حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کے لئےآٹے کےنرخ کم کردئیے دکان پر 130 روپے کلو والا اٹا محکمہ خوراک کے اسٹال پر 65 روپے کلو کردیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامه نگار)حکومت سندھ نے محکمہ خوراک کے توسط سے سیلاب متاثرین کے لئے اٹے کے ریٹ کم کردئیے دکان پر 130 روپے کلو ملنے والا اٹا محکمہ خوراک کے اسٹال پر 65 روپے کلو مل رہا ہے،سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مہنگائی کے جن نے سر اٹھا لیا تھا اور کھانے پینے کی اشیاء کے دام ایک دم بڑھ گئے تھے آٹا فی کلو 130,روپے ہوگیا ہے جو غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے اس موقع پر حکومت سندھ نے محکمہ خوراک کی طرف سے پورے اضلاع میں سستےآٹے کے اسٹال لگائے ہیں جہاں اٹا 65 روپے کلو باآسانی مل رہا ہے اور دس کلو آٹے کا تھیلا 650روپے کا ہے اسٹالوں کی نگرانی محکمہ خوراک کے آفیسر جان حیدر خود کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک جگہ جگہ غریبوں کو سستا آٹا دینے کیلئے اسٹال لگا رہی ہے خاص طور سے منگل بازار اور بدھ بازار میں اسٹال لگارہے ہیں تاکہ وہاں خریداری کے لئے آنے والے اس سہولت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کے لئےآٹے کےنرخ کم کردئیے دکان پر 130 روپے کلو والا اٹا محکمہ خوراک کے اسٹال پر 65 روپے کلو کردیا

ڈی آئی خان :منظور کے باوجود ایگریکلچر یونیورسٹی نہ بن سکی
تحریر : صبغت اللہ مغل
ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن دریائے سندھ سے شروع ہوکر ڈیورنڈ لائن پر ختم ہوتی ہے جس میں چار اضلاع ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع ٹانک، سب ڈویژن ٹانک، ضلع اپر وزیرستان اور ضلع لوئر وزیرستان شامل ہیں۔ اس ڈویژن کے چھ ایم این ایز اور دس ایم پی ایز ہیں اور موجودہ رجیم میں دو فیڈرل منسٹرز اور ایک صوبائی وزیر بھی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان صاحب کے مطالبے پر ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے زرعی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا مگر اس پر عملی کام نہ ہو سکا جبکہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے صوبائی کابینہ سے ایگریکلچر یونیورسٹی کی منظوری دلا کر فنڈ تین ارب روپے کی فنڈ بھی مختص کرادی ہے۔ مسئلہ ان کے قیام کا سامنے آیا اور گھمبیر صورت اختیار کر گیا جس کا براہ راست اثر پہلے سے موجود مالی و انتظامی بد حالی کا شکار گومل یونیورسٹی پر پڑ گیا اور دیہات میں آباد ایک دیوار میں دو یونیورسٹیاں ایک دوسرے کو لے ڈبونے کے سبب بن گئے ہیں۔ اگر زمینی حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو یونیورسٹیز ایکٹ کے مطابق کوئی بھی فیکلٹی اپ گریڈ ہو کر یونیورسٹی نہیں بن سکتی کیونکہ وہ فیکلٹی وہی یونیورسٹی اسی دن دوبارہ بنا سکتی ہے جبکہ قانون کے مطابق سب کیمپس اپ گریڈ ہو کر نئی یونیورسٹی بن سکتا ہے۔ ٹانک میں گومل یونیورسٹی کا سب کیمپس پہلے سے موجود ہے جس کو عمداً پسماندہ رکھا گیاہے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں محض ایک نہر ہے جبکہ اس ڈویژن کے باقی تین ضلعوں ضلع ٹانک، سب ڈویژن ٹانک، ضلع اپر وزیرستان اور ضلع لوئر وزیرستان میں گومل زام ڈیم، درجنوں سمال ڈیمز موجود ہیں جبکہ ٹانک زام ڈیم زیر تعمیر ہے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یوریا اور کیڑے مار ادویات سے آلودہ اناج، پھل، پھول اور سبزیاں ہیں جبکہ باقی تین ضلعوں میں تمام کیمیائی اثرات سے پاک قدرتی طور پر فل آرگینک اناج، پھل، پھول، سبزیاں اور خشک میوہ جات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ملک کے کونے کونے سمیت عالمی منڈیوں میں سپلائی کی جاتی ہیں۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں صرف گومل یونیورسٹی کے پاس صرف پانچ ہزار کنال زمین موجود ہے جو ایگریکلچر یونیورسٹی کے بلڈنگز اور تجرباتی فیلڈ کیلئے ناکافی ہے جبکہ ٹانک سے آگے کووڑ ڈبرہ کے مقام پر 55 ہزار کنال سرکاری زمین بلا معاوضہ دستیاب ہے۔ موسم کے لحاظ سے ڈیرہ اسماعیل خان میں چھ مہینے گرمی اور چھ مہینے سخت گرمی ہوتی ھے جبکہ مندرجہ بالا ضلعوں میں برف باری، معتدل،ہلکا گرم اور تیز گرم ہر طرح کے موسم فطری طور پر موجود ہیں۔ سیاسی طور پر علی امین خان گنڈہ پور کی ایک ایسے خطے میں انٹری ہوگی جہاں ان کے سیاسی حریفوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی اور اس سیاسی قبلے کو موڑنے کے بعد علی امین خان گنڈہ پور بلا شریک غیرے اس پورے خطے کا کپتان ثانی بن سکے گا۔ تحقیقی اور سائنسی لحاظ سے سب کیمپس ٹانک کو آپ گریڈ کرکے ایگریکلچر یونیورسٹی یونیورسٹی کا درجہ دینے سے ملک و قوم کو زرعی تحقیق میں بے پناہ فائدہ ھوگا۔ اور گومل یونیورسٹی بھی دوام پکڑ لے گی۔
فوائد:
1۔ آرگینک فوڈ دنیا میں نایاب ہوتا جا رہا ہے اور بیش بہا زرمبادلہ کمانے کا بہترین ذریعہ ہے جو ان تین اضلاع میں سو فیصد پایا جاتا ہے۔
2۔ خشک میوہ جات خاص طور پر یہاں کا چلغوزہ خلیج، یورپ اور چائنہ کے مارکیٹ میں سونے کی طرح تولوں پر بکتاہے۔
3۔ قدرتی زیتون کے بیش بہا جنگلات ہیں۔
4۔ ٹماٹر، پہاڑی الو، سیب، شفتالو اور ناشپاتی اور گرگرے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ان کی سٹوریج، جوسز، مربعے اور کیچ اپ کی بے شمار فیکٹریاں بن سکتی ہیں۔
5۔ہزاروں نسل کی مچھلیوں کے فارم بنائے جا سکتے ہیں بلکہ ٹراؤٹ فش کی افزائش کیلئے سینکڑوں سپاٹس موجود ہیں۔
6۔ ٹورازم اورہوٹلنگ کیلئے اوپن اور خالی مارکیٹ پڑی ہے۔ ایسے ایسے پکنک سپاٹس ہیں کہ عوام ناران، مری اور کالام کو بھول جاؤ گے۔
7۔ تاریخ کے مطالعے کے لیے سکھوں، مرہٹوں، منگولوں، فرنگیوں، روسیوں اور امریکیوں کے شکست و ریخت کے وہ مقامات و نقوش پڑے ہیں جو اور کہیں پر یکجا نہیں ہیں۔
8۔ہائیڈرو پاور کی سٹڈی کیلئے یہاں سے بہتر جگہ اور کوئی نہیں ہے۔
9۔ بہادر وزیرستانی پانی کی فلٹرائزیشن کے وسیع مواقع ہیں جس کا TDS فرانس کے منرل واٹر سے بہتر ہے اس پر تجربہ بھی ہوچکا ہے۔
10۔ سٹرٹیجک اینڈ وار سٹڈیز اور ان پر زیرک تحقیق کیلئے یہ خطہ دنیا کا سب سے اچھا تحقیقی سنٹر ثابت ہوسکتا ہے۔
11۔ افغانستان اور ایران کے تجارتی راستے میں موجود یہ یونیورسٹی ٹریڈ اور بزنس کے لحاظ سے بہترین ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ ثابت ہوسکتی ہے۔
12۔ قدرتی جنگلات، قیمتی لکڑی اور نایاب بوٹینکل گارڈن ان تین ضلعوں کے پہاڑوں پر اللہ پاک نے پہلے سے بنائے ہوئے ہیں۔
مندرجہ بالا تمام فوائد کے ساتھ عرض کی جاتی ہے کہ دل بڑا کریں اور سب کیمپس ٹانک کو اپ گریڈ کرکے ایگریکلچر یونیورسٹی کو وہاں شفٹ کیا جائے نیز سب پارلیمنٹرینز مل کر گومل یونیورسٹی کیلئے ایک بڑا بیل آؤٹ پیکج منظور کروائیں تاکہ گومل یونیورسٹی چلتی رہے اور ایگریکلچر یونیورسٹی بنتی رہے۔
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کی ایمرجنسی میں "سرنج” نایاب
باغی ٹی وی چونیاں(نامہ نگار) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کی ایمرجنسی میں "سرنج” نایاب ہوگئی غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو سرنج باہر پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے لانا پڑ رہی۔ ہسپتال میں سرنج،پٹیوں سمیت دیگر اہم ادویات کے سٹاک بھی ختم، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر صحت پنجاب،چیف سیکرٹری سمت دیگر حکام سے جلد نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کیمطابق لاکھوں کی آبادی پر مشتمل شہر چونیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں میں پچھلے کئی روز سے سرنج نایاب ہو گئی۔ایمرجنسی اور جنرل وارڈز کے مریضوں کو سرنج پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے خریدنا پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال ایمرجنسی میں آنے والے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا اس کے علاوہ ذرائع کیمطابق کاٹن پٹی، گرم پٹی سمیت پیراسیٹامول ،اگمنٹن، موکسل ، میپرازول ،بروفن ،پونسٹان، اور دیگر ادویات بھی ہسپتال میں موجود نہیں ہیں جو کہ محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر ہسپتال میں ادویات ہی نہ ہوں گی تو ہسپتال آنے والے غریب مریضوں کو کیسے ریلیف فراہم کیا جا سکتا اگر انہیں ادویات مہنگے داموں پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے ہی خریدنا پڑیں گی۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کو یہ کہ کر تسلی دی جا رہی کہ ادویات موجود جبکہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے بغیر ہم استعمال نہیں کر سکتے لیکن ذرائع حقیقت اس کے برعکس بتاتے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر صحت پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمیشنر لاہور سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں سرنج اور پٹیوں سمیت دیگر تمام ادویات جلد ڈے جلد فراہم کی جائیں اور ادویات کو ہسپتال میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے رپورٹ کروا کے بھیجا جائے تاکہ مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بن سکے اور پرائیوٹ میڈیکل سٹوروں سے لٹنے سے بچ سکیں۔
ٹھٹھہ : کراچی کے جوڑے نے کورٹ میرج کرلی ،والدین سے قتل کی دھمکیاں ، تحفظ دینے کی اپیل
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) کراچی کے جوڑے نے کورٹ میرج کرلی ،والدین سے قتل کی دھمکیاں ، تحفظ دینے کی اپیل
تفصیل کے مطابق کراچی میمن گوٹھ کی رہائشی نصرت چنا اورمعشوق چنا نے ٹھٹھہ کی عدالت میں پسند کی شادی کر لی ، انہوں نے بتایا کے شادی کرنے کے بعد ہمیں وارثوں کی طرف سے جان لیوا دہمکیاں مل رہی ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جاۓ انہوں نے آٸی جی سندھ چیف جسٹس سندھ ہاۓ کورٹ سے تحفظ کی اپیل کی ہے.
کندھ کوٹ : ڈینگی سے 2 افراد جاں بحق ،7 کی رپورٹ مثبت
باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ ( نامہ نگار) ڈینگی سے 2 افراد جاں بحق ،7 کی رپورٹ مثبت
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں ڈینگی اور ملیریا نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں ڈینگی میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ڈینگی وائرس خطرناک شدت اختیار کرنے لگا ہے سیلاب زدہ علاقوں میں 7 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں گیہلپور کچے کے علاقے میں 25 سالا الله وسایا اور 40 سالا زوار ڈینگی کے باعث چل بسے ہیں محکمہ صحت بیماری پر کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ متاثر علاقوں میں کوئی میڈیکل کیمپ تک قائم نہیں کیا گیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار سے زائد ملیریا کے کیس رپورٹ ہوا ہیں سول ہسپتال کشمور میں ایک ماہ میں دو ہزار رہنے والی او پی ڈی تیرہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے سیلاب زدگان و بارش متاثرين اب بھی کسی مسیحا کے منتظر کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں پہلے سیلاب اور بارش پوری زندگی کی جمع پونجی بہا کر لے گئے، رہی سہی کسر ڈینگی وائرس اور ملیریا نے پوری کر دی اگر حکومت نے بروقت ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا تو مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر متاثر علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں تاکہ متاثرین کی مشکلات کم ہو سکے اور اپنی زندگی آسانی سے گزار سکیں۔
جشنِ ضلع تلہ گنگ کے حوالے سے ق لیگ کی تلہ گنگ میں بڑے شو آف پاور کی تیاریاں
جشنِ ضلع تلہ گنگ کے حوالے سے ق لیگ کی تلہ گنگ میں بڑے شو آف پاور کی تیاریاں۔۔۔!!!محسنِ تلہ گنگ وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ڈگری کالج تلہ گنگ کے گراؤنڈ میں تیاریاں عروج پر، سٹیج لگنے کو تیار۔۔۔!!!
تلہ گنگ (شوکت ملک سے) ضلع کے قیام کے بعد وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پہلا طوفانی دورہ، 20 اکتوبر بروز جمعرات ڈگری کالج تلہ گنگ میں دن 2 بجے "جشن ضلع تلہ گنگ” جلسے سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی آمد سے قبل تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، سٹیج سجنے کو تیار گراؤنڈ میں بڑی تعداد میں کرسیاں بھی لگائی جائیں گی، اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ محسنِ تلہ گنگ چوہدری پرویز الٰہی کا فقید المثال استقبال کرنے کےلیے پرجوش، ایم پی اے حافظ عمار یاسر بھی تلہ گنگ جلسہ کامیاب کرانے کےلیے متحرک تلہ گنگ و لاوہ کی مقامی قیادت سمیت عمائدین علاقہ اور مختلف تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل، مقامی قائدین کی قیادت میں تلہ گنگ و لاوہ کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں عوام بڑی تعداد میں شرکت کرکے محسن تلہ گنگ وزیرِ اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔


شیخوپورہ: مریدکے نارووال چوک پر تجاوزات کے خلاف ایکشن،دکانداروں کو نوٹس جاری جمعرات تک آپریشن
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ تحصیل مریدکے سی او میونسپل کارپوریشن کا نارووال چوک پر تجاوزات کا ایکشن لینے کا فیصلہ دکانداروں کو نوٹس جاری جمعرات تک آپریشن ہوگا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرصہ دراز سے نارووال چوک کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار قبضہ مافیا نے دکان نما اڈوں سے ہزاروں روپے روزانہ بھتہ وصولی معمول بنا لیا تھا سروس روڈ انڈرپاس پٹرول پمپ کے ساتھ ہوٹل بنا دیا گیا چوک میں غیر قانونی پلازہ کی تعمیر کر دی گئی جسکا نقشہ بھی منظور نہ ہے اور نہ ہی پراپرٹی ٹیکس ادا کیے جانے کے انکشاف ہیں بتایا جاتا ہے کہ بے ضابطگیوں کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جا چکا تھا اور نوٹسز بھی متعدد بار کیے جا چکے ہیں صحافی رانا عرفان کی سی او میونسپل کارپوریشن مریدکے شہریار وڑائچ سے ملاقات کے دوران سی او نے میڈیا کو بتایا کہ تجاوزات پر چوک میں قبضہ مافیا کو نوٹسز کر دیے ہیں اور جمعرات تک گرینڈ آپریشن کیا جائیگا اور مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات پر پہلے بھی آپریشن کر چکے ہیں اور اب دوبارہ کرنے کی تیاریاں ہیں شہر کی خوبصورتی کو نم نہیں ہونے دیں گے۔

راجن پور : کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کے کارنامے تھانوں میں ان پڑھ کانسٹیبل انچارج تعینات ،سنئیرز تعلیم یافتہ ، کانسٹیبلوں کے ماتحت
باغی ٹی وی راجن پور. کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور کے کارنامے تھانوں میں ان پڑھ کانسٹیبل انچارج تعینات ، سنئیرز تعلیم یافتہ کو کانسٹیبلوں کے ماتحت لگا دیا گیا ہے ، باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب کے آخری ضلع راجن پور میں کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور نے من مانی کرتے ہوئے اللہ رکھیہ سوار(کانسٹیبل) کو لائن صدر سے بطور انچارج تھانہ دلبر تعینات کر دیا ہے ، امداد حسین سوار کانسٹیبل کو لائن سے تھانہ بھنڈ والہ انچارج تعینات کر دیا، جہانداد خان سوار کانسٹیبل کو تھانہ دھولی سے تھانہ مغل انچارج تعینات کر دیا ، شکیل احمد سوار کو لائن سے انچارج تھانہ شیخ والہ تعینات کر دیا، ذرائع کے مطابق یہ تھانوں میں انچارج تعینات ہونے والے کانسٹیبل ان پڑھ ہیں اپنا نام لکھنے سے بھی قاصر ہیں جبکہ ان کے سنئیر جو انکے ماتحت لگے ہیں وہ سب اعلی تعلیم یافتہ ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے سینئرکمانڈنٹ ڈپٹی کمشنرراجن پور اور کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

دراہمہ : روڈایکسیڈنٹ،بزرگ جاں بحق،3 زخمی۔تالاب میں نہاتے ہوئے چار سالہ بچہ، حرکت قلب بند ہونے سے نوجوان جاں بحق
باغی ٹی وی دراہمہ (عبدالوحید رند نامہ نگار)دراہمہ (نامہ نگار) چوک دراہمہ پر روڈ ایکسیڈنٹ میں بزرگ ہلاک تین افراد موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ٹیوب ویل تالاب میں نہاتے ہوئے چار سالہ بچہ جاں بحق نوجوان حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق سماجی رہنما ملک ابرہیم خان ایسراں کچھ روز علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے
تفصیلات کے مطابق دراہمہ چوک تین موٹر سائیکل سواروں نے راہگیر بزرگ حاجی غلام حسن جڑھ کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار تینوں زخمی افراد کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا ہے مقامی صحافی سردار جہانگیر خان جتوئی کے والد محترم غلام شبیر خان المعروف مانجھی خان جتوئی کچھ روز علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں دراہمہ کے معروف سماجی رہنما ملک ابراہیم خان ایسراں کچھ روز علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں جن کی نماز جنازہ پیر لدھن شاہ ادا کردی گئی ہے اکیس سالہ نوجوان علی رضا جڑھ دوستوں سے بات کرتے ہوئے زمین پر گر گیا جو حرکت قلب بند ہوجانے سے ہسپتال لے جاتے ہوئے اللہ کو پیارا ہوگیا ہے چاہ چھلے والا میں اللہ داد کا چار سالہ بیٹا ٹیوب ویل کے تالاب کے پانی میں گر کر ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دورہٹہ کرم شاہ کے رہائشی مجن خان منجوٹھہ کی اہلیہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئی ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈیرہ غازی خان کے صدر سید نوید نقوی ملک ربنواز آرائیں میر خالد فرید رند راؤ محمد فیاض زوہیب خان کمبوہ فیاض خان کھوسہ سید محمد امجد شاہ سید محمد وقاص شاہ غلام اختر ایسراں و دیگر معززین نے جنازہ میں شرکت کے بعد ورثاء سے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے
جلالپور پیر والہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر چودھری طارق زمان گجر کا سرپرائز وزٹ
باغی ٹی وی ، جلالپور پیر والہ( محمد ساجد ڈاہا) جلالپور پیر والہ میں آج وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر چودھری طارق زمان گجر کا اچانک سرپرائز وزٹ کیا مسلم لیگ ق کے تمام عہدے داروں سے ملاقات کی تحصیل صدر مسلم لیگ ق سید تفسیر حُسین شمسی نے چودھری طارق زمان گجر سے جائز مطالبات پیش کیے چودھری طارق زمان گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جو جلالپور پیر والا کے مطالبات ہے میں جلد وزیرِِاعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی تک پہنچاؤ گا انہوں نے کہا کہ جو ملتان نشتر ہسپتال میں ہوا ہے انشاء اللہ میری کوشش ہے کہ آج کے بعد ایسا کبھی نہ ہو اور جو بغیر قصور معطل ہوۓ ہیں ان کو جلد نوکری پر بہال کیا جائے گا جس میں محسن خان بلوچ صدر مسلم لیگ ق یونین کونسل جگو والا سے ۔ملک ساجد ڈاہا جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ق یونین کونسل جگو والا سے شرکت کی










