Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : نئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا ہے

    ٹھٹھہ : نئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا ہے

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار راجہ قریشی) نئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹھٹھہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز شروع کردیا ہے ۔
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ محکمہء تعلقات عامہ حکومت سندھ کی جانب سے نئے مقرر کردہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹھٹھہ محفوظ علی سومرو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعده کام کا آغاز کر دیا ضلعی اطلاعات آفس ٹھٹھہ کا چارج سنبھالنے کے بعد آفس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور انہوں نے آفس عملے سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی حاضری کو یقینی بنایا جائے اس موقعہ پر انہوں نے مختلف پریس کلبس سے آئے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام صحافی حضرات ان کیلئے برابر کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہء اطلاعات کی پالیسی کے تحت صحافیوں کے فلاح و بہبود اور دیگر جائز تمام مسائل کے حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ جلد ضلع کے تمام پریس کلبس کا دورہ کرکے صحافی بھائیوں سے تفصیلی ملاقاتیں بھی کی جائینگی تاکہ مزید اور مربوط رابطہ قائم کیا جا سکے ضلعی اطلاعات افسر نے صحافی بھائیوں سے درخواست کی کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے کام، جاری اور مکمل ترقیاتی منصوبوں کو بھی اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور صحافتی ذمہ داریوں کو تصدیق اور تحقیقات کے تحت احسن طریقے سے انجام دیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہء اطلاعات سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور دیگر معلومات صحافیوں اور عوام تک پہچانے میں ان کے درمیان ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے بعد ازیں ضلعی اطلاعات افسر محفوظ علی سومرو کو ان کے دفتر میں مختلف محکموں کے افسران و عملہ، صحافی، سیاسی، سماجی و معزز شخصیات نے ملاقات کرکے انہیں سندھ کی ثقافت اجرکیں اور پھولوں کے تحائف پیش کرکے مبارکباد دی اور انہیں ضلع میں کی گئی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

  • پیرمحل : پٹرولنگ پولیس کا مورال بہت بلند ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

    پیرمحل : پٹرولنگ پولیس کا مورال بہت بلند ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

    باغی ٹی وی ، پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس کا مورال بہت بلند ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ مہر محمد سعید سیال ۔
    تفصیلات کے مطابق: گزشتہ ہفتے چک نمبر 728 گ ب میں مسلح ڈاکوؤں کو بڑی جواں مردی سے گرفتار کروانے میں پیش پیش پٹرولنگ پولیس کے ڈی ایس پی مہر محمد سعید سیال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ 728 گ ب کا واقعہ اسی سلسلے کا ایک زندہ ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے اور اس فرض کی ادائیگی میں جان بھی چلی جائے تو سودا گھاٹے کا نہیں ۔ 728 گ ب کے واقعہ کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کی طرف سے جو ہماری حوصلہ افزائی کی گئی اس سے پٹرولنگ پولیس کا مورال مزید بلند ہوا ہے اور وہ نئے جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی فیصل آباد پٹرولنگ پولیس مرزا انجم کمال کی سربراہی میں ہم ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کے ہر ممبر کا نام لے لے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

  • ٹھٹھہ : والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں – ڈپٹی کمشنر

    ٹھٹھہ : والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں – ڈپٹی کمشنر

    باغی ٹی وی،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں پولیو ٹیموں کی گھر گھر موجودگی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے محکمہء صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 24 اکتوبر 2022ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران تمام موجود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں اور مہم کے دوران بہتر نتائج کے حصول کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں یہ ہدایت انہوں نے دربار ہال ڈی سی آفیس مکلی میں آئندہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی ڈپٹی کمشنر نے محکمہء صحت کے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ دور دراز علاقوں کیلئے مقامی این جی اوز سے بھی مدد لیں تاکہ معصوم بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچایا جا سکے انہوں نے پولیس افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ٹرانزٹ پوائنٹس پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے بچوں کو قطرے پلانے کیلئے پولیو ٹیموں سے تعاون اور مدد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی گھر گھر موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے ڈپٹی کمشنر نے ضلع ٹھٹہ کے عوام بالخصوص والدین سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے پھولوں جیسے بچوں کو معذروری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں این اسٹاف ڈاکٹر راجیش کمار نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے دو لاکھ 27 ہزار 593 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس ضمن میں سات سو اٹھارہ 718 گشتی، انچاس 49 فکسڈ اور چون 54 ٹرانزسٹ پوائنٹس جبکہ 171 ایریا انچارچز مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسیف اعجاز احمد جاکھرو کے علاوہ محکمہء صحت، تعلیم، پولیس ، لوکل گورنمنٹ و دیگر افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال مکلی پہنچ کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا بعد ازیں ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں مکلی سول ہسپتال تا ڈی سی آفس چوک تک بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے نجات دلانے کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے متعلق ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی.

  • ٹھٹھہ : پولیس کا 2 صحافیوں کے گھروں پر دھاوا،چادر چاردیواری کاتقدس پامال، بچوں اور خواتین پر تشدد

    ٹھٹھہ : پولیس کا 2 صحافیوں کے گھروں پر دھاوا،چادر چاردیواری کاتقدس پامال، بچوں اور خواتین پر تشدد

    ٹھٹھہ : پولیس کا 2 صحافیوں کے گھروں پر دھاوا،چادر چاردیواری کاتقدس پامال، بچوںاور عورتوں پر تشدد
    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار) ٹھٹھہ پولیس نے چاردرچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے دو صحافیوں عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبر سلمان میمن اور ٹھٹھہ پریس کلب کے ممبر بورو سرکی کے گھروں پرچڑھ دوری ، تفصیلات کے مطابق مکلی کے شاہ لطیف کالونی اور سوسائٹی کے دو گھروں پر پولیس کی چڑھائی کردی ، گھروں میں داخل ہو کرعورتوں اور بچوں پر پولیس نے بہیمانہ تشدد کیا، پی پی رہنما بھورو سرکی کے گھر اور مکلی سوسائٹی میں رحیم میمن کے گھر میں داخل ہوکر پولیس اکرم ۔اکبر ۔عنایت سرکی اور حنیف میمن کو اٹھا کر لے گئی، تین پولیس اھلکار انچارج سی ائی اے فاروق راہپوٹو، اے ایس ائی نجم الدین بلو، اور سپاہی احمد جاکھرو زخمی .ٹھٹھہ پولیس سمیت ون فائیومددگار، سی آئی اے. پولیس بلا جواز گھروں میں گھسی اور گھروں میں موجود عورتوں بچوں مردوں پر تشدد کیا شھریوں کا موقف پولیس کے خلاف شہری سراپا احتجاج .


    دوسری طرف پولیس ترجمان کا کہناہے کہ آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کی ہدایت پر ٹھٹہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیڈیز پولیس کے ہمراہ انور سرکی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور جس کی وجہ سے وہاں موجود گھٹکہ فروش انور سرکی، عنایت سرکی و دیگر نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی جس پر انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر فاروق احمد راہپوٹو، انچارج پولیس پوسٹ ٹھٹہ اے ایس آئی نجم بلوچ اور ایک پولیس اہلکار احمد خان جاکھرو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے سول ہسپتال ٹھٹہ لایا گیا جہاں سے زخمی پولیس افسران و اہلکار کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ترجمان ٹھٹہ پولیس۔

  • عمران خان کی نااہلی پرگوجرخان میں بھی شدید احتجاج

    عمران خان کی نااہلی پرگوجرخان میں بھی شدید احتجاج

    باغی ٹی وی ،گوجرخان( شیخ ساجد قیوم/ نامہ نگار ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چیئرمین PTI عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف ملک بھر کی طرح گوجرخان میں بھی پی ٹی آئی ورکرز اور عہدیدارن نے چوک جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا سڑک پر ٹائر رکھ کر آگ لگائی گئی لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کردیگئی ، گوجرخان شہر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن جمع ہو کر حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر مقامی رہنماؤں راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ مرزا بشیر اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کیا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو انتقامی اور جانبدارانہ فیصلہ قرار دیا مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور پی ٹی آئی رہنما شہزادہ خان اور دیگر نے بھی احتجاج میں شرکت کی شدید احتجاج اور نعرے بازی کے بعد ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی اپیل پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے

  • ٹھٹھہ :کوئلے کی کان میں جان بحق مزدور کے ورثاء کو این ڈی ایم اے سے منظور شدہ 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک

    ٹھٹھہ :کوئلے کی کان میں جان بحق مزدور کے ورثاء کو این ڈی ایم اے سے منظور شدہ 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)جہمپیر کے قریب کوئلے کی کان میں جان بحق مزدور کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے این ڈی ایم اے سے منظور شدہ 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک تقسیم – ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے اپنے دفتر میں جھمپیر میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں پیش آنے والے سانحہ میں جان بحق ہونے والے چمن گل خان کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں اور شفارش پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا . حالیہ شدید بارشوں کے دوران جھمپیر میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 09 مزدوروں میں سے 8 کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے ارسال کردہ سفارش کے تحت این ڈی ایم اے کی جانب سے 10-10 لاکھ روپے کے چیک فراہم کئے گئے تھے جبکہ باقی ایک رہ جانے والے مزدور چمن گل خان کے ورثاء کو آج 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک ہاتھوں ہاتھ فراہم کیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بلا تفریق ہر مشکل گھڑی میں ضلع کے عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اور انہیں کسی صورت تنہا ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا.

  • ڈی آئی خان : قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا- علی امین گنڈا پور

    ڈی آئی خان : قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا- علی امین گنڈا پور

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام مقامی سینئر رہنماؤں ورکرزاورعمران خان کے سپوٹرزکوپیغام دیاہے کہ قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا، انہوں نے کہاکہ بھرپوراحتجاج کرکے کٹھ پتلی حکومت سے عمران خان کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کوواپس لینے پرمجبورکردیں گے۔اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ حلقہ پہاڑپورمیں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی سینئر رہنماؤں،عہدیداروں اورکارکنوں کوپیغام میں کہاکہ پہاڑپوراڈہ سے لے کر چشمہ روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیاجائے اسی طرح انہوں نے یونین کونسل رتہ کلاچی، یونین کونسل حسام اوریونین کونسل شورکوٹ کے کارکنوں کوکہاکہ شورکوٹ بائی پاس پر جمع ہوکرروڈ کو بلاک کرکے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیں۔ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے ظفرآباد،کورائی کے پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کو کہاکہ گرہ حیات بائی پاس چوک ٹانک روڈکوبھی بندکردیں۔کوٹلہ سیداں، آڑہ، ڈی ڈی اے کے پی ٹی آئی کے ورکرز عہدیداران وسینئررہنما درابن روڈبلاک کردیں۔ مریالی، جھوک قریشی ومضافات کے علاقوں کے پاکستان تحریک انصاف کے تمام مقامی سینئر رہنما ورکرزاورعمران خان کے سپوٹرز نے قریشی موڑ بلاک کرناہے۔انہوں نے کہاکہ سب عہدیدار اورسینئر رہنمابندوں کواکٹھاکرناشروع کریں جبکہ میں خود ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ رہاہوں۔سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کو قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت عمران خان کی مقبولیت سے ڈرگئے ہیں اورانہیں آئندہ عام انتخابات میں اپنی ہارواضح نظرآنے لگی ہے جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ان کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

  • شاہصدردین  : پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں کو ہیلپ لائن 1124 آگاہی مہم بارے ہدایات جاری

    شاہصدردین : پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں کو ہیلپ لائن 1124 آگاہی مہم بارے ہدایات جاری

    باغی ٹی وی ،شاہصدردین (نامہ نگار شاہد عمران گاڈی )سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد شریف کی پٹرولنگ پولیس کے افسران و جوانوں کو ہیلپ لائن 1124 آگاہی مہم بارے ہدایات جاری ،ریجنل پبلک ریلیشن آفیسر ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کی طرف سے موصول ہونے والے احکامات کے مطابق ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد شریف نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا کام ہائی ویز پر گشت کرنا اور مصیبت میں پھنسے مسافروں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی ویز پر ہونے والے جرائم کی بیخ کنی کرنا ہے اس سلسلے میں پٹرولنگ پولیس کا باقاعدہ ہیلپ لائن نمبر 1124 فعال ہے، پورے پنجاب میں ہائی ویز پر کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 بغیر کسی چارجز کے ملا کر پٹرولنگ پولیس سے مدد طلب کی جا سکتی ہے ایس پی نے کہا کہ ہیلپ لائن نمبر 1124 تمام عوام الناس کو یاد ہونا چاہئیے خصوصی طور پر ڈرائیور حضرات اور روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافر اس ہیلپ نمبر کو یاد رکھیں اور پریشانی کی صورت میں اس سے استفادہ حاصل کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر 24 گھنٹے موجود ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 ملائیں پٹرولنگ پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی

  • ٹھٹھہ :بچوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے -ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی

    ٹھٹھہ :بچوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے -ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار، راجہ قریشی) ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بچوں بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ باالخصوص خواتین اساتذہ کو دلچسپی، محنت اور لگن سے اقدامات لینے ہوں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام اللہ روڈ ترک کالونی ٹھٹھہ میں واقع ایف اے ایس اسکول کے دورے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) حضور بخش خاصخیلی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (پرائمری) محمد رحیم سومرو، ڈسٹرکٹ مینیجر سندہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن محمد یونس رستمانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) نے اسکول کے کلاس رومز اور محتلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جبکہ بچوں سے ملاقات کرکے تدریسی عمل کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے اسکول کے اندر نظم و ضبط پر مبنی ماحول کو فعال رکھنے پر اسکول انتظامیہ، ایس ای ایف کے افسران باالخصوص اساتذہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہے اور طلبہ کو ہنرمندی اور فنی علوم سے آراستہ کرکے نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایس ای ایف اور ایس ای ایل ڈی سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) کو ایس ای ایف کے اسکالرشپ پروگرام اور پی ایس پی کے اقدامات کے متعلق بھی بریفنگ بھی دی گئی۔

  • ٹھٹھہ پولیس کی کارروائی،منشیات برآمد ، ایک ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ پولیس کی کارروائی،منشیات برآمد ، ایک ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی (ٹھٹھہ نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ 50 کلو چورہ سپاری، 20 کلو کتھا، 48 بیگز تمباکو پتی وزن 48 کلو،20 پیکٹ ZST تمباکو پتی وزن 20 کلو، 575 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 1 ملزم گرفتار،ایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کنبھو گولائی NHW روڈ پر کارروائی کرکے 50 کلو چورہ سپاری، 20 کلو کتھا، 48 بیگز تمباکو پتی وزن 48 کلو،20 پیکٹ ZST تمباکو پتی وزن 20 کلو، 175 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا۔ فرار ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ مقدمہ نمبر40/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ کینجھر۔ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپکٹر زاھد حسین شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت میٹنگ اسٹیشن کے قریب کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش نظام علی ولد محمد یوسف ہنگورجو کو 400 سو پیکٹ گھٹکہ ماواسمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر 67/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھرک۔