Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان :خودکشی،منشیات فروشی،ناجائزاسلحہ،چوری ودیگر کئی جرائم،پولیس چکراگئی

    ڈی آئی خان :خودکشی،منشیات فروشی،ناجائزاسلحہ،چوری ودیگر کئی جرائم،پولیس چکراگئی

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)تھانہ چودھوان کی حدود موسیٰ زئی شریف میں شریف اللہ خان ولد عظیم اللہ خان قوم بلوچ سکنہ موسیٰ زئی شریف نے اپنے گلے میں پھنداڈال کر خودکشی کرلی،واقعے کی اطلاع پر تھانہ چودھوان پولیس نے نعش قبضے میں لے کر خودکشی کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی یارک کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،ایس ایچ او عصمت اللہ نے ملزم حمید اللہ ولد یعقوب قوم بنوچی سکنہ شورکوٹ سے دوران گشت 545گرام چرس برآمدکرلی، ملزم کے خلاف تھانہ یارک میں منشیات ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،پولیس نے ملزم کوپابندسلاسل کردیا.
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی کلاچی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کلاچی فہیم ممتازنے ملزم اقبال ولد غلام شبیر قوم چھینہ سکنہ ہارون آباد کلاچی سے ایک رپیٹر بارہ بور،ایک ماؤزرتیس بور بمعہ 35کارتوس برآمدکرلیے، تھانہ کلاچی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، ملزم کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیاگیا۔
    تھانہ کینٹ کی حدود سے نامعلوم ملزمان گھر سے 8تولے سونے کے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے،مدعی عبدالرشیدولد اللہ رکھاقوم کنیراسکنہ مریالی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے۔
    پسند کی شادی پرتین ملزمان کاعدالت سے پیشی پر آنے والے کوقتل کی نیت سے موجودگی پر مدعی کی رپورٹ پرتھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی طارق شاہ ولدشوکت علی قوم بھٹنی سکنہ کوٹ گلن ٹانک بعمر22سال نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں نے پسند کی شادی کی تھی جس کاملزمان کو رنج تھا۔ گزشتہ روز عدالت پیشی سے واپسی پرمہربان ولد آستان احمد،سمیع اللہ ولد مہردل، انعام اللہ ولد فیض اللہ اقوام بھٹنی مجرمانہ سازش کے ذریعے مجھے قتل کرنے کی نیت سے ٹھہرے تھے۔وجہ عداوت پسند کی شادی کا تنازعہ ہے۔کینٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف120B-34.15AAکے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔کینٹ پولیس نے ملزمان سے دوپستول تیس بور47کارتوس برآمدکرلیے۔
    ڈی ایس پی یونیورسٹی کی نگرانی میں اے ایس آئی تھانہ یونیورسٹی نے پولیس نفری کے ہمراہ نے ناجائزاسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران ملزم لیاقت علی ولد حسین بخش قوم بلوچ سکنہ حاجی مورہ سے ایک پستول تیس بور بمعہ چھ کارتوس برآمدکرکے مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔
    تھانہ کینٹ میں مدعی ارسلان محمود ولد عبدالقدوس کی رپورٹ پر ملزم عبدالباسط ولدالیاس قوم سلیمان خیل سکنہ محمداسلم فقیرڈیرہ اسماعیل خان کے خلاف دولاکھ نوے ہزارروپے کے دوجعلی چیک دینے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے،ملزم کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ملزم عدم گرفتارہے اورکوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹاؤن کی قیادت میں آئی ایچ سی سخاوت حسین نے کوٹلہ سیدان سے ملزم رمضان ولد میرافضل قوم مروت سکنہ پیرزکوڑی مشن موڑ سے نوے گرام چرس برآمدکرکے گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت کے منشیات فروشوں کے خلاف احکامات پر ڈی ایس پی ٹاؤن کی قیادت میں آئی ایچ سی سخاوت حسین نے کوٹلہ سیدان پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت ملزم رمضان ولد میرافضل قوم مروت سکنہ پیرزکوڑی مشن موڑ سے نوے گرام چرس برآمدکرکے گرفتارکرلیا۔
    ڈی ایس پی یارک کی قیادت میں آئی ایچ سی مطیع اللہ نے چنڈہ کے مقام سے ملزم انورکمال ولد جاوید قوم دوتانی سکنہ پیزوسے140گرام ہیروئن برآمدکرکے گرفتارکرلیا۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں ایس ایچ او گل شیر نے پیلس شادی ہال موسمیات روڈکے نزدیک سے ملزم کاشف ولد یوسف قوم وینس سکنہ محلہ شیخانوالاٹانک سے150گرام ہیروئن،130گرام آئس برآمدکرکے گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت کے منشیات فروشوں کے خلاف احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں ایس ایچ اوکینٹ گل شیرنے پیلس شادی ہال کے نزدیک ملزم کاشف ولد یوسف قوم وینس سکنہ محلہ شیخانوالاٹانک سے 150گرام ہیروئن،130گرام آئس برآمدکرکے گرفتارکرلیا۔

  • گومل یونیورسٹی شدید مالی بحران کاشکار، گومل یونیورسٹی کے ملازمین کا تنخواہیں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

    گومل یونیورسٹی شدید مالی بحران کاشکار، گومل یونیورسٹی کے ملازمین کا تنخواہیں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگارگومل یونیورسٹی شدید مالی بحران کاشکار، گومل یونیورسٹی کے ملازمین کا تنخواہیں کی عدم ادائیگی پر احتجاج اور سٹی کیمپس سے ڈیرہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی گومل یونیورسٹی ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گومل یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اورتنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ہورہی ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گومل یونیورسٹی کے ملازمین نے سٹی کیمپس میں جمع ہو کر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ یہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں کیونکہ اس وقت گومل یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے تنخواہوں سے محروم ہیں اس کے علاوہ پنشنر حضرات کوبھی کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے۔ گومل یونیورسٹی کے ملازمین سٹی کیمپس سے ڈیرہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی کی صورت میں پہنچے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد تنخواہیں اور پنشن بحال کی جائیں۔گومل یونیورسٹی ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گومل یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اورتنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ کیاہے۔

  • پیرمحل : پٹرولنگ پولیس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار ۔

    پیرمحل : پٹرولنگ پولیس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار ۔

    باغی ٹی وی، پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار ۔
    تفصیلات کے مطابق سندھیلیانوالی پٹرولنگ پولیس نے چک نمبر 728 گ ب پٹرولنگ پوسٹ پر دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو شک پڑنے پر رکنے کا اشارہ کیا مگر انہوں نے رکنے کی بجائے فائرنگ کی اور بھاگ کھڑے ہوئے ۔ پٹرولنگ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور بڑی جوانمردی سے دونوں میں سے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا جبکہ دوسرا ڈاکو بُھسی کے قریب فصل کماد میں چھپ گیا اس دوران مقامی تھانہ اور ایلیٹ فورس کے جوان بھی پٹرولنگ پولیس کے شانہ بشانہ آن پہنچے ۔ مشترکہ کارروائی میں فصل کماد کو گھیرے میں لے لیا گیا اور دوسرے ڈاکو کو بھی قابو کر لیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ عادی مجرم بتائے جا رہے ہیں اور وقوعہ کے وقت بھی اپنے مذموم مقاصد کے لئے کہیں جا رہے تھے اس ساری کارروائی میں ڈی ایس پی پٹرولنگ مہر محمد سعید سیال نے انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے حصہ لیا اور ان کی بہترین رہنمائی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ محمد اسلم سب انسپکٹر نے دیگر جوانون کے ساتھ دونوں ڈاکوؤں کو ان کے مذموم عزائم کی تکمیل سے پہلے ہی سر دھڑ کی بازی لگا کر گرفتار کر لیا ۔ یوں چک نمبر 728 گ ب کا علاقہ ممکنہ طور پر ایک بڑی واردات سے بچ گیا لوکل پولیس مصروف تفتیش ہے اور ممکنہ طور پر دونوں ڈاکو کسی بہت بڑے گروہ کا حصہ ہو سکتے ہیں

  • پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین اور پنجاب حکومت۔۔۔!!!

    پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین اور پنجاب حکومت۔۔۔!!!

    پی ایچ ایف ایم سی کے ملازمین اور پنجاب حکومت۔۔۔!!!
    تحریر : شوکت ملک
    پی ایچ ایف ایم سی اور آئی آر ایم این سی ایچ کے ملازمین جوکہ پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت میں تقریباً 10 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں جن میں ایل ایچ ویز، آیا اور سیکورٹی گارڈز شامل ہیں، پنجاب بھر میں مختلف جگاہوں پر دور دراز علاقوں میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہیں نہیں مل پارہی، جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنا شروع ہوچکے ہیں، مگر حکومت پنجاب بےحسی کے چادر اوڑھے خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، یی ایچ ایف ایم سی ملازمین اپنے جائز حقوق کے مطالبات کےلیے مال روڈ، پنجاب اسمبلی، سی ایم ہاؤس سمیت متعدد جگہوں پر کئی بار احتجاج اور دھرنا دے چکے ہیں مگر ہر بار ایک جھوٹا وعدہ کرکے ملازمین کو ٹال دیا جاتا ہے، اور عارضی کنٹریکٹ کو بڑھا کر ایک مرتبہ پھر بیچارے ملازمین کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھی پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا تھا اور اس وقت 15 دنوں میں ریگولر کرنے کی سمری وزیراعلٰی پنجاب کو پیش کرنے اور کابینہ سے منظوری لینے کا وعدہ کیا گیا تھا مگر تقریباً 2 سال گزرنے کے باوجود تاحال اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا بلکہ عارضی کنٹریکٹ دے کر 6/6 ماہ کی تنخواہیں روک لی جاتی ہیں جس سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، مگر محکمہ صحت اور حکومت پنجاب ٹس سے مس نہیں ہے۔ پریشان ملازمین اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے ایک مرتبہ پھر لاہور میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے ہیں، غربت کی ماری لاچار و مجبور خواتین، اور بوڑھے بزگ کھلے آسمان تلے بیٹھ کر اپنے حقوق کی فریاد کر رہے ہیں مگر ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں، موجودہ پنجاب حکومت ملازمین کے جائز حقوق ماننے کی بجائے ان کو منتشر کرنے کا پلان بنا رہی ہے، کیا مملکت خداداد میں اپنا جائز حق مانگنا بھی جرم بن چکا ہے؟ کیا ہمارے حکمران اتنے بے حس اور مفاد پرست ہوچکے ہیں جو اپنے مفادات کےلیے بلز اور سمریز تو بغیر کسی قانون اور قاعدے کے راتوں رات سرکولیشن کے ذریعے بھی کابینہ سے منظور کروا لیتے ہیں مگر اپنے بچوں کےلیے روزی روٹی کمانے والے نچلے درجے کے ملازمین کو ان کا جائز حق دینے سے گریزاں ہیں، ایسے میں کیا ایک بار پھر پنجاب حکومت کابینہ میٹنگ میں سمری منظوری کا چکمہ دے کر ملازمین کو ذلیل و خوار کرنے کا پلان کر رہی ہے اگر اب کی بار ایسا کیا گیا تو اس سے بڑا کوئی ظلم نہ ہوگا، پوری پنجاب حکومت اور خصوصاً وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ غریب ملازمین کو ان کا حق مل سکے۔

  • چونیاں : سر عام چرس، ہیروئن اور نشہ آور ٹیکے فروخت ہونے کا انکشاف ، موت کے سوداگروں کو کھلی چھوٹ

    چونیاں : سر عام چرس، ہیروئن اور نشہ آور ٹیکے فروخت ہونے کا انکشاف ، موت کے سوداگروں کو کھلی چھوٹ

    باغی ٹی وی ، چونیاں (نامہ نگار) گردونواح میں سر عام چرس، ہیروئن اور نشہ آور ٹیکے فروخت ہونے کا انکشاف ،موت کے سوداگروں کو کھلی چھوٹ گزشتہ چار ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف ایک بھی مقدمہ درج نا ہو سکا،شہریوں کا پولیس کارکردگی پر اظہار افسوس،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق الہ اباد اور گردونواح کے دیہات بھاگیوال، بونگی،تلونڈی،بھگیانہ،بھیٹر، پھکوکی اور دیگر گاؤں میں منشیات کا مکروہ دھندہ سرعام جاری ہے مزکورہ علاقوں میں چرس،آئس، ہیروئن اور نشہ آور ٹیکوں کی فروخت کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے تمام دیہاتوں میں سینکڑوں افراد جن میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے نشے کی لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں،بھاگیوال میں م،بونگی میں ع،م،س،تلونڈی میں ب،س، ی، جبکہ الہ آباد اور دیگر دیہاتوں میں درجنوں افراد سر عام منشیات فروخت کر رہے ہیں جنہوں نے خواتین کا سہارا لے رکھا ہے مقامی پولیس کی گزشتہ چار ماہ سے منشیات فروشوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے تمام تر معلومات ہونے کے باوجود زہر فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے اور اسی وجہ سے گزشتہ چار ماہ میں کسی ایک منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر وہ لوگ منشیات کا دھندہ کر رہے ہیں جن کے بھائی رشتہ دار اور کزن وغیرہ پولیس میں حاضر سروس ہیں یا پھر منشیات فروش پولیس کے ساتھ ساز باز ہو چکے ہیں الہ آباد اور گردونواح کی سماجی و مزہبی شخصیات نے ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری سے کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید نوجوانوں نشے کی لعنت سے محفوظ رہ سکیں مقامی پولیس نے منشیات کی سر عام خریدو فروخت پر لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید موقف دینے سے انکار کیا ہے

  • چونیاں : ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ کا ہنگامی اجلاس

    چونیاں : ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ کا ہنگامی اجلاس

    باغی ٹی وی ،چونیاں(عدیل اشرف نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر صابر چوہدری منعقد ہوا، اجلاس میں مانگا منڈی کے سینئر صحافی عابد بھٹی کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لئیے درجات بلندی کی دعا کی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ چونیاں کے عہدیداروں کا تعزیتی اجلاس زہر صدارت صدر صابر چوہدری منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست حافظ محمد شریف اشرف، ملک شرافت علی گوہر، چیئرمین فیاض احمد دھون، جنرل سیکرٹری رانا سلمان یوسف، رضوان کاظمی، اعظم ظفر، حافظ وحید اشرف، عبدالغفور، سردار رضوان، رانا سمیع اللہ، شیخ ابوبکر، شیخ عرفان، رانا عثمان افتخار ملک، ملک صدام، ملک سہیل، مقصود کیفی، رانا واجد، علی رضا زیدی، عرفان مہر، غفور احمد،میاں عدیل، عبدالرحمان، وقاص حیدر، عرفان شعیب، اعظم عارف، رانا ماجد، شیخ صہیب، شہزاد چمن مغل، سہیل احمد، امیر حمزہ،طاہر رفیق، ندیم صدیق، مزید ساجد، شیراز ارشد، تبسم نزیر، رانا اکرم سمعیت تمام ممبران نے شرکت کی مانگا منڈی کے سینئر صحافی نجی چینل کے رپورٹر عابد حسین بھٹی کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے درجات بلندی کی دعا کی گئی صدر صابر چوہدری نے کہا کہ عابد بھٹی ایک بااخلاق، باعمل، دلیر، اور انسانیت کے درد رکھنے والے اور ایکٹیو رپورٹر تھا جو ہمیشہ مظلوم کی داد رسی کے لئیے مصروف رہتے تھے، مرحوم کا خلا کبھی پورا نہیں ہو گا اس موقع پر تمام عہدیداران اور ممبران نے مرحوم کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کے اہلخانہ کے صبر کیلئے دعا کی۔

  • ٹھٹھہ :گھروں کو واپس آنے والے سیلاب متاثرین  وبائی امراض کاشکار،ہلال احمر کی طرف سے سیکڑوں مریضوں کا علاج

    ٹھٹھہ :گھروں کو واپس آنے والے سیلاب متاثرین وبائی امراض کاشکار،ہلال احمر کی طرف سے سیکڑوں مریضوں کا علاج

    ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)گھروں کو واپس آنے والے سیلاب متاثرین میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ھلال احمر کی طرف سے مختلف گوٹھوں میں لگائے جانے والے میڈیکل کیمپوں میں اسکین، ڈینگی اور ملیریا بخار کے سیکڑوں مریضوں کا علاج
    سیلاب سے متاثرامدادی کیمپوں اور بندوں پر پناہ لینے والے ۔متاثرین کو گھروں میں پہنچتے ہی وبائی امراض نے گھیر لیا جن میں ڈینگی، ملیریا، ڈائیریا اور جلدی بیماریاں شامل ہیں حکومتی سطح پر علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ھلال احمر ٹھٹھہ نے 12 دن سے مختلف گاؤں میں موبائیل میڈیکل ٹیمیں بھیجنی شروع کی ہیں جو نا صرف مریضوں علاج کررہی ہیں بلکہ مفت ادویات بھی مہیا کررہی ہے اسی سلسلے کا ایک کیمپ گلمنڈو یونین کونسل میں گاؤں سومار گابار میں لگایا گیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن نے کہا کہ جہاں جہاں حکومتی میڈیکل ٹیمیں نہیں پہنچ رہی ہیں وہاں ھلال احمر پاکستان کی ٹیمیں لوگوں کو طبی امداد اور ادویات فراھم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد وبائی امراض پر قابو پایا جائے تاکہ یہ مزید نا پھیلے، کیمپ میں
    موجود ڈاکٹروں کے مطابق اس کیمپ میں تین سے کے قریب مریض معائینہ کروا کردوا لیکر جاچکے ہیں

  • ٹھٹھہ: مکلی کی رہائشی خاتون کو اس کے ظالم شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ، ایک سالہ بچہ بھی ماں سے چھین لیا ، ماں پر غشی کے دورے

    ٹھٹھہ: مکلی کی رہائشی خاتون کو اس کے ظالم شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ، ایک سالہ بچہ بھی ماں سے چھین لیا ، ماں پر غشی کے دورے

    ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار)مکلی کی رہائشی خاتون کو اس کے ظالم شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ، ایک سالہ بچہ بھی ماں سے چھین لیا ، ماں پر غشی کے دورے
    تفصیل کے مطابق مکلی کی رہائشی حلیمہ کو اسکے ظالم شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ایک سالہ بچہ بھی ماں کی گود سے چھین لیا ماں پر غشی کے دورے آئی جی سندھ اور دیگر بالا حکام سے انصاف کرنے کی اپیل ،گائوں کارو میر بحر کی رہاشی حلیمہ منگی کی شادی دو سال قبل ضلع خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں اپنے رشتے دار صداقت علی منگی ولد ممتاز منگی سے ہوئی تھی ، شادی کے بعد ہی ظالم شوہر نے بیوی پر تشدد کرنا شروع کردیا تھا


    اور کئی دفعہ حلیمہ کو اس کا شوہر مکلی کارو میربحر گوٹھ میں چھوڑ کر چلا جاتا تھا مگر رشتے داروں کی کوشش سے واپس لے جاتا تھا اور بے پناھ تشدد کرتا رہتا تھا دو روز قبل حلیمہ کے شوہر صداقت علی اور دیور مھتاب منگی نے حلیمہ کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا اور ماں کی گود سے دودھ پیتا ایک سال کے بچے کریم بخش کو بھی چھین لیا اور اسے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، حلیمہ نے صحافیوں کو روتے ہوئے دہائی دی کہ میرے کلیجے کے ٹکڑے کو مجھ سے چھین لیا گیا ہے اور بچے کو نیند کی دوائیاں دیکر اسے سلادیا جاتا ہے وہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اسے میرے شوہر اور اسکے گھر والے دوائیاں دیکر مار دیں گے ،حلیمہ نے مذید بتایا کہ میرا شوہر رات کو دیر سے گھرآتا تھا میں گھر کا پورا کام کرتی تھی مگر پھر بھی مجھ پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے تھے ، مجھے گھر سے نکال کر میرے بچے کو چھین لیا گیا ہے انہوں آئی جی سندھ ایس ایس پی خیرپور ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے لخت جگر کو ظالموں سے بچاکر میرے ساتھ انصاف کیا جائیے

  • پنڈی بھٹیاں : پنجاب فوڈ اتھارٹی کےعدالت میں بھرپور دلائل، ملاوٹی دودھ  تیار کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ

    پنڈی بھٹیاں : پنجاب فوڈ اتھارٹی کےعدالت میں بھرپور دلائل، ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ

    باغی ٹی وی ،پنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل)پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد (لیگل ٹیم) کی مکروہ کاروبار کرنے والوں کے خلاف معزز عدالت میں ایک اور بڑی کامیابی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ملاوٹی دودھ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف درج کروائے گئے مقدمہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اور فوڈ سیفٹی ٹیم کے معزز عدالت میں بھر پور دلائل یگل ٹیم کے بھرپور دلائل پر عدالت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کی جانب سے ملاوٹی دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والے مضر صحت اجزاء (خشک دودھ) کی سپرداری کی درخواست خارج کر دی اور ملزمان کی ضمانتیں بھی منسوخ کردی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز گوجرانولہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے اور عوام تک غذائیت سے بھرپور صحت مند دودھ کی ترسیل کو یقینی بنانا پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کی اولین ترجیح ہے

  • ٹھٹھہ : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، منشیات اور گٹکہ فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز

    ٹھٹھہ : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، منشیات اور گٹکہ فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز

    ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار ) ٹھٹھہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر، منشیات اور گٹکہ فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گٹکہ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ، سب انسپیکٹر عبدالمطلب جتوئی اور انچارج پولیس پوسٹ بہارا بمعہ اسٹاف نے دوران گشت لدیا اسٹاپ اور بہارا میں کارروائیاں کرکے 4 منشیات فروش محمد رمضان میرںحر اور عثمان کنبھار کو 4 ہزار (4000) گرام چرس اور اجو عرف اصغر علی سمیجو، رحمت اللہ سمیجو کو 48 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ نمبر 100/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکت تھانہ ساکرو۔ مقدمہ نمبر 101/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ساکرو۔ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت جھمپیر میں کارروائی کرکے *1 منشیات فروش غلام مصطفیٰ بارچ کو 20 لیٹر اور 25 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھمپیر پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر36/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ جھمپیر۔ ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی م بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھارو میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش گل حسن چانڈیو کو 28 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر 133/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔