گوجرخان فرسٹ ائیر کا طالب علم بس سے گرکر جاں بحق
باغی ٹی وی،گوجرخان( شیخ ساج ند قیوم،امہ نگار ) گورنمنٹ سرورشھید نشان حیدر ڈگری کالج کا سال اول کا طالب علم گھنگھریلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب جی ٹی روڈ پر گھر سے کالج جاتے ہوئے مسافر بس سے گرکر موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی طالب علم محمد سمیع گوجرخان کے علاقہ تھرجیال کا رہائشی بتایا جاتا ہے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

گوجرخان: بس سے گر کر طالب علم جاں بحق
-

کندھ کوٹ :27 اکتوبر یوم سیاہ ،شہریوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی
باغی ٹی وی ( نامہ نگار)27 اکتوبر یوم سیاہ پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے جوش و جذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ متعلقہ شعبہ جات اور شہریوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کی یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی .
تفصیل کے مطابق ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی ریلی میں شریک شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف نعرے لگائے پاکستان اور کشمیر کا پرچم بھی لہرایا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اس کے ساتھ ساتھ مودی کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے حاصل کر کے رہیں گے ہم کشمیر بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور دیگر شرکاء نے کہا کہ ریلی میں شریک لوگو نے یکجہتی کر کے ثابت کردیا کہ ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بھارت نے کشمیری عوام اور کشمیر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے شرکہ نے مزید کہا کہ مودی ایک ظالم انسان ہے جس نے کشمیریوں پر بہت ظلم ڈھائے ہے ہم پوری قوم بھارت کو اس ناپاک ارادوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں ، سیاسی و سماجی ضلعی سربراہان، صحافی برادران ،پولیس، اور سرکاری اور نجی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ -

صفدر آباد میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
صفدر آباد میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
باغی ٹی وی ،صفدر آباد (رانا شہباز نثار) حکومت نے مقامی ایم این اے سردار عرفان ڈوگر کی درخواست پر صفدر آباد میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جبکہ خانقاہ ڈوگراں اور فاروق آباد میں نادرا دفاتر کے قیام کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے پرانی اور پسماندہ تحصیل صفدر آباد بھر میں صرف ایک نادرا آفس قائم تھا جس وجہ سے تحصیل کے دور دراز کے مرد و خواتین کو شناختی کارڈ بنوانے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس طرح علاقہ بھر کے لوگوں کو پاسپورٹ بنوانے کے لئے شیخو پورہ جانا پڑتا تھا عوامی مطالبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرزاق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل صفدر آباد کی درخواست پر مقامی ایم این اے سردار عرفان ڈوگر نے صفدر آباد میں پاسپورٹ دفتر کے قیام ،خانقاہ ڈوگراں اور فاروق آباد میں نادرا کے دفاتر کے قیام کے لئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اپنی درخواستیں پیش کیں۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزیراعظم نے صفدر آباد میں پاسپورٹ آفس ، خانقاہ ڈوگراں اور فاروق آباد میں نادرا دفاتر کے قیام کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا جس سے تحصیل بھر کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ -

جتوئی : ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولیاں مارکرقتل کردیا
جتوئی،باغی ٹی وی (نذیر شجراء)ڈکیتی کی واردات ، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو گولیاں مارکرقتل کردیا،شہر سلطان میں شہریوں نے جی ٹی روڈ بند کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی
تفصیل کے مطابق تھانہ جتوئی فلور ملز کے قریب ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان ابو بکر نامی شخص کو گولیاں مار دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی 2 دن بعد شادی ہونی تھی،دوسری طرف شہر سلطان میں شہریوں نے جی ٹی روڈ بند کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی ،تحصیل جتوئی میں روزانہ کی بنیاد پر وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز کوئی نہ کوئی وقوعہ ہو جاتا ہے ، سرکل جتوئی میں پولیس جرائم روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ، جبکہ جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے پولیس مذاکرات میں ناکام ہوئی ہے ،عوام کااحتجاج جاری ہے.

-

سجاول : پولیس کا منشیات,گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
باغی ٹی وی ، سجاول ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان)پولیس کا منشیات,گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
ایس ایس پی سجاول جناب سید امداد علی شاہ صاحب کی ہدایت پر ضلع سجاول پولیس کا منشیات/گٹکا فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ایس ایچ او دڑو آفتاب احمد میمن کی مخفی اطلاع پر دڑو، بنوں روڈ رٹا اسٹاپ پہ کامیاب چھاپہ مار کاروائی،پولیس کارروائی کے نتیجے میں گٹکا فروش ملزم ماما صدیق سومرو گٹکوں سے بھرے تین کٹے (6000) پوری گٹکہ سمیت گرفتار.گرفتار ملزم تھانہ دڑو کے منشیات کے مقدمہ 33/2022 قلم 3/4Peho میں بھی روپوش تھا -

جتوئی : شہرسلطان مین روڈ جتوئی چوک پاکیزہ ہوٹل کے سامنے اندھا دھند فائرنگ،ایک نوجوان قتل
باغی ٹی وی ،جتوئی(نذیر شجراء)شہرسلطان مین روڈ جتوئی چوک پاکیزہ ہوٹل کے سامنے اندھا دھند فائرنگ،ایک نوجوان قتل
تفصیل کے مطابق مین روڈ جتوئی چوک پاکیزہ ہوٹل کے سامنے اندھا دھند فائرنگ ۔فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرلیا دو ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے ہیں ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شیخ عمر کے نام سے کی گئی ہے جو کہ شہرسلطان شہر کا رہائشی تھا-

-

پیرمحل : تھانہ اروتی کی طرف سے مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ۔ گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری
پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار) تھانہ اروتی کی طرف سے مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ۔ گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ۔
تفصیلات کے مطابق: تھانہ اروتی ان دنوں بہت زیادہ چست اور متحرک ہو گیا ہے ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اروتی پولیس نے مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی باضابطہ تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں تھانہ اروتی نے سندھیلیانوالی شہر کے متعدد گھروں کی جامع تلاشی لی ۔ تھانہ اروتی کو لیڈیز پولیس کی مدد بھی حاصل تھی ۔ تلاشی اور پوچھ گچھ کے دوران متعدد مشکوک لوگوں کی شناخت پریڈ کی گئی ان میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جن پر منشیات بیچنے کی اطلاعات پولیس کے پاس تھیں ۔ مشکوک افراد اور ان کے گھروں کی تلاشی کا یہ سلسلہ جاری ہے اور اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ علاقہ بھر سے جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کا قلعہ قمع کیا جاسکے ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد چوری، ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی کے جرائم میں کئی گناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تھانہ اروتی کو ان کارروائیوں کے نتیجے میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جن کا کریڈٹ ایس ایچ او جیون خان اور ان کی مستعد ٹیم کو جاتا ہے -

چیئرمین و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)چیئرمین و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی کا اجلاس، مختلف محکموں میں کرپشن کی ملنے والی شکایات پر مزید کارروائی کے احکامات –
تفصیل کے مطابق چیئرمن اینٹی کرپشن کمیٹی-III و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت مختلف کیسز کی انکوائری کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری اینٹی کرپشن کمیٹی-III اسسٹنٹ ڈائریکٹر/سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملک نظیر احمد، محکمہ پولیس، روینیو، پبلک ہیلتھ و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر/سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملک نظیر احمد کی جانب سے مختلف محکموں میں کرپشن کی شکایات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنرغضنفر علی قادری نے شکایات پر مزید کاروائی اور جانچ پڑتال کے لئے احکامات جاری کئے۔ -

جلالپور بھٹیاں : نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادرائے مظہر اقبال نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی
باغی ٹی وی پنڈی بھٹیاں (شاھدکھرل)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادرائے مظہر اقبال نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی ، عارف شہید پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی ،یاد گار شہدا ءپر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔عوام الناس کی خدمت اور جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آبادرائے مظہر اقبال نے حافظ آباد پولیس کی کمانڈ سنبھال لی ، عارف شہید پولیس لائنز آمد پر ڈی ایس پی رانا محمد اسلم نے ان کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے یاد گار شہداءپر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں کہ جس نے مجھے اس ذمہ داری سے نوازا ہے۔عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ تما م زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر یکسو کیا جائے گا۔غیر قانونی حراست ، تشدد اورشہریوں کے ساتھ ناروا سلوک ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او آفس میں دن دو سے تین بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ بعدازاں ڈی پی او حافظ آباد نے ڈی پی او آفس میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے تعارفی میٹنگ کی اور تمام ایس ایچ اوز نے اپنی اپنی ورکنگ بارے تفصیلی بریف کیا ، ڈی پی او حافظ آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و اہلکاران اپنے روز مرہ کے معمولات کو احسن طریقے سے سر انجام دیں ، دفاتر اور تھانہ جات میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ،فورس کے مورال کو بلند رکھنے کےلئے کردار ادا کیا جائے۔ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی ،دلجمعی سے سر انجام دیں ۔تمام ایس ایچ اوز پبلک اوور میں تھانہ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، جس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیر قانونی حراست اور تشدد ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی, ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا حل اور کرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہو گی۔ کمیونٹی پولیسنگ پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے،میرے دروازے تمام شہریوں اورپولیس ملازمان کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ -

ڈیرہ غازیخان: ریسکیو 1122کا فائر ریسکیور روڈ حادثہ میں جان بحق ، فیملی زخمی، میت آبائی گاﺅں پہنچ گئی
ڈیرہ غازیخان(شہزادخان نامہ نگار) ریسکیو 1122کا فائر ریسکیور روڈ حادثہ میں جان بحق ، فیملی زخمی میت آبائی گاﺅں روانہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر و ریسکیو اہلکاروں کا گہرے دکھ و غم کا اظہار ۔ تفصیلات کےمطابق ڈیرہ غازیخان سنٹر سٹیشن پر تعینات فائر ریسکیور جام کلیم اپنی جاب ایگری منٹ ریگولر کرانے کے لیے لاہور اکیڈمی کار پر جا رہے تھے ان کے ہمراہ اس کی فیملی بھی موجود تھی خانگاہ ڈوگراں انٹر چینج کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک نے ان کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں جام کلیم موقع پر جان بحق ہو گئے اور ان کی مسسز اور بیٹا بیٹی زخمی ہو گئے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ میت کو ڈیرہ غازیخان روانہ کر دیاگیا جہاں پر ان کی میت کو آبائی گاﺅں سپرد خاک کیا جا ئے گا ۔