Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : گورنمنٹ پرائمری پبلک کلسٹر سکول مکلی میں جشن عید میلاد النبی جوش وجذبے سے منایا گیا

    ٹھٹھہ : گورنمنٹ پرائمری پبلک کلسٹر سکول مکلی میں جشن عید میلاد النبی جوش وجذبے سے منایا گیا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری پبلک کلسٹر سکول مکلی میں جشن عید میلاد النبی جوش وجذبے سے منایا گیا
    12 ربیع الاول کے موقع کی مناسبت سے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت جشن عید میلاد النبی گورنمنٹ پرائمری پبلک کلسٹر سکول مکلی ٹھٹھہ میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کے ساتھ ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسکول انتظامیا کی جانب سے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

  • قصور : تھانہ تھ شیخم پولیس نے  راہزنی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلئے

    قصور : تھانہ تھ شیخم پولیس نے راہزنی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلئے

    باغی ٹی وی ،قصور ( چوھدری فہیم قاسم سے ) تھانہ تھ شیخم پولیس کی کامیاب کاروائی راہزنی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار ایک مفرور تفصیلات کے مطابق قصور ڈی پی او سید عمران کرامت بخاری کی خصوصی ہدایات پر تھانہ تھ شیخم پولیس کی بڑی کاروائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار تھانہ تھ شیخم پولیس کی کاروائی، خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم ، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد ڈکیت گینگ کے سرغنہ عبداللہ ولد اسحاق نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا ملزمان انتہائی خطرناک ہیں جو مزاحمت پر فائر مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے ملزمان موٹر سائیکل چھیننے، راہزنی اور ہاؤس رابری کی وارداتیں کرتے تھے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم محمد ارشاد نےاپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ملزمان نے دوران تفتیش درجن کے قریب وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے قصور ڈی پی سید عمران کرامت بخاری نے اچھی کارکردگی پر تھانہ تھ شیخم ایس ایچ او ارشاد اور ہمراہ پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • ٹھٹھہ :گھارو رورل ہیلتھ سینٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

    ٹھٹھہ :گھارو رورل ہیلتھ سینٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار)ٹھٹھہ گھارو رورل ہیلتھ سینٹر پیرامیڈیکل اسٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کیجانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف کا رسک الاؤنس بند کئے جانے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس ٹھٹہ کیجانب سے کال پر شروع کی جانے والی ہڑتال آج بھی رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں تیسرے روز بھی جاری جسکی قیادت پیرامیڈیکل اسٹاف ضلع ٹھٹہ کے رہنماء سرفراز سومرو، پرویز حملانی، راکیش شرما، ممتاز شورو و دیگر کررہے تھے اس موقعہ پر مظاہرین نے ہسپتال کا مین گیٹ بند کرتے ہوئے گیٹ کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے اور سندھ حکومت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے سے بچائیں اور انہوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے انکے ساتھ انصاف نہیں کیا تو وہ اپنے احتجاجی مظاہرے کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر مجبور ہو کر کشمور سے کراچی تک کے تمام ہسپتالوں میں مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جس کی زمیداری صوبائی حکومت سندھ پر ہو گی۔

  • ڈی جی خان : ٹیچنگ ہسپتال میں نئے سٹیٹ آف دی آرٹ موڈولر آپریشن تھیٹرز کے مکمل ہونے پروائی ڈی اے ڈی جی خان عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہے

    ڈی جی خان : ٹیچنگ ہسپتال میں نئے سٹیٹ آف دی آرٹ موڈولر آپریشن تھیٹرز کے مکمل ہونے پروائی ڈی اے ڈی جی خان عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہے

    باغی ٹی وی ، ڈی جی خان(شہزادخان)ٹیچنگ ہسپتال میں نئے سٹیٹ آف دی آرٹ موڈولر آپریشن تھیٹرز کے مکمل ہونے پروائی ڈی اے ڈی جی خان عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہے.
    تفصیل کے مطابق وائی ڈی اے ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں نئے سٹیٹ آف دی آرٹ موڈولر آپریشن تھیٹرز کے مکمل ہونے پر ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور سب سے بڑھ کر ڈی جی خان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہے ،ان آپریشن تھیٹر سے آپریشن کے بعد انفیکشن کے چانسز زیرو ہو جائیں گے اور جدید مشینری سے اب مزید جدید آپریشن بھی شروع ہو جائیں گے
    انشاللہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ان تھیٹرز میں باقاعدہ آپریشنز کا آغاز ہو جائے گا۔ہم سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار صاحب اور سابقہ مشیر صحت حنیف خان پتافی صاحب کے بیحد مشکور ہیں کہ انکی تجاویز اور مہںیا کردہ فنڈز سے ڈی جی خان میں یہ سہولت میسر ہوئی جو کہ پنجاب میں ابھی صرف جناح ہسپتال لاہور میں ہے ۔ہم پرنسپل غازی خان میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی صاحب کے بیحد مشکور ہیں کہ اس پراجیکٹ کو شروع کروانے سے لیکر اس کے مکمل ہونے تک ایک ایک قدم پر انہوں نے اپنی خصوصی دلچسپی دکھائی جسکی وجہ سے آج یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔۔اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان انور صاحب بھی داد کے مستحق ہیں کہ اس پراجیکٹ کی ایک ایک رکاوٹ کو انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے دور کیا۔۔انشاللہ وائی ڈی اے ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کی بہتری کے لئے اٹھائے ہوئے ہر قدم کو سراہتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ڈاکٹر شہزاد خان آغاصدر وائی ڈی اے ڈی جی خان ،ڈاکڑ عبدالمنان چیرمین وائی ڈی اے ڈی جی خان ،ڈاکڑ دوست علی بزدار جنرل سیکرٹری وائی ڈی اے ڈی جی خان

  • ٹھٹھہ : سول ہسپتال مکلی میں لوٹ مار کابازار گرم ،غریب مریضوں کے لواحقین لٹنے لگے ، حکام نوٹس لیں ،عوامی مطالبہ

    ٹھٹھہ : سول ہسپتال مکلی میں لوٹ مار کابازار گرم ،غریب مریضوں کے لواحقین لٹنے لگے ، حکام نوٹس لیں ،عوامی مطالبہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) سول ہسپتال مکلی میں لوٹ مار کابازار گرم ،غریب مریضوں کے لواحقین لٹنے لگے ، حکام نوٹس لیں ،عوامی مطالبہ
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ سول اسپتال مکلی کی انتظامیہ کی بد انتظامی اور لاپروائی کیوجہ سے اسپتال قصاب خانے کا منظر پیش کرنے لگا۔ مکلی سول اسپتال ڈاکٹروں کی لاپروائی اور عدم توجہی کی وجہ سے اسپتال کے عملہ نے مریضوں سے ٹیسٹ کی مد میں لوٹ مچائی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق صرف ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کے دو ہزار روپے لیتے ہیں، لوٹ کھسوٹ جاری دور سے آنے والی گاؤں کی مریضہ روبینہ بصر جاکھرو کو ڈاکٹروں کے بے رحمانہ سلوک اور لاپروائی نےموت کی کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے، ہسپتال میں ایجنٹ سسٹم قائم ، ڈاکٹرز کی ملی بھگت سے بلڈ کراس میچنگ کا ریٹ ایک ہزار روپے ، نہ دینے پر تین دن تک پریشان کیا جاتاہے ، انتظامیہ ناکارہ سول سرجن گہری نیند سو رہا ہے ایک معصوم دیہاتی روبینہ بصر جاکھرو کی والدہ نے اپنی زبانی فریاد سنائی میری بیٹی کی زندگی خطرہ میں ہے سول اسپتال ٹھٹھہ کی گائنی ڈاکٹر کی لاپروائی سے میری بیٹی زندگی اور موت کی کشمش میں پڑی ہوئی ہے سول اسپتال ٹھٹھہ میں میڈیسن اور ٹیسٹ کروانے میں تقریباً میرے ایک لاکھ سے زائد خرچ ہو گئے ہیں ڈرپ سیٹ سے لے کر سرنج تک خود خرید کر دی ہے اور پھر کس قانون کے تحت سول اسپتال چل رہا ہے کوئی داد فریاد سننے کو تیار نہیں ظالم گائنی ڈاکٹر کی لاپروائی کیوجہ سے میری بیٹی موت کے منہ میں ہے لحاظہ میں پر زور مطالبہ کرتا ہوں بالا حکام سے اور چیف جسٹس ہائیکورٹ سندھ، سیشن جج ٹھٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور میری بیٹی کی زندگی بچائی جائے سول اسپتال انتظامیہکے خلاف سختی سے نوٹس لیا جاۓ تاکہ آئندہ کسی بھی غریب مریض کو ایسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • گوجرخان : جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ محمد ظہیر خان کی حیات و خدمات پر کتاب کی تقریب رونمائی

    گوجرخان : جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ محمد ظہیر خان کی حیات و خدمات پر کتاب کی تقریب رونمائی

    باغی ٹی وی ،گوجرخان( شیخ ساجد قیوم، نامہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ محمد ظہیر خان کی حیات و خدمات پر کتاب کی تقریب رونمائی
    تفصیل کے مطابق گوجرخان جینٹری کالج لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام سابق ایم این اے و مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راجا محمد ظہیر خان مرحوم کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب مرد درویش کی تقریب رونمائی 28 ،اکتوبر بروز جمعہ دن اڑھائی بجے جی ٹی روڈ پر واقع مقامی ھوٹل میں منعقد ھوگی تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کریں گے سیاسی سماجی علمی ادبی اور صحافتی شخصیات اس موقع پر اظہار خیال کریں گی

  • پنڈی بھٹیاں : تھانہ سکھیکی منڈی میں چوروں نے زرگر کی دکان کا صفایا کردیا

    پنڈی بھٹیاں : تھانہ سکھیکی منڈی میں چوروں نے زرگر کی دکان کا صفایا کردیا

    باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) تفصیلات کے مطابق تھانہ سکھیکی منڈی میں چوری کی بڑی واردات چور رات کی تاریکی میں سلیم زرگر کی دوکان کا صفایا کرگےچور سونے سے بھری الماری اٹھا کر لے گے چوری شدہ سونے اور نقدی کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ بتائی جا رہی ہے چور خالی الماری تھانہ کسیسے کی حدود میں پھینک گے ہیں سکھیکی منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر انجمن تاجران سکھیکی منڈی نے ہڑتال کی کال دے دی جس سے شہر میں دوکانداروں نے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی سکھیکی منڈی میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان دیکھائی دیتے ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ٹھٹھہ :  ضلع بھر کی پولیس نے منشیات فروشوں کو لوہے کے چَنے چَبْوا دیئے

    ٹھٹھہ : ضلع بھر کی پولیس نے منشیات فروشوں کو لوہے کے چَنے چَبْوا دیئے

    باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر ضلع بھر کی پولیس نے منشیات فروشوں کو لوہےکے چنے چبوا دیئے ، دیسی شراب کی بٹھی بسٹ 1980 گرام چرس ، 290 لیٹرز 38 بیگز دیسی شراب اور 635 پیکٹ انڈین گٹکہ ماوا برآمد، ایک بدنام منشیات فروش خاتون ملزمہ اور گٹکہ فروش گرفتار
    ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر ضلع بھر میں پولیس نے منشیات فروشوں کو لوہے کے چنے چبوا دیئے منشیات کے خلاف زبردست کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ایس ڈی پی ٹھٹھہ ڈی ایس پی افضل بیگ کی سربراہی میں ایس ایچ او و انسپیکٹر مکلی تھانہ عبدالمجید بروھی انچارج سی آئی اے ٹھٹھہ سب انسپکٹر فاروق راہپوٹو انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹھہ محمد حسین ہیجب انچارج پولیس پوسٹ چھتو چند نے بمع اسٹاف کے دوران گشت ولیج حسین دفرانی چھتو چند میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 290 لیٹرز 38 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے بٹھی کو مسمار کردیا جبکہ ملزمان پولیس کو آتا دیکھ کر فرار ہوگئے تھے جنکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑ موری سب انسپکٹر ظفر علی زنئور نے بمع اسٹاف کے کچی آبادی درگاہ شاہ گوہر گنج ٹھٹھہ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ایک بدنام منشیات فروش خاتون مسمات حسنی مگسی کو ایک ہزار نو سو اسی گرام چرس سمیت ایس ایچ او و انسپیکٹر مکلی تھانہ عبدالمجید بروہی نے بمع اسٹاف کے دوران گشت مکلی سے ایک گٹکہ فروش ملزم منیش کمار کو 350 پیکٹ انڈین گٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرلیا تمام ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے پولیس کی کامیاب کاروائیوں پر ٹھٹھہ ضلع کی سماجی مذہبی اور سیاسی جماعتوں شہریوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو ڈی ایس پی ٹھٹھہ افضل بیگ انسپکٹر عبدالمجید بروہی سب انسپکٹرز فاروق راہپوٹو ظفر علی زنئور انچارج مددگار بیس ٹھٹھہ محمد حسین ہیجب انچارج پولیس پوسٹ چھتو چند اور پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے .

  • پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک خرم شہزاد اعوان  کو صدر سوشل میڈیا گلف و مڈل ایسٹ مقرر کردیا ہے ، نوٹیفکیشن بھی جاری

    پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک خرم شہزاد اعوان کو صدر سوشل میڈیا گلف و مڈل ایسٹ مقرر کردیا ہے ، نوٹیفکیشن بھی جاری

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک خرم شہزاد اعوان کو صدر سوشل میڈیا گلف و مڈل ایسٹ مقرر کردیا ہے ، نوٹیفکیشن بھی جاری
    تفصیل کے مطابق ملک خرم شہزاد اعوان صدر سوشل میڈیا گلف و مڈل ایسٹ مقرر نوٹیفکیشن جاری ،جنرل سیکرٹری رانا خالد نے صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ملک خرم شہزاد اعوان صدر سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورسیز کمیٹی اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنھوں نے انہیں اس قابل سمجھا اور اتنی بڑی ذمہ داری سونپی۔ملک خرم شہزاد اعوان صدر سوشل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ نے باغی ٹی وی سے فون پر بات کرتے ہو کہا کہ صدر بننے کے بعد سب سے پہلے میں پاکستان کے سب سے ڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں۔اور ساتھ ہی میں اپنیاعلیٰ قیادت کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی۔میں انشاء اللہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور پیپلزپارٹی کے لیے دل و جان سے محنت کروں گا۔ہمارا مقصد عوام تک درست رائے کو پہچانا ھے۔جو حقیقت ہے وہ دیکھانی ھے۔تا کہ لوگوں میں شعور پیدا ہو اور وہ اپنے مستقبل کا بہترین فیصلہ کر سکیں۔میں متحدہ عرب امارات اور گلف و مڈل ایسٹ میں پہلا جیالا اور سیاسی کارکن ہوں جسے گزشتہ 4 سالوں میں تیسرا عہدہ ملا ھے۔
    میرا مقصد کھبی بھی عہدہ یا صدارت نہیں رہا بلکہ میں نے ہمیشہ حق کی آواز کو بلند کیا اور انتہائی انصاف کے ساتھ اپنی قلم سے جہاد کیا۔میں پاکستان میں ایک مکمل جمہوریت کا خواہاں ہوں۔جس سے کمزور کو اس کا حق ملے اور ہماری قوم غربت سے نکل سکے۔

  • پنڈی بھٹیاں : سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ و فیکٹری مالکان اور زمینداروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    پنڈی بھٹیاں : سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ و فیکٹری مالکان اور زمینداروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

    باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ کا باعث بننے والے بھٹہ و فیکٹری مالکان اور زمینداروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے خلاف ورزیوں پر -82 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے دیئے جبکہ متعدد بھٹہ و فیکٹری مالکان، کا شتکاروں اور زمینداروں کو مجموعی طورپر گیارہ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔حافظ آباد میں سموگ پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ و فیکٹری مالکان، فصلوں کی باقیات جلانے والے کاشتکاروں اور زمینداروں کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمدنے دھواں چھوڑنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں پر کاروائی کرتے ہوئے چار بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ متعدد مالکان کو مجموعی طور پر 8لاکھ 70ہزارروپے جرمانہ کیا۔اس طرح اسسٹنٹ کمشنر حافظ آبادرب نواز چدھٹر نے فصلوں کی باقیات جلانے پر 9زمینداروں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں بلاول علی ہنجرا نے بھی فصلوں کی باقیات جلانے پر 6زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے۔اسسٹنٹ کمشنر ز،محکمہ زراعت اور ریونیو افسران نے خلاف ورزیوں پر اب تک مجموعی طور پر دولاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔