Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی

    پی ٹی آئی رہنما کی چیف الیکشن کمشنر کو اہلخانہ سمیت قتل کی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزارت عظمی کی کرسی چھن جانے کے بعد کارکنان کو مسلسل مشتعل کرتے رہے اور کہتے رہے کہ گھروں کا گھیراؤ کرنا ہے
    عمران خان کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے پی ٹی آئی میں شدت پسندی آ گئی ہے کارکنان نہ صرف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرتے ہیں اگر کوئی مخالف مل جائے تو ان کو زدوکوب کرتے ہیں سرزمین حرمین شریفین پر بھی ایسا واقعہ پیش آ چکا جب وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے تو پی ٹی آئی کارکنان نے مسجد نبوی کے تقدس کا بھی خیال نہ کیا اور ہلڑ بازی کرتے ہوئے نعرے لگائے جس پر بعد ازاں سعودی عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سزا سنائی
    اب تازہ ترین واقعہ میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تو پی ٹی آئی کارکنان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے ۔وہیں چیف الیکشن کمشنر کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی یے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔قتل کی دھمکی تحریک انصاف لیبر ونگ مرید کے کے رہنما نے دی ہے اور کہا ہے کہ میں عمرہ کے لئے سعودی عرب آیا ہوں ایک دو روز میں واپس آ جاون گا چیف الیکشن کمشنر پاکستان چھوڑ کر کہیں بھی چلا جائے میں اسے اور اسکی فیملی کو قتل کروں گا


    پی ٹی آئی مرید کے کے رہنما کی جانب سے قتل کی دھمکی پر اداروں کو نوٹس لینا چاہئے اور دھمکی دینے والے کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہیے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بھی فیصل آباد سے تحریک انصاف کے کارکن نے قاسم سوری کی موجودگی میں قتل کی دھمکی دی تھی جس پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
    تحریک انصاف میں جس قدر شدت پسندی سرایت کر چکی ہے ضروری ہو چکا ہے کہ ایسی جماعت پر فوری پابندی عائد ہونی چاہئے پاکستان شدت پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتا

  • خانقاہ ڈوگراں:  تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈکیتی ، ڈاکو لاکھوں روپے کریانہ سٹور سے  لوٹ کر فرار

    خانقاہ ڈوگراں: تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈکیتی ، ڈاکو لاکھوں روپے کریانہ سٹور سے لوٹ کر فرار

    باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا)دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر ڈاکو دیدہ دلیری سے لاکھوں روپے کریانہ سٹور سے لوٹ کر فرار ،مزاحمت پر دکان کا مالک شدید زخمی ، ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ۔ تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں تھانہ سے چند گز کے فاصلے پر لاہور روڈ پر واقع جاوید جنرل سٹور کریانہ مرچنٹ کی دکان پر دن 11.50پر تین مسلح نقاب پوش ڈاکو 125موٹر سائیکل پر اے فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلا کر دکان کے مالک محمد قاسم اور سیلز مینوں کو یرغمال بنا کر سیف الماری سے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔ مزاحمت پر محمد قاسم کو شدید زخمی اور ادھموا چھوڑ کر شدید فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے ، شدید فائرنگ سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ۔ڈکیتی کی واردات سنتے ہی کریانہ سٹور مالکان نے اپنی دکانیں احتجاجاً بند کر کے تھانہ پہنچ گئے ۔ پچھلے چند ماہ سے دن دہاڑے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں سے عوام اور دکاندار عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ڈاکو دندناتے آتے ہیں اور واردات کر کے چھلاوے کی طرح غائب ہو جاتے ہیں ۔عوام نے آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ خدارا خانقاہ ڈوگراں میں ڈاکو راج ختم کرنے کے لئے سخت آپریشن کیا جائے

  • دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب

    دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب

    باغی ٹی وی ،لاہور : دیوالی کے تہوار کی مناسبت سے وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی مہمان خصوصی تھے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ہندو اوردیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دیوالی کے تہوار کی مناسبت کے حوالے سے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباددی۔ہندواوردیگر اقلیتی برادریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اجرک کا تحفہ دیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ دیوالی پر ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں۔اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصدکوٹہ مقرر کیا ہے۔اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔اقلیتی طلباء کیلئے ایجوکیشنل سکالر شپ سکیم میں 50 فیصد سنٹرل پنجاب، 35 فیصد جنوبی پنجاب اور 15 فیصد شمالی پنجاب کے طلباء کو دیئے جا رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک 50 فیصد نمبر حاصل کرنے والے ا قلیتی طلباء کو 50 ہزار روپے تک سکالر شپ دے رہے ہیں۔ایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتاہے۔اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کو تعلیم کیلئے مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔اقلیتوں سے بہتر سلوک اور احترام دین اسلام کا خاصا ہے۔ارکان صوبائی اسمبلی یوڈسٹر چوہان، نوازچانڈیا،عباس علی شاہ،محمد شفیق، ہبکوک رفیق بابو، سیموئل یعقوب، مہندر پال سنگھ، سائرہ رضا، فوزیہ عباس، شاہدہ ملیکہ، نوہیس کھوکھر، آفتاب گل، محمد یاسین،چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل زبیر احمدخان، سیکرٹری اقلیتی امور وانسانی حقوق اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • ڈی آئی خان :پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیاگیا،حادثات،چوری وڈکیتی ،جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری

    ڈی آئی خان :پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیاگیا،حادثات،چوری وڈکیتی ،جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) دولت کورونہ میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا ہے،دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،دولت کورونہ پولیس چیک پوسٹ سیکورٹی خدشات کے باعث چند روز قبل خالی کی گئی،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوکر تفتیش شروع کردی ہے۔
    تھانہ کڑی خیسورکی حدودچشمہ روڈ پیر قمرسلطان و جھوک ڈبری کے مقام پر کنٹینر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑاکنٹینرنے1 موٹرسائیکل کو کچل دیاجبکہ 2 موٹرسائیکل سوارشدید زخمی، حادثے میں جاں بحق ہونے ولے کانام حمیداللہ ٹبہ یاسین کڑی خیسور کچہ سے بتایاجارہاہے
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر تھانہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی،تھانہ کینٹ کی حدود سے عمادالحسن ولد اورنگزیب قوم راجپوت سکنہ مجاہد نگرکاموٹرسائیکل چوری کرلیاگیا،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے،واردات کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیاہے
    تھانہ کینٹ میں عامرفرید جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ جائے وقوعہ دفترساجدلطیف بالمقابل دفترایس پی نامعلوم ملزمان سولر پلیٹ بمعہ سٹینڈوتارچوری کرکے لے گئے ہیں،مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کردیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب شہیدپولیس کی قیادت میں تھانہ نواب پولیس نے قتل کی نیت سے فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی تلاش کاکام جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے
    ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب پولیس کی قیادت میں آئی ایچ سی سبطین نے عبدالخیل موڑ پرملزم شعیب ولد مشتاق احمدقوم ساندھی سکنہ یارک سے ایک پستول تیس بور بمعہ دس کارتوس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا، ایک اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب پولیس کی قیادت میں آئی ایچ سی امین نے عبدالخیل موڑ پرملزم اسحاق ولد غلام سرور قوم باہوخیل سکنہ چنڈہ سے ایک پستول تیس بور بمعہ سات کارتوس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا، ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کو ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات دینے پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے

  • کے پی کے : ڈینگی کے مزید 380  کیسز رپورٹ،صوبہ میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 15696 ہوگئی

    کے پی کے : ڈینگی کے مزید 380 کیسز رپورٹ،صوبہ میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 15696 ہوگئی

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 380 کیسز رپورٹ،صوبہ خیبرپختونخواہ میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 15696 ہوگئی 13884 ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1798 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 380 کیسز رپورٹ،صوبہ بھر میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 15696 ہوگئی 13884 ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1798 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں پشاورسے 124،مردان میں 52اورملاکنڈ میں 29 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 19 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ موجودہ وقت میں 79 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں ڈینگی سے رواں سیزن میں 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • وردی کے نشے میں بدمست تھانہ سٹی علی پورکے ٹی ایس آئی نے جتوئی کے تھانہ شہرسلطان کے علاقہ میں محنت کش کے گھر دھاوا

    وردی کے نشے میں بدمست تھانہ سٹی علی پورکے ٹی ایس آئی نے جتوئی کے تھانہ شہرسلطان کے علاقہ میں محنت کش کے گھر دھاوا

    باغی ٹی وی ، جتوئی(نذیر شجراء )وردی کے نشے میں بدمست تھانہ سٹی علی پورکے ٹی ایس آئی نے تحصیل جتوئی کے تھانہ شہرسلطان کے علاقہ میں محنت کش کے گھر دھاوا
    تفصیلات کے پولیس تھانہ سٹی علی پور میں تعینات کرپٹ اور راشی ٹی ایس آئی شاکرشاہ نے دولت کمانے کا جنون پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ شہرسلطان کے علاقہ بستی سمے والا کے رہائش مزور اور غریب اسحاق خان کے گھر میں دیواریں پھلانگ کر اندر داخل مکان کی چھت توڑ کر ہوائی فائرنگ کی تاکہ پورے سمے والا میں خوف وہراس پھیل جائے تو مقامی لوگوں نے پولیس تھانہ سٹی علی پور کی اس غیرقانونی حرکات کو روکنے کی کوشش کی تو کرپٹ اور راشی ٹی ایس آئی شاکر شاہ نے ہوائی فائرنگ شروع کردی اور عورتوں بچوں پر بھی بہیمانہ تشدد کیا ایک بزرگ خاتون پر پولیس کا لاتوں مکوں سے حملہ بزرگ خاتون بے ہوش ہوگئی، ٹی ایس آئی شاکرشاہ نے مکان کی چھت پھاڑ کر کمرے کے اند داخل گھر سے پڑے لاکھوں روپے زیوارات اور دیگر قیمتی سامان بھی زبردستی اٹھالیا عورتوں اور مردوں نے پولیس تھانہ سٹی علی پور کے کرپٹ او راشی ٹی ایس آئی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکو بتایا ہے کہ پولیس تھانہ سٹی علی پور کی ایک غنڈہ گردی ہے اور ہمارے گھر غیرقانونی داخل ہوکر ہمارے گھرکے مالک اسحاق اور اس کے بیٹے زاہد کو ناجائز اٹھاکر لے گئے اور ان پر بھی بہمانہ تشدد کیا ہم وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور آرپی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس تھانہ سٹی علی پور کے کرپٹ اور راشی ٹی ایس آئی شاکر شاہ اور دیگر ان کے ہمراہ پولیس کی ودری میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیاہے

  • ٹھٹھہ : جئے سندھ تحریک کے چئیرمین شفیع کرنانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدالت سے رہائی تنظیم کاسندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    ٹھٹھہ : جئے سندھ تحریک کے چئیرمین شفیع کرنانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدالت سے رہائی تنظیم کاسندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )جئے سندھ تحریک کی قیادت چیئرمین شبیر احمد جمالی، سینئر وائس چیئرمین حاجی انور حسین کرنانی، وائس چیئرمین نصیر احمد منگی، جنرل سیکریٹری سورھیہ سندھی، فقیر عبدالرزاق انڑ، روال کرنانی، جاوید کرنانی نے کرنانی ھاؤس میں صحافیون کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرست رہنما شفیع محمد کرنانی کے قتل کیس میں تمام ملزمان کو بری کرنے کےخلاف اعلیٰ عدالت میں جانے کا فیصلہ اور پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    جیے سندھ تحریک کے چئیرمین شفیع کرنانی کے قتل میں نامزد ملزمان کی عدالت سے رہائی کے خلاف تنظیم کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ 16 اپریل 2016 میں بائی پاس پر مرحوم شفیع محمد کرنانی کو دن دھارے قتل کردیا گیا تھا جس میں گرفتار تمام ملزمان نے ایس ایس پی کے سامنے اور عدالت میں اقبالی بیان میں قتل کا اعتراف کیا تھااور سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت رد کی تھی، پھر بھی عدالت کافیصلہ حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ رہائی کہ بعد پرٹوکول میں گھروں تک پہنچایا گیا جو کئی سوالات کو جنم دیتا ہے انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور غیرممالک میں مقیم سندھیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اواز بلند کریں انہوں نے چیف جسٹس اف پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف نوٹس لیں اور مرحوم شفیع محمد کرنانی کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

  • پیرمحل : اروتی میں نو عمر لڑکے سے بد فعلی،مقدمہ درج

    پیرمحل : اروتی میں نو عمر لڑکے سے بد فعلی،مقدمہ درج

    پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار)اروتی میں نو عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ مقدمہ درج ۔
    تفصیلات کے مطابق نواب بھوتی کا رہائشی 15 سالہ محمد ابرار اڈا اروتی میموری کارڈ بھروانے کی غرض سے گیا ابھی وہ دکان پر پہنچا ہی تھا کہ پہلے سے ہی پوری منصوبہ بندی کے ساتھ نسیم باری عرف گلفام وہاں موجود تھا جس نے نو عمر ابرار کو دبوچ لیا اور دکان کی پچھلی طرف لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ نو عمر لڑکا چیختا چلاتا رہا مگر اس درندے کو ترس نہ آیا ۔ دوسری جانب جب ابرار کافی دیر تک گھر نہ پہنچا تو اس کے والد کو تشویش لاحق ہوئی اور وہ اس کی تلاش میں گھر سے نکل کر اروتی اڈا کی جانب آ رہا تھا کہ سامنے اُس کا بیٹا روتا ہوا اس کے گلے لگ گیا اور سارا ماجرا بیان کر دیا ۔ جس کے بعد ابرار کا میڈیکل کروایا گیا تھانہ اروتی نے نو عمر لڑکے کے والد محمد اکرم ولد پہلوان کی مدیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے

  • پیرمحل: سندھیلیانوالی اور گردونواح میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی3 وارداتیں ، مقدمات درج

    پیرمحل: سندھیلیانوالی اور گردونواح میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی3 وارداتیں ، مقدمات درج

    پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار) سندھیلیانوالی اور گردونواح میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی تین الگ الگ وارداتیں تھانہ اروتی نے مقدمات درج کر لئے
    تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل ڈکیتی کی پہلی واردات علی افضل ٹریڈر عبدالحکیم کے ریکوری مین کے ساتھ پیش آئی جب وہ سندھیلیانوالی سے معمول کی ریکوری کے بعد عبدالحکیم واپس جا رہا تھا ریکوری مین مدثر جب جوسا کے قریب پہنچا تو تین مسلح ملزمان نے اسے روکا اور اس سے کراؤن موٹر سائیکل مالیت 40 ہزار اور ایک موبائل مالیت 17 ہزار چھین لئے جبکہ اُس کے ساتھی محسن مقبول سے موبائل مالیت 20 ہزار بھی چھین لیا ۔ دوسری واردات سند یلیا نوالی میں اُس وقت ہوئی جب بستی لسوڑی والا موضع شاہ پور کا رہائشی سندھیلیانوالی سے سودا سلف لیکر گھر آیا اپنی موٹر سائیکل گھر کے گیٹ پر کھڑی کی اور سودا سلف گھر دینے چلا گیا ۔ تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی ۔ موٹر سائیکل کی مالیت 55 ہزار روپے تھی جسے نامعلوم چور لے اڑے ۔ تیسری واردات 776 گ ب کے محمد رمضان ولد علی محمد کے ساتھ پیش آئی جب وہ قلخوانی کے سلسلہ میں قریبی گاؤں 774 گ ب اپنی موٹر سائیکل پر گیا ۔ قل خوانی کے بعد واپس آیا تو 55 ہزار مالیت کی موٹر سائیکل غائب تھی ۔ تھانہ اروتی نے تینوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں

  • ٹھٹھہ : گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گھارو کے ہیڈ ماسٹر عبد القادر پہنوراپنی تنظیم کے ضلعی پریس سیکریٹری منتخب

    ٹھٹھہ : گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گھارو کے ہیڈ ماسٹر عبد القادر پہنوراپنی تنظیم کے ضلعی پریس سیکریٹری منتخب

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی)گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گھارو کے ہیڈ ماسٹر عبد القادر پہنوراپنی تنظیم کے ضلعی پریس سیکریٹری منتخب
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول گھارو کے ہیڈ ماسٹر عبد القادر پہنور پ ٹ الف کے ضلعی پریس سیکریٹری منتخب ہونے پر ایک حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ضلع ٹھٹہ کے صدر محمد شریف تنیو، خیر محمد بروہی، غلام حیدر سٹھیو سمیت اساتذہ اور معززین شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور اس موقع پر پ ٹ الف کے منتخب ہونے والے عہدیدار سے حلف لیا گیا اس موقع پر تقریب میں موجود اساتذہ کرام اور معززین شہریوں نے منتخب ہونے والے عہدیدار کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور سندھ کی ثقافت اجرکوں کے تحائف پیش کئے گئے اس موقع پر منتخب ہونے والے پریس سیکریٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری اسکول تعلیم کی بنیاد ہے جسکا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے اور اسکی مضبوطی تب ہی ممکن ہے جب ہم اساتذہ اپنے پیشے سے مخلص ہوں انہوں نے کہا کہ پ ٹ الف سندھ میں اساتذہ کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ تعلیم کی بہتری اور بند اسکولوں کو کھولنے کی کوششوں میں بھی مصروف عمل ہے۔