باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا)چوہدری صباحت الطاف چیمہ کو صوبائی قیادت نے دوسری مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کا ضلعی نائب صدر منتخب کر لیا۔صباحت الطاف چیمہ اس سے پہلے بھی متعدد عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔اہل علاقہ کی مبارکباد ۔
تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں میاں علی کے نوجوان سیاستدان چوہدری صباحت الطاف چیمہ کو انکی جماعت کے لئے دن رات محنت کو دیکھ کرضلعی صدر شیخوپورہ تحریک انصاف کنور عمران اورصدر سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے دوسری مرتبہ ضلعی نائب صدر منتخب کر لیا ہے۔چوہدری صباحت الطاف چیمہ نےضلعی نائب صدر منتخب ہونےپر پی ٹی آئی کی قیادت سمیت آصف منظور ورک ضلعی جنرل سیکرٹری اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا ولید مجاہد۔ رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ PTI سینئر رہنما کا شکریہ ادا کیا ہے انکا کہنا ہے کہ پاکستان بننے سے لیکر آج تک میرے دادا سمیت آباو اجداد نے علاقہ کی خدمت کی ہے۔میرےتایاچوہدری عاشق حسین چیمہ 1985 میں چیئرمین بنے ۔میرے والد چوہدری الطاف حسین چیمہ 1988 میں صوبائی اسمبلی پھر 2015 میں چئیرمین یونین کونسل رہ چکے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کی میں نے سیاست کا آغاز بہت ہی کم عمر میں کیا ہے۔اس سے پہلے تحصیل صدر. سینئر نائب صدر لاہور ڈویژن پھر صدر لاہور ڈویژن. ڈسٹرکٹ نائب صدر PTI. ڈپٹی جنرل سیکرٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکا ہوں۔ پارٹی کی خدمت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑں گا
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

خانقاہ ڈوگراں : چوہدری صباحت الطاف چیمہ دوسری مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کا ضلعی نائب صدر منتخب

قصبہ سمینہ سادات پسماندگی کا شکار ، سیاستدانوں کےانتخابات میں جھوٹے وعدے
باغی ٹی وی ، قصبہ سمینہ (جواد اکبر )قصبہ سمینہ سادات سے بستی موہانے والا میں لیٹریسی سکول(خواندگی ) میں بچوں کے لیے کوئی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ بچوں کے بیٹھنے کے لیے کوئی خاص کمرہ نہیں ہے ایک کمرہ ہے جو ٹوٹا ہوا ہے جو کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔بچوں کی 60 کے قریب تعداد ہےجو پڑھ رہے ہیں انکی بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ نہ ہی باتھ روم کی سہولت ہے وہ درخت کے سائے تلے بیٹھے ہیں۔
سردیاں آرہی ہیں ان کے لیے بہٹھنا مشکل ہو جاۓ گا،نہ کرسیاں ،نہ ٹاٹ اور نہ ہی چھت میسر ہے۔ نیچے بیٹھ کر پڑھنا نہ ممکن ہوجائے گا۔کچا کمرہ۔کسی بھی وقت گرسکتا ہے۔ خدارا ان غریب بچوں کے مستقبل کے لیے ساتھ دیں۔ہماری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ اس سکول کو ایک کمرہ ، چار دیواری اور باہر بیٹھنے کے لیے ایک شیڈ کا بندوبست کروا دیں۔مقامی سیاستدانوں کےانتخابات میں جھوٹے وعدے کرکے چلتے بنے ،اصلاح احوال کا مطالبہ


ٹھٹھہ :سیشن کورٹ میں خاتون کے پرس سے چرس،ایک شخص سے شراب برآمد ،میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ہڑتال،پیرامیڈیکل سٹاف کااحتجاج
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں خاتون کے پرس سے چرس برآمد،خاتون خلع کے کیس میں عدالت کے گیٹ سے داخل ہوئی تو پرس میں چرس کے ٹکڑے ملے،خاتون کے مطابق والد امیر رند نے پینے کے لئے چرس رکھائی تھی ،میں چرس پیتا ہوں بیٹی کو کو گھر میں رکھنے کو کہا غلطی سے پرس میں رکھ ائی ملزم امیر رند-
انصآف لیبر ونگ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما جاوید لطیف میمن نے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے پانچ دن سے ہڑتال پر بیٹھے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے طور پر ملاقات کی اور ان کے جائیزمطالبات کے لئے لیبر ونگ کی طرف سے حمائیت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر جاوید لطیف میمن نے کہا کہ ملازمین کے جائیز مطالبات پورے کرنے کے لئے جلد میونسپل انتظامیہ اور ملازمین کی ایک کمیٹی بنائی جائے جو مسلے کے حل کے لئے کوشش کرے.
پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے رسک الائنس ختم کرنے پر احتجاجی مظاہرہ، سول ہسپتال ٹھٹھہ سمیت ضلع بھر کی چھوٹی بڑی اسپتالوں میں احتجاج شروع ، تمام او پی ڈی کا علامتی بائیکاٹ کردیا گیا ،ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف کی جانب سے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکل آور ہیلتھ سپورٹنگ اسٹاف کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیا، پیرا میڈیکل اسٹاف ،ھیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے ان کے الاوٗنسز کو بند کردیا گیا ہے ، پیرا میڈیکل اسٹاف
جب کے سی ایم ھائوس سندھ سیکریٹریٹ سمیت کئی محکموں میں غیر ضروری الاوٗنسز جاری ہیں،پیرا میڈیکل اسٹاف نے کہا اگرھیلتھ رسک الائونس بحال نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر زاھد حسین شیخ بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر نئوں روڈ اونگر کے قریب دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم سکندر عرف سکو ولد غلان ببر کو 85 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپیکٹر گلزار تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گاڑہو شہر میں کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم آصف علی ولد حیدر بخش خاصخیلی کو 30 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گاڑہو پر مقدمہ درج کردیا۔

یس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر امداد علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج علی محمد کاتیار گجو میں دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے 1 بدنام منشیات فروش ملزم رانجھو ولد بصریو کاتیار کو گرفتار کرلیا.،دیسی شراب کی بٹھی سے متعدد پلاسٹک ڈرم میں 1 ہزار 5 سو 50 پچاس (1550) لیٹرز اور 5 سو (500) بیگز تیار شدہ دیسی شراب برآمد کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 127/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ گھارو۔


شرقپورضمنی انتخابات.الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے،فیصل مختار
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی زیرصدارت شرقپور میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں اہم اجلاس،ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن مہم، پولنگ اسٹیشنز اور ضابطہ اخلاق کے بارےمیں ہدایات۔لاء اینڈ آرڈر،سکیورٹی اور لاجسٹک انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کروایاجائے۔اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ پرذمہ داران کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔حلقہ 139میں ضمنی انتخابات کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

روجھان: اسلامی جمعیت طلباء کا ٹرانس جینڈر بل ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
باغی تی وی ،روجھان (ضامن حسین بکھر نامہ نگار ) اسلامی جمعیت طلباء روجھان کی جانب سے ٹرانس جینڈر بل ایکٹ کے خلاف جمیعت طلباء کا احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی مجیب الرحمن مزاری، شعیب احمد مزاری، جماعت اسلامی روجھان، احمد حسن صدر جماعت اسلامی یوتھ تحصیل روجھان، محمد اسد مزاری رہنما اسلامی جمعیت طلباء ڈیرہ غازی خان ڈویژن، محمد شہاب مزاری ناظم اسلامی جمعیت طلباء روجھان زون اور دیگر جماعت اسلامی و اسلامی جمعیت طلباء سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر ٹرانس جینڈر ایک کے خلاف نعرے درج تھے مقررین نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا مظاہرین دفتر جماعت اسلامی سے مجیب الرحمن امیر جماعت اسلامی اور شعیب مزاری کی قیادت میں 10 بجے روانہ ہوا اور 10:30 منٹ پر ختم نبوت چوک پریس کلب پر پہنچے جلوس میں طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی شرکاء جلوس و مظاہرین کے ٹرانس جینڈر ایکٹ نامنظور نامنظور کے فلک شگاف نعرے ۔


ٹھٹھہ : ربیع الاول کے مقدس مہینے میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پر وقار تقریبات جاری ہیں
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)ربیع الاول کے مقدس مہینے میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پر وقار تقریبات جاری ہیں
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں اسکول کی طالبات اور اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سرکار کی آمد مرحبا مرحبا یا مصطفیٰ کے نعروں سے پورا حال جھوم گیا اسٹاف اور طالبات نے حضور کی شان میں نعتیں اور تقاریر بھی پیش کیں آسکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم یاسمین انڑ نے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہے ہمیں اپنے بنی صلہ اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنا چاہیے آخر میں میڈم یاسمین انڑ نے اسٹاف اور طالبات کو مٹھائی بھی تقسیم کیں اس پر وقار تقریب کو کامیاب بنانے میں پورے اسٹاف نے حصہ لیا
پیرمحل : ڈکیتی کی واردات میں گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل موبائل اور نقدی چھین لی گئی
باغی ٹی ،پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی موضع جوسا کے قریب ڈکیتی کی واردات میں گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ مقدمہ درج۔۔
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی کے نواحی گاؤں 755 گ ب کا رہائشی محمد اقبال اپنے ہنڈا موٹر سائیکل پر عبدالحکیم سے سندھیلیانوالی کی طرف آ رہا تھا کہ موضع جوسا کے قریب دو ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور موٹر سائیکل موبائل اور 1500 روپے نقد چھین لئے۔ اسی اثناء میں ایک اور موٹر سائیکل سوار جس کا نام ابوذر ساکن جھنگ صدر ہے اُس کو بھی روکا گیا اور اُس کا موٹر سائیکل بھی چھین لیا گیا ۔ ڈاکو جاتے ہوئے اپنا پنکچر 125 موٹر سائیکل جائے وقوعہ پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔ اسی طرح ایک ہی وقوعہ میں محمد اقبال 40 ہزار روپے کے موٹر سائیکل 22 ہزار روپے کے موبائل اور 1500 نقدی سے جبکہ دوسرا راہگیر ابوذر ایک لاکھ 65 ہزار کی پرائیڈر 125 سے محروم ہو گئے تھانہ اروتی نے مقدمہ درج کر لیا ہے
ننکانہ : ضمنی الیکشن حلقہ NA118 کا سیکیورٹی پلان جاری،5315 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز) ضمنی الیکشن حلقہ NA118 کا سیکیورٹی پلان جاری،5315 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات
تفصیلات کے مطابق پولیس کی کڑی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ باکس پہنچانے کا عمل جاری الیکشن کمیشن سٹاف اور پریذائیڈنگ آفیسرز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس جوان تعینات 319 پولنگ اسٹیشنوں پر A,B,C کیٹیگری کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی
پولنگ اسٹیشنوں کی CCTV کیمروں سے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
حساس پولنگ اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹس، خاردار تاریں، بیرئیرز اور کنکریٹ بلاک نصب
ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاری
شیخوپورہ : یہ پاکستان کی سالمیت کی جنگ ہے جو ہر اک شہری پر لازم ہے۔ چوہدری حسین الٰہی
باغی ٹی وی:(شیخوپورہ محمد طلال سے) شیخوپورہ مسلم لیگ ق کے رہنما و ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری حسین الٰہی کی PP139 ضمنی الیکشن کے حوالہ سے شیخوپورہ آمد۔معاونِ خصوصی وزیرِاعلیٰ پنجاب خرم منور منج نے اُنکا پرتپاک استقبال کیا۔شیخوپورہ ہاؤسنگ کالونی سے رانا ولید مجاہد اور محلہ رحمان پورہ میں سرور منج و صدیق بھٹی کی جانب سے جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔امیدوار PP139 ابوبکر شرقپوری کے ہمراہ جلسوں میں شرکت کی۔چوہدری حسین الٰہی کا کہنا تھا یہ پاکستان کی سالمیت کی جنگ ہے جو ہر اک شہری پر لازم ہے۔

ٹھٹھہ : سید الطاف شاہ شیرازی درگاہ حضرت عبداللہ شاھ اصحابی پر حاضری
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار)سماجی سیاسی و امن کے سفیر سید الطاف شاہ شیرازی غوثیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے مشاہد حسین چاچڑ و دیگر کی درگاہ حضرت عبداللہ شاھ اصحابی رح پر حاضری پاکستان کے حق میں خصوصی دعا مانگی گئی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی معروف درگاھ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی پر غوثیہ جماعت کے ایڈوکیٹ مشاہد حسین چاچڑ ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی و امن کے سفیر سید الطاف شاہ شیرازی نے حاضری دی اور درگاھ پر چادر ڈال کر ملک پاکستان امن امان کی بہتر صورتحال کلئے خصوصی دعا مانگی اور درگاہ پر آنے والے زائرین کی سہولیات کے حوالے سے محکمہ اوقاف کے ملازمین سے بات چیت کی اس موقعہ پر ان کے ساتھ الطاف حسین تنیو بلاول ناریجو سماجی کارکن ممتاز امیر جوکیو و دیگر ساتھ تھے دوسری جانب درگاہ شریف کے اندر قبرستان کے معاملی پر ہونے والی شکایت پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی جانچ ٹیم درگاہ عالیہ پر پہنچ کر دوکاندار و دیگر سے بیان لئے یہ جانچ ڈی ایس پی سید افتخار شاہ کر رہے ہیں














