٹ گھٹکہ) ماوا، ممتاز خشک، بھٹو جاکھرو کو (110 بیگز، 20 لیٹر)، غفار خاصخیلی، گلزار حمایتی، پیار علی چانگ کو (150 بیگز، 20 لیٹر) اور شبیر آمڑو کو (30 بیگز) دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔
