Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ صاحب : پی ٹی آئی کا جب کوئی نام لینا پسند نہیں کرتا تھا تو اس  وقت رائے فیصل محمود کھرل نے آئی ایس ایف کی بنیاد رکھی

    ننکانہ صاحب : پی ٹی آئی کا جب کوئی نام لینا پسند نہیں کرتا تھا تو اس وقت رائے فیصل محمود کھرل نے آئی ایس ایف کی بنیاد رکھی

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب کی نوجوان قیادت بانی آئی ایس ایف رائے فیصل محمود کھرل ان کی سیاست کا آغاز ہوتا ہے پاکستان تحریک انصاف سے 2007 سے 2008 یہ اس دور کی بات ہے جب ضلع ننکانہ میں کوئی تحریک انصاف کا نام لینا پسند نہیں کرتا تھا لوگ مذاق بنایا کرتے تھے کہ یہ بھی کوئی پارٹی ہے انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ پارٹی میں صرف کیا ، ضلع ننکانہ کا ہر نوجوانMNA MPA اور اسٹیک ہولڈرز ان کی محنت اور ورتھ سے بخوبی واقف ہےان کی سیاست چمچہ گِری کی سیاست نہیں ہے شروع سے ہی اور نہ ہی کسی گلی محلے یا پھر سوشل میڈیا کی حد تک محدود ہے جیساکہ آجکل کے چمچے ورکر بنے پھرتے ہیں۔ الحمدللہ انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز اپنے بل بوتے پر کی اور آج بھی اپنے بل بوتے پر ان کی خدمات پارٹی کے لیے جاری ہیں۔ الحمدللہ پورے ضلع میں ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں جوکہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ان کے ذاتی دوست احباب، رشتہ دار اور تنظیمی دوست ان کے سر کا تاج ہیں جن سب نے ان کو ہمیشہ عزت بخشی اور ساتھ دیا

  • کندھ کوٹ :  ڈینگی، ملیریا اور گیسٹرو میں دن بدن اضافہ ، مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص

    کندھ کوٹ : ڈینگی، ملیریا اور گیسٹرو میں دن بدن اضافہ ، مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص

    باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (مختیااعوان کی رپورٹ)ں ڈینگی، ملیریا اور گیسٹرو میں دن بدن اضافہ ، مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ افراد ڈینگی کا شکار ہوئے
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں ڈینگی وائرس خطرناک شکل اختیار کرنے لگا مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،برکت علی ڈاہانی اور میرحسن نندوانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں ، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سکھر اسپتال ریفر کردیا گیا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ افراد کو ڈینگی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ڈینگی وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے


    جبکہ ضلع بھر میں ملیریا اور گیسٹرو میں مبتلا 40 سے زائد معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت بیماری پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ،سرکار کی طرف سے کہیں پر کوئی میڈیکل کیمپ نہیں لگایا گیا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لے کر میڈیکل کیمپ قائم کرنے اور صحت کی بہتر سہولتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے

  • خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آف اپلائیڈ زووالوجی کا انعقاد

    خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آف اپلائیڈ زووالوجی کا انعقاد

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار)خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پانچویں بین الاقوامی کانفرنس آف اپلائیڈ زووالوجی کا انعقاد ہوا جس میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، کوہسار یونیورسٹی مری، یونیورسٹی آف اوکاڑہ سمیت ملک کی کئی جامعات کے وائس چانسلرز،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ماہرین تعلیم شریک ہوئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہرنے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کا کہنا تھاکہ تحقیق کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد معاشی اصلاحات، پیداوار میں بڑھوتری، بیسک سائنسزکی مدد سے معاشرے کی ترقی کے اسباب پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا تحقیق بڑھے گی تو جدید ایجادات سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا خکواجہ فرید یونیورسٹی کی تحقیق کا اعتراف ہی ہے کہ اسے 25 این آر پی یو جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی جدید لیبز اور پروگرامز کی مدد سے باصلاحیت معاشرے کی تشکیل کے مشن پر عمل پیرا ہے اور ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جن سے نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ تربیت بھی دی جائے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ تعلیم کی ترقی کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔علم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔ اس موقع پر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ پسماندہ تصور کئے جانے والے اس شہر میں اس قدر منظم ادارے کو دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آکر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی عظمت کوسلام پیش کرتے ہیں۔ وہ فطرت کے شاعر تھے اور اس خطے میں لبرل مائنڈ سیٹ رکھنے والی شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا اپلائیڈ زووالوجی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ ملک کی ترقی مسلسل محنت سے ہی ممکن ہے۔ اس کانفرنس سے امپیکٹ فل ریسرچ میں اضافہ ہوگا۔ پیداوار بڑھانے کے طریقہ کار سامنے آئیں گے۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کو شاندار پروگرام کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے آن لائن خطاب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ اکیڈیمیا کے درمیان موجود فاصلے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ جامعات کو باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ تحقیق سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اجتماعی حکمت سے مسائل کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہی تعلیمی اداروں کو حقیقی مشن پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حبییب بخاری،سیکٹر کمانڈر چولستان رینجرزبریگیڈئیر رضوان اللہ،ڈاکٹر محمد اصغر،وی یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر محمد واجد ، رجسٹرار خواجہ فرید یونیورسٹی ڈاکٹر محمد صغیر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ،ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اسلم خان، ڈاکٹر تنویر، ڈاکٹر عمارہ سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعدادموجود تھی۔

  • شیخوپورہ: موسم سرما کی آمد سے قبل سموگ دھند اور ماحولیاتی آلودگی سے حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں-طارق اقبال مغل

    شیخوپورہ: موسم سرما کی آمد سے قبل سموگ دھند اور ماحولیاتی آلودگی سے حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں-طارق اقبال مغل

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی آمد سے قبل سموگ دھند اور ماحولیاتی آلودگی سے حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کی صحت کا تحفظ ممکن ہوسکے،سردی میں سموگ اور دھندکے باعث روڈ حادثات، صحت کے مسائل نزلہ زکام بخار اور سانس کی تکالیف شامل ہیں اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کے انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ اور سکیل ڈیپارٹمنٹ نے تمام چیمبرز آف کامرس و صنعتی اور تجارتی شعبوں کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ وہ سموگ کو موثر انداز سے کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں، اجلاس کی صدارت صدر طارق اقبال مغل نے کی جس میں سینئر نائب صدر خالد زمان طور، نائب صدر عظیم علی شیخ سمیت دیگر عہدیداروں و ممبران نے شرکت کی، اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نائب صدر عظیم علی شیخ نے کہا کہ موسم سرما کے آغاز سے قبل عوام کے تحفظ کیلئے آگاہی دی جارہی ہے کہ صنعت کار اور کارخانہ دار صنعتوں اور کارخانوں کے دھویں اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو کنٹرول کرنے کیلئے کارخانوں کی چمنیوں کو نہ صرف اونچا کریں بلکہ چمنیوں میں فلٹر بھی استعمال کریں تاکہ کاربن کا اخراج فضاء میں کم سے کم جا سکے، کارخانوں میں زیادہ سے زیادہ پھولدار پودے لگانے کی مہم بھی شروع کردی گئی ہے کارخانو ں اور صنعتوں کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے بھی صنعتکاروں کا ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

  • شیخوپورہ کے پارک بدحالی کا شکار،نشئیوں کے ڈیرے،پارکس کے گرد قبضہ مافیا اور تجاوزات کی بھرمار

    شیخوپورہ کے پارک بدحالی کا شکار،نشئیوں کے ڈیرے،پارکس کے گرد قبضہ مافیا اور تجاوزات کی بھرمار

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ شہر کے قلب مین بازار اور اما م بارگاہ چوک سے متصل جوہر پارک اور نشتر پارک بدحالی کا شکار،صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال کا شدید فقدان، نشئیوں نے ڈیرے جما لئے، دونوں پارکس بے رونق ہو کر رہ گئے، پارکس کے گرد قبضہ مافیا نے تجاوزات کی بھرمار کردی، اہل علاقہ کا شدید احتجاج، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر کے کلیدی تجارتی مرکز مین بازار اورامام بارگاہ چوک سے متصل جو ہر پارک اور نشتر پارک کی حالت نہایت ابتر ہو چکی ہے اور عرصہ دراز سے صفائی ستھرائی و تعمیر و مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث پارکس کے جھولے اور چار دیواری نہایت خستہ حال ہوچکی ہے اور جگہ جگہ سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جھولے کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتے، جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں، نشئیوں نے اپنے مسکن قائم کرکے رہی سہی کسر نکال دی ہے جو سارا دن ٹولیوں کی شکل میں بیٹھ کر نشہ کی لت پوری کرتے ہیں جس کے باعث شہری ان پارکوں کو رخ کرنے سے قاصر ہیں جبکہ پارکس کے گرد قبضہ مافیا نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اور پارکس کے چاروں اطراف کے روڈ پر تجاوزات کی بھرمار کردی گئی ہے جس کے سبب ان بازارو ں سے پیدل گزرنا تک محال ہوچکا ہے، اہل علاقہ کے مطابق یہاں لگائی گئی ریڑھیوں اور پھڑیوں کے مالکان سے بعض با اثر افراد اور میونسپل کمیٹی کا عملہ ہفتہ و ار اور ماہانہ بھتہ لیتا ہے اور ایڈوانس کی مد میں سات سے آٹھ لاکھ روپے تک وصول کئے جاتے ہیں جبکہ جوہر پارک کے بالمقابل واقع سرکاری سکول بھی اس زبوں حالی کی زد میں آچکا ہے جس کے گیٹ کے سمانے تک پھڑیاں لگی ہیں جس کے باعث شہریوں نے بچوں کو اس سکول سے منتقل کرنا شروع کردیا ہے اور بڑھتی تجاوزات کے ساتھ ساتھ زیر تعلیم بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے او ر سکول انتظامیہ کو فلیکسز آویزاں کرکے والدین کو بچوں کو سکول بھیجنے کی استدعا کرنا پڑی رہی ہے، اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ٹھٹھہ:  پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور گٹکہ بیچنے والوں  کے خلاف ایکشن

    ٹھٹھہ: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور گٹکہ بیچنے والوں کے خلاف ایکشن

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایات پر جرائم، منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری۔
    ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گھارو شہر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم ھارون ولد جمعوں بھٹ کو 1 ہزار 5 سو (1500) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ نمبر132/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکت تھانہ گھارو۔ انچارج پولیس پوسٹ پیرپٹھو سب انسپکٹر رسول بخش پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت نصیر واہ گھوڑاباڑی روڈ کے قریب کارروائی کرکے *1 منشیات فروش ملزم علی نواز عرف لیموں ولد بچو شیخ کو 1 ہزار 9 سو (1900) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھوڑاباڑی پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر69/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکت تھانہ گھوڑاباڑی۔
    ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر محمد اسلم گگو اور اے ایس آئی علی محمد بروہی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت شاہ کمال محلہ ٹھٹہ میں بدنام منشیات فروش رسولی گندرو کی دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 216 لیٹر اور 29 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے کرکے تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا۔ فرار ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
    مقدمہ نمبر 255/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ ٹھٹہ۔ اس کے علاوہ انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑ موری سب انسپکٹر ظفر علی زنئور بمعہ اسٹاف نے بگھاڑموری پر کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم منظور ولد اسماعیل میمن کو 175 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹہ پر مقدمہ درج کردیا۔
    مقدمہ نمبر256/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ ٹھٹہ۔ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر عبدالمجید بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی اے ایس آئی فیصل اعجاز بمعہ اسٹاف نے دوران گشت رن پٹیانی ندی جنگشاہی اور مکلی میں کارروائیاں کرکے 2 گھٹکہ فروش ملزمان رشید ولد ابراہیم کنبھار اور کاشف ولد علی محمد خشک کو520 پیکٹ انڈین گھٹکہ سفینا، 65 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 منشیات فروش ملزم گل بیگ ولد سکیلدو جوکھیو کو 150 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔ مقدمہ نمبر 151/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔ مقدمہ نمبر 152/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ مکلی۔ اورایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سب انسپیکٹر سائیں ڈنو برڑو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت بابیوں سم نالے کے قریب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم گل محمد عرف گلو ولد خدا بخش ملاح کو 20 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ کیٹی بندر پر مقدمہ درج کردیا۔ مقدمہ نمبر 22/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ کیٹی بندر۔

  • ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ 34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

    ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ 34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے):ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب متاثرہ34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔ڈیرہ غازیخان اور راجن پور بھی امداد حاصل کرنیوالے اضلاع میں شامل ہونگے۔یو این او کے نمائندوں نے ورلڈ بنک کی امداد بارے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے ملتان آفس میں کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ سے یو این او کے وفد نے ملاقات کی ہے۔وفد میں یو این او کے نمائندے تنویراحمد خان اور شمائلہ روحی شامل تھے جبکہ پی ڈی ایم اے اور احساس پروگرام جنوبی پنجاب کے افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان اور راجن پور اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ تمام افراد واپس اپنے مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گھروں سے محروم سیلاب متاثرین خیموں میں قیام پذیر ہیں۔ لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا،ان سروے ٹیموں میں انتظامیہ،پی ڈی ایم اے،اربن یونٹ اور فوج کے نمائندے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انتہائی حقیقی سروے رئیل ٹائم اور لوکیشن کے ساتھ کیا جارہا ہے جس کے لئے ڈی جی خان میں 100 اور راجن پور میں 75 ٹیمیں مصروف ہیں۔کمشنر ڈی جی خان نے وفد کو بتایا کہ ڈی جی خان اور راجن پور میں روکوہیوں سے تباہ ہونیوالے نہری نظام کی بحالی ایک چینلج تھا جس کے لئے حکومت پنجاب نے 75 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی اور اب 95 فیصد نہری نظام بحال کرلیا گیا ہے۔رودکوہیوں کی وجہ سے جن نہروں کے سائفن تباہ ہوگئے تھے وہاں بائی پاسز تعمیر کرکے کاشت کے لئے نہری پانی کی فراہمی ممکن بنادی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے300 سکولوں کی عمارتیں متاثر ہوئیں اوراب متاثرہ 75 فیصد سکولوں میں کلاسز بحال کردی گئی ہیں۔مستقبل میں سیلاب سے نمٹنے بارے لائحہ عمل کے بارے میں لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ جام پور،راجن پور اور روجھان کو رودکوہیوں سے بچانے کے لئے ڈرین کی تعمیر پرکام شروع کردیا گیا ہے جبکہ ڈی خان ڈسٹرکٹ میں بھی واٹر چینلز کو سٹریم لائن کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کو امداد کی آسان ادائیگی کا طریقہ کار طے کر لیا ہے اور اکاونٹ کھولنے اور چیک جاری کرنے کے جھنجھٹ میں پڑنے کی بجائیاب سیلاب متاثرین کو میسج ملنے پربنک آف پنجاب سے کیش کی صورت میں ادائیگی ہوگی۔کمشنر نے یقین دلایا کہ یواین او اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائیگا۔ اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندے تنویر احمد خان نے بتایا کہ یو این او انتظامیہ کے ساتھ مربوط رابطہ کار کے تحت کام کرنا چاہتی ہے ورلڈ بنک کی فنڈنگ کے لئے بہت جلد لائحہ عمل تیار کر لیا جائے گا۔یو این او کے نمائندوں نے صحت کی سہولیات، خوراک کی فراہم اور فصلوں کی کاشت بارے مختلف سوالات بھی کیے۔

  • ڈیرہ غازی خان۔ایکسائز آفس میں کرپشن ہی کرپشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کرپشن سے پاک پنجاب ہوا میں اُڑ گیا

    ڈیرہ غازی خان۔ایکسائز آفس میں کرپشن ہی کرپشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کرپشن سے پاک پنجاب ہوا میں اُڑ گیا

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) ای ٹی او ایکسائز منور رند نے حکومت کے ویژن کرپشن خاتمہ کی دھجیاں اڑا دیں ۔انسپکٹر مزمل چندر دنوں میں مالا مال ہوگیا مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنا معمول بنا لیا،سیکرٹری ایکسائز پنجاب سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازیخان ای ٹی او آفس کی مقرر برانچ میں کار جیپ ،ٹریکٹر وغیرہ کی رجسٹریشن کی مد میں عابد حُسین کلرک مقررہ فیس سے تقریباً 2500روپے زائد وصول کررہا ہے اسی طرح خضر گشکوری کلرک بھی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن مد میں مقررہ فیس سے 500روپے زائد وصول کر رہا ہے جبکہ موٹر برانچ انچارج انسپکٹر مزمل چندر جو کہ کرپشن کنگ کے نام سے معروف ہے مزکورہ کلرکوں کو تحفظ فراہم اور آفس ٹائم کے بعد مزکورہ کلرکوں سے دن بھر کی کرپشن کاحصہ وصول کرکے اپنا حصہ اور ای ٹی او ایکسائز منور رند کا حصہ اسے پہنچاتا ہے ای ٹی او ایکسائز منور رند شکایات کے باوجود آفس میں ہونے والی کرپشن پر چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے اور یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کرپشن سے پاک پنجاب کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہا ہے ذرائع کے مطابق ایکسائز آفس سے انٹی کرپشن بھی ماہانہ مستفید ہورہی ہے عوامی حلقوں نے سیکرٹری ایکسائز پنجاب لاہور سے نوٹس لیکر ایکسائز آفس ڈیرہ غازیخان کو کرپشن سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اور عوام کو کرپشن جیسے ناسور اور کرپٹ عناصر آفیسران سے چھٹکارا دِلوایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

  • ڈیرہ غازی خان : غازی یونیورسٹی میں پاک آرمی کے زیر انتظام نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز [نمز] کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

    ڈیرہ غازی خان : غازی یونیورسٹی میں پاک آرمی کے زیر انتظام نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز [نمز] کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

    باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازی خان( نامہ نگار)گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں NUMS کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا ،غازی یونیورسٹی نے اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں اپنے امتحانی ہال سمیت 37 کمرے اور انتظامی معاونت و عملہ سیکورٹی فراہم کیا۔ رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن کی ہدایات پرچیف سیکورٹی آفیسر کرنل اشفاق احمد اور ان کی ٹیم نے سیکورٹی اور انتظامی امور میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ کرنل اشفاق احمدکی کمانڈ میں یونیورسٹی کی سیکورٹی ٹیم نے ٹیسٹ ایریا اوراس کے اطراف میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے میں پاک فوج کا مکمل ساتھ دیا۔

    اس ٹیسٹ میں تقریباً 1170 طلباء شریک ہوئے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تھا، علاقہ ازیں بھکر، میانوالی اور دیگر علاقوں سے بھی بچوں نے اس ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ پاک آرمی کی جانب سے غازی یونیورسٹی کی پارکنگ میں والدین کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ ماحول فراہم کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا، طلباء و طالبات کی آسانی کے لیے راہنمائی و سہولیاتی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا،یونیورسٹی میں سائن بورڈ اور گائیڈ میپ آویزاں کیے گئے۔

    پاک فوج کے طرف سے یہ تمام انتظامات کمانڈر بر گیڈیئر فیصل شرجیل قریشی کی زیر نگرانی کمانڈگ آفیسر کرنل مبشر گیلانی نے مکمل کروائے۔ نمز کی جانب سے کرنل مبشر حسین اور ان کی ٹیم نے امتحانات لینے کے مرحلہ کو بطریق احسن نبھایا۔ امیدواران کو دوران ٹیسٹ پینے کے پانی و کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ تمام والدین نے نمز انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت ڈیرہ غازی خان میں ٹیسٹ کا مرکز قائم کیا گیا

    جس سے نہ صرف ڈیرہ غازی خان بلکہ دیگر قریبی شہروں کے لوگوں کو فائدہ پہنچا اور اپنے گھر کے قریب ٹیسٹ مرکز میسر آیا۔ نمز انتظامیہ نے غازی یونیورسٹی کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن شعیب رضا نے نمز انتظامیہ کو آئندہ بھی اپنے ادارے کی طرف سے بھرپور معاونت کا یقین دلایا کہ کسی بھی قسم کے قومی فریضہ کی تکمیل میں غازی یونیورسٹی ہمیشہ ساتھ ہوگی۔

  • ویلڈن خان صاحب! تسی چھا گئے او

    ویلڈن خان صاحب! تسی چھا گئے او

    تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹ
    اتوار 16 اکتوبر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ملکی سیاسی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ عمران خان نے صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخواہ، صوبہ سندھ میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں 7 نشستوں میں سے 6 نشستوں پر تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ عمران خان کی اس تاریخی جیت پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔ کچھ کے نزدیک عمران خان نے پی ڈی ایم اتحاد کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔ کچھ کے نزدیک عمران خان کی اس جیت کا ملکی سیاسی و پارلیمانی صورتحال پر کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا۔ کیونکہ عمران خان نے انہی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جو سیٹیں پہلے بھی تحریک انصاف ہی کے پاس تھیں۔ بہرحال یہ بات تو تسلیم شدہ ہے کہ پاکستانی تاریخ میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے سربراہ کا ایک ہی دن بیک وقت 6 سیٹوں پر انتخابات میں فتح حاصل کرنا بہت ہی معنی خیز ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ عمران خان کی جیت کی وجوہات کیا ہیں۔ کچھ تجزیہ نگاروں کے نزدیک عمران خان کی فتح کا راز یہ ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی ورکرز اور چاہنے والوں کو حد سے زیادہ متحرک کرلیا ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی پی ٹی آئی کے چاہنے والوں نے عمران خان کو ووٹ دیئے کہ اس جیت کے بعد عمران خان نے قومی اسمبلی میں نہیں جانا کیونکہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، مگر پھر بھی عمران خان کے چاہنے والوں نے جوش و خروش سے عمران خان کو ملک بھر سے 6 نشستوں سے کامیاب کروایا۔ ضمنی انتخابات میں واضح فتح کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں رہ جاتا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ہاتھوں مسند اقتدار سے باہر نکالے جانے والے عمران خان کی جانب سے امریکی سازش کا بیانیہ کا رنگ دینے کو انکے چاہنے والوں نے دل و جان سے قبول کرلیا ہے۔ عمران خان کے چاہنے والوں کی حالت اس وقت ایسی ہے کہ وہ عمران خان کی ہر بات کو ناصرف من و عن قبول کررہے ہیں بلکہ عمران خان کے ہر اشارے کو لبیک کرتے ہوئے دیکھائی بھی دیتے ہیں۔ دوسری طرف پی ڈی ایم جماعتوں کے لیڈران کی جانب سے ان ضمنی انتخابات میں نہ ہونے کے برابر سیاسی سرگرمیوں نے بھی عمران خان کی فتح میں خاص کردار ادا کیا ہے۔ بندہ ناچیز کی نظر میں عمران خان کی فتح میں سب سے اہم اور پہلا کردار پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ڈالر پر عدم کنٹرول، گیس،بجلی، پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی ہے۔ کیونکہ مہنگائی نے عوام الناس کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ریاست پاکستان کو ڈیفالٹر ہونے سے بچانے والے اس بیانیئے کا عوام الناس پر کوئی خاص اثر نہیں پڑ ا۔ کیونکہ ماضی قریب میں عوام کا عمران خان حکومت نے پہلے ہی دیوالیہ نکال دیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ ماضی قریب میں عمران خان کی مرکز و دیگر صوبوں میں حکومتوں کی موجودگی اور مہنگائی پر عدم کنٹرول کی بناء پر پی ڈی ایم جماعتیں ہر ضمنی انتخاب میں فتح حاصل کررہی تھیں اورپی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ آج صورتحال بالکل برعکس ہوچکی ہے۔ کیونکہ پی ڈی ایم حکومت نے سوائے مہنگائی کرنے کے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے ابھی تک کوئی ایک پروگرام جاری نہیں کیا۔ کیا ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے حکومت وقت کو صرف عوام الناس کی چمڑی ہی نظر آتی ہے۔ آئی ایم ایف سے چند ارب ڈالر کے حصول کے لئے عوام الناس کا کچومڑ نکال دیا گیا۔ کیا حکومت وقت یہ بتا سکتی ہے کہ انہوں نے ریاست پاکستان کو ڈیفالٹر ہونے سے بچانے کے لئے حکومتی اخرجات میں کہاں کہاں نمایاں کمی ہے؟ حد تو یہ ہے پی ڈی ایم حکومت نے عمران خان حکومت کی طرح وزراء اور مشیران کی فوج بھرتی کرلی ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم پارٹیوں کو ان ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کی دوسری اہم وجہ ان جماعتوں خصوصا مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات کے عمل میں انتہائی سست روی کا مظاہرہ کرنا بھی شامل تھا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت خصوصا مریم نواز، حمزہ شہباز کوان انتخابات میں جلسے جلوس اور ورکرز کو متحرک کرنے سے کس نے روکا تھا؟عین ضمنی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن کی سب سے زیادہ متحرک لیڈرمریم نواز نے پاسپورٹ ملتے ہی لندن یاترا کے لئے سفر طے کرلیا۔حالانکہ اس وقت پارٹی امیدوران کی انتخابی مہم کے لئے انکی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ یاد رہے جمہوری عمل میں سیاسی پارٹی مخالف پارٹی کو کسی بھی قسم کا خلاء پر کرنے کی ہرگز متحمل نہیں ہوسکتی، یعنی کوئی سیاسی پارٹی اپنی مخالف سیاسی پارٹی کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑ سکتی۔ مسلم لیگ ن کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ پنجاب میں پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کی جانب سے چھوڑے ہوئے سیاسی میدان میں کھل کر کھیلا، نا صرف اپنے پارٹی ورکرز کو متحرک رکھا بلکہ یہ ثابت کرنے بھی کامیاب رہی کہ پی ٹی آئی کا سیاسی ورکر کسی بھی صورت اپنے لیڈر کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ سب سے اہم بات کہ جمہوری عمل میں انتخابی حلقے کسی کی سیاسی جاگیر نہیں ہوا کرتے، مسلم لیگ ن کو اس خواب غفلت سے نکلنا ہوگا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔ یاد رہے ماضی قریب تک پنجاب میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اور پسندیدگی کی وجہ اس جماعت کی جانب سے عوام الناس کے لئے بے پناہ ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا قیام اور عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنا تھا۔ بہرحال بندہ ناچیز عمران خان کا بہت بڑا ناقد ہونے کے باوجود ان ضمنی انتخابات میں خان صاحب کو شاندار کامیابی پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ویلڈن خان صاحب! تسی چھا گئے او۔