Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : دھابیجی ماڈل ٹاؤن سےمقامی صحافی کا موٹر سائیکل چور لے اُڑے

    ٹھٹھہ : دھابیجی ماڈل ٹاؤن سےمقامی صحافی کا موٹر سائیکل چور لے اُڑے

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )دھابیجی ماڈل ٹاؤن سےمقامی صحافی کا موٹر سائیکل چور لے اُڑے
    تفصیل کے مطابق دھابیجی ماڈل ٹاؤن سے سینئر صحافی علی نواز بھٹی کی سپرسٹار موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر kjh 2864 چوروں نے چرالیا ہے ،دھابیجی پولیس نے این سی داخل کر کے تفتیش شروع کردی ، دھابیجی میں دن دھاڑے کی چوریوں نے عوام کو خوف زدہ کر دیا ہے، گزشتہ روز دھابیجی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سینئر صحافی علی نواز بھٹی کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کی این سی دھابیجی تھانہ میں درج کروائی گئی ہے مگر پولیس چوروں کوٹریس اور گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے چور بلا خوف و خطر آئے روز واردات انجام دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں .

  • ڈی جی خان :ڈی پی او آفس کے جونیئر کلرک نے سود کی رقم کیلئے شہریوں کاجینا محال کر دیا،جھوٹے مقدمات کی لائن لگا دی ،متاثرین  کی پریس کانفرنس

    ڈی جی خان :ڈی پی او آفس کے جونیئر کلرک نے سود کی رقم کیلئے شہریوں کاجینا محال کر دیا،جھوٹے مقدمات کی لائن لگا دی ،متاثرین کی پریس کانفرنس

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹ ) ڈی پی او آفس کے جونیئر کلرک جہانزیب نے سود کی رقم لینے کے لیے شہریوں کا جینا محال کر دیا جھوٹے مقدمات کی لائن لگا دی متاثرین کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق عابد اور فاروق نامی رانی بازار کے تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اللہ دتہ ریٹائر اکاؤنٹنٹ ڈی پی او آفس اور اسکا بیٹا موجودہ جونیئر کلرک جہانزیب نے ہمارے ساتھ کاروبار کے نام پر فراڈ کر کے عرصہ دو سال تک سود کی رقم بٹورتے رہے اور دکان فروخت کروا دی ہمیں روڈ پر لے آئے ،تاجر سے دیہاڑی دار بنا دیا ،اپنی اصل رقم کے علاؤ لاکھوں روپے بٹور لیے اس پر بھی اس نے اسی پر بس نہ کی ہراساں کرنے کے لیے ناجائز اسلحہ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی اور تاحال ایف آئی آر در ایف آئی آر کا سلسلہ جاری ہے عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہراسمنٹ کے آرڈر ہونے کے باوجود بھی جھوٹی ایف آئی آرز کا سلسلہ نہ رک سکا انہوں نے کہا پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھروں میں کئ بار گھس چکی ہے اور جہانزیب اور اللہ دتہ کی سرپرستی میں داخل ہوئی متعلقہ تھانے کی نفری نہ ہونے کی بجائے ذاتی تعلق کی بنیاد پرڈی پی او آفس کی اتھارٹی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہمارے بچوں اور خواتین کے علاؤہ اسی سالہ بوڑھی ماں کو دھکے دئیے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا حشر دنیا دیکھے گی پورے ضلع کی پولیس ہمارے ہاتھ میں جو کرنا چاہیں ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ڈی پی او محمد علی وسیم نے ہمارے خلاف سود خوروں کی جھوٹی ایف آئی آرز کا سلسلہ روکنے کا حکم دے دیا تھا انکے جاتے ہی کل پھر میرے بھائی کے خلاف ایک اور جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جس کی عبوری ضمانت ہونے کے باوجود جہانزیب نے ہمیں پولیس پٹرول پمپ پر دو گھنٹے تک حبس بے جا میں بٹھائے رکھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا انہوں نے مزید بتایا تھانہ سول لائن کے اے ایس آئی سجاد نے آ کر جان بخشی کرائی انہوں نے کہا مجھے انصاف نہ ملا اور جھوٹے مقدمات پولیس کی طرف پریشان کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو آر پی او آفس کے سامنے بچوں سمیت خود سوزی پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے ڈی پی او آر پی او ڈیرہ غازی خان ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


    نوٹ : اگرجونیئر کلرک جہانزیب ببراپنا مؤقف دینا چاہے تو باغی ٹی وی ان کامؤقف شائع اور نشر کریگا.

  • ٹھٹھہ : بکک ہوٹل کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    ٹھٹھہ : بکک ہوٹل کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)بکک ہوٹل کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد،لاش پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال مکلی پورسٹ مارٹم کے لۓ پہنچا دیا ہے،نامعلوم شخص کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ، ابھی تک لاش کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے .

  • عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے،ان کی جماعت شیو سینا بن گئی ہے: شرجیل میمن

    عمران خان پاکستان کا بال ٹھاکرے،ان کی جماعت شیو سینا بن گئی ہے: شرجیل میمن

    باغی ٹی وی ،کراچی(ویب نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کو بھارتی انتہا پسند بال ٹھاکرے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جماعت پاکستان کی شیوسینا بن گئی ہے۔
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کر کے عوام کو تکلیف پہنچانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کا فیٹف سے نکلنا بڑی کامیابی ہے جس کا سہرا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے سر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام تر منفی کوششوں کے باوجود پاکستان کو فیٹف میں کامیابی ملی۔شرجیل میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ عمران خان جھوٹا اور کرپٹ ہے، اس فیصلے کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے احتجاج میں عمران خان کی جماعت کہیں بھی تین چار سو لوگوں سے زیادہ جمع نہیں کر سکی۔ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو کراچی میں ہونے والے احتجاج میں توڑ پھوڑ کی گئی ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کارروائی کریں گے۔

  • تونسہ ضلع کے نوٹیفکیشن میں تاخیر تشویشناک ہے۔خواجہ شیراز

    تونسہ ضلع کے نوٹیفکیشن میں تاخیر تشویشناک ہے۔خواجہ شیراز

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازی خان (شہزاد خان نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تو نسہ کو ضلع بنانے کے اعلان پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے تونسہ کو ضلع بنانے کا اعلان کرکے اپنا وعدہ نبھایا۔ تونسہ کے عوام بھی چودھری پرویز الٰہی کے ممنون ہیں۔خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ چار اضلاع کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں، تونسہ ضلع کا نوٹیفکیشن میں تاخیر تشویشناک ہے۔تونسہ کے علاوہ چار اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز بھی تعینات ہو چکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ضلع کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تونسہ کے عوام میں بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ عوام مضطرب ہیں کہ اعلان کے باوجود نوٹیفکیشن کیوں نہیں جاری ہوا۔ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر شدید عوامی رد عمل سامنے آ رہا ہے۔خواجہ شیراز محمود نے کہا کہ تونسہ کے عوام کا مطالبہ ہے کہ تونسہ کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیا جائے۔ضلع تونسہ کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی تمام عوامی حلقے بھرپور تائید کر رہے ہیں۔تونسہ کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔انہو ں نے کہا کہ تونسہ ضلع کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے والے دراصل عوام سے دشمنی کر رہے ہیں۔خواجہ شیرازمحمود نے مزید کہا کہ تونسہ کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب سے ضلع تونسہ اور تحصیل وہوا کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کے منتظر ہیں۔
    ٭٭٭٭

  • ننکانہ : پولیس کا کریک ڈاؤن ، ناجائز اسلحہ  رکھنے والے 11 ملزمان گرفتار۔ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    ننکانہ : پولیس کا کریک ڈاؤن ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 11 ملزمان گرفتار۔ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز)پولیس کا کریک ڈاؤن ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 11 ملزمان گرفتار۔ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب تھانہ صدر پولیس نے ایس ایچ او وقاص انور کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور مختلف کاروائیوں میں 11 ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان سے بھاری تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ گرفتار ہونیوالے ملزمان میں عبدالجبار، انس، عمر شہزاد، سرفراز، آصف بوٹا، حسنین نذر، شکیل اور محسن وغیرہ شامل تھے۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی۔ ڈی پی او نے پوری ٹیم کو دفتر بلا کر نقد انعامات تعریفی اسناد سے نوازا۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ وقاص انور، ہیڈ کنسٹیبل امیر علی، کنسٹیبلان ندیم، گلفام، احمد حسن، بلال اور ڈرائیور کنسٹیبل عبدالغفور شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور محکمہ کا نام روشن کرنے والے پولیس افسران و نوجوان قابل تعریف ہیں۔ دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و نوجوان کی حوصلہ افزائی کا سفر ہمیشہ جاری رہے گا

  • ساکا پنجا صاحب اور میلہ بابا گرو نانک کے حوالے سے بہترین انتظامات عالمی سطح پر پاکستان کے روشن امیج کی عکاسی کرتا ہے

    ساکا پنجا صاحب اور میلہ بابا گرو نانک کے حوالے سے بہترین انتظامات عالمی سطح پر پاکستان کے روشن امیج کی عکاسی کرتا ہے

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز )ساکا پنجاصاحب اورمیلہ بابا گرو نانک کے حوالے سے بہترین انتظامات عالمی سطح پر پاکستان کے روشن امیج کی عکاسی کرتا ہے. اندورن و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بلا تقریق بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک
    تفصیل کے مطابق باباگورونانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع ہوکر 09نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے ہزاروںسکھ یاتری شرکت کریں گے، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان کے تحت بہترین اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کااظہار بابا گرونانک دیوجی کے 553ویںجنم دن اور ساکاپنجا صاحب کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی آصف اقبال،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مسعودبھٹی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،کیئرٹیکر گوردوارہ جنم استھان عتیق گیلانی ،ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم گھمن ،سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ راﺅ انوارسمیت ضلع کونسل ، سول ڈیفنس ،ٹریفک، اوقاف و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میںشرکت کی ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بابا گورونانک کے جنم دن اور ساکا کی تقریبات کے دوران کیے جانے والے سیکورٹی ودیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون،واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کاﺅنٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کی تمام مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات کے ایام میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل کوریج کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گی

  • گوجرخان : منیر احمد ملہوترہ اخبار فروش یونین کے تاحیات صدر منتخب کر لئے گئے

    گوجرخان : منیر احمد ملہوترہ اخبار فروش یونین کے تاحیات صدر منتخب کر لئے گئے

    باغی ٹی وی، گوجرخان( شیخ ساجد قیوم/ نامہ نگار)منیر احمد ملہوترہ اخبار فروش یونین کے تاحیات صدر منتخب کر لئے گئے
    تفصیل کے مطابق آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان کے معاون خصوصی وگوجرخان میڈیا سینٹر اخبار مارکیٹ کے چیئرمین اورگوجرخان پریس کلب کے صدرمنیر احمد ملہوترہ اخبار فروش یونین گوجر خان کے تاحیات صدر چن لئے گئے، دوسرے عہدیداران میں جنرل سیکرٹری ملک امجدحسین،نائب صدر بشیراحمدسیٹھی،جوائنٹ سیکرٹری مرزا،محمدعرفان،خزانچی و کوآرڈینیٹر محمدیاورمنیرملہوترہ جبکہ طارق نعیم گل،ارشدمحمود سیٹھی، عبدالر حیم،شیخ عتیق، آصف عمران اورعنصرملک پر مشتمل 6رکنی مجلس عاملہ کے علاوہ خوا جہ جہانزیب جیبی کوپریس فوٹو گرافر چنا گیا ہے،اخبار مارکیٹ میں منعقد ہ انتخابی عمل بلامقابلہ طور پر انتہائی سادگی اورعمدگی کے ساتھ مکمل ہوا،انتخابات کی تکمیل کے بعد فیڈریشن کے نائب صدر پنجاب عقیل احمد عباسی اوراِن دنوں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ترکی میں منعقدہ سالانہ اجلاس میں شریک آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ٹکا خان کو حسب ضابطہ آگاہ کر دیا گیا،حلف برداری کی تقریب ٹکا خان کی وطن واپسی کے بعد انکی اجازت اور ممکنہ طور پر ان کی شرکت کے فیصلہ کی روشنی میں منعقد ہوگی

  • دڑو : منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سینکڑوں مرد و زن ، سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی کارکن  سڑکوں پر آگئے۔

    دڑو : منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سینکڑوں مرد و زن ، سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی کارکن سڑکوں پر آگئے۔

    باغی ٹی وی ،دڑو ( امتیاز آکاش میمن کی رپورٹ)منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف سینکڑوں مرد و زن ، سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی کارکن سڑکوں پر آگئے۔رٹا اسٹاپ سے دڑو تک 3 کلومیٹر پیدل مارچ، ٹیکسی اسٹینڈ پر 5 گھنٹے تک دھرنا، شدید احتجاج،انسداد منشیات تحریک کے زیر اہتمام دڑو ٹیکسی اسٹاپ پر خواتین اور بچوں سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعے پر عبدالرشید آزاد، رفیعہ پلیجو، عثمان سومرو، صحافی آکاش زئور، صابو شاہ، اشرف پلیجو۔ عبدالقیوم سومرو، یوسف کنبھار، محمد موسیٰ سومرو، عبدالغنی سومرو، اقبال سومرو، کامریڈ عزیز سومرو، وقاص مہدی، نظام میمن، کامریڈ شوکت سومرو، جبار زئور، عبدالطیف زئور، پرویز سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سجاول کی سرپرستی میں پورا ضلع منشیات کا اڈہ بن چکا ہے، نوجوان نسل ہیروئن، آئیس اور کچے شراب کا عادی ہوگیا ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی میرپور بٹھورو غلام رسول سیال ایس ایچ او دڑو آفتاب میمن مظاہرین کے پاس پہنچے اور تین دن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنےکا وعدہ کیا۔

  • شیخوپورہ : ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک وزٹ

    شیخوپورہ : ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک وزٹ

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سمیع اللہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام مصطفی کے ہمراہ ڈینگی وارڈ سمیت مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنایت سدھو کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی گئے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔