Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ضلع تلہ گنگ میں بہت بڑا انڈسٹریل زون اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے، چوہدری پرویز الٰہی

    ضلع تلہ گنگ میں بہت بڑا انڈسٹریل زون اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے، چوہدری پرویز الٰہی

    باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا دورہ ضلع تلہ گنگ، گورنمنٹ کالج گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور ترقیاتی منصوبہ کا اعلان کیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تلہ گنگ میں بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ اور لاوہ والوں نے جس طرح ساتھ دیا کسی نے نہیں دیا میری نسلیں بھی آپ کو نہیں بھولیں گی، خطاب میں شریف برادران پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے، ہم دعا کرتے تھے کہ کوئی بندہ بھیج جو انہیں نہ چھوڑے تو اللّٰہ تعالیٰ نے عمران خان بھیج دیا، جہاں جاتے ہیں چور چور کے نعروں سے استقبال ہوتا ہے ان کو رات خوابوں میں بھی عمران نظر آتا ہے ن لیگ والوں کی ملک دشمنی دیکھو، شہباز شریف نے گندم بند کر دی ہے، پنجاب حکومت سے وفاق سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے لیکن ہم بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان بھی ان کے پیچھے پیچھے ہیں بیرون ملک سے سیلاب متاثرین کےلئے پیسے آئے لیکن انہوں نے ہمیں نہیں دیئے، ہم نے ٹیلی تھون سے اڑھائی ارب روپے اکٹھے کر لئے، احساس پروگرام کا قانون پاس کر دیا ہے، پنجاب اسمبلی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ میں بہت بڑا انڈسٹریل زون اور سڑکوں کا جال بچھائیں گے، تلہ گنگ میں دس سال ٹیکس فری فیکٹریاں لگے گی، میڈیکل کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کرتا ہوں، جبکہ کسانوں کےلئے دو ڈیم ٹمن، لاوہ ڈیم مکمل کرینگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ کی وجہ سے پنجاب میں پانچ اضلاع بنے، اس کے علاوہ مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، آنکھوں کا جدید ہسپتال، بہت بڑی ختم نبوت مسجد بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایک اور نئے چھوٹے ضلع کے قیام کے بعد چکوال کو ڈویژن بنائیں گے، اس کے علاوہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے اور تمام بنیادی ہیلتھ مراکز کو رورل ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

  • سابق صدرِ پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کی 12 ویں برسی لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

    سابق صدرِ پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کی 12 ویں برسی لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

    باغی ٹی وی ،چوٹی زیریں ( محسن نواز کی رپورٹ ) سابق صدرِ پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کی 12 ویں برسی لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
    برسی میں سردار فاروق احمد خان لغاری مرحوم کے صاحبزادگان چیف سردار جمال خان لغاری سردار اویس احمد خان لغاری سردار عمار اویس خان لغاری سیمت لغاری گروپ کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں اہل علاقے نے شرکت کی اور فاتحہ خوانی کیں۔
    تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سابق صدرِ سردار فاروق احمد خان لغاری مرحوم کی 12 ویں برسی لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں سردار فاروق احمد خان لغاری مرحوم کے دونوں صاحبزادگان چیف سردار محمد جمال خان لغاری سردار اویس احمد خان اور سردار عمار اویس احمد خان لغاری (لغاری گروپ) سینئر رہنماؤں سیمت کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر شرکاء نے لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں مدفون سابق صدر سردار فاروق احمد خان لغاری مرحوم کے قبر پر حاضری بھی دی ان کی مغفرت کیلئے دعا کی فاتحہ خوانی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

  • شیخوپورہ : گلی محلوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کھل گئے،محکمہ سول ڈیفنس کی چمک کے آگے  آنکھیں بند

    شیخوپورہ : گلی محلوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کھل گئے،محکمہ سول ڈیفنس کی چمک کے آگے آنکھیں بند

    شیخوپورہ گلی محلوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ کھل گئے،محکمہ سول ڈیفنس کی چمک کے آگے آنکھیں بند
    باغی ٹی وی(محمد طلال سے)شیخوپورہ پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ضلعی انتظامیہ،سول ڈیفنس اورپولیس لگام ڈالنے میں بری طرح ناکام،ڈبہ اسٹیشنوں اورگلی محلوں میں پیٹرولیم مشینوں کی بھر مار ہوگئی انتظامیہ خواب خرگوشاں کے مزے لوٹنے میں مصروف عمل،پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے مافیاز کے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے درجنوں مشینیں لگادی گئی،سروے کے مطابق بھکھی روڈ،محلہ احمد پورہ چوک،شرقپور روڈ،جنڈیالہ روڈ،گھنگ روڈ،محلہ رحمان پورہ،غزنی روڈ اورگنجان محلوں طارق روڈ،خالد روڈ،سٹیڈیم روڈ،سول لائن،ٹیلی فون ایکسچیج کے قریب اور دیگر علاقوں میں ملاوٹ شدہ پیٹرول اورڈیزل فروختگی کا کام دھڑلے سے جاری ہے،سابقہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،اے سی سٹی،سول ڈیفنس افسران واہلکاروں کی مجرمانہ غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے ملاوٹ مافیا کالے دھن کو اپنی تجوریوں میں ڈالنے میں سرگرم ہے جن کی سرپرستی بااثر افراد کررہے ہیں اندرون شہر اورمضافات میں غیرقانونی ڈبہ اسٹیشنوں میں نہ ہی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے والے آلات موجود ہیں صحافیوں کی توجہ مبذول کروانے کے باوجود انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ محکموں میں بھاری نذرانے اورسفارشی تعلقات کی وجہ سے ان کو کھلا چھوڑدیا گیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،سیفٹی ڈیپارٹمنٹ،آئی جی پنجاب اورڈی پی اوشیخوپورہ فیصل مختار سے مطالبہ کیا ہے کہ ان موت کے سوداگروں اورملاوٹ مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورمذکورہ محکموں میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں اورکرپٹ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

  • پاکستان کی سالمیت کی طرف  میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا

    پاکستان کی سالمیت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا

    باغی ٹی وی، شیخوپورہ (محمد طلال سے)جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے صوبائی صدر و ممتاز مذہبی سکالر حافظ محمدقسیم شیخوپوری نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کی طرف سے میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا 22کروڑ عوام اس ارض پاک کے محافظ ہیں جن کے جذبہ حب الوطنی کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، پاکستان ان شاء اللہ جلد اسلام کا گہوارہ اور مضبوط قلعہ بنے گا دینی جماعتوں کی جاری جدوجہد رنگ لائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منعقدہ دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ محمد قسیم شیخوپوری نے کہا کہ ہم امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو مسترد کرتے ہیں اور جوبائیڈن سمیت پوری دنیا کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان یقینی طور پر ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جس میں کسی کو بھی کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے پاکستان دو ارب مسلمانوں کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے اور ہمیشہ سے دنیا میں امن کا خواہش مند رہا ہے، ایٹمی طاقت حاصل کرنے سے پہلے اور اس کے بعد بھی پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستان کے پاس کسی اتحاد کے بغیر جوہری طاقت ہے پاکستان نے ایٹمی تجربات صرف اور صرف خطے میں بھارتی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کو لگام دینے اور اس کے ایٹمی دھماکے کرنے کے جواب میں اور طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے کئے تھے اور اس ایٹمی طاقت سے دنیا کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی محفوظ تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے۔

  • شیخوپورہ : وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ضلعی صدر (ن) لیگ محمد عارف خان سندھیلہ و دیگررہنماؤں کی ملاقات

    شیخوپورہ : وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ضلعی صدر (ن) لیگ محمد عارف خان سندھیلہ و دیگررہنماؤں کی ملاقات

    باغی ٹی وی،شیخوپورہ (محمد طلال سے)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسن سے ضلعی صدر (ن) لیگ محمد عارف خان سندھیلہ، ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرو دیگررہنماؤں نے ملاقات کرکے انہیں پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے نامزد امیدوار حاجی افتخار احمد بھنگو کی جیت کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ان رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے حلقہ کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کا ویژن پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا عوام کی مثالی خدمت سرانجام دینے سمیت علاقائی پسماندگی کا خاتمہ جلد یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ نومنتخب ایم پی اے حاجی افتخار احمد بھنگو نواز لیگ کے نظریہ کے محافظ ثابت ہوں گے اور عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے ان کی جیت میں نواز لیگ کی مقامی قیادت کا کردار کلیدی ہے جنہوں نے دن رات ایک کرکے انتخابی مہم چلائی، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی باتیں کرنے والوں کے قول و فعل کا تضاد واضح ہوچکا ہے یہ پاکستان کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی ساز ش انجام دے رہے ہیں انہیں ملکی ترقی برداشت نہیں ہم عوامی خوشحالی و ملکی استحکام کے ضامن ہیں ان شاء اللہ اس مشن کی تکمیل ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔

  • شیخوپورہ و گردونواح میں گندگی کے ڈھیر ، ڈینگی سمیت کئی وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

    شیخوپورہ و گردونواح میں گندگی کے ڈھیر ، ڈینگی سمیت کئی وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

    باغی ٹی وی ، شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ شہر اور گردونواح کی آبادیوں میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، گندے پانی کے جوہڑ مچھروں مکھیوں کی آماجگاہ بن گئے وبائی امراض کے ساتھ ساتھ ملیریا اور ڈینگی وائرس پھیلنے کے شدید خطرات نے سر اٹھالیا، میونسپل کمیٹی کے افسران وملازمین لمبی تان کر سوگئے، درپیش مسائل نے شہریوں کا جینامحال کردیا، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ افسران کو اس امر کا پابند بنائیں کہ وہ متاثرہ علاقوں میں گندے نالوں کی صفائی، گندگی کے ڈھیروں کی بروقت تلفی، گندے پانی کے جوہڑوں کے خاتمے اور جراثیم اور مکھی مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ادویات کا باقاعدگی سے چھڑکاؤ کروائیں، شہریوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان علاقوں میں ڈینگی وائرس اور دیگر وبائی امراض کو روکنے کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو ہم ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کریں گے جو ذمہ دار افسران و عملہ کی برطرفی تک جاری رہے گا۔

  • شیخوپورہ : پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام فیملی ڈرامہ پیسہ بولتا ہے مقامی کالج میں پیش کیا گیا

    شیخوپورہ : پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام فیملی ڈرامہ پیسہ بولتا ہے مقامی کالج میں پیش کیا گیا

    باغی ٹی وی،شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام فیملی ڈرامہ پیسہ بولتا ہے مقامی کالج میں پیش کیا گیا جس کا مقصد پیسے کی ہوس اور لالچ سے اپنی قوم کودور رہنے کا پیغام دینا تھا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر آرٹس کونسل محمد عمران رضا، مینجر صنعت زار محمد نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آمنہ عالم ڈھلوں، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم سراء، پروفیسر ڈاکٹر محمد خرم ورک اور سماجی ورکر فرزانہ مسعود اکبر خان سمیت سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی، پیسہ بولتا ہے ڈرامہ میں سینئر فنکاروں نے پرفارم کیا اورخوب داد سمیٹی، پنجاب آرٹس کونسل کے اس پیش کردہ ڈرامہ کو بڑی پذیرائی ملی، ڈائریکٹر جنرل پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی کلچرل تقریبات کے انعقاد کو فروغ دیا ہے اور پنجاب کی تمام آرٹس کونسلز کو فیملی ڈرامے پیش کرنے کی ہدایات جار ی کیں جن کی روشنی میں مذکورہ ڈرامہ پیش کیا گیا۔

  • ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) اور ایکشن اگینسٹ ہنگر اے سی ایف کے تعاون اور یورپی یونین سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کی مالی امداد سے سندھ میں بار بار آنے والی قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال سے متاثرہ آبادی کو مضبوط بنانے کیلئے فیصلہ کیا گیا اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر، جنگلات، لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن، ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز، آبپاشی، صحت، زراعت کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام متعلقہ افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں مربوط رابطہ میں رہ کر ایک مؤثر حکمت عملی تشکیل دیکر ضلع کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاکر وہاں کے مقامی معززين اور کمیونٹی سے ملکر سیمینار منعقد کرکے انہیں آگاہی دی جائے کہ وہ بارشوں و سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے خود بھی اپنے جان و مال کی حفاظت کر سکیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غذائی قلت سے متاثرہ تمام بچوں کو مکمل ریلیف دیا جائے اور نیوٹریشن کے تحت چلنے والے تمام پروگراموں پر مکمل طور پر عملدرآمد کروایا جائے اس موقعہ پر مختلف محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے شدید بارشوں اور سیلاب کی ایمرجنسی صورتحال میں اپنی اپنی کی گئی خدمات اور کارکردگی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام افسران اور این جی اوز کی خدمات اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

  • ڈیرہ غازی خان : ڈپٹی کمشنرمحمد انور بریار کی زیرصدارت قومی تعمیر کے محکموں کے افسران کا اجلاس

    ڈیرہ غازی خان : ڈپٹی کمشنرمحمد انور بریار کی زیرصدارت قومی تعمیر کے محکموں کے افسران کا اجلاس

    باغی ٹی وی ڈیرہ غازی خان (شزادخان نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرصدارت قومی تعمیر کے محکموں کے افسران کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ڈائریکٹر شہزاد نذیر،محکمہ بلڈنگ،ہائی وے،سپورٹس،ہیلتھ،پی ایچ اے،آئی ڈیپ کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے تعمیراتی کاموں کے ایک فیصد فنڈز ہارٹیکلچر کی مد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو دینے کے پابند ہیں جو کہ شجرکاری اور بیوٹیفکیشن پر خرچ کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جن اداروں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں وہ یہ فنڈز فوری طور پر پی ایچ اے کو فراہم کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ شجرکاری کا کام بھی شروع کیا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں مکمل تفصیلات ایک ہفتہ کے اندر فراہم کی جائیں۔اس موقع پر مختلف محکموں کے فنڈز استعمال کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

  • شیخوپورہ : آرائیانوالی پلی فیصل اباد روڑ پر ٹریکٹر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا،1 شحض جاں بحق دوسرا زخمی

    شیخوپورہ : آرائیانوالی پلی فیصل اباد روڑ پر ٹریکٹر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا،1 شحض جاں بحق دوسرا زخمی

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) آرائیانوالی پلی فیصل اباد روڑ پر ٹریکٹر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا،1 شحض جاں بحق دوسرا زخمی
    تفصیل کے مطابق شیخوپورہ لیسکو کھاریانوالہ سب ڈویژن کے علاقہ آرائیانوالی پلی فیصل اباد روڑ پر ٹریکٹر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 1شحض جاں بحق دوسرا زخمی ۔11 کے وی مین تارٹوٹ کر محبوب ولد یعقوب عمر 45/46 سال قوم ماچھی چھوٹا جیون پورہ پر آگری جو کہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔جبکہ ایک شحض زخمی ۔ زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔