باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی سے ) مکلی شاھ لطیف کالونی ،سنگدل باپ کے ہاتھوں 13 سالہ بچی 2 ماہ سے گھرمیں قید اور تشدد کا شکار
تفصیلات کے مطابقمکلی شاھ لطیف کالونی کے رہائشی اسماعیل بنگالی کی جانب سے اپنی بیٹی 13 سالہ حبیبہ کو گھر میں دو ماہ قید کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف
مکلی پولیس نے لڑکی کو بازیاب کراکر تشدد کرنے والے باپ اسماعیل بنگالی کو گرفتار کرکے کیس داخل کردیا مکلی تھانے پر لڑکی کے خالہ زاد بھائی محمد ارمان کی مدعیت میں دفعہ 20222/ 153 ۔344 ۔355۔506۔fi Ai ۔337 vii ۔ 337 کے تحت کیس داخل کردیا گیا ،دو مہینوں سے اپنی بیٹی کو گھر میں قید کرکے باپ تشدد کا نشانہ بنارہا تھا آج اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کراکر ملزم اسماعیل بنگالی کو گرفتار کرلیاگیا ہے ،

بچی کی والدہ نے کہا کہ مجھے طلاق دینے کے بعد میرے سابقہ میاں اسماعیل نے ایک بیٹی اپنے پاس رکھی اور ایک مجھے دی مجھے پتہ چلا کہ میرا سابقہ شوہر اسماعیل میری بیٹی حبیبہ پر تشدد کرکے قید کیا ہوا ہے لڑکی کے جسم پر بہت تشدد کے نشانات ہیں لڑکی کی ماں روبینہ کا موقف ،کام نہ کرنے پر والد تشدد کرتا ہے اور قید کیا ہوا تھا لڑکی حبیبہ کاویڈیو بیان
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ٹھٹھہ : مکلی شاھ لطیف کالونی ،سنگدل باپ کے ہاتھوں 13 سالہ بچی 2 ماہ سے گھرمیں قید اور تشدد کا شکار

راجن پور:پولیس تھانہ کوٹ مٹھن کی کامیاب کارروائی ، اشتہاری گرفتار
باغی ٹی وی ، راجنپور( نامہ نگار)پولیس تھانہ کوٹ مٹھن کی کامیاب کارروائی ، اشتہاری گرفتار
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ مٹھن کی کامیاب کارروائی ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کی ہدایات پر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن چوری اور نقصان رسانی کے مقدمات میں مطلوب روپوش اشتہاری ملزمان ایس ایچ او مدثر حسن اور پولیس ٹیم تھانہ کوٹ مٹھن کی کاوشوں سے گرفتار کر لیے گئے گرفتار ملزمان خالد اور سلیم کو پولیس تھانہ کوٹ مٹھن کی کاوشوں سے گرفتار کرلیا گیا جو گزشتہ 1سال سے روپوش تھے۔ پولیس ترجمان کاکہناہے کہ پولیسں کی جانب سے گرفتار اشتہاری ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ٹھٹھہ ۔ ہم معاشرے کی آنکھ ،کان اور زبان ہیں۔بلاول سموں
ٹھٹھہ۔ہم معاشرے کی آنکھ ،کان اور زبان ہیں۔بلاول سموں
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار) عوامی پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب بلاول سموں منعقد ہوا،جس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی،اس موقع پر بلاول سموں نے کہا تمام صحافی دوست بغیر کسی دباؤ کے اپنی صحافتی سرگرمیاں اور رپورٹنگ بلاخوف وخطر جاری رکھیں ،ہم نہ پہلے جھکے ہیں نہ اب کسی کے سامنے جکھیں گے،بلاول سموں صدرپریس کلب نے کہا کہ ہم معاشرے کی آنکھ ،کان اور زبان ہیں،مظلوم اور بے سہارا لوگوں کے حقوق کی آواز بلند کرنا ہمارا نصب العین ہے اور ہم اپنا یہ مشن جاری رکھیں گے ،اس موقع پردیگرعہداروں میں اے بی شورو نائب صدر،ملک منظور جنرل سیکرٹری،صالح خشک خزانچی،اکرم وفاعباسی سیکرٹری اطلاعات،حفیظ ناریجو اورممبران میں راجہ قریشی۔ وقار کمان۔ علی محمد درس۔ سلمان قاضی۔مراد خاصخیلی اوردیگر صحافیوں ے شرکت کی۔
آئینہ ان کو دکھایا
آئینہ ان کو دکھایا
تحریر: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
کئی دنوں سے پاکستان کے سینئر صحافیوں اور خاص طور پر سینئرصحافی اور اینکرپرسن مبشر لقمان کے خلاف پی ٹی آئی کے گماشتوں نے سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا ہے ،جس طرح کی وہ زبان استعمال کررہے ہیں وہ ان کی اور ان کے لیڈر اوران کے حسب نسب کی گواہی دی رہی ہے کہ ان لوگوں کاتعلق کس قبیل سے ہے ،سب سے زیادہ یہ لوگ اس بات پر زور دیکر ٹویٹرپرٹرینڈز لانچ کررہے ہیں اور بے ہودہ زبان استعمال کررہے ہیں کہ "مبشرلقمان نے ایک اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویودیا اورمبشرلقمان یہودی ایجنٹ ہے "اس کا جواب تو مبشر لقمان خود اپنے یوٹیوب ویلاگ میں دے چکے ہیں ۔آئیے تاریخ کے اوراق پلٹ کردیکھتے ہیں کہ یہودی ایجنٹ کون ہے ۔؟
سب سے پہلے حکیم محمدسعیدکاذکر کرلیتے ہیں اگرکسی اورکانام لیتے تو آپ اے سیاسی عداوت کانام بھی دے سکتے ہیں،مگر سابق گورنر سندھ، ہمدرد یونیورسٹی کے بانی حکیم محمد سعید شہید کی عمران خان سے کونسی سیاسی دشمنی تھی.؟حکیم محمد سعیدشہیدنے اپنی شہادت سے دو سال قبل 1996 میں اپنی کتاب "جاپان کی کہانی "شائع کی اور اس کتاب میں سابق گورنر سندھ حکیم محمد سعید نے عمران خان کی یہودیت نوازی کا پردہ مکمل طور پر چاک کردیا تھا۔ حکیم محمد سعید اس یہودی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے اپنی کتاب کے صفحہ نمبر 13، 14 ، 15 پر لکھتے ہیں۔ بیرونی قوتوں نے ایک سابق کرکٹر عمران خان کا انتخاب کیا ہے، یہودی میڈیا نے عمران خان کی پبلسٹی شروع کردی ہے، سی این این اور بی بی سی عمران خان کی تعریف میں زمین و آسماں کے قلابے ملا رہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کو کروڑوں روپے دیئے جا چکے ہیں تاکہ عمران خان کو خاص انسان بنائے، برطانیہ جس نے فلسطین کو اسرائیلی ہاتھ میں دے کریہودی ریاست بنانے میں مکمل تعاون کیا وہ ایک طرف عمران خان کو آگے بڑھا رہے ہیں اور دوسری طرف آغا خان کو ہوائیں دے رہا ہے۔حکیم محمد سعید شہید آگے سوال اٹھاتے ہیں، میرے نوجوانو!کیا پاکستان کی اگلی حکومت یہودی الاصل ہوگی ؟؟یہ وہ دور تھا؛ جب عمران خان سیاست کا ” س ی ا س ت ” یاد کررہا تھا،
مگر اس حکیم الوقت نے اس مرض کو بروقت بھانپ لیا تھا جو پاکستانی قوم کی رگوں میں سرایت کر رہا تھا اور شائد یہی وہ حق و سچ کی جرات کا نتیجہ تھا کہ حکیم محمد سعید کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا۔ حکیم محمد سعیدشہید کے علاوہ پروفیسر اسرار احمد نے تیس سال پہلے کہا تھا اور نام لے کر کہا تھا جس کی ویڈیوز موجود ہیں کہ عمران خان کو یہودی لابی لے کر آئے گی اور وہ پاکستان کو تباہ کرنے آئے گا۔
یہ مولانا فضل الرحمن کا بیان نہیں ہے بلکہ کراچی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ تکبیر کے 1997 کی رپورٹ ہے جوآج سے 25سال قبل شائع ہوئی پڑھ لیں،ہفت روزہ تکبیر نے لکھا ہے کہ عمران خان جیسے تھرڈ کلاس شخص کے ساتھ سر جیمر گولڈ اسمتھ جیسے کٹر یہودی ارب پتی شخص کے اکلوتی لاڈلی بیٹی کی شادی محض اتفاق نہیں ہے بلکہ یہ یہودیوں کے اس نظریے اور فلسفے کا تسلسل ہے کہ کسی بھی شخص کو خوبصورت دوشیزائوں کے ذریعے قابو کیا جا سکتا ہے،عمران خان کے پاس لندن کے 4 مہنگے ترین نائٹ کلبوں کی تاحیات ممبر شپ تھی جہاں پر عام شخص جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا، انہی کلبوں میں سیتا وائٹ جیسی یہودی امیرزادیوں کے ساتھ عمران خان تعلقات بناتا تھا
عمران خان کو جس عالمی یہودی کلب کی تعاون حاصل ہے اس کے کل دس ارب پتی ممبران ہیں جبکہ گولڈ اسمتھ اس کلب کا مضبوط رکن ہے، یہ کلب اتنا موثر ہے کہ اس نے یورپین بلاک بننے کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی جس کے لئے انہوں نے دو ارب برطانوی پانڈز بھی جمع کیا تھا،عمران خان ورلڈ کپ جیتنے کے بعد پاکستانی جذباتی قوم کے سامنے ایک ہیرو کے طور پر سامنے آئے تھے اسی وجہ سے اس بدنام زمانہ یہودی کلب کے نظریں عمران خان پرٹھہرگئیں، جب عمران خان نے 1996 میں اپنی جماعت بنا کر الیکشن میں اترے تو ان کواکمپین چلانے کے لئے خصوصی ہیلی کاپٹر دیا گیا جس کا سارا خرچہ اسی کلب نے ادا کیا۔
اب ذرا 15جولائی 2017ء کا روزنامہ خبریں دیکھ لیجئے روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق لکشمی میتل کے داماد امیت بھاٹیا، پیٹر وِردی،نربھے لال وانی، ذلفی بخاری اور یہودی عطیہ دہندہ جیمی ریوبن کا پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے لیکن ذرائع کے مطابق اِسکا ریکارڈ پاکستان میں موجود نہیں،عمران خان نے 150,000 پائونڈ موصولی کی باقاعدہ تصدیق تو کی تھی مگر اِن انڈین اور اسرائیلی ذرائع کے نام راز میں ہی رکھے ،خفیہ رکھی گئی اِس عشائیہ تقریب میں انڈین اور اسرائیلی سفارتخانے کے سفارتکاروں نے شرکت کی تھی ،مگرجانچ پڑتال اور بے نقاب ہونے سے بچنے کیلئے بیانات کو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے،تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کی نمایاں شخصیات اور یہودی کاروباری شخصیات ،جنہوں نے عمران خان کو پارٹی کیلئے عطیہ دیا،انڈین اور اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ سے مضبوط تعلقات رکھتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے اندر بھی انڈین ذرائع، یو کے اور یو ایس اے سے لئے گئے عطیات کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
لندن کے اولڈ پارک لائن میں واقع نوبو ریسٹورنٹ کے پی ٹی آئی، یوکے کے لیڈر ذلفی بخاری کے زیراہتمام اپریل کو فنڈریزنگ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ عمران خان کی جانب سے اپریل کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا گیا کہ یہ فنڈز نمل کالج کیلئے تھے۔لیکن ذرائع جنہوں نے خفیہ عشائیہ میں شرکت کی تھی ،نے تصدیق کی ہے کہ فنڈریزنگ پی ٹی آئی کیلئے تھی اور تین انڈین نے تقریب سے خطاب بھی کہاتھا کہ پاکستان میں اس تبدیلی کی ضرورت ہے جس کا ذکر عمران خان کرتے ہیں۔بعدازاں عمران خان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ میں ذلفی بخاری اور انکے دوستوں کانمل کالج کیلئے 150,000پائونڈ کے تعاون پر شکرگزارہوں لیکن یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ وہ دوست کون تھے جنہوں نے یہ پیسہ دیا۔پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق 150,000 پائونڈ صرف امیت بھاٹیا، جیمی ریوبن، پیٹر وردی اور لال وانی سے موصول ہوئے جبکہ100,000 پائونڈ اسکے علاوہ ہیں جو ا س رات جمع کئے گئے جس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔جس رقم کو ذلفی بخاری نے سنٹرل لندن میں عمران خان کیلئے پراپرٹی کے بزنس میں انوسٹ کردیا۔انہیں ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ 2014کے دھرنے میں ذلفی بخاری نے350,000 پائونڈ عطیہ کئے تھے جب عمران خان نے فنڈز کے لئے اپیل کی تھی۔یہی انڈین شخصیات اور ریوبن فیملی تھی جن کا گولڈ سمت سے تعلق ہے نے دھرنے کیلئے رقم کا بندوبست کیا۔ایک عطیہ دہندہ کا کہنا ہے کہ عشائیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں تین انڈین سفارتکار شامل تھے جب کہ دو سنیئر سفارتکار اسرائیلی سفارتخانہ یو کے سے تھے ،جو سفارتکاروں کی کار میں ہی پہنچے تھے۔ پی ٹی آئی کو رقم مہیا کرنے والوں کی سیاسی معاملات میں دلچسپی ہے اور یہ اپنے رابطوں اور تعلقات کو آئندہ اپنے کاروبار میں اثرانداز ہونے کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں
امیت بھاٹیا اور لکشمی میتل کو انڈین پرائم منسٹر کا قریبی ساتھی تصور کیا جاتا ہے۔انہیں افراد نے نریندر مودی کے استقبالیے کا اہتمام کیا تھا جب مودی نے یوکے میں چند عرصہ قبل دورہ کیا۔انہیں آر ایس ایس اور بی جے پی کا اہم سپانسر بتایا جاتا ہے ،جب کہ انہیں مودی کی ریلیوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ذلفی بخاری اور ذاک گولڈ سمیتھ کے یہی قریبی دوست ذاک گولڈ سمیتھ کے ہمراہ دو ہفتے قبل اسرائیل کا مودی کی موجودگی میں دورہ بھی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے کاروباری معاہدوں میں دستخط بھی کئے۔ اِن افراد کو اِس دورے میں یہودی کاروباری ٹائی کون جیمی ریوبن کا ساتھ رہا ،جس کے بھائی نوبو کے عشائیے میں بھی موجود تھے۔ اور وہاں ذلفی بخاری کے ذریعے عمران خان کو عطیہ بھی دیا تھا۔
اندرونی ذرائع کے مطابق لکشمی میٹل کے داماد امیت بھاٹیا اور ذلفی بخاری نے تحریک انصاف کے ممبران یا لیڈرز کو عشائیہ تقریب میں شریک نہ ہونے دیا اور بڑی احتیاط برتتے ہوئے محدود چنی ہوئی مخصوص شخصیات کو ہی مدعو کیا،تقریب میں آڈیو ویڈیو کی ریکارڈنگ ممنوع تھی،یوکے میں انیل مسرت بھی پی ٹی آئی اور انکے سیاستدانوں کو سپانسرز کرنے کے حوالے سے بہت مقبول ہیں ، جبکہ انیل مسرت انڈین کاروباری شخصیات، بالی وڈ کی نمایاں ہستیاں سمیت بی جے پی لیڈرز کے اعزاز میں تقاریب کو سپانسرز کرتے ہیں۔ان تقاریب کے انتظام و اہتمام میں انہیں اپنے بھائی نائیب مسرت کی معاونت حاصل ہوتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انیل مسرت کے سگی بہن نے برطانوی نژاد انڈین کاروباری شخصیت سے شادی رچا رکھی ہے جو بی جے پی کے لیڈر ارون جیٹلی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔
عمران خان کو فنڈزیورپ اور امریکہ کی یہودی اور بھارتی لابی مہیا کرتی ہے- اسکے لندن کی گولڈ سمتھ جرمن یہودی خاندان سے روابط ہیں یہی وجہ ہے کہ اس نے لندن کے میئر کے انتخابات میں پاکستانی نزاد صادق خان کے مقابلے میں اپنے سابق سالے کنزرویٹیو پارٹی کے امید وار زیک گولڈ سمتھ جو کہ ایک کنزرویٹو ہے اور پرو اسرائیل ہے کی انتخابی مہم چلائی تھی ۔
10 جون ، 2016 لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے انتخابات میں اپنے حریف زیک گولڈ سمتھ کی حمایت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ انھوں نے اس حقیقت کے باوجود کہ زیک گولڈ سمتھ نے انتخابات کے دوران میرے خلاف نسل پرستی اوراسلامو فوبیا سمیت ہر حربہ اختیار کیا اور ووٹروں سے جا جا کر کہا کہ صادق خان مسلمان اور پاکستانی ہے اس لئے اس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا میرے مقابلے میں زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کیوں کی؟۔جس کا آج تک خان صاحب نے جواب نہیں دیا ۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے دورحکومت میں اکتوبر2018 ء تاریخ میں پہلی بار ایک اسرائیلی طیارے نے اسلام آباد میں لینڈ کیا جس کی خبرایک اسرائیلی اخبار ‘ہارٹیز’ کے مدیر ایوی شراف نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ،اس ٹویٹ کے بعدیہ پتہ چلا کہ ایک طیارہ پاکستان آیا اور دس گھنٹے کے بعد ریڈار پر دوبارہ نمودار ہوا۔پروازوں کی آمدورفت یا لائیو ایئر ٹریفک پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار پر اس پرواز کے اسلام آباد آمد اور دس گھنٹے بعد پرواز کے ثبوت موجود ہیں۔ اسرائیلی صحافی کے بقول اس طیارے کے پائلٹ نے دوران پرواز ایک چالاکی دکھائی۔ان کے مطابق یہ طیارہ تل ابیب سے اڑ کر پانچ منٹ کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان کے کوئین عالیہ ہوائی اڈے پر اترا اور اترنے کے بعد اسی رن وے سے واپس پرواز کے لیے تیار ہوا۔اس طرح یہ پرواز جو تل ابیب سے اسلام آباد کے روٹ پر جانے کے بجائے اس ‘چھوٹی سی چالاکی’ کی مدد سے تل ابیب سے عمان کی پرواز بنی اور پانچ منٹ کے اترنے اور واپس پرواز کرنے سے یہ پرواز عمان سے اسلام آباد کی فلائٹ بن گئی۔اس آمد اور روانگی پر کئی قیاس آرائیاں ہوئیں اور بہت سے لوگوں نے سوالات بھی کئے کیونکہ ایک ‘اسرائیلی طیارے’ کی پاکستان آمد نے یقینا بہت سے سوالات کو جنم دیا۔ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے ذریعے کہلوایاگیاکہ کسی اسرائیلی طیارے کی پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر آمد کی افواہ میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔
پی ٹی آئی نے امریکہ میں لابنگ کرنے کیلئے فرم ہائرکی ہوئی ہے ،جوبائیڈن ایک فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کررہا تھا۔ سوال جواب کے سیشن میں اسی امریکی فرم کے نمائندے کے ذریعے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر سوال اٹھایا گیا، جس کو پی ٹی آئی نے لابنگ کے لئے ہائر کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فرم پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کیخلاف زبردست مہم جوئی میں شریک کار رہی ہے-یہ ہیں وہ حقائق جو پاکستان کی عوام سے اوجھل ہیں،اب پاکستان کی سمجھ دارغیورعوام نے یہ فیصلہ کرنا ہے یہودیوں کاایجنٹ کون ہے۔۔۔؟


ننکانہ صاحب : 26 اکتوبر کو 500 بھارتی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز )26 اکتوبر کو 500 بھارتی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے
تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ یاتری ساکا پنجہ صاحب کی تقریب میں شرکت کے لیے 500کے قریب سکھ یاتری 26اکتوبر کو بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر بھارتی شہریوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی ہے ساکا پنجہ صاحب کی مرکزی تقریب 30اکتوبر کو حسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں دیگر ممالک کے یاتری بھی شریک ہوں گے ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلای کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی اور سیکورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات فول پروف بنائے جائیں گے ۔ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز رانا شاہد کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں
عمران خان کی انا، قومی خزانے کا ایک ارب ایک روز میں برباد کر دیا
باغی ٹی وی ،لاہور – قومی اسمبلی کے سات حلقوں پر عمران خان نے الیکشن لڑے ۔ عمران خان پہلے بھی قومی اسمبلی ہیں انکا استعفی منظور نہیں ہوا ۔ عمران خان رکن ہونے کے باوجود سات سیٹوں سے الیکشن لڑے۔ قانونی طور پر ایک رکن اسمبلی ایک ہی سیٹ رکھ سکتا ہے اور اگر زیادہ سیٹیں جیت جائے تو اسے باقی حلقے چھوڑنے پڑتے ہیں ان میں پھر ضمنی انتخابات ہوتے ہیں۔ اب عمران خان سات حلقوں سے اگر جیت بھی جاتے ہیں تو اسمبلی میں جانے کے موڈ میں تو وہ ہیں نہیں۔ پہلے بھی رکن ہیں تو انکو پھر سب سیٹوں پر استعفی دینا پڑے گا۔ اور تمام حلقوں میں دوبارہ ضمنی الیکشن ہوں گے
پاکستان میں سیلاب سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ ڈالر کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پاکستانی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے ایسے میں ان سات حلقوں میں الیکشن میں اکیلے عمران خان کا لڑنا اور پھر اسمبلی میں بھی نہ جانا استعفے دینا یہ قومی خزانے کا ضیاع ہے ۔ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں اور پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہی کیا ریاست مدینہ ایسے بنتی ہے کہ قومی خزانے کا ضیاع کیا جائے۔ توشہ خانہ کی گھڑیاں تو لے ہی گئے فرح گوگی کو بھی کرپشن کا ٹھیکیدار بنوا دیا اب ان الیکشن کے ذریعے ہی پاکستانی قوم کے وسائل عمران خان نے برباد کیے۔ کیا ہو جاتا کہ عمران خان کسی اور کو ٹکٹ دیتا ہار جاتے یا جیت جیتے وہ الگ بحث لیکن کم اس کم اسمبلی میں تو جاتے ۔ پیسوں کا ضیاع نہ ہوتا اب ان الیکشن پرکروڑوں روپے کے اخراجات آئے ان سب کا ذمہ دار کون ہے ؟ ان الیکشن پر کم از کم ایک ارب کے قریب اخراجات ہوئے ہیج عمران خان نے پاکستانی قوم کا ایک ارب روپیہ اپنی انا کے لئے ضائع کروا دیا پاکستانی قوم کب سمجھے گی کہ عمران خان ہی اس وقت انکا دشمن بنا ہوا ہے۔ ریاست مدینہ کا سنہرا خواب اور مذہبی ٹچ دے کر ریاست کے وسائل برباد کرنے میں عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی عمران خان چاہتے ہیں ملک دیوالیہ ہوتا یے ہو جائے مجھے بس کرسی ملنی چاہیے وہ بھی وزیراعظم والی۔ آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی عمران خان نے کی جس کا خمیازہ قوم آج تک مہنگائی کہ صورت میں بھگت رہی ہے۔ الیکشن مہم مین جب سیلابی علاقوں میں لاشیں پانی میں تیر رہی تھیں بے حسی کا عالم یہ تھا کہ عمران خان جلسے کر رہے تھے اور اسکا فوکس صرف اور صرف کرسی ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ اب عمران خان کو کرسی نہیں ملنے والی۔ بنی گالہ میں جتنے بھی رات کے اندھیرے میں عمل ہو رہے ہیں وہ سب الٹ ہو رہے ہیں۔ عمران خان جو کبھی مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے ساتھ تھا جنرل مشرف کے ساتھ تھا اب انکا نام بھی صحیح نہیں لگتا اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں چھوڑی انہوں نے۔ اپنے سیاسی حریفوں پر گالم گلوچ کرنا کیا ریاست مدینہ میں ایسے ہوتا تھا؟ عمران خان کو اب سمجھ نہیں ا رہی کہ وہ کیا کریں لانگ مارچ میں لوگ نکلنے کو تیار نہیں میں اعلان کروں گا جلد کال دوں گا سن کر لوگ تنگ آ گئے ہیں اگر عمران خان نے لانگ مارچ کی کال بھی دی تو وہ بھی ایسے حالات میں ملکی معیشت پر خود کش حملہ ہو گا لیکن اس سے عمران خان کو غرض نہیں معیشت جائے بھاڑ میں بس عمران خان کو کرسی چاہئے وہ بھی وزیراعظم کی
قصور : ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن کی نااہلی شہر فلتھ ڈپو بن گیا
باغی ٹی وی قصور – ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی نااہلی نے سوہنا شہر قصور کو کچڑا کنڈی میں تبدیل کر دیا۔ مقامی دروغہ کی بدمعاشی سرعام کوڑا کرکٹ سر عام میں کھاڑا روڑ پر ڈھیر لگانے میں مصروف قصور شہر بھر کی سڑکوں، گلیوں، بازاروں میں ہر جگہ گندگی ہی گندگی۔ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن حسب روایت منظر عام سے ”غائب“، شہریو ں کا شدید احتجاج اوروزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر بلدیات اور چیف سیکرٹری پنجاب سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق قصور مین کھارا روڑ سکول کے سامنے گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں میں تبدیل استاتذہ سمیت علاقہ مکین پریشان علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر صفائی ستھرائی کے حوالے سے اصلاح و احوال اور نااہل خاکروبوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مین کھارا روڑ ، بستی خادم آباد ، نفیس کالونی، کوٹ رکن دین، کوٹ فتح دین ، کوٹ مراد خاں اور دیگر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، کئی دنوں تک صفائی نہ ہونے کے باعث علاقہ بھر میں بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جس سے موذی امراض پھیل رہے ہیں۔ علاقہ مکین ٹی ایم اے عملہ سے بارہار صفائی سے متعلق کہہ چکے ہیں مگر افسران صفائی کروانے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔ حتیٰ کہ مین روڑ سکول کت سامنے میں لگا کوڑے کرکٹ کا ڈھیر بھی کئی روز سے نہیں اٹھایا جس سے علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور علاقہ مکین سراپا احتجاج

تلہ گنگ : اینٹی کرپشن کی کارروائی ، پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار ، رقم برآمد
باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) ڈائریکٹر جنرل پنجاب لاہور اور ریجنل ڈائریکٹر ACE راولپنڈی کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال عبدالغفار بھٹی کی شاندار کارروائی، امجد اقبال (پٹواری حلقہ ،حلقہ لیٹی 20000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیلات کے مطابق مہر محمد ولد شیر محمد نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال کو درخواست دی کہ وہ امجد اقبال پٹواری حلقہ لیٹی تحصیل لاوہ میں اپنے وراثتی مقصد (انتقال وراثت) کے لیے گئے تھے لیکن پٹواری حلقہ حلقہ لیٹی امجد اقبال نے غیر قانونی تسکین کے طور پر 20,000/روپے کا ڈیمانڈ کیا،جس پر انسپکٹر عبدالغفار سرکل آفیسر اے سی ای چکوال نے شیخ محمد بابر جاوید مجسٹریٹ سیکشن 30 تلہ گنگ کی زیر نگرانی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ ملزم امجد اقبال پٹواری کے قبضے سے داغدار رقم 20000/روپے برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن چکوال عبدالغفار بھٹی اور انکی ٹیم کو شاندار کاروائی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ٹھٹھہ :گھارو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 3گرفتار
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار ) ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے ہدایت پر گھارو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 3گرفتار ، ایس ایچ او گھارو ممتاز بروہی نے اپنے اسٹاف کے ساتھ کاررواٸی کر کے مختلف جگہوں پر چاپے مار کر تاج محمد چانڈیو کو گرفتار کر کے اس سے 2100 گرام چرس بر آمد کر لیا اور اس کے اوپرماحول منشیات ایکٹ تحت کیس داخل کر دیااور گھارو پولیس مزید کارواٸی کر کے دو جوابدار حیدر علی چانڈیو اور اکرم چانڈیو کو گرفتار کر کے ان سے 60 تھیلی کچی شراب برآمد کرلی اور ان کے خلاف گھارو پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی .

خانقاہ ڈوگراں : بہترین کارکردگی پر تصور حسین کھوکھر کو تعریفی اسناد اور نقد کیش سے نوازاگیا
باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا) بہترین کارکردگی پر خانقاہ ڈوگراں کے سپوت تصور حسین کھوکھر کو ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے تعریفی اسناد اور نقد کیش سے نوازا۔ ایسے نوجوان محکمے کے ماتھے کے جھومر ہیں۔ فاروق اصغر اعوان۔
تفصیلات کے مطابق سی ائی اے افس میں سالانہ کارکردگی ایوارڈ کی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار تھے۔بہترین کارکردگی پر خانقاہ ڈوگراں کے سپوت تصور حسین کھوکھر کو تعریفی اسناد اور نقد کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے فارق اصغراعوان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تصور حسین کھوکھر جیسے جوان محکمہ پولیس کے ماتھے کے جھومر ہیں جس سے دیگر جوانوں کو سبق سیکھنا چاہئے۔نوکری تو سب نے کرنی ہے مگر تصور حسین کھوکھر جیسے دلیر اور محکمہ کا فخر بن کر کریں تو محکمہ بھی ایسے جوانوں کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے کہیں بہتر ہے۔ تصور حسین کھوکھر نے اپنے اعلی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے پیچھے اپ جیسے ایماندار اور نڈر افسر کھڑے ہوں تو رزلٹ بھی شاندار ہوتے ہیں ایسے نتائج اپ کے ہی مرہون منت ہیں۔










