باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے DPP جناب محمد یعقوب کھوکر اور ADPPs اقبال احمد سولنگی، رفیق احمد پلیجو اور نوید قریشی کی معرفت مقدمات میں تفتیش کے حوالے سے ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ضلع ٹھٹہ کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ، انچارج پولیس پوسٹز، تفتیشی افسران اور ہیڈ محرران نے شرکت کی۔ سیمینار میں DPP صاحب اور ان کی ٹیم کی جانب سے موجودہ حالات میں تھانوں پر مختلف اقسام کے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچر دیا گیا جس میں وہاں موجود افسران کی جانب سے سوالات بھی کیے گئے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

فرزندِ تلہ گنگ، فخرِ تلہ گنگ، حافظ عمار یاسر آپ کا شکریہ اور شاباش آپ نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دلوا کر ایک تاریخ رقم کردی ہے۔ پروفیسر ساجد ملک
فرزندِ تلہ گنگ، فخرِ تلہ گنگ، حافظ عمار یاسر آپ کا شکریہ اور شاباش آپ نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دلوا کر ایک تاریخ رقم کردی ہے۔ پروفیسر ساجد ملک
باغی ٹی وی تلہ گنگ (شوکت ملک سے) باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد ملک کا ضلع تلہ گنگ کے قیام پر ایم پی اے حافظ عمار یاسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحصیل لاوہ اور تحصیل تلہ گنگ میں کئی لوگوں کے دلوں میں ضلع تلہ گنگ کی خواہش برسوں سے جل رہی تھی۔ وقتاً فوقتاً کوششیں ہوتی رہیں لیکن ان کوششوں کا جواب ہمیشہ ایک ہی ہوتا کہ یہ ممکن نہیں، آپ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، یہ آپ کی نیک نیتی، محبت اور اہل تلہ گنگ کے ساتھ مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اسی خلوص کی وجہ سے ہی تلہ گنگ کے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد لوگوں کا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے۔ آپ نے تلہ گنگ کی ترقی کے لیے ہمیشہ بھرپور کوششیں کی ہیں۔ سوئی گیس ایک خواب تھا اور اسے تلہ گنگ کے ہر گھر تک پہنچانے کا سہرا آپ کے سر ہے۔ آپ کو ہمیشہ اس شہر کی ترقی کے کاموں میں مصروف دیکھا گیا ہے۔ اس بار آپ نے جو شاندار فتح حاصل کی ہے اسے تلہ گنگ کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے، محسن تلہ گنگ چوہدری پرویز الٰہی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا تلہ گنگ کی ترقی و پیشرفت کے لیے ان کے زبردست کام اور کوششوں پر بہت شکریہ، تمام سیاسی شخصیات، سول سوسائٹی کے اراکین، صحافیوں، سیاسی کارکنوں، نوجوانوں اور دیگر تمام ناموں کا شکریہ جنہوں نے ضلع تلہ گنگ کے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سخت محنت کی، سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ پروفیسر ساجد ملک پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تلہ گنگ
ضلع تلہ گنگ کا قیام۔۔۔!!!
ضلع تلہ گنگ کا قیام۔۔۔!!!
تحریر : شوکت ملک
تلہ گنگ ضلع کا قیام جوکہ تلہ گنگ و لاوہ کی عوام کا دیرینہ اور دلی مطالبہ رہا ہے مختلف ادوار میں ضلع بنانے کے وعدے وعید کیے مگر بدقسمتی سے وفا نہ ہوسکے، بالآخر فرزندِ تلہ گنگ ایم پی اے حافظ عمار یاسر نے تلہ گنگ ضلع کا سہرا بھی اپنے سر سجا کر بازی جیت لی، جس پر محسنِ تلہ گنگ چوہدری پرویز الٰہی اور فرزندِ تلہ گنگ و بانی ضلع تلہ گنگ ایم پی حافظ عمار یاسر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے تلہ گنگ ضلع کی باقاعدہ منظوری اور اعلان کے بعد اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ خوشی سے جھوم اٹھے، ہر طرف جشن کا سماں ہے، لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں، دوسری جانب ایم پی اے حافظ عمار یاسر کے استقبال کےلیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر بھر میں پوسٹر اور بینرز آویزاں کیے جارہے ہیں، اس موقع پر اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ کا بھی فرض بنتا ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر فرزندِ تلہ گنگ و بانی ضلع تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کا فقید المثال استقبال کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور ضلع تلہ گنگ کو ایک خودمختار ضلع بنانے اور دیگر انتظامی معاملات کےلیے مزید دلجوئی سے کام کرسکیں، کیونکہ تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دلوانے کے بعد اصل کام تو اب شروع ہوگا جس کے لیے ہم سب کو متحد ہوکر حافظ عمار یاسر کا زور بازو بننا ہوگا تاکہ ہم تلہ گنگ کو جلد از جلد ایک خود مختار ضلع بنانے میں کامیاب ہو سکیں، تلہ گنگ کو ضلع کو درجہ دلوانے کے بعد حافظ عمار یاسر کا نام یقیناً تلہ گنگ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا اور یاد رکھا جائے گا، وہ کام جو بڑے بڑے سردار مل کر نہ کرسکے وہ اکیلے حافظ عمار یاسر نے کر دکھایا جوکہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے، حافظ عمار یاسر نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دلوا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ آپ اپنی دھرتی سے مخلص ہوں اور آپ کی نیت صاف ہو تو بڑی سے بڑی رکاوٹ بھی آپ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے، میں اس پرمسرت موقع پر حقیقی فرزندِ تلہ گنگ و بانی ضلع تلہ گنگ ایم پی اے حافظ عمار یاسر اور محسنِ تلہ گنگ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نہ صرف شکریہ ادا کرتا ہوں بلکہ دھرتی کے ان مخلص سپوتوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے رب تعالیٰ غازیوں اور شہیدوں کی اس دھرتی کو امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔ آمین
شیخوپورہ پولیس کا شرقپور میں امن کی فضاء اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو قائم کرنے کے لیے فلیگ مارچ
شیخوپورہ پولیس کا شرقپور میں امن کی فضاء اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو قائم کرنے کے لیے فلیگ مارچ:-
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)16 اکتوبر کے ضمنی الیکشنPP-139 کے سلسلہ میں شیخوپورہ پولیس نے رینجرزکے ساتھ شرقپور میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں رینجر,ڈسٹرکٹ پولیس, ایلیٹ فورس ,ٹریفک پولیس, ڈالفن سکواڈ اور ریزرو پولیس نے حصہ لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت, شہر میں امن کی فضاء اور قانون کی بالا دستی کو قائم کرنا ہے۔فلیگ مارچ کی قیادت میں ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار , ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ فاروق امجد بٹر ,ڈی ایس پیز ,ایس ایچ اوز ,ٹریفک پولیس,ڈالفن سکواڈاور ایلیٹ فورس شرکت کی۔
وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تلہ گنگ کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔
انتظار کی گھڑیاں ختم، اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ اور دلی مطالبہ پورا کر دیا گیا۔۔۔!!!
وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تلہ گنگ کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری دے دی۔
اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ کا حافظ عمار یاسر اور چوہدری پرویز الٰہی کو بھرپور خراجِ تحسین۔۔۔!!!
تلہ گنگ (شوکت ملک سے) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ اور دلی مطالبہ پورا کر دیا گیا، چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع تلہ گنگ کی باقاعدہ منظوری دے دی، اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 2018 میں تلہ گنگ کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا جس کےلیے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس پر حافظ عمار یاسر اور اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جوکہ میرے ساتھ جڑے رہے اور مجھے موقع دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے جس سے میری خصوصی محبت ہے جوکہ ہمیشہ رہے گی۔ وزیراعلٰی پنجاب چوہدری الہیٰ کی جانب سے تلہ گنگ ضلع کی باقاعدہ منظوری اور اعلان کے بعد اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف جشن کا سماں ہے، اپنا دیرینہ اور دلی مطالبہ پورا ہونے پر اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ نے فرزندِ تلہ گنگ و بانی تلہ گنگ حافظ عمار یاسر اور محسنِ تلہ گنگ چوہدری پرویز الٰہی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
ضمنی الیکشن، ننکانہ رینجر،محکمہ پولیس،ایلیٹ فورس ، سول ڈیفنس، ٹریفک سمیت دیگر محکمہ جات کا فلیگ مارچ
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز)حلقہ این اے 118ننکانہ صاحبIIمیں ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے سٹی ننکانہ،بچیکی، بڑاگھر،سیدوالہ ،موڑکھنڈا،مانگٹانوالہ اور منڈی فیض آباد میں فلیگ مارچ کاانعقادکیا گیا جس کی قیادت ونگ کمانڈرینجرز لیفٹیننٹ کرنل محب ارحمان اور ڈی پی اوننکانہ صاحب سید خالدمحمود ہمدانی نے کی۔ضلعی انتظامیہ ننکانہ، رینجرز،محکمہ پولیس،ایلیٹ فورس ، سول ڈیفنس، ٹریفک سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔اس موقع پرونگ کمانڈرینجرزلیفٹیننٹ کرنل محب ارحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 118کے ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی فضا کو ہرصورت بحال رکھا جائے گا، منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے تمام طبقات کے لوگوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی نے فلیگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 118میں منعقدہ ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، امن کو فروغ دینا ہمارا قومی فریضہ ہے، تمام ادارے پرامن ماحول قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں، ملازموں اور اپنے حمایتیوں کے اندرنظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیںاور انہیں ضابطہ اخلاق ،قوانین اور قوائد کی پیروی کرنے اور انتخابی بے قائدگیوں سے اجتناب کرنے کی ہدایت کریں۔علاوہ ازیں ونگ کمانڈرینجرزلیفٹیننٹ کرنل محب ارحمان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ رانا امجد علی کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب IIمیں منعقدہونےو الے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا

چوٹی زریں : سیاست دانوں نےمحکمہ تعلیم میں مداخلت کرکےقوم کےبچوں کےمستقبل کوداؤپرلگادیاہے-میرمرزاخان تالپور
چوٹی زرین ( رپورٹ محسن نواز سے )سیاست دانوں نےمحکمہ تعلیم میں مداخلت کرکےقوم کےبچوں کےمستقبل کوداؤپرلگایاہےجسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔میرمرزاخان تالپور مظہرحسین گشکوری محنتی ایمانداراوراپنےشعبہ سےمخلص انسان ہےجس کاتبادلہ فی الفورروکاجائے۔۔تفصیل کےمطابق سابق مشیروزیر اعلیٰ پنجاب و ضلعی صدرپاکستان مسلم لیگ ن ڈیرہ غازیخان میرمحمدمرزاخان تالپور نےاپنےایک بیان میں کہاہےکہ سابق ڈرائکٹرتعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان،سابق ڈرائکٹركالجز ڈیرہ غازیخان پرنسپل گورنمنٹ بوائزکالج چوٹی زیرین جناب مظہرحسین گشکوری ایک شریف اورملنسارانسان ہیں،اعلیٰ تعلیم یافتہ انسان ہیں چوٹی زیرین سےاس کاتبادلہ سمجھ سےباہرہے،یہ تبادلہ سیاسی لوگوں کی ایما پرکیاگیاہےجوسراسرغلط ہےسیاسی لوگ صرف پولیس اور پٹواری کےتبادلہ کی حدتک توٹھیک تھےمگراس جاہل صوبائی حکومت میں اب محکمہ تعلیم پربھی اثررسوخ ڈالناشروع کردیاہےجس کوعوامی سطح پر هرگزقبول نہیں کیاجائےگاانہوں نےکہایہ چوٹی اوراس کےآس پاس کےبچوں سےکھلی دشمنی ہےجس کانتیجہ آنےوالے الیکشن میں ان نا اہلوں کوضرورملےگا،انہوں تبادلےکوفوری چاہئے

ٹھٹھہ :اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام مشن کے وفدکاسیلاب سے متاثرہ علاقوں، ریلیف کیمپوں، تاریخی مقامات مکلی اور شاہ جہاں مسجد کا دورہ
باغی ٹی وی ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) مشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے ملاقات – سیلاب سے متاثرہ علاقوں، ریلیف کیمپوں، تاریخی مقامات مکلی اور شاہ جہاں مسجد کا دورہ – اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے صدر کے نمائندہ نٹ اوسٹبے کی سربراہی میں 9 رکنی وفد نے ڈپٹی کمشنر غضفر علی قادری سے ان کے دفتر میں حالیہ بارش و سیلاب کی تباہکاریوں کی معلومات کے متعلق ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران متاثرین کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو، رلیف اور بحالی اور ضلع میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے بارش و سیلاب متاثر علاقوں کی بحالی، تعمیر و ترقی کیلئے اپنے مکمل ہر قسم کے تعاون اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ اس موقع پر پاک فوج، رینجرز کے افسران، اسسٽنٽ کمشنر ٹھٹھہ شفيق احمد آريسر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے – بعد ازیں اقوام متحدہ ( یو این ڈی پی) کے وفد نے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری اور دیگر افسران کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور قائم رلیف کیمپس کا دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ مکلی کے عالمی ثقافتی ورثہ اور تاریخی مسجد شاہجہاں ٹھٹھہ کا بھی دورہ کیا-

جتوئی: کھیت میں مویشی جانے پر خاتون پر بہمانہ تشدد ، کانوں سے بالیاں نوچ لیں اور سر کے بال کاٹ ڈالے
باغی ٹی وی ،جتوئیا(نذیر شجراء) تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع مکول میں کھیت میں مویشی جانے پر خاتون پر بہمانہ تشدد کانوں سے بالیاں نوچ لیں اور سر کے بال کاٹ ڈالے پولیس اور ریسکیو1122 بھی موقع پر پہنچ گئی ریسکیو1122 نے فسٹ ٹریٹمنس کے بعد ار ایچ سی شہر سلطان منتقل کر دیا ، تھانہ شہر سلطان کے علاقہ موضع مکول میں مجاہد حسین کے جانور ساتھ کھیتوں میں گھس گئے انکی بیوی شہناز بی بی جانور پکڑنے گئی تو وہاں پر موجود سجاد حسین .غلام یاسین عبداللہ اور دیگر خواتین نے شہناز بی بی کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اسکے جسم کے مختلف حصوں پر اینٹوں سے مار مار کر ادھ مویا کر دیا ملزمان نے شہناز مائی کے سر کے بال کاٹ کر کانوں سے بالیاں بھی نوچ لیں پولیس اور ریسکیو 1122نےموقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شہر سلطان ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

ٹھٹھہ : پولیس کی کامیاب کارروائی گٹکہ گودام پر چھاپہ 736 کلو گٹکہ برآمد ملزم گرفتار
باغی ٹی وی : ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی بہترین حکمت عملی اور سخت ہدایات پر پولیس کی دبنگ اور کامیاب کارروائی گٹکہ گودام پر چھاپہ 736 کلو گٹکہ میٹریل 8 کلو ردی ایک ہزار پیکٹ گٹکہ ماوا اور ایک سوزوکی پک اپ برآمد ایک ملزم گرفتار گودام سیل کردیا گیا
ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی بہترین حکمت عملی اور سخت احکامات پر ایس ڈی پی ٹھٹھہ ڈی ایس پی ٹھٹھہ افضل بیگ کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے سب انسپکٹر ٹھٹھہ فاروق احمد راہپوٹو ایس ایچ او و انسپیکٹر مکلی تھانہ عبدالمجید بروھی ایس ایچ او تھانہ کینجھر بشیر احمد ملاح انچارج مددگار بیس ٹھٹھ محمد حسین ھیجب اور انچارج مددگار بیس مکلی آغا ارسلان خان نے بمع اسٹاف کے خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج صادق بارچ سونڈا میں گٹکہ گودام پر چھاپہ مار کر ایک ملزم احسان علی بارچ کو گرفتار کرکے 20 کٹہ زعفرانی وزن 736 کلو چورا سپاری 8 کلو ردی ایک ہزار پیکٹ گٹکہ ماوا اور ایک سوزوکی پک اپ نمبر KY9892 سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک میں مقدمہ درج کرلیا اور گٹکہ گودام سیل کردیا پولیس کی کامیاب اور دبنگ کارروائی پر ٹھٹھہ اور جھرک کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو ڈی ایس پی افضل بیگ انچارج سی آئی اے فاروق احمد راہپوٹو ایس ایچ اوز عبدالمجید بروھی بشیر احمد ملاح انچاجز مددگار بیس ٹھٹھہ اور مکلی محمد حسین ھیجب اور آغا ارسلان خان اور پوری پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے
دوسری طرف ٹھٹھہ شہر میں لاکہوں روپے کا کاروبار ماوا ۔ گٹکا دکانوں پر دستیاب تفصیل مطابق ٹھٹھہ شہر میں عام جام دکانوں پر ماوا اور گٹکے کا کاروبار عروج پر کتنے کارخانے کہلے عام چل رہے ہیں کوٸی بہی کارواٸی کرنے والا نہیں جیسے مچہلی مارکیٹ میں مچہلی بکتی ہے ویسے ٹھٹھہ کے عام دوکانوں پر منشیات کا کاروبار عروج پر نٸیں نسل تباہ ہورہی ہے ہماری اعلا عملداروں سے مطالبہ ہے کہ منشیات کے روک کے لۓ کارواٸی کر کہ اس کے بیچنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جاۓ.











