باغی ٹی وی ،چوک قریشی (جمشید سہرانی کی رپورٹ ) پیٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بیکائنی کی رواں ماہ کارکردگی رپورٹ جاری، ڈرائیوران کو لیکچرز، آگاہی پمفلٹ تقسیم۔ تفصیل کے مطابق DSP/PHP مظفر گڑھ کی زیرنگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بیکائنی نے ماہ ہذا کے دوران 02 عدد مقدمات درج کرا کر ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا.05 عدد جنرل ہیلپس دی گئی۔07عدد عارضی ناجائز تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ کو کلیئر کروایا گیا 25عددسلو موونگ گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے گئے 25عدد مختلف اقسام کے پھلدار پھولدار سایہ دار پودے لگائے گئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج PHP پوسٹ ہیڈ بیکائنی اقبال حسین Si نے کہاکہ بحکم ایڈیشنل آئی جی PHP پنجاب لاہور، SP/PHP ڈیرہ غازی خان کی ہدایت کے مطابق پیٹرولنگ پولیس فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کر رہی ہے اورمؤثرگشت کی جا رہی ہے اور بچھڑ وں کو اپنوں سے ملا نے میں خاص کردار ادا کر رہی ھے لین اور لائن کے متعلق عوام الناس کو لیکچرز دیے جا رہے ہیں اور ٹرانسپورٹروں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں اس موقع پر ایڈمن آفیسر عبدالمجید عابد Asi ۔ محرر پوسٹ عبد الرزاق خان لغاری، جعفر رضا اور ارشاد خان گوپانگ بھی موجود تھے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

شیخوپورہ : ضمنی الیکش PP-139 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار، مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ الیکش PP-139 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران نا کہ بندی مشکوک گاڑی سے اسلحہ برآمد۔ بھکھی پولیس نے 3 افراد اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔ ڈی پی او فیصل مختارنے کہا ہے کہ الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برادشت نہ کی جاۓ گی۔



تلہ گنگ سٹی ہسپتال,سٹاف کی کمی اور سہولیات کا فقدان، مریض اور لواحقین ذلیل و خوار
باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) شہر کے وسط میں عظیم الشان بلڈنگ میں قائم سٹی ہسپتال مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، اسٹاف کی کمی اور دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان سے نہ صرف مریض بلکہ ہسپتال کا عملہ بھی ذلیل و خوار ہونے لگا، ہسپتال ذرائع کے مطابق اسٹاف کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث آئے روز مریض سے توں تکرار رہتا ہے، حکام بالا کی انوکھی پالیسیوں سے تنگ عملے کا کہنا ہے مریض کو سسٹم میں رجسٹرڈ کرنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں جس کے لیے قائم کیے گئے خودکار سسٹم سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے باعث تاخیر ہونے پر مریض عملے پر برس پڑتا ہے اور یوں ہسپتال میں توں تکرار اور لڑائیاں جھگڑے معمول بن چکے ہیں، جبکہ دوسری جانب اگر ڈیٹا کو بروقت اپڈیٹ نہ کیا جائے تو حکامِ بالا کی جانب سے شدید ردعمل اور انکوائریز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لہٰذا ایسے میں عملے کی توجہ مریض کی بجائے ڈیٹا مینٹین کرنے میں رہتی ہے جس سے مریضوں کی جانب سے عملے کی عدم توجہ اور نارواسلوک کی متعدد شکایت موصول ہو رہی ہیں، لہٰذا حکامِ بالا اپنی انوکھی پالیسیوں پہ نظر ثانی کیساتھ ساتھ ہسپتال میں ڈیٹا انٹری کےلیے اضافی سٹاف اور دیگر سہولیات مہیا کرے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی ہے۔ کل کے دشمن آج دوست بن جاتے ہیں اور پھر مطلب پورا ہونے پر دوبارہ حریف بھی بن جاتے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی متعدد سیاسی گھرانے ایسے ہیں جو اسمبلیوں تک رسائی کے لیے ضمیرنظریات فروشی کے علاوہ ووٹرز کی رائے تک کا احترام نہیں کرتے۔پیپلز پارٹی دور حکومت میں صوبائی وزیر کے عہدے پر براجمان رہنے والے سمیع علیزئی نے الیکشن سال 2013 میں جمعیت علماء اسلام کی حمایت کے بعد آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لیا تھا اس مقصد کے لیے انہوں نے مولانا برادران کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کامیابی کے بعد جمعیت کو سپورٹ کریں گے لیکن سمیع علیزئی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس کے بعد مولانا لطف الرحمان نے ایک پریس کانفرنس میں سمیع علیزئی کو احسان فراموش قرار دیا تھا لیکن ایک دفعہ پھر سمیع علیزئی جمعیت کی چھتری تلے پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ مولانا برادران ان پر صدقے قربان ہو رہے ہیں جبکہ امین برادران نے بھی آئندہ جنرل الیکشن کی تیاریوں کا آغازکردیاہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی کے لیے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور نے سیاسی حربے استعمال کرنا شروع کردیے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ سٹی ٹو پر کامیابی کے علاوہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر کامیابی کے لیے بھی سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کا نیا سیاسی پینتراسامنے آچکا ہے۔ایم پی اے پہاڑ پور احتشام جاوید اکبر کو انہوں نے مختلف سیاسی حربے استعمال کر کے رام تو کرلیا ہے لیکن ایسا بھی ممکن ہے کہ وقت آنے پراحتشام جاوید اکبر پی ٹی کا ٹکٹ لینے سے انکار نہ کر دیں اور آزاد حیثیت سے کامیابی کے بعد سمیع علیزئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسے ٹھینگا دکھا کر حکمران جماعت میں شامل ہو جائیں اور کہیں ایسا نہ ہو کہ پنیالہ کی قسمت بطر خان کی طرح اسمبلی میں جاکر سو جائے اور پھر اسپیکر کو تاریخی جملے کہنے پڑیں کہ پنیالہ کی قسمت سو رہی ہے کیونکہ بطر خان کو اس وقت اسمبلی میں نیند آگئی تھی جب سپیکر نے ان کانام پکارا تھا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل پر بات کریں لیکن وہ سو رہے تھے جس پر سپیکر نے کہا تھا کہ ڈیرہ والوں کی قسمت سو رہی ہے۔

ڈی آئی خان : اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے ایل ای ایچ ڈی کی نگرانی میں ایم ایچ ڈی نے سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان:تحصیل پرواکے علاقے ماہڑہ اوربھڑکی میں متاثرین سیلاب کی امداد وبحالی کے سلسلے میں اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے ایل ای ایچ ڈی کی نگرانی میں ایم ایچ ڈی نے سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے ایل ای ایچ ڈی کی نگرانی میں ایم ایچ ڈی نے ماہڑہ کے سیلاب زدگان میں پچاس ٹینٹ،راشن، میڈیکل کیمپ،ایک ہزاربندے کو کھانا،کرسیاں،بسترے، کمبل، تکیے تقسیم کیے گئے،ڈاکٹرملک اخترجاویدایکس انچارج ڈپٹی ایم ایچ ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان نے فری میڈیکل کیمپ میں ایک ہزار مریضوں کامفت علاج کیااورانہیں ادویات فراہم کیں جبکہ بھڑکی کے سیلاب زدگا ن میں کرسیاں، رضائیا ں، کمبل، خشک راشن تقسیم کیاگیا،اے جے کے بانی معروف انتہائی ہمدرد شخصیت کے مالک ہیں اوران میں انسانی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، متاثرین سیلاب ماہڑہ وبھڑکی نے اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے بانی کوٹینٹ ودیگرامدادی سامان کی فراہمی پران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے، واضح رہے کہ اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی نے سیلاب کے دنوں میں مختلف متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں جس کی وجہ سے متاثرین سیلاب کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پرواکے علاقے ماہڑہ اوربھڑکی میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورتھے۔اس سلسلے میں متاثرین سیلاب کی امداد وبحالی کیلئے اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے ایل ای ایچ ڈی کی نگرانی میں ایم ایچ ڈی نے سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے ایل ای ایچ ڈی کی نگرانی میں ایم ایچ ڈی نے ماہڑہ کے سیلاب زدگان میں پچاس ٹینٹ،راشن، میڈیکل کیمپ،ایک ہزاربندے کو کھانا،کرسیاں،بسترے، کمبل، تکیے تقسیم کیے گئے۔ڈاکٹرملک اخترجاویدایکس انچارج ڈپٹی ایم ایچ ڈی ایچ کیوہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان نے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کامفت علاج کیااوران میں ادویات تقسیم کیں۔ بھڑکی کے سیلاب زدگا ن میں کرسیاں، رضائیا ں، کمبل، خشک راشن تقسیم کیاگیا۔اے جے کے بانی معروف انتہائی ہمدرد شخصیت کے مالک ہیں اوران میں انسانی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ متاثرین سیلاب ماہڑہ وبھڑکی نے اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے بانی کوٹینٹ ودیگرامدادی سامان کی فراہمی پران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔ واضح رہے کہ اے جے کے ویلفیئر سوسائٹی نے سیلاب کے دنوں میں مختلف متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں جس کی وجہ سے متاثرین سیلاب کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: سٹی ون میں لاتعداد ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں- علی امین خان گنڈہ پور۔
ڈیرہ اسماعیل خان: سٹی ون میں لاتعداد ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں،آئندہ عام انتخابات میں عوام علی برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، علی برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں اورمخالفین کو ہراکر انہیں ان کی حقیقت دکھائیں گے‘سابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پور۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاہے کہ علی برادران دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی خدمت پریقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دورمیں لاتعداد ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں۔ گلیوں کی پختگی، گرین بیلٹس، ٹرانس فارمرز کی فراہمی، نکاسی آب کا منصوبہ، چلڈرن ہسپتال کی توسیع، ٹراما سنٹرمیں توسیع کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں عوام کی حمایت سے کامیاب ہوکر انشاء اللہ فلائی اوورو برن سنٹرا وردیگرترقیاتی کاموں کوپایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین ہمارے کاموں سے بوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں اورانہیں اپنی ناکامی نظرآنے لگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں سٹی ون سے ممبرقومی اسمبلی اورسٹی ٹو سے ممبرصوبائی اسمبلی کی سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حصہ لوں گا۔انہوں نے کہاکہ علی برادران عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ عوام کی پذیرائی علی برادران کے ساتھ ہے۔سابق وفاقی وزیر سردارعلی امین خان گنڈہ پورنے کہاکہ عوام نے ساتھ دیاتو مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست سے دوچارکریں گے۔انہوں نے عوام کوپیغام دیاکہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کوکامیاب کرائیں تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔

ڈیرہ اسماعیل خان:حلقہ پہاڑپور کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں ہوں – احتشام جاوید اکبر
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)حلقہ پہاڑپور کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں ہوں،محدود وسائل کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے،عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل ہورہے ہیں‘ممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر۔ ان خیالات کا اظہارممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ پہاڑپور میں جتنے ترقیاتی کام میرے دورمیں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں آج تک کسی نے اس کی طر ف توجہ نہیں دی تھی۔ان کاکہناتھاکہ میں نے اپنے دورمیں حلقہ پہاڑلاتعدادترقیاتی کام کرائے۔پینے کے صاف پانی،بجلی کے کھمبے،تاریں نئے ٹرانس فارمرزکی تنصیب،گلیوں وروڈوں کی پختگی سمیت عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے لاتعدادپایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اورمزید ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ حلقے کی عوام کایقین ہی میری کامیابی ہے۔ ممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے کہاکہ میرے مخالفین بھی میرے کاموں کااعتراف کر چکے ہیں اورمیری شہرت سے بوکھلاہٹ کاشکارہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی حمایت سے آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گااورکامیاب ہوکر حلقہ پہاڑپور کی قسمت بدل دوں گا۔

بی ایم پی کے کرپٹ ایس ایچ اوز کیوجہ سے نان کسٹم پیڈ سامان اور ایرانی ڈیزل و پٹرول کی سمگلنگ عروج پر،کسٹم حکام بھی اپناحصہ لے کرخاموش
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان – کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے تبادلے کے بعد بارڈر ملٹری پولیس کے کرپٹ ایس ایچ اوز اور اہلکار متحرک نان کسٹم پیڈ سامان اور ایرانی ڈیزل و پٹرول کی سمگلنگ عروج پر باوثوق ذرائع کے مطابق نئے کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اسد خان چانڈیہ کے تعینات ہوتے ہی بارڈر ملٹری پولیس کے کرپٹ ایس ایچ اوز اور اہلکاروں نے اسمگلروں سے رابطے بحال کر دئیے اور نان کسٹم پیڈ سامان ایرانی ڈیزل و پٹرول کی سمگلنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے با وثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان سے چلنے والی بسوں اور ویگنوں سے منتھلی طے کر لی گئی ہے جن کو نان کسٹم پیڈ سامان لے جانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ ایرانی ڈیزل و پٹرول سمگلنگ کرنے والوں سے فی گاڑی فی چکر کے حساب سے طے کیے گئے ہیں نئے تعینات ہونے والے ایماندار آفیسر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اسد خان چانڈیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پرانی کھڑی گاڑیوں اور سامان کی برآمدگی دکھا کر مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، عوامی حلقوں نے سنئیر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری انور بریار کمانڈنٹ اسد خان چانڈیہ سے چیک پوسٹوں پر عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف کسٹم حکام اور پنجاب ایکسائز کرپٹ آفیسر اپنا حصہ لیکر بہتی گنگا میں نہانے لگے .

ننکانہ : ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ،پی ٹی آئی ،مسلم لیگ نون، تحریک لبیک میں کانٹے دار مقابلہ
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز)ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا ،پی ٹی آئی ،مسلم لیگ نون، تحریک لبیک میں کانٹے دار مقابلہ
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 118 ٹو میں ضمنی الیکشن کا معرکہ جاری ہے جس میں تین امیدوار مدمقابل ہیں جن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی، پی ڈی ایم کی مشترکہ اور مسلم لیگ نون کی ڈاکٹر منصب علی خان اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پیر افضال شاہ شامل ہیں عمران خان اور ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا . حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 815 ورٹرز ہیں جن میں 01 لاکھ 99ہزار 942 خواتین اور 02لاکھ 50ہزار 873مرد شامل ہیں جو اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے حلقے میں ان 319 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں خواتین اور مردوں کے 19 جبکہ 281 مشترکہ پولنگ اسٹیشن اور937 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اور 24 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے جن کے باہر واک تھرو گیٹ خاردار تاریں اور کنکریٹ کے بلاک لگائے گئے ہیں ضمنی الیکشن کو پر امن بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے 5300 سے زائد پنجاب پولیس،ایلٹ فورس ،رینجرز 1122، سول ڈیفنس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں جو اپنی بیویوں کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں پولنگ اسٹیشنوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بلا چلے گا یا پھر شیر دھاڑے گا اس بات کا فیصلہ تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کرے گی
تلہ گنگ: ٹمن میں شہری کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی،سب کچھ جل کرراکھ کے ڈھیرمیں تبدیل
باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) اعجاز نامی غریب شہری جوکہ ٹمن کا رہائشی ہے کے گھر کو رات گئے نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ہے، آگ لگنے سے غریب شہری کی ساری جمع پونجی اور قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے، افسوسناک واقعے کو ایک ہفتہ گزر چکا مگر سیاسی اثر و رسوخ کے باعث تھانہ ٹمن پولیس کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزاں ہے، اعجاز نامی متاثر شخص نے وزیرِ اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی ڈی پی او چکوال سمیت اعلیٰ حکام سے افسوسناک واقعے کی منصفانہ انکوائری کروا کر ملوث عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔











