ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار)کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ میونسپل سروسز کی مانیٹرنگ کیلئے ان ایکشن،علی الصبح یونین کونسل,7,11 1 اور16کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی، اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشیدسی او میونسپل کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد ظفر،پی ایچ اے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر نے غازی کالونی میں صفائی عملہ کی حاضری چیک کی۔پینے کے پانی کی فراہمی،سیوریج نکاسی،ڈھکنوں کی دستیابی بارے معلومات لیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارتوں کے نقشہ جات کی چیکنگ کے اختیارات سیکرٹری یونین کونسلز دے رہے ہیں،میں میونسپل سروسز کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے غازی کالونی کی خالی اراضی کو اچھے مصرف میں لانے کا حکم بھی دیا،انہوں نے شاکر ٹاؤن کے کراؤن فیلئیر کو 24گھنٹوں میں فل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کیلئے30لاکھ روپے سے مین ہولز پر ڈھکن رکھوائے جارہے ہیں،سرکاری ملازمین،سیاسی ورکرز گٹروں کے ڈھکنوں کو چوری ہونے سے بچائیں،ڈھکن چوری کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،لوگوں میں صفائی و ستھرائی بارے آگاہی کیلئے پینا فلیکس لگوائے جائیں۔ لیاقت علی چھٹہ نے پرانی سبزی منڈی ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا۔انہوں نے افسران کو ڈسپوزل سٹیشنوں پر اضافی موٹریں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کی ورکنگ بارے ہر پندرہ روز بعد انہیں رپورٹ دی جائے۔کمشنر نے مقبول آباد،کتاب چوک اور ملحقہ علاقوں میں صفائی عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ بلا اجازت سڑکوں کو توڑنے والوں کیخلاف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جائیں،لوگوں کے مسائل اب انکی ہی دہلیز پر حل کئے جائیں گے،میونسپل سروسز میں اچھا کام کرنیوالے اہلکاروں کو کیش پرائز اور اسناد بھی دی جائیں گی،کمشنر نے کہا کہ مقامی سطح پر صفائی کیلئے جمع ہونیوالے رقم کو اسی مقصد کیلئے خرچ کیا جائے،بہتر میونسپل سروسز کا تسلسل برقرار رکھا اور شہریوں کو ریلیف دیتے رہیں گے،شہری علاقہ میں صفائی و ستھرائی کے بہترین ماڈل کو مثالی بھی بنایا جاسکتا ہے۔ لیاقت علی چٹھہ نے اپنے وزٹ کے دوران افسران کو معاملات بہتری بارے ہدایات بھی دیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈیرہ غازیخان : قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہو ئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں-فیاض احمد
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان(شہزادخان نامہ نگار )قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہو ئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی خصوصی ہدایت پر بغیر روٹ پرمٹ اور اسی طرح اوور چارجنگ ،اوور لوڈنگ کر نے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ایم پی آئی انسپکٹر سیکرٹری آر ٹی اے آفس فیاض احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہو ئے بغیر روٹ پرمٹ ،اوور چارجنگ ،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ ،اوورلوڈنگ کر نے والی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپکٹر فیاض احمد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کر نے والی 153گاڑیوں کے چالان کر کے بھاری جرمانے بھی عائد کرائے گئے ہیں اس خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جا ئے گا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی بھی رعایت نہ برتی جا ئے گی انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ اوورلوڈنگ ،بغیر فٹنس ،اوورچارجنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے اجتناب کریں ورنہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا ئے گا عوامی و سماجی رہنماﺅں ڈاکٹر ندیم قریشی،راشد انصاری،محمد طارق،ساجد علی،عرفان انصاری،عبد الجبار،علی خان ،بلاول خان نے ٹرانسپورٹ انسپکٹر فیاض احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیتے ہو ئے قانون پر عملدرآمد کر انے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
-

ٹھٹھہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، منشیات اور گٹکہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔
ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر نیشنل ہائے وے روڈ کراچی تا ٹھٹہ آری کیمپ گھارو کے قریب دبنگ اور کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر SBB-300 کے خفیہ درازوں میں چھپا کر گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 ملزم سوز علی ولد جان محمد برفت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ٹرک کو حراست میں لیکر ٹرک کو خفیہ درازوں سے 20 کٹہ چورہ سپاری وزن 280 کلو اور 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ گھارو پولیس کی کامیاب کارروائی پر گھارو کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو اور ایس ایچ او و انسپیکٹر گھارو تھانہ ممتاز علی بروھی اور پوری پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی ہے -

آر پی او کا ضلع کوٹ ادو کا دورہ ۔ہنگامی اجلاس،مقتولین کے گھر آمد ،لواحقین سے اظہار ہمدردی،مجرمان کو جلداز جلد کیفر کردار تک پہنچانے کاحکم
ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی کا ضلع کوٹ ادو کا دورہ ۔ہنگامی اجلاس کا انعقاد ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کے کیس میں پیش رفت کا جائزہ ۔مقتولین کے گھر آمد ،لواحقین سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی ۔جائے وقوعہ کا دورہ ،مجرمان کو جلداز جلد ٹریس کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کاحکم
باغی ٹی وی ڈیرہ غازی خان – تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا ۔ڈسٹرکٹ کوٹ ادو پہنچنے پر ڈی پی او کوٹ ادو احمد نواز شاہ نے آرپی او کا پرتپاک استقبال کیا ۔آر پی او کی سربراہی میں ایس ڈی پی او آفس کوٹ ادو میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے وقوعہ میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او کوٹ ادو سمیت کوٹ ادو، سنانواں اور سرور شہید سرکل کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ ڈی پی او نے وقوعہ کی صورتحال اور کیس کی تفتیش میں ہونے والی اہم پیش رفت سے متعلق آر پی او کو بریف کیا۔ آر پی او نے کیس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوٹ ادو کو تمام وسائل بروئے کار لاکر مجرمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مقدمہ کی تفتیش کی مکمل نگرانی کے احکامات جاری کیے ۔میٹنگ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں ۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کےلیے موئثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے سہولت کاروں اور پتھاریداروں کی نشاندہی کرکےان کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔فرائض کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ کے بعد آر پی او سید خرم علی نے میڈیا نمائندگا ن ،انجمن تاجران اور وکلاء کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پولیس کی جانب سے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اس کیس میں ہونے والی پراگریس کو میں خود مانیٹر کررہاہوں۔ اندوھناک واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے کیفرکردار تک پہنچانے تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں مجرمان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں ۔پولیس کی یہ کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہونگی اور بہت جلد مجرمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔ اس کے بعد آر پی اوڈی جی خان سید خرم علی ڈی پی او کے ہمراہ فردا فردا مقتولین شاہ زیب ،محمدطیب اور احسن فیاض کے گھر گئے ۔آرپی او نے لواحقین سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی کی اور مقتولین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔آر پی او نے مقتولین کے وارثان کوتسلی دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مجرمان کی گرفتاری کے لیے دن رات کوشاں ہے بہت جلد مجرمان قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے بعد آر پی او سید خرم علی نے ڈ ی پی او کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے جائے وقوعہ کے اطراف کا تفصیلی جائز ہ لیا ۔اس دوران آر پی او سید خرم علی نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرنے اور مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کےاحکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر آر پی او سید خرم علی کا کہنا تھا کہ وقوعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں جنہیں قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی ۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی ۔ مقتولین شاہ زیب ،محمد طیب اور احسن فیاض کے قتل کا مقدمہ نمبر 669/22 بجرم 392/302 تھانہ کوٹ ادو درج کیا گیا ہے ۔ آر پی او کے حکم پر مجرمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کا سلسلہ جاری ہے ۔ -

ہم نہ تو ضلع تونسہ کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی ہم ایسی گھناؤنی سازش کسی کو کرنے دینگے -سردار جاوید اختر لنڈ
شاہصدردین (شاہد عمران گاڈی)ایم پی اے PP 287 سردار جاوید اختر لنڈ نے علاقہ کی جانی مانی شخصیت سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان حاجی محمد قذافی بیگ کے ساتھ میڈیا کو بتایا کہ ضلع تونسہ شریف کے حوالے سے جو خبریں گردش کررہی ہیں کہ تمن لنڈ کا 95 فیصد رقبہ جو کہ ضلع تونسہ شریف میں شامل کیا جارہا ہئے ۔ میں نے اسمبلی میں،، وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے ساتھ میٹنگ میں بھی یہی بات دہرائی ہئے کہ ہم نہ تو تونسہ شریف کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی ہم ایسی گھناؤنی سازش کسی کو کرنے دینگے ۔۔ ہم لنڈ قوم الحمداللہ غیور قوم ہیں اور ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی جانتے ہیں اگر کسی کی ایماء پر ایسا کیا گیا تو ہماری طرف سے بھرپور ردعمل آئے گا ۔۔ اور یہ بات ہم نے اپنی پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو بھی کہہ دی ہئے ۔۔ لہزہ ہم ڈیرہ غازی خان کے ساتھ تھے ہیں اور ان شاءاللہ تعالیٰ رہیں گے پہلے بھی شادن لنڈ کو ڈیرہ غازی خان کی تحصیل نہ بنا کر ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ،، مگر اب ہم ایسی حرکت کرنے کی کسی بھی شخص کو ہرگز اجازت نہیں دینگے
-

شاہصدر دین پولیس کی کاروائی صدیقی مارکیٹ کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، ڈکیتی کی گئی رقم برآمد، مزید تفتیش شروع
باغی ٹی وی ،شاہ صدردین (شاہدعمران گاڈی ،نامہ نگار) تھانہ شاہصدر دین پولیس کی کاروائی صدیقی مارکیٹ کی ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار، ڈکیتی کی گئی رقم برآمد، مزید تفتیش شروع۔
تفصیلات کے مطابق صدیقی مارکیٹ میں ہونے والی ڈکیتی کا ملزم گرفتار، اور ملزم سے ڈکیتی کئے گئے لاکھوں روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی بہترین سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین محمد انظر معہ ٹیم نے کچھ عرصہ قبل صدیقی مارکیٹ میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزم کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ڈکیتی کی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے اس موقع پر ایس ایچ او نے بتایا کہ صدیقی مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے رقم ڈکیتی کی جس پر مدعی مقدمہ کی درخواست پر تھانہ شاہصدر میں میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 185/22 درج کر کے نامعلوم ڈکیتوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئ ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی بہترین سپرویژن میں ایس ایچ او تھانہ شاہصدردین معہ ٹیم نے دن رات محنت کر کے ایک ملزم موسی سندیلہ کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے ڈکیتی کی گئی رقم 5 لاکھ روپے بھی ریکور کر لئے ہیں۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ریڈ کر رہی ہے ڈکیتی میں ملوث تمام ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔۔ -

گوجرخان : پولیس نے 2 حقیقی بہنوں کا قاتل گرفتار کر لیا
گوجرخان پولیس نے 2حقیقی بہنوں کا قاتل گرفتار کر لیا
گوجرخان(شیخ ساجد قیوم/ نامہ نگار باغی ٹی وی ) تھانہ گوجرخان کی یونین کونسل سوئی چیمیاں کے علاقہ اراضی اعوان میں چند روز قبل دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ھوئی تھی ،گوجرخان پولیس نے نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، 02خواتین کے قتل میں ملوث نامزد ملزم گرفتار،ملزم ادریس نے سابقہ دشمنی کی بناء پر 02 ہفتہ قبل فائرنگ کرکے عصمت شاہین اور سعدیہ منیر کو قتل کر دیا تھا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی نے دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مددسے ملزم کو گرفتار کیا،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم سے تفتیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی -

تلہ گنگ: معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طیب خان سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے ایم ایس بن گئے۔
تلہ گنگ: معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طیب خان سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے ایم ایس بن گئے۔ ایم ایس کا چارج سنبھالنے پر دوست احباب کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری۔
باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تفصیلات کے مطابق معروف چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر طیب خان نے سٹی ہسپتال کے ایم ایس کا ایڈیشنل چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ ڈاکٹر طیب خان عرصہ دراز سے سٹی ہسپتال میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے، موصوف ایک پروفیشل اور قابل ڈاکٹر ہونے کیساتھ ساتھ ایک انتہائی عاجز و انکسار انسان بھی ہیں، ڈاکٹر طیب خان کو ایم ایس بننے پر سابق ایم پی اے ملک شہریار اعوان، سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹگلہ ملک شیر افضل، ملک فاروق، ملک عبدالرؤف، ملک شوکت، ملک اویس، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس تلہ گنگ خواتین کی تحصیل صدر نذرانہ اعوان، نوجوان صحافی لیاقت علی اعوان، چیف ایگزیکٹو پریس فورم نیوز ملک عدنان لطیف، سینئر رپورٹر ریڈ نیوز چکوال شوکت علی ملک، حسن ناصر اعوان، عامر اعجاز اعوان سمیت دیگر دوست احباب نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ سٹی ہسپتال ان کی زیرنگرانی مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ -

سابق خاتون اول محترمہ نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
باغی ٹی وی ،دبئی- سابق خاتون اول محترمہ نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام خاتون اول محترمہ نصرت بھٹو کی 11 ویں برسی صدر پاکستان پیپلزپارٹی
گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پرعقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔تقریب کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر اکرم شہزاد نے کیا۔اس کے بعد حاضرین کے قلوب کو منور کرنے کے لیے نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی۔ڈاکٹر اکرم شہزاد کا شمار متحدہ عرب امارات کے صف اول کے نعت خوانوں میں ہوتا ھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے محترمہ نصرت بھٹو کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان سے ملاقات کا احوال سنایا۔انہوں نے جس جرات وبہادری سے آمریت کا مقابلہ کیا اسکی مثال پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔آمریت کے آسیب میں بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت اور حق کے پرچم کو تھامے رکھا۔جسکی نذیر برصغیر پاک وہند میں ملنا مشکل ھے
صدر پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب نے کہا کہ آپکی زندگی ایک مثالی زندگی تھی۔بیگم نصرت بھٹو نے دکھ اور غم کے بادل دیکھے مگر پھر بھی قوم کے ساتھ استقامت سے کھڑی رہی۔ملک اسلم نثار خٹک ، مشتاق وانی، خواجہ جاوید شفیق گوگا ارشد بٹ ملک خرم شہزاد اعوان ڈاکٹر اکرم شہزاد رضوان عبداللہ فرخ حبیب رانا ارشد نے شرکت کی .آخر پر تمام عالم اسلام سانحہ کارساز بیگم نصرت بھٹو اور ہمارے دیرینہ ساتھی فرخ حبیب کے والد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔تمام مہمانوں کے لیے کھانے اہتمام جناب میاں منیر ہانس نے کیا۔محفل کے اختتام پر پھر ڈاکٹر اکرم شہزاد نے نعت پیش کی۔



-

راجن پور : داجل میں پرانی دشمنی پر باپ بیٹا قتل
راجن پور : داجل میں پرانی دشمنی پر باپ بیٹا قتل
باغی ٹی وی ،راجن پور (نامہ نگار)ضلع راجن پور کے تھانہ داجل تھانہ داجل کی حدود پٹ والی میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ رونما ہواہے ،اس ہونے والی فائرنگ سے باپ بیٹاجاں بحق ہوگئے ،پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے،جانبحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں
