Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تلہ گنگ:تھانہ ٹمن کے علاقہ لیٹی میں مہندی کی تقریب کےلیے لائی گئی آتش بازی کے سامان میں آگ لگ گئی

    تلہ گنگ:تھانہ ٹمن کے علاقہ لیٹی میں مہندی کی تقریب کےلیے لائی گئی آتش بازی کے سامان میں آگ لگ گئی

    باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تھانہ ٹمن کے علاقہ لیٹی میں مہندی کی تقریب کےلیے لائی گئی آتش بازی کے سامان میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے رسمِ مہندی میں شریک چھ بچے زد میں آکر بری طرح جھلس گئے۔ جن کو تشویش ناک حالت میں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ٹمن کے علاقہ لیٹی میں پیش آیا ہے جہاں پر مہندی کی تقریب کےلیے لائی گئی آتش بازی کے سامان میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے کے نتیجے میں رسم مہندی میں شریک چھ بچے زد میں آکر بری طرح جھلس گئے، آتش گیر گولہ پٹاخے پھٹنے سے متاثرہ بچوں کے نصف سے زائد جسم بری طرح جھلس گئے، جن کو تشویش ناک حالت میں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا، جھلس جانے والے بچوں میں محمد آکاش، محمد دانیال، محمد فرحان، عصمت اللّٰہ، حنان خان اور محمد احسان شامل ہیں، لیکن دوسری جانب شادی بیاہ کی تقریبات میں پابندی کے باوجود اس قسم کے آتش گیر اور خطرناک گولہ پٹاخوں کی خریدو فروخت اور استعمال سرعام جاری ہے جس پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں جو کہ مقامی پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔

  • کندھ کوٹ : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے جوڈیشل کمیشن،منظور کردہ قرارداد کے خلاف احتجاج

    کندھ کوٹ : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے جوڈیشل کمیشن،منظور کردہ قرارداد کے خلاف احتجاج

    باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کندھ کوٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے منظور کردہ قرارداد کے خلاف احتجاج
    تفصیلات کے مطابق
    کندھ کوٹ احتجاج سینئر وکلاء سید سکندر علی شاہ سابقہ صدر بار ایسوسی ایشن، عبدالغنی بجارانی رکن سندھ بار کونسل،آفتاب احمد چنہ سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن، زاھد علی شاہ ایم ایم سی اور دیگر کی قیادت میں کیا گیا وکلاء کی جانب سے احتجاج کے دوران زندہ ہے وکلاء زندہ ہے کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر وکلا برادری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں تقرری کے لیے سندھ سے صرف دو ججوں کو نامزد کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہیں، پہلے بھی ہائی کورٹ کے سینئر ترین چیف جسٹس جناب احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا کیونکہ وہ سندھی بولنے والے جج ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے سینئر ججوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس سے مزید تنازعہ پیدہ ہوگا اور جوڈیشل کمیشن، سپریم کورٹ، اور متعلقہ ججوں کی ساکھ کو نقصان پہنچائے گا، فل فور اس قرارداد کو واپس لے کر ہماری مایوسی ختم کی جائے،

  • ٹھٹھہ : پولیس کاگٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ، فائرنگ اور آنسو گیس کااستعمال،7 پولیس اہلکار زخمی

    ٹھٹھہ : پولیس کاگٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ، فائرنگ اور آنسو گیس کااستعمال،7 پولیس اہلکار زخمی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کے قریب۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گاوں غلام محمد بروھی پر گٹکے اور ماوے کی فیکٹری پر چھاپہ، فائیرنگ اور انسو گیس کا استعمال سات پولیس اھلکار اور متعدد نوجوان زخمی
    صبح سویرے پولیس کی بھاری نفری اور قانون نافز کرنے والے اداروں کا گاوں غلام محمد بروھی پر گٹکے اور ماوے کی فیکٹری پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران سخت مزاحمت پر پولیس کی طرف سے فائیرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا چھاپے کے دوران سات پولیس اھلکار اور متعدد نوجوان زخمی ہوگئے پولیس کا گاوں کا گھیراو ابھی تک جاری ہے

  • کندھ کوٹ :  رسک الاؤنس کی بندش پر پیرا میڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز کااحتجاج

    کندھ کوٹ : رسک الاؤنس کی بندش پر پیرا میڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز کااحتجاج

    باغی ٹی وی ، کندھ کوٹ ( نامہ نگار) کندھ کوٹ میں پیرا میڈیکل اسٹاف ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے حکومت سندھ کی جانب سے رسک الاونس کو بند کرنے کے خلاف ملازمین نے اپنے بچوں کے ساتھ ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر او پی ڈی اور پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلع جنرل سیکریٹری قاضی اعجاز احمد۔ صدر علی حسن قمبرانی جے اے سی چیئرمین سید سردار شاہ اور یار علی ڈومکی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے رسک الاؤنس بند کرنا پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ظلم ہے پیرا میڈیکل اسٹاف کا تمام عملہ 24 گھنٹے اپنی جان کی بازی لگا کر ان لوگوں کو اپنے سینے سے لگاتا ہے جس سے اسکے کے پیارے بھی نفرت کرتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین لیڈی ہیلتھ پولیو ورکرز نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رسک الاؤنس بحال کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بےچینی ختم کی جائے بصورت دیگر کراچی پریس کلب کے آگے کل احتجاجی دھرنا ہو گا اگر ملازمین کو کچھ بھی ہوا تو اس کا زمیندار میڈم اظرا پیچوہو اور ہلتھ سیکریٹری سندھ ہوگا۔

  • چونیاں : ریسٹ ہاؤس کے قریب چھانگا مانگاروڈ  پر 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ ،درجنوں راہگیرلٹ گئے

    چونیاں : ریسٹ ہاؤس کے قریب چھانگا مانگاروڈ پر 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ ،درجنوں راہگیرلٹ گئے

    باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) ریسٹ ہاؤس کے قریب مین روڈ چھانگا مانگا پر 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کا ناکہ درجنوں راہگیروں کو مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل فونز دیگر مال مسروقہ سے محروم کر دیا ڈاکوؤں نے پولیس وردی پہن کر ناکہ لگایا، شہریوں کو لوٹتے اور تشدد کرتے رہے، یہ کہنا ہے متاثرہ مسافروں کا۔ ڈاکو کھلے عام شہریوں کو لوٹتے رہے پولیس کو اطلاع ملنے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ عینی شاہدین ۔تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں ایک ہی ہفتے میں تیسری بڑی واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں کو پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اعلیٰ حکام بڑھتی ہوئی ڈکیتوں پر نوٹس لیں

  • چونیاں ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ اور سنوکر پر جواء اور منشیات فروشی عروج پر انتظامیہ خاموش

    چونیاں ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ اور سنوکر پر جواء اور منشیات فروشی عروج پر انتظامیہ خاموش

    باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ اور سنوکر پر جواء اور منشیات فروشی عروج پر انتظامیہ خاموش متعدد بار ہائی لائٹ کرنے باوجود سٹی پولیس نے چپ سادھ لی کوئی پوچھنے والا نہیں شہر کو جواریوں اور منشیات فروشوں کے سپرد چھوڑ دیا پولیس حکام نوٹس لیں، شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر کے مختلف اہم خفیہ مقامات پر تاش پرچی جواء ،سنوکر اور ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی کرکٹ میچ جواء کے محفوظ ٹھکانے قائم ہو گئے ہیں روزانہ لاکھوں روپے کا بھاؤ تاؤ جاری ہیں۔تاش، پرچی،سنوکر اور کرکٹ میچ پر جواء سے سینکڑوں شہری امیر ہونے کے لالچ میں جمع پونجی بھی گنوا بیٹھے ہیں۔ بعض ادھار اور سود پر رقم لینے پر مجبور ہو گئے۔ چونیاں کے مختلف مقامات نیو بس سٹینڈ، کچی آبادی، پرانی غلہ منڈی کے قریب، ظہیرا آباد، قلعہ روپا سنگھ، رانا ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں تاش، پرچی،سنوکر اور کرکٹ میچوں پر جواء کے محفوظ ٹھکانے قائم ہیں کرکٹ میچ پر جواء کرانے والے بکی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل ،یہ صاف نظر آ رہا کہ سب کی سب پولیس جیب گرم کرنے میں مصروف ہے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او قصور آر پی او شیخوپورہ اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

  • تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے دنیا میں سالانہ 60 لاکھ افراد کی اموات

    تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے دنیا میں سالانہ 60 لاکھ افراد کی اموات

    باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) تمباکو نوشی تمام نشوں کی ماں ہے دنیا میں سالانہ 60 لاکھ افراد کی اموات تمباکو نوشی سے ہو رہی ہیں تمباکو نوشی کے خاتمے کیلئے اپنی نسل میں شعور کو بیدار کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار ایم ایس کارڈیک سنٹر چونیاں ڈاکٹر محمد سلیم انجم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ نشہ کی لت کو روکنے کیلئے تمباکو نوشی کے فروغ پر قابو پانا ہو گا دنیا میں ساٹھ لاکھ اموات تمباکو نوشی سے ہو رہی ہیں۔ جن میں سے صرف سیکنڈ ہینڈ تمباکو نوشی کے سبب ہلاک ہونے والی اموات کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے اسلام میں ہر طرح کے نشہ کی مکمل ممانعت ہے پھر بھی مسلمان اس عادت کے شکار کیوں ہوتے ہیں شائد ہم ابھی تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات پر پوری طرح عمل پیرا نہیں ہوئے معصوم بچوں اور بچیوں پر تشدد، زیادتی، چوری، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین وارداتوں کے پیچھے بھی بنیادی طور پر نشہ ہی کار فرما ہوتا ہے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم انجم نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ہمیں اپنی نسل میں شعور کو بیدار کرنے کیلئے ہم یہ مشن جاری رکھیں گے بچوں کو اپنی ہر طرح کی پریشانی والدین بلخصوص والدہ کے ساتھ شئیر کرنا چاہیے اور والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انکی ذہنی تربیت کرتے رہا کریں گھروں میں بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھیں۔

  • خانقاہ ڈوگراں : سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرتے ،2 دکاندار پکڑے گئے ،مقدمہ درج

    خانقاہ ڈوگراں : سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرتے ،2 دکاندار پکڑے گئے ،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں( نامہ نگار) سرکاری آٹا بلیک میں فروخت کرتے ،2 دکاندار پکڑے گئے ،مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازم رضوان الحق شیخوپورہ سے سروے کرنے خانقاہ ڈوگراں آیا تو زرائع کے مطابق معلوم ہوا کے اشفاق رحمانی کو روزانہ کی بنیاد پر سرکاری آٹا ملتا ہے،تھانہ خانقاہ ڈوگراں استغاثہ بر خلاف سیٹھ اشفاق آٹا ڈیلر اور مہر الطاف کریانہ سٹور مڑھ بلوچاں روڑ خانقاہ ڈوگراں بندہ محکمہ خوراک شیخوپورہ کی جانب سے خانقاہ ڈوگراں میں آٹے کےسروے پر تعینات ہے سیٹھ اشفاق آئنا ڈیلر اور مہر الطاف کریانہ سٹور سکنہ بڑھ بلوچاں روڈ خانقاہ ڈوگراں کو روزانہ کی بنیاد پر ستا سرکاری آٹا کی سپلائی ہوتی ہے مگر یہ دونوں اس آٹا کو عوام الناس کو فروخت کرنے کی بجائے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کر رہے ہیں لہذا ان کے خلاففوڈ سٹف کنڑول ایکٹ 1958 کے زیر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ، پولیس نے دی گئی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر519/22 تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں درج کیا گیا ہے

  • وقت کم، مقابلہ سخت۔۔۔!!!

    وقت کم، مقابلہ سخت۔۔۔!!!

    وقت کم، مقابلہ سخت۔۔۔!!!
    تحریر : شوکت ملک
    الحمدللّٰہ اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ کی بھرپور آواز اور حافظ عمار یاسر کی انتھک محنت اور کوششوں سے تلہ گنگ ضلع بن گیا، اس تاریخی کامیابی پر اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ نے بھرپور طریقے سے جشن منایا ہے اور مبارکباد کا سلسلہ تاحال جاری ہے، مگر دوسری جانب ضلع تلہ گنگ کے قیام کے بعد اصل امتحان تو اب شروع ہوا ہے، تلہ گنگ ضلع کو مکمل طور پر فنکشنل کرنا اور ایک خود مختار ضلع بنانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، اس کےلیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ورنہ پہلے سے کہیں زیادہ مشکلات اور محرومیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگر تلہ گنگ ضلع کے بننے کے باوجود بھی ضلعی افسران کی بروقت تعیناتیاں نہ کی گئیں اور ہمیں چکوال کے افسران کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا تو حالات مزید بگاڑ کی طرف جاسکتے ہیں، اسی طرح شنید ہے کہ نئے اضلاع کے قیام کے بعد انتخابی حلقہ بندیوں میں بھی ضلع تلہ گنگ کو ایک قومی اسمبلی اور ایک ہی صوبائی اسمبلی کی نشست تک محدود کیا جا رہا ہے، جوکہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہوگی، اس طرح مسائل کے حل کی بجائے مزید مسائل جنم لیں گے، تحصیل لاوہ جوکہ پہلے ہی صرف نام کی تحصیل ہے کو یونہی اگنور کیا جاتا رہے گا اس لیے ضروری ہے کہ لاوہ کےلیے بھی صوبائی اسمبلی کی علیحدہ سے نشست ہونی چاہیے تاکہ تحصیل لاوہ کو بھی اس کا پورا حق مل سکے اور محرومیوں کا ازالہ ہوسکے، آنے والے وقت میں پیدا کردہ مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے صاحب اقتدار کو بروقت اقدامات کرنا ہوں گے، دوسری جانب اگر ملکی حالات کا جائزہ لیا جائے تو حالات انتہائی نازک رخ اختیار کیے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کے بعد تو گویا کسی وقت بھی ملک میں بھونچال برپا ہوسکتا ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی رواں ہفتے جمعہ کے روز لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد پنجاب حکومت کا ٹکنا بھی قدرے مشکل نظر آرہا ہے، ایسے میں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کو ہنگامی بنیادوں پر نومولود ضلع تلہ گنگ کےلیے اقدامات کرنا ہوں گے، ورنہ خدانخواستہ پنجاب حکومت کی تبدیلی یا قبل از وقت نئے الیکشن کی صورت میں ہم ایک نوٹیفکیشن تک محدود ہوکر نہ رہ جائیں، کیونکہ یہاں اقتدار کے مسند پہ بیٹھنے والا ہر شخص اپنی مرضی سے پالیساں بناتا اور سسٹم کو ہانکتا ہے، ایسے میں ہمیں آنے والی حکومت کے رحم و کرم پہ چھوڑ دینا بھی بہت بڑی زیادتی ہوگی، تلہ گنگ کو ایک خود مختار ضلع بنانے کےلیے ہمیں بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کا زور بازو بننا ہوگا، اور حافظ صاحب کو بھی مزید انرجیٹک ہوکر برق رفتاری سے ہنگامی بنیادوں پر ضلع تلہ گنگ کے انتظامی امور کےلیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ کیونکہ وقت انتہائی کم ہے اور مقابلہ سخت، اس قلیل وقت میں مسائل کیساتھ بھرپور طریقے سے پنجہ آزمائی کرنا پڑے گی تب ہی ہم سرخرو ہوں گے۔

  • صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

    صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

    صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوریصوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اللہ خان سنبل کی زیر صدارت منعقدصوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کی شرکت-
    باغی ٹی وی ،لاہو ر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے22ویں اجلاس میں انڈسٹریز اور روڈز سیکٹرز کی10 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 36ارب 51کروڑ 74لاکھ 40ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب پراجیکٹ میں افرادی قوت کی تیاری کو بہتر بنانے کیلئے 23ارب 98کروڑ 27لاکھ 2 ہزار روپے، گورنمنٹ اپرنٹس شپ ٹریننگ سنٹر ٹاؤن شپ، لاہور اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، ٹیکسلا ضلع راولپنڈی میں قابل تجدید توانائی کے میدان میں ایکسی لینس ہب کے قیام کیلئے 90کروڑ 49لاکھ 77ہزار روپے، گجرات میں نیو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 10کروڑ 79لاکھ 55ہزار روپے، ضلع میانوالی میں چشمہ لیک کے مقام پر میانوالی – ڈیرہ اسماعیل خان روڈ تا آلو والی پپلاں کلور کوٹ روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 1 ارب 41کروڑ 89لاکھ 86ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں سنجر پور روڈ (پرانا کے ایل پی روڈ) تا تلو روڈ (ولہار موڑ) برآستہ ولہار اور بندور روڈ کی دوبارہ تعمیر و مرمت، کشادگی و بحالی کیلئے 87کروڑ 23لاکھ 91ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں صادق آباد تا وڈیرے دی چکی میٹلڈ روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی کیلئے 71کروڑ 40لاکھ 93ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں وڈیرے دی چکی سے تلو بنگلو تک میٹلڈ روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی کیلئے 91کروڑ 22لاکھ 23 ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں تلو بنگلو سے چک نمبر 264/P تک میٹلڈ روڈ کی دوبارہ تعمیر و مرمت، کشادگی اور بحالی کیلئے 80کروڑ 14لاکھ 38ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان تحصیل صادق آباد میں کوٹ سبزل(N-5) تا پل چک نمبر 211/P برآستہ ڈھنڈی، پولیس چوکی 206/P اڈہ بندی، گلاب چوک تک میٹلڈ روڈ کی دوبارہ تعمیر و مرمت، کشادگی اور بحالی کیلئے 1 ارب 80 کروڑ 7لاکھ 29ہزار روپے اور ضلع مظفر گڑھ میں سناواں تا لنگر سرائے میٹلڈ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 19لاکھ 46ہزار روپے شامل ہیں۔
    اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی