باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی ) ٹھٹھہ شہر میں قریشی بردران محمد فیصل قریشی کے گھر پر عید میلاد النبی کا پروگرام منقعد کیا گیا جس میں شہر کے مشہور نعت خواں اقبال میمن اور ان کے ساتھیوں نے نعت کا پروگرام کلام پاک کی تلاوت سے شروع کیا نعت خواں نے نعت پڑھ کر نعت پروگرام کو جھوما دیا ،محفل نعت میں شہر کے معززین اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی جس میں حاجی جمیل ٹکانی، سجیل قریشی،راجہ قریشی، کاشف قریشی، طفیل قریشی، محمد زین قریشی،ایان قریشی, بلاول قریشی، ایڈوکیٹ شبیع الحسین, حاجی وسیم اختر ٹکانی،حاجی سلیم ٹکانی سمیت شہریوں اور محلے داروں نے بڑے تعداد میں شرکت کی آخر میں دعا مانگی گئی اور لنگر کابھی اہتمام کیا گیا.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

چونیاں : بنک سے16 لاکھ روپے لے کر نکلنے والا تاجر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا،نامعلوم ڈاکو لائسنسی ریفل اور کیش چھین کر فرار
باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار)سرکل بھر میں چوری و ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری تھانہ الہ آباد کی حدود میں نجی بنک سے سولہ لاکھ روپے لے کر نکلنے والا تاجر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا،نامعلوم ڈاکو لائسنسی ریفل اور سولہ لاکھ نقدی چھین کر فرار،پولیس حسب روایت مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد کا رہائشی محمد یسین نجی بنک سے پیسے لے کر نکلا تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تعاقب کر کے تھوڑے فاصلے پر زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر سولہ لاکھ روپے نقدی اور ایک لائسنس ریفل چھین کر فرار ہو گے الہ آباد پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے دوسری جانب بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کارکردگی صفر ہو چکی ہے ایک ماہ کے دوران ایک ہی بنک سے نکلنے والے ایک درجن کے قریب شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا ہے لیکن تاحال پولیس کسی ایک واردات کو بھی ٹریس نہیں کیا مقامی تاجر تنظیموں کے راہنماؤں نے آئی جی پنجاب سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر فوری نوٹس لینے اور زمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
-

پیرمحل : سندھیلیانوالی میں ایک اور موٹر سائیکل اٹھا لی گئی ۔ مقدمہ درج
پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی میں ایک اور موٹر سائیکل اٹھا لی گئی ۔ مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق:سندھیلیانوالی اور گردونواح کے علاقے میں ان دنوں موٹر سائیکلوں کی شامت آئی ہوئی ہے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کوئی نہ کوئی موٹر سائیکل نہ اٹھایا جاتا ہو ۔ زیادہ تر کیسز میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینے گئے ہیں ۔ موٹر سائیکل چوری کرنے اور چھیننے کا عمل سیلاب کی صورتحال کے بعد زیادہ تیز ہوا ہے اور اب تک درجنوں وارداتیں باقاعدہ طور پر رپورٹ ہو چکی ہیں ۔ اسی سلسلے میں چک نمبر 760 گ ب کا رہائشی عمر دراز ولد ریاض احمد اُس وقت اپنی 125 موٹر سائیکل مالیت 95 ہزار روپے سے محروم ہو گیا جب اُس نے سند یلیا نوالی میں واقع اپنی دکان کے آگے موٹر سائیکل کھڑی کی اور معمول کے مطابق کاروبار میں مصروف ہو گیا تھوڑی دیر کے بعد موٹر سائیکل سنبھالی گئی تو وہ غائب تھی ۔ عمر دراز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ذاتی طور پر گردونواح میں اچھی طرح چیکنگ کی ۔ مگر موٹر سائیکل نہ مل سکی ۔ جس پر اُس نے تھانہ اروتی میں درخواست گزاری جس کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے -

پنڈی بھٹیاں : فصلوں کی باقیات جلانے پر7افراد گرفتار
باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں (شاھدکھرل)اسسٹنٹ کمشنر پنڈ ی بھٹیاں بلاول علی ہنجرا ء نے موٹروے کے قریبی دیہات میں فصلوں کی باقیات جلانے پر-7افراد کو گرفتار کر لیا. جبکہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا ء نے کوٹ سرور اور نوتھیں کے علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے والے کاشتکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے. اصغر علی،حق نواز،میشاء، سیف اللہ اور علی وغیرہ گرفتار کر لیا جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا

-

ٹھٹھہ : نوجوان وکیل پر پولیس کا تشدد ، وکلاء کاعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور احتجاج
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)نوجوان وکیل پر پولیس کا تشدد ، وکلاء کاعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور احتجاج
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب گاؤں غلام محمد بروھی میں پولیس کے چھاپے کر دوران نوجوان وکیل پر تشدد کے خلاف وکلاء برادری کاعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ اور احتجاج کیاگیا،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے صدر قادر جروار کی قیادت میں وکلاء کا بار روم سے عدالت کے گییٹ تک احتجاجی ریلی نکالی ،پولیس نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے سرگرم ممبر نادر بروھی کے گھر میں داخل ہوکر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جوکہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے وکلاء، رہنماٹھٹھہ بار کی طرف سے وکیل کے گھر پر حملہ آور پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس داخل کرنے کی قرارداد منظور اور سیشن کورٹ میں درخواست داخل

-

ارشد شریف کاقتل پوری صحافی برادری کاقتل ہے
ارشد شریف کاقتل پوری صحافی برادری کاقتل ہے:سنئیر ممبران پریس کلب شیخوپورہ ۔
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ سنیئر ممبران پریس کلب رانا شاہد،سابق سیکرٹری اطلاعات پر یس کلب حکیم محمود بیگ،کیمرامین علی شاہ،کالم نگارپیر فاروق الحسن نوشاہی،اینکر پرسن شیخ سفیان علی،نجی چینلز کے رپورٹروں اکرام الحق بھٹی،ظہوراحمد بھٹی،رانا مبشرلطیف،وحید احمد،مرزامحبوب بیگ،شیخ بلال مجید آثم،مرزاخالق بیگ،حافظ صغیرالحسن،رانا محمدعاصم،شہبازامین کمبوہ اورمرزاارشد بیگ نے ارشد شریف کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ارشد شریف کاقتل پوری صحافی برادری کاقتل ہے،بے گناہ کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کوبے نقاب ہونے اورتختہ دار پر لٹکائے جانے تک احتجاج جاری رہے گا،قلم سے جہاد کرنے والے ارشد شریف جیسے صحافی صدیوں بعد پیداہوتے ہیں،وہ صحافت کو مقدس پیشہ اورعبادت سمجھ کر رہے تھے،افریقی ملک میں ان کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجانا سادہ بات نہیں،ارشد شریف پاکستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بہت دکھی تھے ان کو ایک معروف چینل سے آف ایئر کرکے انکی زبان بندی کی کوشش کی لیکن جواں مرد صحافی نے ہار نہیں مانی اوربیرون ملک جاکر صحافتی فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنی جان دے کر جام شہادت نوش فرمایا،ہم اس دکھ کی گھڑی میں شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
جتوئی سے .نذیر شجراء کی رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت کی ایک اور اواز اج بند ہو گئی ارشد شریف کے قتل کے خلاف جتوئی میں صحافیوں اور شہریوں کا احتجاج ارمی چیف پاکستان. چیف جسٹس پاکستان. وزیراعظم پاکستان واقعہ کا نوٹس لے
ملک کے معروف صحافی اینکر پرسن ارشد شریف کو جو اج کینیا میں قتل کیا گیا ہے ملک بھر کے صحافیوں اور عوام میں شدید رد عمل دیکھا جا رہا ہے ہمارے پاکستان کے صحافی اس قدر بے یارو مددگار کیوں ہیں اس افسوسناک واقعہ پر تحصیل جتوئی کے صحافیوں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے بھر پور احتجاج کیا اور کہا کہ شعبہ صحافت کے سے وابطہ لوگ غیر محفوظ ہیں ارشد شریف کے قتل کی حکومت پاکستان نوٹس لیکر کینیا کی حکومت سے صاف شفاف تحقیقات کر ائے

-

ٹھٹھہ: حالیہ بارشوں کے بعد چاروں تحصیلوں کے مختلف دیہاتوں میں مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کےٹیکے لگائے گئے
باغی ٹی وی .ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)حالیہ بارشوں کے بعد چاروں تحصیلوں کے مختلف دیہاتوں میں مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کےٹیکے لگائے گئے
تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینیمل ھسبنڈری ٹھٹھہ منیر احمد جعفرانی نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ٹھٹھہ کی چاروں تحصیلوں کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں مال مویشیوں میں مختلف بیماریوں کے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک چھوٹے بڑے جانوروں کو پیٹ جگر اور کیڑوں کے مجموعی طور پر تین لاکھ ستانوے ھزار اور لاکھوں کی تعداد میں مختلف بیماریوں کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ڈاکٹر منیر جعفرانی نے مزید کہا کہ جانوروں کا مفت علاج دوائیں اور ٹیکے کوہستانی علاقے گاؤں منگرخان پلیجو، حسن پلیجو براد آباد اسحاق گوٹھ الھبخش برفت، قادر بخش، شربت خان مری، یعقوب سموں، پیر سکندر شاھ سمیت دیگر مختلف گاؤں دیہاتوں میں علاج و دوائیاں دی گئی ہیں جبکہ ہم نے مختلف ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں جو کہ جانوروں کے علاج میں مصروف عمل ہیں -

ٹھٹھہ : گھارو کے کیفے عمران نے سال 2022ء کا بیسٹ ہائی وے ریسٹورنٹ سندھ کا ایوارڈ حاصل کرلیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو کے کیفے عمران نے سال 2022ء کا بیسٹ ہائی وے ریسٹورنٹ سندھ کا ایوارڈ حاصل کرکے گھارو کے شہریوں کا سر فخر سے بلند۔ تفصیلات کے مطابق گھارو شہر کے وسط میں مین قومی شاہراہ پر واقع کیفے عمران جو لذیذ کھانوں اور صفائی کے حوالے سے پورے سندھ میں اپنا مقام رکھتے ہیں اور کھانوں کے حوالے سے منفرد اور مشہور ہے اور کھانے کے شوقین دور دراز سے سفر کرکے اس ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے آتے ہیں کو ماسٹر کلاس پاکستان انسٹیٹیوٹ کیجانب سے سالانہ ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب کراچی کے مشہور پی سی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں ماسٹر کلاس کے سی او نے سندھ بھر کے مین نیشنل ہائی وے پر قائم تمام ہوٹلز مالکان کو مدو کیا تھا اور ان تمام ہوٹلز میں اعلیٰ معیار کا کھانا اور صفائی کے بہترین انتظامات کئے جانے پر کیفے عمران کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر کیفے کے اونر عمران خان کو سالانہ اینیول کیلیری ایوارڈ 2022ء دیا اس موقعہ پر تقریب میں موجود مہمانوں نے خوش دلی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے ایوارڈ ملنے پر زور دار تالیاں بجا کر انکی حوصلہ افزائی کی جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے پر عمران خان نے کہا کہ میں اپنے پروردگار کا انتہائی مشکور ہوں جس نے مجھے عزت بخشی انہوں نے کہا کہ یہ میری نہیں میرے صوبہ سندھ خاص طور پر میرے ضلع ٹھٹہ اور میرے شہر گھارو کی جیت ہے جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور میرے کام کا سراہا آج انکی محبتوں کو سمیٹنے کا موقعہ ملا میں اپنے پروردگار کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے تقریب میں سندھ کے نامور ہوٹلز مالکان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تھی
-

پٹرولنگ پولیس ہیڈ بكائنی مظفرگڑھ نے 1124 ہیلپ لائن کی عوام الناس میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا
باغی ٹی وی،چوک قریشی ( جمشید سہرانی کی رپورٹ) پٹرولنگ پولیس پوسٹ ہیڈ بكائنی ضلع مظفرگڑھ نے 1124 ہیلپ لائن کی عوام الناس میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا
تفصیل کے مطابق انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر اقبال حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن محمد شریف جٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع مظفرگڑھ عمران عارف سیال کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بکائنی کے بیٹ ایریا میں عوام الناس کو پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 سے متعلق آگاہی مہم دی جا رہی ہے جس کا مقصد عوام الناس کو اس کی اہمیت سے متعلق آگاہ کرنا ہے روڈ پر سفر کرتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی اور مشکل میں پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 کو کال کیا جا سکتا ہے انشاءاللہ پٹرولنگ پولیس بروقت پہنچ کر آپ کو مدد فراہم کرے گی پٹرولنگ پولیس عوام دوست پولیس ہے اس کا مقصد عوام الناس کو تحفظ دینا اور شاہراہوں کو محفوظ کرنا ہے -

پنڈی بھٹیاں : پولیس کی غفلت اورسرپرستی سے ڈھینگرانوالی علاقہ غیر بن گیا۔
باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) پولیس کی غفلت اورسرپرستی سے ڈھینگرانوالی علاقہ غیر بن گیا۔ غریب دیہاتی کو گھرسے اغواکر کے تشددکرتے ہوئے ڈیرے پر لے جاکرباندھ کر مارنے پر بااثرچوہدریوں کے خلاف مقدمہ درج،پولیس گرفتارکرنے کی بجائے سرپرست بن گئی،بااثرچوہدریوں کی سرعام جدید آٹومیٹک اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنا مشغلہ بن گیا۔غریب دیہاتی کے بال بچوں کا گھرسے باہر نکلنا مشکل بناکر زندگی تنگ کردی۔بچے سکول جانے سے قاصر۔ علاقہ میں خوف وہراس کی فضاقائم۔ غریب شخص انصاف کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگا۔حافظ آباد کے علاقہ ڈھینگرانوالی میں بااثر چوہدریوں نے ان کے خلاف پولیس کے پاس انکوائری میں جانے پر و غریب دیہاتی شہزاد لطیف کو گھرسے گھسیٹ کر تشددکرتے ہوئے ڈیرہ پر لے گئے ۔ ڈیرہ پر لے جاکر فلمی اندازمیں باندھ کر تشددکرتے رہے۔ والدہ کے جانے پر والدہ کو بھی باندھ کر تشدداورچاقو سے جسم کے مختلف حصے زخمی کردئیے۔ وقوعہ کے کئی دن گزرنے کے بعد بھی پولیس ان ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کرداراداکررہی تھی،اغواکرکے لے جاتے کی ویڈیووائرل ہونے اورمیڈیا میں آنے پر پولیس تھانہ صدر نے بااثرملزمان کے خلاف مجبوری میں مقدمہ تودرج کرلیا مگرگرفتارکرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کرنے لگی۔ خانہ پری کیلئے ان کے ڈیرہ ریڈکے بہانے جاکر کھاناوغیرہ کھاکر واپس آجاتی ہے پولیس کے جانے کے بعد ملزمان قانون کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اورقانون کو منہ چڑھاتے ہوئے اندھادھندفائرنگ شروع کردیتے ہیں کہ دیکھوہم موجود ہیں پولیس نے ہمیں گرفتارنہیں کیا۔ دوسری طرف اب بااثرچوہدریوں نے غریب شہزاد لطیف اوراسکے اہل خانہ کا گھرسے نکلنا مشکل کردیا ہے۔بچے سکول جانے کیلئے نکلتے ہیں توان کو ڈرادھمکاکرواپس بھیج دیتے ہیں خوف کی وجہ سے بچوں کو بخارہوگیا ہے،ملزمان اس کے گھر کے باہر کھڑے ہوکر گالیاں بکتے ہیں،بھنگڑے ڈالتے ہیں،اوراگرکوئی گھرسے باہر نکلے توتشددکرکے دوبارہ گھرواپس بھیج دیتے ہیں،سرعام اسلحہ کی نمائش سے ڈھینگرانوالی علاقہ غیر کا منظرپیش کررہا ہے اورملزمان سوشل میڈیا پر آٹومیٹک جدید اسلحہ کی ویڈیواپ لوڈ کرتے ہیں اوریہ سب کام پولیس تھانہ صدر اورچوکی سولنگیں اعوان کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ حافظ آباد میں ڈی پی او تعینات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس بالکل بے لگام ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص شہزاد لطیف، اسکے والدہ اوربہن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے اورملزمان کوگرفتارکیا جائے اورعلاقہ میں امن وامان کویقینی بنایا جائے
