باغی ٹی وی ،ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں "ساکا پنجہ صاحب” پر ریسکیو کور فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی اجلاس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی ،ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ساکا پنجہ صاحب پر ریسکیو کور فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی اجلاس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا سکھ برادری کے مذہبی تہوار ساکا پنجہ صاحب” کی تقریبات میں سکھ یاتریوں کو بہتر ریسکیو سروسز مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ریسکیو 1122 "ساکا پنجہ صاحب” کو ایمرجنسی ریسکیو کور فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو ضلع بھر میں کسی بھی ایمرجنسی، حادثہ اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس بھی معمول کی طرح مہیا کی جائیں گی مزید برآں ریسکیورز تمام یاتریوں کے ساتھ اچھے رویوں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو سروسز کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنائیں اس موقع پر اہم مقامات پر موٹر بائیک ریسکیو سروس بھی موجود رہے گی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ننکانہ صاحب : ریسکیو 1122 کا "ساکا پنجہ صاحب” پر ریسکیو کور فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
-

تلہ گنگ : انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے ضلعی چیئرمین اسد عباس کھوکھر کی زیرصدارت میٹنگ
باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) ضلع تلہ گنگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے ضلعی چیئرمین اسد عباس کھوکھر کی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد، جس میں پارٹی کے تمام عہدے داران نے شرکت کی، منعقدہ میٹنگ میں تحصیل صدر شاہد رسول، تحصیل وائس صدر ملک شعیب اور خواتین کی تحصیل صدر نذرانہ بتول، سٹی صدر ایڈوکیٹ نہید اختر، ایڈوکیٹ سید کاظم شاہ وائس سٹی صدر محمد شفیق غوری جنرل سیکٹری عامر سہیل ممبر ملک تصور، ملک سعید، ملک عمران اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شفیق راؤ نے شرکت کی، جس میں لوگوں کی فلاح بہبود اور ان کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی اور رضاکارانہ طور پر لوگوں کے مسائل حل کرنے کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین اسد عباس کھوکھر نے پرائیویٹ سکولوں میں غریب بچوں کو فیس کے بغیر تعلیم دلوانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہر پرائیویٹ سکول میں دس لڑکوں اور لڑکیوں کو فری تعلیم دی جائے تو غریب بچوں کی ایک بڑی تعداد فری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی تمام ٹیم نے بھرپور کوششیں شروع کر دی اور اپنے مضبوط عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس عظیم کام کو سرانجام دینے کا اعادہ کیا ہے۔
-

کندھ کوٹ : بچی سے زیادتی ،مجرم کو سزائے موت 10لاکھ جرمانہ،عدالتی فیصلہ
باغی ٹی وی کندھ کوٹ(نامہ نگار) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بچی سے ریپ کرنے کا جرم ثابت,ملزم کو پھانسی کی سزا اور دس لاکھ جرمانہ عائد
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ فرسٹ ایڈیشنل سیشن کورٹ ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج محمد علی قریشی کا فیصلہ بچی سے ریپ کرنے کا جرم ثابت ہونے پرملزم کو پھانسی کی سزا اور دس لاکھ جرمانہ عائد ،جرمانہ نہ اداکرنے پر چارسال قیدکی سزا کا حکم ، ملزم اسد اللہ کھوسہ نے ایک سال قبل اپنے پڑوسی بچی دس سالہ فرحانہ عرف خوشی بھٹی سے جنسی زیادتی کی تھی ملزم سے والدین اور گواہوں نے 18 لاکھ روپے لیکرنجی سطح پر صلح کرلی تھی . ذرائع کے مطابق ڈی این اے کی رپورٹ ملزم کے خلاف تھی کورٹ ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سکھر سینٹرل جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ -

دربارحضرت عبداللہ شاہ اصحابی، محکمہ اوقاف کے ملازم کا انتقامی بنیادوں پر امکانی تبادلہ پرعوام نے تحفظات کااظہارکردیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) دربارحضرت عبداللہ شاہ اصحابی، محکمہ اوقاف کے ملازم کا انتقامی بنیادوں پر امکانی تبادلہ پرعوام نے تحفظات کااظہارکردیا
تفصیل کے مطابق درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح پر زائرین و علاقے مکینوں کو بنیادی سھولیات دینے اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دینے والے محکمہ اوقاف کے ملازم کی امکانی تبادلہ ہونے پر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نےتحفظات کا اظھارکیا ہے، چیف سیکریٹری سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹیس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پہلے درگاہ شریف پر پانی صفائی و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے زائرین سمیت درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پر آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے لوگوں نے درگاہ پر آنا کم کر دیا جس کی وجہ سے محکمہ اوقاف سمیت درگاہ سے وابستہ افراد کو روزگار سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا ، میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر دو ماہ پہلے درگاہ پر الطاف حسین کو خصوصی طور پر مقرر کیا گیا ، مقرر ہونے کے بعد پانی سمیت بہت سے معاملات درست ہوگئے اور درگاہ کی رونقیں دوبارہ بحال ہونا شروع ہوگئیں، باخبر ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات کی جانب سے محکمہ اوقاف کے ملازم الطاف حسین کی امکانی تبادلہ کرانے اور درگاہ اصحابی کا چارج واپس لینے کے خلاف شدید رنج و غم کا اظھار کرتے ہوئی چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سیکریٹری سروسز محکمہ اوقاف زکوة عشر و مذہبی امور کے سیکریٹری سندھ و پارلیمانی سیکرٹری معاون خصوصی و حکام بالا سے گذارش کرتے ہوئی کہا ہے کہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازم کے امکانی تبادلے کو روکا جائے اس معاملے کی شفاف جانچ اداروں سے کروائی جائے تاکہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پر آنے والے زائرین کو سہولیات مل سکیں اور امن امان کی صورتحال بہتررپے. -

ڈی آئی خان،پولیس کی کامیاب کاروائی ،شہر کو تباہی سے بچا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہر کو تباہی سے بچا لیا
پولیس دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اسی دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا،پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،
واقعہ رتہ کلاچی ڈیری فارم کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپے کے دوران پیش آ یا دہشتگردوں کی لاشوں کو شناخت کیلٸے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے، علاقہ بھر مین سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف معمول کا سرچ آپریشن جاری رہتا ہے اور جب کوئی اطلاع ملتی ہے تو آپریشن کو مزید منظم کیا جاتا ہے،
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
-

جتوئی : نامزدملزمان گرفتار کئے جائیں،جھوٹی اور من گھڑت کارروائیوں کو روکاجائے،شہری کی پریس کلب میں دُوہائی
باغی ٹی وی ،جتوئی(نذیرشجراء )شہرسلطان موضع بیربند کارہائشی محمداختر ولد حاجی احمد قوم بلہ نے دفتر پریس کلب میں آکر میڈیا کو بیان دیاہے کہ ملزمان میں حفیظ عرف بگا خان محمد اسلم رانھجو اور اکرم وغیرہ نے ہمارے گھر کی چاردیواری پھلانگ کر داخل ہوئے اور آتے ہی ہماری عورتوں بچوں پر بہمانہ تشدد کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ہماری عورتیں اور بچے شدید زخمی ہوئے تھے تو میں نے تھانہ شہرسلطان میں درخواست دی کہ ملزمان نے ہمارے گھر کی چاردیواری پھلانگ کر داخل ہوئے اور آتے ہی عورتوں بچوں پر بہمانہ تشدد کیاہے اور ہماری عورتیں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں ہماری کاروائی کی جائے اور پولیس تھانہ شہرسلطان نے مدعی محمداختر کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا اور ملزمان پارٹی نے اپنی کسی اور خاتوں کو خود مارپیٹ کرکے تھانے لے آئے ہیں اور پولیس نے اس کو بھی ڈاکٹ جاری کردیا تو اس خاتون کو آر ایچ سی شہرسلطان میں لے گئے تو وہاں پر اس خاتون کی ڈلیوری کی گئی جس کا بچہ زندہ پائیدا ہوا اور اس خاتون کے پیٹ سے نشہ آور گولیاں بھی نکالی گئی ہیں تو چند گھنٹوں بعد وہ بچہ فوت ہوگیاتھا تو ملزمان پارٹی نے ڈرامہ رچاکر کہاہے اس خاتون کو تشدد کیاگیا لیکن کوئی کوئی تشدد نہیں ہوا اور نہ وہ خاتون اس جھگڑے میں موجود تھی مدعی مقدمہ محمداختر نے یہ بھی کہاہے کہ ملزمان کو سیاسی اور بااثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے اور مجھے بھی شدید خطرہ ہے محمداختر نے کہاہے کہ میں پولیس تھانہ شہرسلطان سے اپیل کرتا ہوکہ میرے مقدمے میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مجھے انصاف فراہم کیاجائے اور ملزمان پارٹی کی جھوٹی اور من گھڑت کاروائیوں کو روکاجائے
-

ٹھٹھہ : محکمہ صحت کے ملازمین کا رسک الاؤنس بحال ،گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) محکمہ صحت کے ملازمین کا رسک الاؤنس بحال ،گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ
تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کی آج سیکرٹری صحت ،اسپیشل سیکرٹری صحت اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد طے ہوا کہ رسک الاوٴنس ایک گریڈ سے 16 گریڈ 17000اور 17 سے اوپر والے افیسرز کو 30000 ہزار کی سمری اج ہی بنا کر بھیج رہے ہیں۔ اسی ماہ کی پانچ تاریخ کو نرسز کے پروموشن جس میں اسٹاف نرسز کے پروموشن 28 آکتوبر کو دو بجے رکھی گئی ہے اور پیرا میڈیکل کا ٹائم اسکیل بھی اسی ٹائم فریم میں ہوگا ،نرسز اور ڈاکٹر ز کی پیڈ ڈیپوٹیشن پالیسی این آئی سی ایچ اور جناح کی اسٹاف نرسز کے پروموشن ایچ او پی جییز اور ڈینٹل ،اسپیشل /ایم ایل او کیڈر اور ایل ایچ وی کے کے مسائل 5نومبر تک حل نہیں ہوئے تو پھر دھرنا دیا جائے گا ۔ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے کہا ہے کل کا دھرنا اتفاق رائے سے موخر کیا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کل سے دو گھنٹے کا احتجاج پورے سندھ میں کیا جائے گا جب تک ہمارے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا. -

بڑھتی ہوئی منشیات فرروشی کو نہ روکا گیا تو پاکستان منشیات سے متاثرہ ممالک کی فہرست شامل ہوجائے گا۔ بابر سلہری
باغی ٹی وی ،چونیاں ( نامہ نگار) بڑھتی ہوئی منشیات فرروشی کو نہ روکا گیا تو ملک کا شمار منشیات سے متاثرہ ممالک کی لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ بابر سلہری
تفصیل کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس پاکستان کے مرکزی صدر بابر سلہری کی جانب سے شروع کی گئی تحریک (Say No To Drugs Movement)ملک کے کو نے کونے میں کام کر رہی ہے۔ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوی منشیات فروشی کا جائزہ لیتے ہوئے تحریک کو تیز کردیا گیاہے۔ سیالکوٹ میں پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی صدر بابر سلہری نے بتایا کہ ا گر ملک میں بڑ ھتی ہوئی منشیات فرو شی کو نہ روکا گیا تو ہماری نسلیں منشیا ت میں ڈوب جایں گی۔پاکستان ہر سال50 ٹن سے زیادہ ہیروین استعمال کرنے والا ملک بن چکا ہے۔UN رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد عوام نشہ کر تی ہے اور ہر سال اس میں 50 ہزار افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ پاکستان کی آنے والی نسلوں اور بین الاقوامی طور پر پاکستان کے وقار کا مسلہ ہے نارکوٹکس کنٹرول اداروں کو اپنا کا م کر نے کی ضرورت ہے۔ اٗنہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی پولیس اور نارکوٹکس ٹیموں کو اس مشن میں بھرپور کام کرنے کی ضرورت تاکہ منشیات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ -

دراہمہ :مصطفی چوک ملتان روڈ پر زرعی ادویات کی دکان پرچھاپہ، بھاری تعداد میں جعلی اور ایکسپائری ادویات برآمد
باغی ٹی وی ،دراہمہ (عبدالوحید رند نامہ نگار)مصطفی چوک ملتان روڈ پر زرعی ادویات کی دکان پرچھاپہ، بھاری تعداد میں جعلی اور ایکسپائری ادویات برآمد
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن کی زیر نگرانی ملک ثنااللہ خان زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ تحصیل ڈیرہ غازی خان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ مصطفی چوک ملتان روڈ پر ملک راحیل کی زرعی دوکان پر کامیاب ریڈبھاری تعداد میں جعلی اور ایکسپائری ادویات برآمدملزم کے خلاف تھانہ دراہمہ میں کارروائی کیلئے ملک ثنااللہ زراعت آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج اس موقع پر
ملک ثنااللہ زراعت آفیسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے آفیسران کی ہدایت کے مطابق کاشتکاروں کو معیاری ادویات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ناقص اور غیر معیاری زرعی اجناس کی فروخت کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ گا -
چوک قریشی: ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، محسن بلوچ
باغی ٹی وی ،چوک قریشی ( جمشید سہرانی کی رپورٹ) سینئر وائس پریذیڈنٹ انصاف ڈاکٹرز فورم جنوبی پنجاب، اور میرے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ علاقے کے امن و امان کو بحال کریں اور ملزموں کو جلدازجلد گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف کے نوجوان رہنما و امیدوار پی پی 273 محسن بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر محسن بلوچ کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز پیغامات کے فوراً بعد ایک ہی رات میں دو بار ڈاکٹر شاہد اقبال سہرانی پر قاتلانہ حملہ ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ڈاکٹر صاحب قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ علاقے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ایسے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار سانحہ سے محفوظ رہا جا سکے اور علاقے کا امن و امان خراب نہ ہو کیونکہ مقامی ایم پی اے میاں علمدار قریشی کی سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے علاقہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے کچے کا علاقہ بن چکا ہے اور یہ کہا جائے کہ یہاں بھی لادی گینگ 2 کا راج ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔