باغی ٹی وی لیہ – سموگ کے انسداد کے لئے عوام خصوصاً کاشتکاروں کو آگہی دینا وقت کا نا گزیر تقاضہ ہے۔ کاشتکاروں کو روایتی اور غیر روایتی طریقوں سے آگہی دے رہے ہیں۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عاشق حسین نے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں کسان بیٹھک کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے اور کاشتکاروں کو فصل کی باقیات نہ جلانے بارے بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دیا ہے اور فصل کی باقیات جلانا قانوناً جرم ہے جس پر ایف آئی آر کا اندراج اور جرمانہ سزا مقرر کی گئی ہے لہٰذا کاشتکار فصل کی منڈھیوں خصوصاً دھان کی فصل کی باقیات کو نہ جلائیں اور روٹا ویٹر کے ذریعے زمین میں تلف کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو آگہی کی فراہمی کے لئے منادی کا عمل بھی جاری ہے تاکہ پیغام زیادہ سے زیادہ کسانوں تک پہنچ سکے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

میر ہزار خان کے قریب جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک شخص موقع پر جانبحق دوسرا شدید زخمی
باغی ٹی وی جتوئی(نذیر شجراء) .میر ہزار خان کے قریب جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک شخص موقع پر جانبحق دوسرا شدید زخمی
تفصیل کے مطابق میر ہزار خان کے قریب جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکرکی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک شخص موقع پر جانبحق دوسرا شدید زخمی .زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے THQہسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا ،جتوئی. میر ہزار خان کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر جبکہ ایک شخص موقع پر جانبحق ہو گیا دوسرا شدید زخمی ہو گیا زخمی شخص کو ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی



تلہ گنگ: بنیادی مراکز صحت میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
باغی ٹی وی ،چکوال (شوکت ملک سے) محکمہ صحت کے زیرِ انتظام تلہ گنگ ضلع بھر کے بنیادی مرکز صحت میں کام کرنے والے ملازمین جس میں ایل ایچ ویز، آیا اور سیکورٹی گارڈز شامل ہیں کو گزشتہ 6 ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں، ملازمین سراپا احتجاج بن گئے، ملازمین کا کہنا ہے کہ عرصہ 9 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، ہر سال 4 سے 5 ماه انتظار کروانے کے بعد ایک سال کا کنٹریکٹ دیا جاتا ہے اور 5 سے 6 ماہ کی تنخواہیں روک لی جاتی ہیں، فروری 2021 میں اپنے جائز حقوق کے لیے پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن دھرنا دیا تھا اور مذاکرات میں یہ بات طے پائی تھی کہ 15 دن میں آپ کو ریگولر کرنے کی سمری بنا کر وزیراعلٰی پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی اور تمام ملازمین کو ریگولر کر دیا جائے گا اور ساتھ ہی صرف 6 ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا جو کہ ختم ہو گیا ہے اب 4 ماہ سے نہ کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی تنخواہیں ملی ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ اب ڈیوٹی پہ آنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا ہے اور گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے، ملازمین نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی چکوال، وزیرِ صحت پنجاب، وزیراعلٰی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے فی الفور تنخواہوں کی ادائیگی اور ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ اگر بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی اور وعدے کے مطابق ریگولر نہ کیا گیا تو نہ صرف ڈیوٹی چھوڑ ہڑتال کریں گے بلکہ اپنے جائز حقوق کےلیے ایک بار پھر لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا بھی دیں گے۔

کندھ کوٹ : پیرا میڈیکل اسٹاف کا رسک الاؤنس کی بندش کے خلاف او پی ڈی کا بائیکاٹ، ہسپتال کے باہر احتجاجی دھرنا ،مریض رل گئے
کندھ کوٹ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کا رسک الاؤنس کی بندش کے خلاف او پی ڈی کا بائیکاٹ، ہسپتال کے باہر احتجاجی دھرنا
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کندھ کوٹ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے حکومت سندھ کی جانب سے رسک الاونس بند کرنے کے خلاف ملازمین نے بازؤں پر سیاہ پیٹیاں باندھ کر او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری قاضی اعجاز احمد۔ صدر علی حسن قمبرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا رسک الاؤنس بند کرنا پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ظلم ہے ، پیرا میڈیکل سٹاف کا تمام عملہ 24 گھنٹے اپنی جان کی بازی لگا کر ان لوگوں کو اپنے سینے سے لگاتا ہے جس سے اسکے اپنے گھر والے بھی نفرت کرتے ہیں ، اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رسک الاؤنس بحال کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بےچینی ختم کی جائے بصورت دیگر 20 اکتوبر کو کراچی پریس کلب کے آگے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دوسری طرف ہسپتال کی او پی ڈی کا بھی بائیکاٹ سے سینکڑوں مریض رل گئے ،:پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج سے کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے کو طبی امداد نہ مل سکی ،متاثرہ بچے کی ماں نے اپنے آپ زخمی بچے کے ہمراہ ہسپتال عملے کے خلاف احتجاج کیا،نوٹس لیکر بچے کا علاج کر کے ان کی جان بچائی جائے بچے کی والدہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ


ٹھٹھہ : میونسپل کیمیٹی کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حل تک کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان
باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ(راجہ قریشی سے )میونسپل کیمیٹی کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حل تک کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان
تفصیل کے مطابق ایپکا شہید ساقی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری جہانگیر میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ اور لوکل گورنمنٹ ملازمین کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری حل کیا جاۓ ،دوسری طرف اطلاع کے مطابق سی ایم سندھ کے طرف سے جو لوکل گورنمنٹ ملازموں سے وعدے کئے ہیں ان پر کام جاری ہے, اِدھر میونسپل کیمیٹی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حل تک کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ،میونسپل ملازمین اور ایپکا کے دھرنے میں ایس ٹی پی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر جلال شاہ ،پ ٹ الف ضلعی صدر شریف تنیو ، گسٹا ضلع کے صدر علاؤالدین بروہی سول سوساٸیٹی کے حامدمغل , جاوید شاہ ، آل ریونیو یونین کے صدر فھیم ببر , ٹرانسپورٹ اتحاد ٹھٹھہ کے رہنماشاہجہاں بروہی ،ہندوپنچائت کے رہنما دریانوں مل کوہستانی کے ساتھ مختلف سیاسی و سماجی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی دھرنے کی وجہ سے مین نیشنل ہائی وے کئی گھنٹوں سے بند ہے



ٹھٹھہ – سول اسپتال مکلی،ڈائیلسز سسٹم ناکارہ ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،مریضوں کا قومی شاہراہ پراحتجاج اور دھرنا
باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ( راجہ قریشی) سول اسپتال مکلی،ڈائیلسز سسٹم ناکارہ ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،مریضوں کا قومی شاہراہ پراحتجاج اور دھرنا
تفصیل کے مطابق سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ کا ڈائیلسز سسٹم ناکارہ درجنوں مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا مریضوں کا سخت احتجاج ،مین قومی شاہراہ پر دھرنا، وارڈ میں نہ ادویات ہیں نہ کوئی سامان موجود ہے گردوں کی صفائی کا وارڈ صرف نام کا ہے مریضوں کی صحافیوں سے گفتگو
سول اسپتال مکلی کے گردوں کی صفائی کے وارڈ میں سامان اور ادویات کی قلت کے خلاف درجنوں گردے کے مریضوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین قومی شاہراہ مکلی پر دھرنا دیا جسکی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اس موقع پر ساکرو جھمپیر چھتو چند اور دیگر علاقوں سے آئیے ہوئے گردے کے مریضوں یوسف شورو ، سارہ خاتون اور دیگر نے کہا کہ ڈائیلسز وارڈ میں نہ ہی ادویات ہیں نہ ہی گردے کی صفائی کے لئے کوئی سامان موجود ہے ہمیں آج گردوں کی صفائی کے لیے ٹائم دیا گیا تھا مگر وارڈ میں کچھ نہیں ہے ہم نے پانی تک نہیں پیا ہے تاکہ گردوں کی صفائی وغیرہ کا کوئی بندوست ہو انہوں نے کہا کہ اگر ہم میں سے کسی کی ہلاکت ہوئی تو پوری زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی
کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ملتان آفس میں اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان :کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ملتان کے آفس میں اقوام متحدہ کے وفد نے ملاقات کی اور ڈیرہ غازی خان ،راجنپور اضلاع کے سیلاب زدگان کی مشکلات کم کرنے کےلئے امداد کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی
تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ ملتان میں یو این اے کے وفد نے تنویراحمد خان اور شمائلہ روحی کی قیادت میں ملاقات کی۔پی ڈی ایم اے اور احساس پروگرام جنوبی پنجاب کے افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب متاثرہ34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔ڈیرہ غازیخان اور راجن پور بھی امداد حاصل کرنیوالے اضلاع میں شامل ہوں گےیو این او کے نمائندوں نے ورلڈ بنک کی امداد بارے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی کردی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام افراد واپس اپنے مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔گھروں سے محروم سیلاب متاثرین خیموں میں قیام پذیر ہیں۔سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا۔سروے ٹیموں میں انتظامیہ،پی ڈی ایم اے،اربن یونٹ اور فوج کے نمائندے شامل۔انتہائی حقیقی سروے رئیل ٹائم اور لوکیشن کے ساتھ کیا جارہا ہے۔سروے کے لئے ڈی خان میں100 اور راجن پور میں 75 ٹیمیں مصروف ہیں۔ڈی جی خان اور راجن پور میں 95 فیصد نہری نظام بحال کرلیا گیا ہے۔رودکوہیوں سے تباہ ہونیوالے نہری نظام کی بحالی ایک چیلنج تھا۔حکومت پنجاب نے نہری نظام کی بحالی کے لئے75 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہ کی۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ دونوں اضلاع میں سیلاب سے300 سکولوں کی عمارتیں متاثر ہوئیں اور 75 فیصد سکولوں میں کلاسسز بحال کردی گئی ہیں۔لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مستقبل میں جام پور،راجن پور اور روجھان کو رودکوہیوں سے بچانے کے لئے ڈرین کی تعمیر پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ڈی خان ڈسٹرکٹ میں بھی واٹر چینلز کو سٹریم لائن کیا جائے گا۔حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کو امداد کی آسان ادائیگی کا طریقہ کار طے کیا ہے۔سیلاب متاثرین کو میسج ملنے پربنک آف پنجاب سے کیش کی صورت میں ادائیگی ہوگی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ یواین او اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا
نمائندہ یو این او تنویر احمدخان نے کہا کہ یو این او انتظامیہ کے ساتھ مربوط رابطہ کار کے تحت کام کرنا چاہتی ہے۔ورلڈ بنک کی فنڈنگ کے لئے بہت جلد لائحہ عمل تیار کر لیا جائے گا۔یو این او کے نمائندوں نے صحت کی سہولیات، خوراک کی فراہم اور فصلوں کی کاشت بارے استفسار کیا
جتوئی : حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت کا انوکھا انداز، میانوالی سے 70 سالہ بزرگ سائیکل پر سوار میلاد کا جھنڈے لہراتے ہوئے شہر سلطان پہنچ گیا
باغی ٹی وی ،جتوئی( نذیر شجراء)حضرت محمد ﷺ سے محبت و عقیدت کا انوکھا انداز، میانوالی سے 70 سالہ بزرگ سائیکل پر سوار میلاد کا جھنڈے لہراتے ہوئے شہر سلطان پہنچ گیا .
تفصیل کے مطابق سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے الفت و عقیدت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے میانوالی کا رہائشی 70 سالہ بزرگ عطاء اللہ خان سائیکل پر سوار ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد شریف کا جھنڈے لہرانے کے لیے شہر سلطان پہنچ گیا ہے 70 سالہ برزگ سائیکل پر آپ کی محبت کے ترانے پڑھتے ہوئے اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر درودشریف پڑھتے ہوئے 700 کلومیٹر کا طویل سفر طے کرتے ہوئے شہر سلطان پہنچا ہے جو سائیکل پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم لگائے گاؤں گاؤں ، شہر شہر سے ہوتاہوا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد شریف کا جھنڈے لہراتے ہوئے جھنگ دربار ، شورکوٹ ، ملتان شریف حضرت پیر شاہ رکن عالم اور حضرت بہاوالدین زکریا کے دربار پر حاضری دیتے ہوئے شہر سلطان پیر عالم شاہ بخاری کے دربار پر پہنچا سائیکل پر اتنے طویل اور اس عمر میں سفر کرنے کا مقصد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار ہے اور لوگوں کو بتانا ہے ایک امتی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کتنی محبت و عقیدت کرنی چاہیے اور آپ کی ولادت باسعادت کو کیسے منانا چاہیے اور سب کو یہ بتانا مقصود ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بدولت یہ کائنات آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نہ ہوتے تو اللہ تعالیٰ کائنات ہی نہ بناتے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو منانا چاہیے اور میرےسفر کا مقصد بھی یہی ہے 15 روز قبل میانوالی سے سفر کا آغاز کیا تھا اور آج شہر سلطان پہنچا ہوں اور یہاں سے اوچ شریف اور پھر سیون شریف سخی لال شہباز قلندر کے دربار پر حاضری دونگا میں نے منت مانگی ہے میانوالی سے طویل سفر کرتے ہوئے شہر شہر آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے دن کا منانا اورکس طرح منانا ہے سیون شریف پر حاضری دونگا اور پھر اپنے شہر میانوالی پہنچوں گا
شیخوپورہ :پی پی 139 میں ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی
باغی ٹی وی ،پنجاب اسمبلی کے حلقہ 139شیخوپورہ 5 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہارنے والے امیدوار محمد ابوبکر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دے دی۔ضمنی الیکشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 139شیخوپورہ کی نشست ن لیگ کے حصے میں آئی اور ن لیگ کے چوہدری افتخار احمد بھنگو جیت گئے۔
پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر پہلے نمبر رہے۔ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 37712 ووٹ لے سکے ،بعد ازاں پی ٹی آئی کے ہارنے والے امیدار محمد ابوبکر کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کے لیے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران متعدد بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں ۔متعدد پولنگ اسٹیشنوں پرمیرے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا جبکہ ن لیگ کے پولنگ ایجنٹس اندر موجود رہے ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر ووٹوں کی تعداد میں ردوبدل کیا گیا ۔پورے حلقے میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے واضع ثبوت موجود ہیں،لہٰذا میرے حلقے میں دوبارہ گنتی کرائی جائے اور بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
شیخوپورہ : گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ،بچے بغیر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبور
باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل مریدکے (محمد طلال سے) گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بازاری ناشتوں اور کھانوں سےمعدہ کے مسائل جنم لینےلگے شہریوں کا وفاقی حکومت اور وزیر گیس و پٹرولیم سے غیر اعلانیہ بندش ختم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تحصیل مریدکے بالخصوص حدوکے ٹاوٴن مریدکے محلہ اقبال پارک مین جی ٹی روڈ کے اطراف مبارک آباد کھٹیالہ ودیگر علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے صارفین کی زندگیاں اجیرن بن گئیں سکول و کالجز میں جانے والے طلبہ وطالبات اور آفس ملازمین بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور شیر خوار بچے گرم دودھ کو ترستے رہتے ہیں شہری مسلسل بازاری ناشتوں کھانوں سے معدہ وشوگر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے صارفین نے وفاقی حکومت ودیگر زمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کم پریشر کےساتھ گیس صبح دوپہر شام ایسے فراہم کی جاتی ہے جیسے ڈاکٹر کا نسخہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔














