Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان: ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن کا ، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کاسرپرائیز وزٹ

    ڈیرہ غازیخان: ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن کا ، سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کاسرپرائیز وزٹ

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان(شزادخان نامہ نگار)ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ریحانہ عنبرین کا کمپلیکس سپیشل ایجوکیشن ڈی جی خان کا سرپرائیز وزٹ …
    میڈم ریحانہ عنبرین ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن نے کمپلیکس کا سرپرائز وزٹ کیا جس پر ادارے کے ہیڈ سٹاف سے ادارے میں سپیشل بچوں کے نئے داخلوں اور ڈینگی مکاؤ مہم کے حوالے سے بریفنگ لی. اور نئے احکامات جاری کیے کہ نرسری کلاس سے لے کر ایف اے تک کے داخلے کیے جائیں اور نئے داخلوں کی تشہیر کی جائے. ہر سپیشل بچہ سکول میں داخل ہو کر تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کے بعد اس معاشرے کا مفید رکن بن سکے اور ڈینگی مکاؤ مہم کو مزید تیز کیا جائے سکول کے سپیشل بچوں کو ڈینگی وائرس کے متعلق بتایا جائے تاکہ ہر بچہ اس سے محفوظ رہ سکے اور ہر ادارے میں سپرے کرائے جائیں مزید موثر اقدامات کرنے کے بعد پکٹوریل ثبوت کے ساتھ ڈی ای او آفس کو مطلع کیا جائے. سپیشل بچوں کو محفوظ اور اچھی تعلیم دینا گورنمنٹ آف پنجاب کا اولین مقاصد میں سے ایک مقصد ہے.

  • دراہمہ : جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،37 جواری گرفتار اور جوإ پر لگی رقم 1 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فونز برآمد۔

    دراہمہ : جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن،37 جواری گرفتار اور جوإ پر لگی رقم 1 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فونز برآمد۔

    :دراہمہ ( عبدالوحید رند نامہ نگار) ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت پر جواریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، جوإ جیسی لعنت میں مبتلا 37 جواری گرفتار اور جوإ پر لگی رقم 1 لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فونز برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دراہمہ امجد جاوید SI معہ دراہمہ پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے پولیس تھانہ دراہمہ نے جواریوں کے خلاف کارواٸ عمل میں لاتے ہوۓ 37 جواریوں کو بلیڈز گیم پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور جواریوں سے جوإ پر لگی رقم 1لاکھ 48 ہزار روپے سے زائد رقم معہ موباٸل فونز برآمد کر لۓ ہیں ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی خصوصی مہم اور ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی سپرویژن میں تھانہ دراہمہ کے علاقے میں جواریوں کے خلاف بھر پور کارواٸ شروع کر دی ہے تاکہ معاشرہ کے ناسوروں کا صفایا کیا جاۓ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ معاشرہ میں فساد برپا کرنے والے اور جراٸم پیشہ عناصر اور ان کے مددگاروں کی نگرانی شروع ہے تاکہ تھانہ دراہمہ کے علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

  • جتوئی: وائس چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل مخدوم نذر مغیس کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی کا دورہ

    جتوئی: وائس چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل مخدوم نذر مغیس کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی کا دورہ

    باغی ٹی وی ،جتوئی(نذیر شجراء)وائس چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل مخدوم نذر مغیس کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی کا دورہ۔
    وی او: وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ضلعی وائس چیئر مین مخدوم نذر مغیس قریشی نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جتوئی کا دورہ کیا جہاں مریضوں سے خیریت دریافت کرنے کے بعد ہسپتال میں صفائی اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی بعد ازاں ایم ایس سے ملاقات کی اور ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ ہسپتال کی آپ گریڈیشن کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی بہت جلد آپ گریڈیشن کی جائے گی اور کارڈیالوجی کو جلد مشینری فراہم کرکے دل کے مریضوں کے بہت جلد فعال کیا جائے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے احکامات کے مطابق صحت کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • خانقاہ ڈوگراں : شہر کے وسط سے گزرنے والا لاہور ، سرگودھا روڈ عوام کیلئے وبال بن گیا

    خانقاہ ڈوگراں : شہر کے وسط سے گزرنے والا لاہور ، سرگودھا روڈ عوام کیلئے وبال بن گیا

    خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا) شہر کے وسط سے گزرنے والے لاہور سرگودھا روڈکے گردو غبار سے عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلا ، سڑک کے دونوں اطراف میں واقع گھروں کے حلیے گرد و غبار نے بگھاڑ دیے ،عوام کی دہائی اور پریشانی کی طرف کسی ارباب اختیار کی توجہ نہ گئی ،
    تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے شہر کے وسط سے گزرنے والے لاہور سرگودھا روڈ کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اے روز حادثات ہونا معمول بن چکے ہیں ، ٹوٹے روڈ سے اٹھنے والے گردو غبار سے عوام سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ سڑک کے ساتھ واقع گھروں میں مقیم لوگوں کی پریشانی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ، سڑک پر واقع دوکانوں خصوصاً مٹھائی ،فروٹ اور روز مرہ اشیاء کی دوکانوں سے عوام گردو غبار سے لتھڑی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ، عوام بارہا حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں لیکن کسی بھی حکومتی ادارے نے توجہ نہیں دی ، میڈیا بھی عوام کی ٹوٹے روڈ کی پریشانی کی خبریں شائع کرچکا ہے لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ، عوام نے محکمہ ہائی وے اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپیل کی ہے کہ خانقاہ ڈوگراں شہر سے اڈہ ورکشاپ تک پانچ کلومیٹر سڑک کی فوری تعمیر کے احکامات جاری کئے جائیں

  • پیرمحل : پنجاب فوڈ اتھارٹی مکمل ناکام، حفظان صحت کے منافی کھانے پینے کی چیزوں کی سرِعام فروخت

    پیرمحل : پنجاب فوڈ اتھارٹی مکمل ناکام، حفظان صحت کے منافی کھانے پینے کی چیزوں کی سرِعام فروخت

    باغی ٹی وی،پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی پنجاب فوڈ اتھارٹی مکمل ناکام، حفظان صحت کے منافی کھانے پینے کی چیزوں کی سر عام فروخت
    تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی میں حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی ہفتے میں ایک چکر شہر لگاتی اور نئے لائسنس بنا کر رفو چکر ہو جاتے ہیں، ہوٹلوں میں صفائی کا نظام انتہائی گندہ ہے، سموسے پکوڑے، دہی بھلے، جوس شاپس پر سرف اور ڈیٹرجن سوپ سے برتن صاف ہی نہیں کئے جاتے، پانی کی بالٹی اور تھال میں پانی بھر کر گیلے کپڑے سے سارا دن پلیٹوں اور گلاسوں کو دھوتے ہیں، جسکی وجہ سے شہریوں میں خطرناک بیکٹریا اور وائرس منتقل ہو رہا ہے، کھانے پینے کے ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر مکھیوں کی بھرمار ہوتی ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم سندھیلیانوالی میں حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق کھانے پینے کی چیزوں پر توجہ ہی نہیں دے رہی ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم شدید غفلت کی مرتکب ہوئی ہے، انکے خلاف فوری طور پر کاروائی کر کے نئی ٹیم تعینات کی جائے

  • چونیاں ،چھانگا مانگااور الہ آباد میں پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری،شہری لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر مال سامان سے محروم

    چونیاں ،چھانگا مانگااور الہ آباد میں پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری،شہری لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر مال سامان سے محروم

    باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) سرکل آفیسر اور ایس ایچ اوز کی ناقص حکمت عملی گشت کا نظام غیر فعال،چونیاں اور الہ آباد میں پے در پےوارداتوں کا سلسلہ جاری،دو روز میں متعدد شہری لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر مال مسروقہ سے محروم ہو گے، پولیس حسب روایت مصروف تفتیش،شہریوں کا آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ
    تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، چھانگا مانگا اور گردونواح میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے گزشتہ دو روز میں ڈکیتی کی وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری خالد سے 19ہزار، خاتون نجمہ سے چھ تولہ طلائی زیورات،موبائل،سولہ ہزار نقدی،محمد امین کے گھر سے دو لاکھ نقدی اور طلائی زیورات، راشد کے گھر سے سات ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکل آفیسر کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے گشت کا نظام غیر فعال ہو چکا ہے اسی وجہ سے سردی کی آمد کے ساتھ ہی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، متاثرہ افراد نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاجر تنظیموں کے راہنماؤں نے بھی پولیس کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے المیہ یہ ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں چونیاں اور الہ آباد، چھانگا مانگا میں ہونے والی درجنوں وارداتوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی جو کہ سرکل آفیسر اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • چونیاں : ستلج سٹیڈیم اور میونسپل کمیٹی پارک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگے

    چونیاں : ستلج سٹیڈیم اور میونسپل کمیٹی پارک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگے

    باغی ٹی وی ،چونیاں (نامہ نگار) ستلج سٹیڈیم اور میونسپل کمیٹی پارک بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگے، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام، سٹریٹ لائٹ کی عدم موجودگی، اندھیرا ہوتے ہی نشئیوں اور کرائم پیشہ افراد کے ڈیرے، انتظامیہ پر سوالیہ نشان، حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق دو لاکھ آبادی کیلئے صرف ایک ستلج سٹیڈیم اور ایک پارک وہ بھی بھوت بنگلے کے منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی نظر ہو گئے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے پریس کلب احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم اور پارک میں صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ستلج سٹیڈیم میں لائیٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے شام ڈھلتے ہی نشئی اور جرائم پیشہ افراد آ کر بیٹھ جاتے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں رات گئے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے شریف اور سادہ لوح افراد فیملی تو کیا اندھرے اور جرائم پیشہ افراد کے باعث اکیلے آنے سے بھی کھبراتے ہیں میونسپل کمیٹی کا پارک جو چونیاں کا واحد فیملی پارک سمجھا جاتا ہے اس میں بھی لائیٹس کی موجودگی نہیں، تمام جھولے ٹوٹ چکے ہیں، گھاس بروقت پانی نہ لگنے کی وجہ سے سوکھ چکی ہے جو مقامی انتظامیہ اور تحصیل سپورٹس آفسر پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈی سی قصور فیاض موہل اور اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل سپورٹس آفسر کو ایکٹو کریں ستلج سٹیڈیم اور میونسپل کمیٹی پارک میں صفائی ستھرائی، لائٹس، جھولوں کی مرمت اور ٹریک کی تعمیر کی جائے تاکہ شہریوں کو سہولیات فراہم ہوں سکیں۔

  • ٹھٹھہ: ایس ایس پی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گٹکہ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔

    ٹھٹھہ: ایس ایس پی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گٹکہ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔

    باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر امداد حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر نئوں آباد گھارو شہر میں بدنام گھٹکہ فروش عمر خاصخیلی کے گھٹکہ گودام پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 4 ہزار (4000) پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 30 کلو چورہ سپاری برآمد کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔ فرار ملزم کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں اس کے علاوہ گجو شہر میں کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم ممتاز علی جوکھیو سے 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا اس کے علاوہ.ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپکٹر زاھد حسین شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کارروائی کرکے 1 بدنام منشیات فروش ملزم طیب ولد محمد رحیم کھوسو کو 1 ہزار 5 سو 70 ستر (1570) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا اورایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم ظفر ولد گل محمد مانجریو کو 21 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو پر مقدمہ درج کردیا۔

  • ٹھٹھہ : سجاول کے ضعیف العمر ریٹائرڈ ٹیچرکا کفن پہن کر بااثرلینڈمافیا کے خلاف پریس کلب میں احتجاج

    ٹھٹھہ : سجاول کے ضعیف العمر ریٹائرڈ ٹیچرکا کفن پہن کر بااثرلینڈمافیا کے خلاف پریس کلب میں احتجاج

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار ) سجاول کے ضعیف العمر شخص کو بااثرلینڈ مافیا کی طرف سے دھمکیاں ملنے پر عبدالرزاق کوراٸی نے کفن اوڑھ کر انوکھے انداز میں احتجاج کیا ہے ، برگ کا کہنا ہے کہ میری زمین پر با اثر وڈیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے ،حکومت وقت سے نوٹیس لینے کا مطالبہ
    تفصیل کے مطابق سجاول کے گاؤں بچل کیہراٸی کے رہائشی عبدالرزاق کیہراٸی عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پر پہنچ کر کفن باندھ کر احتجاج کرتے ہوۓ کہا کے میں ایک مسکین کسان اور ریٹاٸرڈ ماسٹر ہوں اس نے کہا میری زمین گاؤں بچل کہیراٸی میں ہے ، وہہاں کے بااثر وڈیروں جن میں مشتاق شاہ ،رحیم ڈنو کیہراٸی ، جمن کیہراٸی نے میری زاتی زمین پر قبضا کیا ہوا ہے ،جبکہ میں 15 سالوں سے سندھ کے الگ الگ پریس کلبوں میں احتجاج کیا لیکن وقت کے حکمراں اور ضلعی انتظامیہ نے کوٸی بھی نوٹیس نہیں لیا اور با اثر وڈیروں نے مختلف وقت پر مجھ پر حملے بھی کۓ اور ان حملوں سے میں معجزانہ طور بچ گیا ،اس نے کہا ایک دفعہ اور مجھے قتل کی دہمکیاں مل رہیں ہے جبکہ میں اپنے سر سے کفن باندھ کے نکلا ہوں جب تک مجھے میراحق نہیں مل جاتا میں چپ ہو کر نہیں بیٹھوں گا ، اس نے ڈپٹی کمشنر سجاول ، آٸی جی سندھ اے ایس پی سجاول ڈی آٸی جی حیدر آباد اور عملداروں سے اپیل کی ہے مجھے انصاف دلایا جاۓ میری زمین مجھے دلاٸی جاۓ..

  • شیخوپورہ: زیرِتعمیررائس شیلر کی دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ، 3 مزدور زخمی

    شیخوپورہ: زیرِتعمیررائس شیلر کی دیوارگرنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ، 3 مزدور زخمی

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ شاہدرہ فلور مل کے عقب میں نئے زیرِتعمیررائس شیلر کی دیوار گر گئی۔دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق سمیت 3 مزدور زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے میں موقع پر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کولواحقین کے حوالے کر دیا۔