باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی اور قتل کیس میں ملوث تیسرا مرکزی ملزم گرفتار.
تفصیلات کے مطابق مورخہ 19 جولائی 2022 کو شام کے وقت 5 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر شاہ نجف میرج ہال ٹھٹھہ کے قریب فوتی شھزاد پٹھان کی ہول سیل شاپ سے 7 لاکھ 90 ہزار رپے کیش ڈکیتی کی واردات کی تھی جس میں ملزمان نے شھزاد پٹھان کو فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ جس کا مقدمہ تھانہ ٹھٹھہ پر فوتی شھزاد پٹھان کے بھائی شیراز پٹھان کی مدعیت میں تھانہ ٹھٹھہ میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب کے سخت احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر محمد اسلم گگو اور ان ارج پولیس پوسٹ ٹھٹہ اے ایس آئی نجم الدین بلوچ بمعہ اسٹاف نے ضلع مظفرگڑھ صوبہ پنجاب سے کارروائی کرکے *ڈکیتی ود مرڈر کے مقدمے میں مطلوب تیسرا مرکزی ملزم محمد اعجاز ولد محمد نواز لاشاری رہائشی ضلع مظفرگڑھ صوبہ پنجاب کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے فوتی شھزاد پٹھان کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب صوبوں کے مختلف اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔مزید ریکوری کے لیئے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 173/2022 سیکشن 302,394,396,397 ت۔پ تھانہ ٹھٹھہ۔
ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپیکٹر علی خان راہوجو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو تا غلام اللہ روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے *کورولا کار نمبر AET-972 میں گھٹکہ مٹیریل اور گھٹکہ ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ فروش ملزم حنزاللہ ولد عبد الحمید اچکزئی پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران *کورولا کار کو پولیس حراست میں لیکر 2 ہزار (2000) پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 سو کلو گھٹکہ مٹیریل برآمد کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا اورقانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ ،قتل کامفرورملزم مظفرگڑھ سے گرفتارایک اور کارروائی میں منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد
-

خانقاہ ڈوگراں : محمد آصف چٹھہ کو چئیرمن چیف منسٹر شکایت سیل بننے پر مبارکباد
باغی ٹی وی ، خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا) چئیرمن چیف منسٹر شکایت سیل بننے پر مبارکباد ، نوجوان قیادت معاشرے ،برادری اور سوسائٹی کی ہر اونچ نیچ کو قریبی انکھ سے دیکھ کر خدمت کا جذبہ رکھتی ہے ، نوجوان قیادت کو خدمت کے مواقع فراہم کرنا سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے ان خیالات کا اظہار خانقاہ ڈوگراں پریس کلب رجسٹرڈ کے اجلاس میں صدر سید امتیاز الطاف بخاری اور جنرل سیکرٹری صابر وسیم آٹھوال نے محمد آصف چٹھہ کوڈسٹرکٹ حافظ آباد میں چیئرمین چیف منسٹر شکایت سیل مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ضلع حافظ آباد اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف چٹھہ عوامی شکایات کے فوری حل نکال کر عوام کے دل جیت لیں گے اور اچھی ،بےداغ شہرت کی وجہ سے زبردست عوامی نمائیدہ ثابت ہوں گے اجلاس میں میاں جمشید عباس ڈوگر ایڈوکیٹ ، مدثر حنیف ، حاجی طارق محمود عاجز ، سید اشتیاق بخاری ، حاجی طارق محمود مغل ، عبدالسعید ،نیر عباس ،ندیم عباس ، اشفاق بھٹی ،احسن مغل ،خاورگجر اختیار بخاری ،شبیر حسین ،عاطف رزاق اور سلیم شاہ نے شرکت کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ محمد آصف چٹھہ کو دلی مبارکباد پیش کی
-

چونیاں : ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈیوٹی ڈاکٹر سمیت عملے کا شہریوں سے ناروا سلوک معمول بن گیا
باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈیوٹی ڈاکٹر سمیت عملے کا شہریوں سے ناروا سلوک معمول بن گیا ،نواحی گاؤں ڈھوس کے رہائشی محمد فاروق کو بیوی سمیت ایمرجنسی وارڈ سے باہر نکال دیا، متاثرہ شہری نے اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید کو انصاف کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کے ڈاکٹرز اور عملہ کی آئے روز مریضوں اور لواحقین سے بد اخلاقی رپورٹ ہونا معمول بن گی ہے نواحی گاؤں ڈھوس کے رہائشی محمد فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید کو درخواست دی ہے کہ میں اپنی بیوی کو عصر کے وقت بے ہوشی کی حالت میں تحصیل ہسپتال چونیاں ایمرجنسی وارڈ میں لایا، ڈیوٹی ڈاکٹر حافظ زبیر احمد نے علاج معالجہ شروع کر دیا اور کہا کہ ہوش آنے پر اسے بار بار لیٹرین لے جانا ہے، ہوش آنے پر میں اپنی بیوی کو لیٹرین لے کر گیا تو واپسی پر ڈیوٹی پر مامور نرس نے انتہائی زیادہ گالیاں اور برا بھلا کہا کہ آپ نے ہسپتال عملہ کا واش روم کیوں استعمال کیا ہے، میں منتیں کرتا رہا لیکن عملہ نے ڈیوٹی ڈاکٹر حافظ زبیر احمد کو بلوا کر بغیر علاج معالجہ کے ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ متاثرہ محمد فاروق نے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت پنجاب، سیکٹری ہیلتھ، ڈی سی قصور، سی او ہیلتھ قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر سمیت عملہ کو بد اخلاقی اور مجھے بغیر علاج معالجہ ہسپتال سے نکالنے پر برخاست کیا جائے۔ ڈیوٹی ڈاکٹر حافظ زبیر احمد نے موقف میں کہا کہ ہم نے تو خاتون کو انجیکشن لگانا تھا تبھی اسے باہر جانے کو کہا بد اخلاقی الزام ہے۔
-

چونیاں: سرکاری سکول چھانگا مانگا کے سامنے کوڑے کے ڈھیر اساتذہ اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا،والدین پریشان
باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی چونیاں کی نااہلی سرکاری سکول چھانگا مانگا کے سامنے کوڑے کے ڈھیر اساتذہ اور بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا، سکول میں بچوں کی حاضری اور داخلہ متاثر، ڈی سی قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں فوری نوٹس لیں اور کچرے کے ڈھیروں کو اٹھوایا جائے اساتذہ اور علاقہ مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چونیاں کی نااہلی، گورنمنٹ پرائمری سکول چھانگامانگا نزد عیدگاہ کے قریب تمام شہر کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ڈھیر لگا دیا جاتا ہے کچرے کے ڈھیر نے اساتذہ اور بچوں کی زندگی اجیرن کر دی، جس کی وجہ سے سکول میں طلباء کی حاضری کم ہے کچرے کے ڈھیر سے تعفن پھیل رہا ہے ملیریا، ٹائیفائیڈ، ہیضہ جیسی خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں دوسری جانب سکول کو دونوں اطراف سے سیوریج کے گندے و گٹروں کے پانی نے بھی گھیر رکھا ہے اس گندے کچرے اور بدبو دار پانی سے اٹھنے والی گندی بو سے اساتذہ و بچوں کو سانس لینا بھی دشوار ہے۔ سکول اساتذہ رانا ایوب، رانا صفدر ، قمر موبین و علاقہ مکینوں عثمان ناصر، محسن، رانا حامد لیاقت نے مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کو بتایا کہ کوڑا کرکٹ جمع ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش تیزی سے بڑھ رہی ہے، بچے اور اساتذہ سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، والدین سکول کے باہر گندے کچرے کے ڈھیروں کو دیکھ کر بچوں کو دوسرے سکول میں منتقل کر رہے ہیں جو بچے زیر تعلیم ہیں وہ بھی بیماری میں مبتلا ہونے کے خوف سے سکول کم آتے ہیں اساتذہ اکرام اور علاقہ مکینوں نے کمشنر لاہور، ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور مستقل بنیادوں پر کچرے کے ڈھیر کو اٹھانے کے احکامات کئے جائیں تاکہ بچے اچھے ماحول میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں
-

ڈیرہ غازی خان : کمشنر کی کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری ،سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان( شہزادخان نامہ نگار) کمشنر کی کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری ،سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری
تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی مرد اور خواتین سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔سرکاری واجبات کی عدم وصولی کرنے والے افسران کے خلاف انٹی کرپشن کے مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کارپوریشن آفس میں میونسپل سروسز اور ملازمین کے مسائل سنے۔تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔کمشنر نے کارپوریشن کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کے بھی احکامات جاری کئے ۔انہوں نے سرکاری واجبات کی عدم وصولی میں افسران کے خلاف انٹی کرپشن کے مقدمات درج کرانے کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری واجبات وصول نہ کرنا بھی بددیانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اور واجبات کی اقساط میں ادائیگی شروع کی جائے۔شہر میں رکشہ سٹینڈ کو آوٹ سورس کرنے کےلئے جلد اشتہار دیا جائے۔شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کئے جائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹرز رانا عبید الرشید ،ملک محمد رمضان،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر موجود تھے۔ -

ٹھٹھہ : اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اھم حصہ ہیں – صادق علی میمن
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی) سپیشل افراد ہمارے معاشرے کا اھم حصہ ہیں اسپیشل بچوں کے علاج ایکسرسائیز اور دوسری تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی صادق علی میمن معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ برائے اسپیشل ایجوکیشن
گورنمنٹ اسپیشل اسکول اینڈ ریہیبلیٹیشن سینٹر ٹھٹھہ میں طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم کی تقسیم اور ایان علی میموریل کمپیوٹر سینٹر کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن نے کہا کہ اسپشل ہمارے معاشرے کا اھم حصہ ہیں اور سندھ حکومت ان کے کئے بہت زیادہ کام کررہی ہے، اسپیشل بچوں کے اسکول کو ترقی دے دی گئی ہے اور اب یہ اسکول میٹرک تک کردیا گیا ہے اس کے علاوہ اس اسکول کے برسات میں جانبحق ہونےبوالے طالب علم ایان علی کے نام پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح بھی ہوا یے، انہوں نے مزید کہا کہ ان بچوں کی فیزیکل ٹریٹمینٹ اور دوسرے علاج معالجہ کے لئے کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ اس ادارے کے مزید بہتر کیا جائے -

بارکھان : نوجوان کی بہادری ،اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کنویں میں گری معصوم بچی کا جان بچالی
باغی ٹی وی ،بارکھان – ایک نوجوان نے انسانیت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کنویں میں گری معصوم بچی کا جان بچالی
تفصیل کے مطابق بوچستان کے ضلع بارکھان کے نواہی علاقے میں 60 فٹ گہرے ٹیوب ویل بور کے کنوائیں میں گرنے والی بچی کو بارکھان کے رہائشی فضل الرحمان ولد حاجی اسماعیل ناہڑ نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بچی کو کنوائیں سے زندہ نکال لیا۔نوجوان کو رسیوں سے باندھ کر سر کے بل بور کے کنوائیں میں اتارا گیا۔نوجوان فضل الرحمان نے اپنی جان کا پرواہ کئیے بغیر بچی کو زندہ نکال لیا ،جس پر لیویز کیو آر ایف رسالدار میجر شیر محمد مری نے اس نوجوان کو 20000 نقد انعام دے دیا اور ان کے علاوہ ایک مقامی ڈاکٹر شاہو خان نے بھی اس نوجوان کو 5000 روپے انعام دیکر اس کوجرات اور حوصلہ کوسراہا کہ اپنی جان کوخطرے میں ڈال کر ایک معصوم کی جان بچالی. -

ایک بِلا بھی برطانوی وزیراعظم بننے کو تیار
لندن، باغی ٹی وی . برطانیہ کی وزیراعظم لِز ٹرس کے استعفے کے ساتھ ہی جہاں سیاستدان اس عہدے کے حصول کے لیے متحرک ہوئے، وہیں ڈاؤننگ اسٹریٹ کا چیف ماؤسر لیری بھی اس دوڑ میں شامل ہوگیا۔
لیری دی کیٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ’’بادشاہ نے مجھے کہا ہے جاؤ، وزیراعظم بن جاؤ۔‘‘
لیری دی کیٹ کہلانے والا سفید اور بھورے رنگ کا بِلا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا سرکاری بلّا ہے، جسے چیف ماؤسر کا عہدہ دیا گیا ہے، اس کے فرائض منصبی میں شامل سب سے اہم کام چوہوں کا صفایا کرنا ہے۔
لیری دی کیٹ کے نام پر بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو سیاسی معاملات پر طنزیہ انداز میں تبصرے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
’لیری دی کیٹ‘ نے برطانیہ کی تازہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے لکھا کہ ’بادشاہ نے مجھے کہا ہے کہ ابھی جاؤ اور بطور وزیراعظم ملک کا چارج سنبھالو۔‘“The King has asked me to become Prime Minister because this nonsense has gone on long enough.” pic.twitter.com/eFL3fgSfVL
— Larry the Cat (@Number10cat) October 20, 2022
یہ ٹویٹ چند ہی منٹ میں وائرل ہو گئی اور ایک گھنٹے میں ہی اس کو ہزاروں کی تعداد میں لائیکس ملے اور بڑی تعداد میں ری ٹویٹ بھی ہوئی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
ٹویٹ کے مطابق ’بادشاہ نے یہ بھی کہا کہ یہ واہیات کھیل بہت طویل ہوگیا ہے، تم ہی وزیراعظم بن جاؤ۔‘
لیری کے ٹوئٹر ہینڈل سے ہلکے پھلکے اور مزاح پر مبنی پوسٹس سامنے آتی رہتی ہیں اور برطانیہ میں کسی بھی سیاسی صورتحال یا ایشو پر ماضی میں بھی کچھ ایسے ہی تبصرے شیئر ہوتے رہے ہیں۔ -

جتوئی:عمران خان نااہلی فیصلہ کے خلاف ٹائرجلاکر روڈ بلاک کردیا گیا
باغی ٹی وی ،جتوئی (نذیر شجراء)عمران خان نااہلی فیصلہ کے خلاف روڈ بلاکپی ٹی آئی تحصیل کارکنان کی قیادت میں سراپا احتجاج:پی ٹی آئی کارکنوں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر جلا کر پل جنگلات ہسپتال روڈ بھی بند کر دیا پی ٹی آئی کارکنان کی الیکشن کمیشن اور پی ڈی ایم حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا
:الیکشن کمیشن کا فیصلہ نامنظور ہے -

پیرمحل : زراعت آفیسر کی مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے پر دو سٹور مالکان کے خلاف مقدمات درج
پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار)زراعت آفیسر کی مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے پر دو سٹور مالکان کے خلاف مقدمات درج ۔۔
تفصیلات کے مطابق :زرعی ادویات بغیر کسی ڈیلر شپ کے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آ ف پیسٹی سائیڈ حفظہ افضل نے 697/39 گ ب میں ملزم ساجد محبوب ولد سردار محمد کے سٹور کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم نے بغیر کسی لائسنس اور ڈیلر شپ کے زرعی ادویات کا سٹور بنایا ہوا تھا دوران پڑتال ملزم نے خود اس بات کا اقرار کیا کہ ان کے پاس کسی کمپنی کی ڈیلر شپ نہیں ہے ۔ دوسری کارروائی 704/46 گ ب میں غلام رسول سپرے سنٹر پر کی گئی تو مالک سٹور محمد عماد رسول نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کے پاس بھی کوئی لائسنس نہیں ہے اور وہ کوئی ڈیلر شپ بھی ثابت نہ کر سکا ۔ جس کی بنا پر 697/39 گ ب کے ساجد محبوب اور 704/46 گ ب کے عماد رسول کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے