Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • مرحوم صحافیوں کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، افسوس آج سیکھنے کے عمل سے کوئی گزرنا پسند نہیں کرتا.ڈاکٹر حق نواز جلالی

    مرحوم صحافیوں کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، افسوس آج سیکھنے کے عمل سے کوئی گزرنا پسند نہیں کرتا.ڈاکٹر حق نواز جلالی

    باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل)مرحوم صحافیوں کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، افسوس آج سیکھنے کے عمل سے کوئی گزرنا پسند نہیں کرتا.ڈاکٹر حق نواز جلالی
    تفصیل کےمطابق چیرمین جلالی میڈیا گروپ ڈاکٹر حق نواز جلالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ کہا کہ .صحافی کا اپنا ایک مقام ہےاور آج کے صحافی کو اس مقام کو پہچاننا ہوگامیڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ کہا کہ سرکاری انفارمیشن کے ادارے صحافیوں کی بہبود کے لیے زمہ دارانہ فرائض سرانجام نہیں دے رہے صحافیوں کو اپنے حقوق سے آشنائی ہونی چاہیےان حقوق کے تحفظ کے لیے تنظیمی سطح پرمنصوبہ بندی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم صحافیوں کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں افسوس آج سیکھنے کے عمل سے گزرنا پسند نہیں کیا جاتا جبکہ سیکھنا سمجھنا ایک کامیاب صحافی کےلیےناگزیزہے دین بھی یہ رہنمائی کرتا ہے کہ گود سے گور تک علم حاصل کرو انہوں نے کہا کہ صحافی کا کردار معاشرہ کے ہر طبقہ میں ڈھل جانےکانام ہے عام شہری سےلیکر اعلی افسران کی نشاندہی کرنا صحافی کا اصل کردار ہے انہوں کہا کہ آج بھی جونیرز کو چاہیے کہ سینیرز صحافیوں سے سیکھیں سینیرز صحافی صحافت میں نئے آنیوالے افراد کی تربیت کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں اس موقع پر سئنیر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

  • ٹھٹھہ : بااثر لوگوں نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر کو آگ لگادی ،بیٹی کاجہیزجل گیا،یہ لوگ میرے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،آمنہ بی بی

    ٹھٹھہ : بااثر لوگوں نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر کو آگ لگادی ،بیٹی کاجہیزجل گیا،یہ لوگ میرے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،آمنہ بی بی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) بااثر لوگوں نے رات کے اندھیرے میں میرے گھر کو آگ لگادی ،بیٹی کاجہیزجل گیا،یہ لوگ میرے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،متاثرہ آمنہ بی بی کی عومی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس
    تفصیل کے مطابق غلام اللہ کے قریبی گاؤں درگاہ درس داد کی رہائشی آمنہ زوجہ عبدالکریم نےعوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رو کر بتایا کہ رات کی تاریکی میں کچھ با اثر لوگوں محمد ولد نورو درس ،حنیف ولد غلام درس نے بلا جواز میرے گھرکو آگ لگاکر جلا دیا ،مکان جلنے سے میری بیٹی کی شادی کیلئے بنایاگیاجہیز کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا، متاثرہ خاتون آمنہ نے مزید بتا یا کے گاؤں درس داد میں میرا ایک پلاٹ ہے جہاں پر میں رہاٸش پذیر ہوں مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر باثر لوگ کہتے ہیں کہ یہ پلاٹ خالی کردو ، میں بہت غریب ہوں میرے بیٹے اور خاوند سمندر سے مچھلی پکڑتے ہیں ، متاثرہ خاتوں نے میڈیا کے توسط سے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو، ڈی آٸی جی حیدر آباد، آٸی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے ان بااثر لوگوں سے تحفظ دلایا جائے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مجھے انصاف دلایاجائے.
    آمنہ نے کہا

  • 70 ارب میں سے سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں دیا گیا، سراج الحق

    70 ارب میں سے سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں دیا گیا، سراج الحق

    ڈیرہ غایخان ( باغی ٹی وی ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 70 ارب میں سے تاحال سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں ملا، پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو غربت اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیاہے۔لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیلاب سے 18 ہزار اسکول متاثر اور لاکھوں بچے تعلیم سے محروم ہوگئے، متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ سیلاب متاثرہ کیمپوں میں خواتین اور بچے انتہائی تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکومتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ علاقوں میں تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈھائی مہینے گزرنے کے باوجود شہروں و فصلوں سے نکاسی آب کا بندوبست نہیں ہوا۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ڈھائی مہینوں سے سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف ہیں، جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

  • کراچی : سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی کئی دکانیں جل گئیں۔

    کراچی : سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی کئی دکانیں جل گئیں۔

    باغی ٹی وی ( ویب نیوز) کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    فائر بریگیڈ کے مطابق سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں 1 دکان میں شروع ہونے والی آگ 4 ،5 دکانوں تک پھیل گئی۔آگ کی شدت کے سبب عمارت میں دھواں پھیل گیا جبکہ اس کی اوپری منزل پر رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے۔فلیٹ کے رہائشیوں کو دھوئیں کے باعث شدید مشکلات درپیش آئیں تاہم اس موقع پر فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر بھی پہنچ گئے جنہوں نے کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • شیخوپورہ : کھلی کچہریاں عوام  الناس کو درپیش مسائل کے حل کا فوری ذریعہ ہیں -ڈی پی او فیصل مختار

    شیخوپورہ : کھلی کچہریاں عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کا فوری ذریعہ ہیں -ڈی پی او فیصل مختار

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ میں کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کو درپیش مسائل کا فوری حل۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے اپنی ہی دفتر میں روزنہ کی بنیاد پر کھلی کچہری قائم کی اور عوام الناس کے لئے بغیر سفارش اور روک ٹوک کے مسائل کا فوری حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کا کہنا تھاکہ یہاں پر سائلین بلا کسی روک ٹوک اور سفارش کے آتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل فوری طور پر کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری اولین ترجیح ہے کہ ہر آنے والے سائل کی داد رسی کی جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ اوز کو فوری طور پر احکامات دیئے جاتے ہیں کہ بلا تاخیر سائلین کے مسائل کو حل کیا جائے اور ان کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کا کہنا تھاکہ میں بطور ضلعی پولیس آفیسر آخری لمحے تک بھی پوری جانفشانی سے کام کروں گا۔

  • شیخوپورہ : ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ہدایت ردی کی ٹوکری کی نذر ،سرکل آفیسر نے اراضی ریکارڈ میں رد و بدل ،فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کی

    شیخوپورہ : ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ہدایت ردی کی ٹوکری کی نذر ،سرکل آفیسر نے اراضی ریکارڈ میں رد و بدل ،فراڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ کی

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ہدایت کے باوجود سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شیخوپورہ عبداللہ یوسف پاشا نے خاتون شہری شکیلہ اجمل کی اندرون فیض پور خورد میں واقع قیمتی اراضی کے ریکارڈ میں متعلقہ پٹواری کی طرف سے رد و بدل اور فراڈ کے متعلق دی جانیوالی درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی جس کے خلاف متاثرین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو پٹواری محمد ریاض کے خلاف شکیلہ بی بی کی 53مرلہ قیمتی کمرشل اراضی جو اندرون فیض پور رحمان گارڈن میں واقع ہے کو جعلسازی کرکے اپنے والد کے نام منتقل کرلیا جب اس بات کا انکشاف ہوا تو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو درخواست دی گئی مگر با اثر پٹواری کی وجہ سے درخواست پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شیخوپورہ عبداللہ یوسف پاشا کو پٹواری کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا مگر یہاں بھی پٹواری اپنے اثر و رسوخ سے انکوائری کو التواء میں ڈالنے میں کامیاب ہوگیا جس پر خاتون اور اسکے شوہر نے پہلے اینٹی کرپشن آفس کے باہر ہاتھ میں قرآن کریم پکڑ کر انصاف کے حصول کیلئے دھائی دی مگر اس دوران اینٹی کرپشن آفس کے افسران و عملہ غائب ہوگیا جس پر متاثرین پریس کلب شیخوپورہ کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جعلسازی سے کمرشل اراضی ہتھیانے والے پٹواری ریاض کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب خود اپنی نگرانی میں انکوائری کروا کر انصاف کے تقاضے پورے کریں کیونکہ مقامی انسپکٹر اینٹی کرپشن محکمہ مال کے پٹواری سے ساز باز ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں یہاں انصاف ملنے کا کوئی امکان نہ ہے۔

  • راجن پور : بی ایم پی کمانڈنٹ نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل کوانچارج تھانہ لگاکر4 نائب دفعدار ماتحت کردئے،سینئر آفیسروں میں بے چینی پھیل گئی

    راجن پور : بی ایم پی کمانڈنٹ نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل کوانچارج تھانہ لگاکر4 نائب دفعدار ماتحت کردئے،سینئر آفیسروں میں بے چینی پھیل گئی

    باغی ٹی وی ، راجن پور : بی ایم پی کمانڈنٹ نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل کوانچارج تھانہ لگاکر4 نائب دفعدار ماتحت کردئے،سینئر آفیسروں میں بے چینی پھیل گئی۔عوامی و سماجی حلقوں کا کمشنر ڈیرہ غازیخان سے نوٹس لینے کامطالبہ
    تفصیل کے مطابق بی ایم پی کمانڈنٹ راجن پور نے اپنے کماؤپوت کانسٹیبل اللہ رکھیا کو انچارج بی ایم پی تھانہ دلبر تعینات کرکے قانون قاعدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ،ایس ایچ او سیمت چار سینئر آفیسرنائب دفعداروں کو ایک کانسٹیبل کے ماتحت کردیا،اس کانشٹیبل(سوار) اللہ رکھیا کے ماتحت کئے جانے والوں میں ایس ایچ او نائب دفعدار کاشف علی مزاری،سوال دین نائب دفعدار،محمد قاسم نائب دفعداراورمحمد افضل نائب دفعدار شامل ہیں ،جس سے ان آفیسران سمیت دوسرے افسروں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے اور سوال یہ پیداہوچکا ہے کہ بی ایم پی راجن پور میں دفعدار ،نائب دفعدار نااہل اور کرپٹ ہیں جس کی وجہ بی ایم پی کمانڈنٹ کو ایک انتہائی جونئر سوار (کانسٹیبل ) کو تھانے کا انچارج لگادیا گیا ہے اور یہ بھی کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور کا کارنامہ ہے کہ اسی نے تھانوں میں ان پڑھ کانسٹیبل انچارج تعینات کردئے ہیں جبکہ سنئیرز تعلیم یافتہ کو کانسٹیبلوں کے ماتحت کردیا گیا با وثوق ذرائع کے مطابق پنجاب کے آخری ضلع راجن پور میں کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور نے من مانی کرتے ہوئے اللہ رکھیا سوار(کانسٹیبل) کو لائن صدر سے بطور انچارج تھانہ دلبر تعینات کر دیا ،امداد حسین سوار کانسٹیبل کو لائن سے تھانہ بھنڈو والہ انچارج تعینات کر دیا ،جہانداد خان سوار کانسٹیبل کو تھانہ دھولی سے تھانہ مغل انچارج تعینات کر دیا ،شکیل احمد سوار کو لائن سے انچارج تھانہ شیخ والہ تعینات کر دیا ،محمدچاندسوارکو تھانہ دلبر سے لائن صدرجبکہ سلیم جان بڈلانی سوار کو تھانہ ماڑی تعینات کردیاگیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ تھانوں میں انچارج تعینات ہونے والے کانسٹیبل ان پڑھ ہیں اپنا نام لکھنے سے بھی قاصر ہیں جبکہ ان کے سنئیر جو انکے ماتحت لگے ہیں وہ سب اعلی تعلیم یافتہ ہیں، اس کے علاوہ ذرائع کاکہنا ہے سوار اللہ رکھنا مبینہ طورپر بھاری تعداد میں سرکاری گولیاں بیچنے میں بھی ملوث ہے جس کے خلاف ہونے والی انکوائری کودبادیا گیا ہے، عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ریسکیور  کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات،ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا

    ریسکیور کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات،ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا

    باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)ریسکیو محافظوں کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات،ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا
    تفصیل کے مطابق سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر ( ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی زیر نگرانی گورنمنٹ گورو نانک ہائی سکول ننکانہ صاحب میں ریسکیو محافظوں پر مشتمل کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان انٹر ڈسٹرکٹ مقابلہ جات کروائے گئے جس میں ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا مقابلوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ افراد کی درجہ بندی کے ساتھ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا، پانی میں ڈوبنے والوں کا بچاؤ، عمارتوں کے منہدم ہونے کی صورت میں متاثرہ افراد کی تلاش اور آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے ساتھ ساتھ بکٹ برگیڈ جیسی مہارتوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شاہ کوٹ ٹیم نے میدان مار لیا جو کہ اب ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ لاہور میں ہونے والے چھٹے نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم چیلنج میں شرکت کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی لیول پر ٹیموں کی افعالیت سے حادثات کی روک تھام کے لیے معاون ثابت ہوگی اور لوگوں میں احساس تحفظ اجاگر ہوگا

  • ٹھٹھہ : گھاروزیبسٹ انسٹیٹیوٹ میں کھانا پکانے کا عالمی دن منایا گیا

    ٹھٹھہ : گھاروزیبسٹ انسٹیٹیوٹ میں کھانا پکانے کا عالمی دن منایا گیا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ گھارو زیبسٹ انسٹیٹیوٹ میں کھانا پکانے کا عالمی دن منایا گیا اس حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جہاں طلباء و طالبات سمیت اساتذہ و صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی  زیبسٹ انسٹیٹیوٹ سندھ کی ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر سمیت دیگر مہمان اور ملک کے مشہور باورچی مرد و خواتین موجود تھے اس موقعہ پر باورچیوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ کھانا پکانے کے حوالے سے مرد و خواتین یکساں نظر آتے ہیں گھر سے ہوٹلنگ تک ماہر کھانا بنانے والا اپنے تجربات کے بنیاد پر معیار کی بلندی کو چھوتا ہے اور اس کی بنائی ہوئی ریسپیز نہ صرف ہوٹلوں ریسٹورنٹ اور گھروں میں بھی دلچسپی سے دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں زیبسٹ انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر نے مشہور باورچیوں کی خدمات پر آج کے دن ہر محنت کش باورچی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کام کو سراہا گیا۔

  • ضلع تلہ گنگ میں ہماری نسلوں کا مستقبل رکھا ہے،ملک فضل الرحمٰن

    ضلع تلہ گنگ میں ہماری نسلوں کا مستقبل رکھا ہے،ملک فضل الرحمٰن

    باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) چیف ایگزیکٹو لذیذہ مرغ پلاؤ ملک فضل الرحمٰن کی بانی تلہ گنگ حافظ عمار یاسر سے ملاقات، ضلع تلہ گنگ کے قیام پر مبارکباد پیش کی اور جلسہ میں شرکت بھی کی، تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لذیذہ مرغ پلاؤ و سینئر نائب یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ق ملک فضل الرحمٰن کی بانی ضلع تلہ گنگ ایم پی اے حافظ عمار یاسر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، ضلع تلہ گنگ کے قیام پر مبارکباد پیش کی، بعد ازاں ملک فضل الرحمٰن اپنے آبائی علاقے یونین کونسل جبی سے بڑا قافلہ لے کر محسن تلہ گنگ وزیرِ اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا استقبال کرنے گورنمنٹ کالج گراؤنڈ جلسہ گاہ بھی پہنچے، اس موقع ملک فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ میں ہماری نسلوں کا مستقبل رکھا ہے، ضلع کے قیام سے نہ صرف نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بلکہ دیگر امور کےلیے بھی ہمیں طویل سفر کرکے چکوال نہیں جانا پڑے گا بلکہ تلہ گنگ کی تمام ضلعی دفاتر سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔