Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : ایک ہوٹل5 دکانوں سمیت  شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر

    ٹھٹھہ : ایک ہوٹل5 دکانوں سمیت شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)ایک ہوٹل5 دکانوں سمیت شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں رات دیر گئے 5 دکانوں اور ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی دکانیں اور ہوٹل جل کر خاکستر لاکھوں روپے کا نقصان ،آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ،ٹھٹھہ مائی قدم مسجد کے قریب رات دیر گئے شارٹ سرکٹ کے باعث راجا میرانی اور محرم بھٹو کی سبزی کی دکان افضل بھٹو کی ہار کی دکان مولا بخش کا ہوٹل سومار کی پھلوں کی دکان اور امام علی کی لوھار کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے آگ کئی گھنٹے تک لگی رہی جس نے ہوٹل اور دکانوں اور اس میں موجود لاکھوں روپے کے سامان سبزی وغیرہ کو جلاکر خاکستر کردیا مگر فائر برگیڈ انتظامیہ گہری نیند میں سوتی رہی دکانداروں اور ہوٹل مالکان کا کہنا تھا کہ ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے جسکی وجہ سے ہمارا سب کچھ برباد ہوگیا ہے حکومت سندھ کو چاہیے کہ ہم غریبوں پر ترس کھاتے ہوئے ہماری مدد کرے

  • ڈیرہ غازیخان : 2 روزقبل ریلوے روڈ پرجلنے والی نامعلوم کار کے 2 شدید زخمی نوجوان دم توڑگئے

    ڈیرہ غازیخان : 2 روزقبل ریلوے روڈ پرجلنے والی نامعلوم کار کے 2 شدید زخمی نوجوان دم توڑگئے

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان : 2 روزقبل ریلوے روڈ پرجلنے والی نامعلوم کار کے 2 شدید زخمی نوجوان دم توڑگئے
    تفصیل کے مطابق دو روزقبل ڈیرہ غازی خان ریلوئے روڈ پرآلٹو کار جل کر خاکستر ہو گئی تھی اس معاملہ پر ریسکیو یا پولیس کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں کہ اس حادثہ میں کوئی زخمی ہوا کہ نہیں،کار والے کون تھے ؟ کہاں سے آئے ؟ تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق مورخہ 14/10/2022 کو بوقت 4 بجے صبح بمقام بالمقابل انڈس کالونی ریلوے روڈ ایک کار جو کہ بلانمبری تیز رفتاری سے شہر کی طرف جا رہی تھی ڈرائیور سے کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے درخت سے ٹکرا گئی ۔شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کار مکمل طور پر جل کرراکھ ہوگئی تھی، دو افراد شدید زخمی ہوئے. تھے ،ذرائع کے مطابق ایک زخمی کو ملتان تو دوسرے کو ڈیرہ غازی خان ہسپتال داخل کرایاگیااب ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ڈیرہ غازی خان ہسپتال میں داخل احمد عطاء ولد عطاء محمد قوم افغان سکنہ بلاک نمبر 26 ڈیرہ غازیخان فوت ہو گیا ہے جبکہ دوسرانوجوان جو کی ملتان نشتر میں داخل تھا امیر حمزہ ولد شیر محمد قوم بھٹہ سکنہ بلاک نمبر 25 وہ بھی فوت ہو گیا ہے. یہاں پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی نااہلی بھی کھل کر عیاں ہوگئی ہے کہ انہوں بروقت کوئی اطلاع نہیں دی تھی کہ یہ حادثہ کیوں ہوا اور اس میں کون لوگ سوار تھے ،حادثے کے وہ کس حالت میں ہیں اور کہاں گئے ہیں ؟

  • ٹھٹھہ : جنگشاہی میں نبی کریمﷺ  کا جشن ولادت بڑے عقیدت اور احترام سے منایا گیا

    ٹھٹھہ : جنگشاہی میں نبی کریمﷺ کا جشن ولادت بڑے عقیدت اور احترام سے منایا گیا

    باغی ٹی وی ( راجہ قریشی نامہ نگار) ٹھٹھہ جنگشاہی میں نبی کریمﷺ کا جشن ولادت بڑے عقیدت اور احترام سے منایا گیا، اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین الحاج مولوی محمد فضل اللہ صاحب ، مولوی غلام مصطفی جوکھیو نے خطاب کیا. سیاسی سماجی رہنما حاجی محمد حنیف میمن سید فدا شاہ سردار پیر بخش بروہی عنایت علی بروہی ارشدعلی بروہی باسط علی بروہی صادق علی بروہی حاجی کریم بروہی حاجی غلام محمد بروہی اور جنگشاہی گوٹھ سبزعلی خان بروہی میں بڑی تعداد میں عوام موجود تھی اور آنے والے لو گوں کے لۓ لنگر و نیاز کابھی انتظام کیا گیااس سے قبل جنگشاہی کی اہم شخصیت سیاسی و سماجی رہنما میرسبحان علی بروہی نےآبائی گاؤں گوٹھ سبزعلی خان بروہی میں میرصاحب کی قبر مبارک پرچادر چڑاٸی اور قران خوانی بھی کرائی.

  • ٹھٹھہ : بدنام زمانہ گٹکہ فروش کےگودام پر چھاپہ ، بڑی مقدار میں گٹکہ،چورا سپاری ،تمباکو پتی و دیگر سامان برآمد

    ٹھٹھہ : بدنام زمانہ گٹکہ فروش کےگودام پر چھاپہ ، بڑی مقدار میں گٹکہ،چورا سپاری ،تمباکو پتی و دیگر سامان برآمد

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار )بدنام زمانہ گٹکہ فروش کےگودام پر چھاپہ ، بڑی مقدار میں گٹکہ،چورا سپاری ،تمباکو پتی و دیگر سامان برآمد
    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر ایس ڈی پی ٹھٹہ ڈی ایس پی افضل بیگ صاحب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر عبدالمجید بروہی،انچارج سی آئی اے ٹھٹہ سب انسپیکٹر فاروق احمد راہپوٹو اور انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ سب انسپیکٹر محمد حسین جاکھرو بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر غلام اللہ شہر میں بدنام گھٹکہ فروش منیر میمن اور شھباز میمن کے گھٹکہ گودام پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے 20 کٹہ چورا سپاری وزن 200 کلو، 6 کٹہ جس میں 150 پیکٹ ZSP تمباکو پتی وزن 150 کلو، 7 کٹہ تمباکو پتی وزن 203 کلو، ٹوٹل وزن 5 سو تریپن 53 (553) کلو، 1 چونے کی ہانڈی، 1 ڈجیٹل کانٹا اور 120 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد برآمد کرکے تھانہ ساکرو میں مقدمہ نمبر 99/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 درج کردیاگیا اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ تفتیش جاری ہے .

  • شیخوپورہ : تھانہ فیکٹری ،کوٹ نورشاہ میں جہیز کم لانے پر خاوند کا اپنے والدین کے ہمراہ بیوی پر وحشیانہ تشدد،کپڑے پھاڑ ڈالے،مقدمہ درج

    شیخوپورہ : تھانہ فیکٹری ،کوٹ نورشاہ میں جہیز کم لانے پر خاوند کا اپنے والدین کے ہمراہ بیوی پر وحشیانہ تشدد،کپڑے پھاڑ ڈالے،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ نورشاہ میں ملزمان گلباز نے اپنی والدہ شازیہ بی بی،والد نیاز اوردوکس نامعلوم کے ہمراہ اپنی بیوی سونیا بی بی کو ڈنڈوں،سوٹوں اور گھوسوں سے تشد کا نشانہ بنایا جس سے اسکے سر اورجسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جس سے سونیاں بی بی کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم بیہوش ہوگئی میڈیکولیگل کے بعد پولیس نے سونیابی بی کے بھائی شفاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شازیہ بی بی،نیاز وغیرہ چار افراد کو گرفتار کرلیا مگر تفتیشی آفیسر فتح شیر ملزمان سے مبینہ طور پر ساز باز ہوگیا اور چاروں ملزمان کو چھوڑدیا مدعی مقدمہ ڈی ایس پی فیروزوالہ کے پاس دادرسی کیلئے گئے مگرسب انسپکٹر فتح شیر نے ڈی ایس پی کے احکامات بھی ہوا میں اڑادئیے جس پر سونیابی بی کی والدہ،بھائی اور علاقہ کی درجنوں خواتین نے ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں مطالبہ کیاکہ مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرنے کے علاوہ سب انسپکٹر فتح شیر کیخلاف انکوائری کی جائے اور اسے تبدیل کیاجائے احتجاجی کرنیوالوں میں سونیا بی بی کی والدہ رمضانہ،فرزانہ بی بی،پروین بی بی،ثریا بی بی ودیگر شامل ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانہ بی بی نے کہاکہ گلباز اور اسکے گھر والے انکی بیٹی کو محض اس بات پر تشدد کانشانہ بناتے کہ وہ جہیز کم کیوں لیکر آئی ہے گذشتہ روز بھی گلباز کی والدہ شازیہ بی بی نے سونیا کو بالوں سے پکڑ کر گھونسوں سے تشدد کیا اوربعدازاں ڈنڈوں کے وار کرکے اس کا سرپھاڑ نے کے علاوہ جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کرتے رہے فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کو گرفتار بھی کرلیامگر تفتیشی آفیسر فتح شیر نے ملزمان سے ساز باز ہوکر ملزمان کو چھوڑدیا ایس ایچ او فیصل چدھڑ نے فتح شیر سے ملزمان بارے رپورٹ طلب کی تو تفتیشی آفیسر نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا اور جب ڈی ایس پی فیروزوالہ سرکل کے پاس گئے تو انکے احکامات کو بھی ہوا میں اڑادیا جس پر ہمیں گہری تشویش لاحق ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طو رپر تفتیش تبدیل کرکے ایس پی انوسٹی گیشن یا ڈی ایس پی فیروزوالہ کو تفتیشی آفیسر مقرر کیا جائے تاکہ ہمیں انصاف کی فراہمی یقینی ہوسکے رابطہ کرنے پر تفتیشی آفیسر فتح شیر نے بتایا کہ دونوں فریقین کی بات سننی پڑتی ہے اگر ملزمان کو چھوڑ دیا ہے تو پھر کیا ہوا وہ کونسا ملک سے فرار ہوگئے ہیں دوبارہ پکڑ لیں گے۔

  • ٹھٹھہ :گن پوائنٹ پر ہندو لڑکی گھر سے اغواء،پولیس کارروائی سے گریزاں ،مذہب تبدیلی کرکے زبردستی شادی ۔ والدین کاخدشہ

    ٹھٹھہ :گن پوائنٹ پر ہندو لڑکی گھر سے اغواء،پولیس کارروائی سے گریزاں ،مذہب تبدیلی کرکے زبردستی شادی ۔ والدین کاخدشہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)گن پوائنٹ پر ہندو لڑکی گھر سے اغواء،پولیس کارروائی سے گریزاں ،مذہب تبدیلی کرکے زبردستی شادی ۔ والدین کاخدشہ
    تفصیل کے مطابق تعلقہ میر پور ساکرو کے شہر گھاڑو کے نزدیک دانداری گاؤں کی ہندو لڑکی اغوا مذہب تبدیل کرہ کے شادی کرنے کے امکان ، والدین کا احتجاج ،گھاڑو شہر کے نزدیک دانداری گاؤں کے قدیمی رہواسی پنجو میگھوار کی بیٹی مس سلمہ میگھوار کو شاہد انڑ اور ساتھیوں کی مدد سے رات کو اسلحہ کے زور پرگھر سے زبردستی اغواء کرلیا ، جس کےبارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہوپارہاکہ وہ کدھر ہے، ہندو نوجوان لڑکی کے گھر والوں نے صحافیوں کو بتا یا کے شاہد انڑ اور ان کے ساتھیوں نے ہتھیاروں کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر ہماری بچی سلمہ کو اغوا کر کے لے گۓ اوراب ہمیں فون کر رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے اور انہونے بتایا کے ہم نے تھانہ گھاروں میں گن پوائنٹ پر اپنی لڑکی کے اغواء کی درخوست دی ہے لیکن پولیس کوٸی کاررواٸی کرنے کو تیار نہیں ہے، ان لوگوں مزید کہاکہ ہماری بچی کا زبردستی مذہب تبدیل نہ کیاجاۓ ،اغواء شدہ ہندولڑکی لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر ڈاکومنٹس وائرل ہیں کہ جس میں مبینہ اغواء ہونے والی ہندو لڑکی نے اسلام قبول کرلیاکا سرٹیفیکٹ اور بیان حلفی کے ساتھ دیگر کاغذات شامل ہیں

  • تھانہ قصبہ گجرات کے ایس ایچ او  کی پریس کلب کرمداد قریشی کے صحافیوں  سے  ملاقات

    تھانہ قصبہ گجرات کے ایس ایچ او کی پریس کلب کرمداد قریشی کے صحافیوں سے ملاقات

    باغی ٹی وی ،چوک قریشی (جمشید سہرانی کی رپورٹ ) آج تھانہ گجرات کے ایس ایچ او راۓ مرید حسین سے پریس کلب کرمداد قریشی کے صحافیوں سے ملاقات ۔
    ملاقات میں علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو اس موقع پر ایس ایچ او راۓ مرید حسین نے کہا کہ قصبہ گجرات میں اب مجرموں کی کوئی جگہ نہں علاقے میں جب تک امن نہں ہو جاتا میں چین کی نیند نہں سوں گا ۔ مزید ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے اک ویڈیو وائرل ہوئی جن میں مجرموں کو فائرنگ کرتے ہوۓ دیکھایا گیا اور کہا گیا کہ یہ قصبہ گجرات کی حدود میں ہیں لیکن یہ تھانہ چوک قریشی کی حدود کے مجرم ہیں اگر میری حدود کے ہوتے تو اک گھنٹے کے اندر اندر مجرم حوالات میں بند ہوتے ۔
    ایس ایچ او قصبہ گجرات راۓ مرید حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ مزید کہا کہ میرے تھانے کی حدود میں کوئی مشکوک آدمی نظر آۓ مجھے بتاۓ اسی ٹائم کاروائی ہو گی اور جس بندے کو کوئی جائز کام ہو وہ مجھ سے خود آ کر ملے کسی سفارش کی ضرورت نہں ہے

  • ننکانہ صاحب : ضمنی الیکشن حلقہ NA118 کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    ننکانہ صاحب : ضمنی الیکشن حلقہ NA118 کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب آر پی شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خان کا ننکانہ کا دورہ ضمنی الیکشن حلقہ NA/118 کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی آر پی او کو الیکشن کے حوالہ سے بریفنگ آر پی او کی ڈی پی او کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن سربراہان سے ملاقات ضمنی الیکشن کو شفاف اور پر امن کامیاب بنانے کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال ضلعی پولیس الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔ آر پی او شیخوپورہ ضمنی الیکشن کو پر امن کامیاب بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے

  • گوجرخان : روات پولیس نے مویشی چور اور گوجرخان پولیس نے جواری پکڑ لئے

    گوجرخان : روات پولیس نے مویشی چور اور گوجرخان پولیس نے جواری پکڑ لئے

    باغی ٹی وی ،گوجرخان( شیخ ساجد قیوم/ نامہ نگار ) تھانہ روات پولیس نے کئی مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث دانش نامی شخص کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے الاکھ ستر ھزار روپے نقدی اور گاڑی بھی برآمد ھوئی ھے ملزم بکریاں چوری کے علاوہ مویشی چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے-
    ایک اور واقعے میں گوجرخان پولیس نے 8جواباز گرفتار کر لئے ،گوجرخان پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 08قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 01لاکھ 09 ہزار روپے، 09 موبائل فونز اور ڈولی دانہ برآمد، ملزمان سے 03 موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے، تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 08قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمران، قاسم، واصف، احسان، عامر، افتخار، عمر اور وسیم شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 01لاکھ 09 ہزار روپے، 09 موبائل فونز، ڈولی دانہ اور ملزمان سے 03 موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے،ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.

  • ٹھٹھہ : محکمہ صحت ،مختلف پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے  انٹرويو 19 اکتوبرسے شروع  ہوں گے – ڈاکٹر محمد حنیف میمن

    ٹھٹھہ : محکمہ صحت ،مختلف پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرويو 19 اکتوبرسے شروع ہوں گے – ڈاکٹر محمد حنیف میمن

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) محکمہ صحت ،مختلف پوسٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرويو 19 اکتوبرسے شروع ہوں گے – ڈاکٹر محمد حنیف میمن
    مختلف پوسٹس پر 89 دن کی مدت کیلئے عارضی بنیادوں پر خدمتیں لینے کیلئے بھرتیاں کی جائینگی – ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ٹھٹھہ
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن نے اپنی ایک جاری کردہ پریس رلیز کے تحت ان تمام امیدوار جنہوں نے ویکسینیٹر کی بھرتی کیلئے پہلے سے ہی درخواستیں جمع کرائی ہیں انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 19- اکتوبر 2022 بروز بدھ بوقت صبح دس بجے جبکہ میڈیکل آفیسر، ویمن میڈیکل آفیسر، اسٹاف نرس، کمیونٹی مڈوائف، ہیلتھ ٹیکنیشن کے امیدوار مورخہ 20- اکتوبر 2022 بروز جمعرات صبح دس بجے دربار ہال ڈی سی آفیس ٹھٹہ میں اپنے اصل دستاویزات اور شناختی کارڈ کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لیے حاضر ہوں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ نے واضح کیا ہے کہ آسامیوں پر بھرتی 89 دن کی مدت کے لیے خدمات لینے کی بنیاد پر ہوں گی جبکہ مدت میں توسیع تسلی بخش کارکردگی سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق عمر میں 15 سال کی چھوٹ دی جائے گی جبکہ بھرتی موجودہ پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں/ پراجیکٹس میں کام کرنے والے امیدوار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے اپنے محکمے سے اصل این او سی لے کر آئیں جبکہ انٹرویو کے لیے حاضر ہونے والے امیدوار کسی ٹی اے، ڈی اے کے حقدار نہیں ہوں گے۔