باغی ٹی وی ،پیرمحل(وقاص شریف نامہ نگار)سندھیلیانوالی کے نوحی گاؤں چک نمبر 758 گ ب میں یتیم بچی پرسُسر اور شوہر کا تشدد
تفصیلات کے مطابق:سندھیلیانوالی کے نواحی گاؤں چک نمبر 758 گ ب میں یتیم بچی پر شوہر اور سُسر کا شدید تشدد
روبینہ بی بی جو کہ یتیم بچی ہے ماں بوڑھی ایک بھائی ہے جو کہ آنکھوں سے نابینا ہے اس کو اکثر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے گزشتہ دنوں ماں اپنی بیٹی سے ملنے گئی بیٹی اور ماں کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا ماں کا دانت توڑ دیا بچی کو زخمی کر دیا کیا انہوں نے قانونی کارروائی کرنا چاہی دباؤ ڈال کر روک دیا گیا۔ بچی کو مار پیٹ کر کے کہتے ہیں بلاؤ اپنے وارث ہم ان سے نبٹ لیتے ہیں یتیم بچی کس وارث کو بلائے لاچار بے بس یتیم بچی کسی مسیحا کی منتظر۔ آج پھر بچی پر تشدد کیا جب ماں لینے گئی ماں کو بھی خوب پیٹا کپڑے پھاڑ دیئے بچے چھین کر گھر سے بھگا دیا قانونی کاروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ یتیم بچی کی متعلقہ اداروں سے مدد کی اپیل قانونی کاروائی کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں میں قانونی کارروائی نہیں کرسکتی ڈر لگتا ہے مجھے اور میری ماں کو مار ڈالیں گے میری مدد کی جائے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

پیرمحل : سندھیلیانوالی کے نوحی گاؤں چک نمبر 758 گ ب میں یتیم بچی پرسُسر اور شوہر کا تشدد

ڈی جی خان : ایف آئی اے کی کارروائی جعلی سافٹ ویئر کااستعمال، بینظیر انکم سپورٹس میں فراڈ کرنے والے 4 افرادگرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع
ڈی جی خان : ایف آئی اے کی کارروائی جعلی سافٹ ویئر کااستعمال، بینظیر انکم سپورٹس میں فراڈ کرنے والے 4 افرادگرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع کئی ایجنٹ فرار
باغی ٹی وی ڈیرہ غازی خان ( شہزادخان نامہ نگار) ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد علی محسن کی شکایت پر غیر قانونی ایچ بی ایل ڈیوائس کے ذریعے جعلی جی پی ایس لوکیشن استعمال کرتے ہوئے مستحقین سے بی آئی ایس پی کی رقم کی کٹوتی کے حوالے سے چھاپہ مارا گیا۔کلرک BISP اور Nasim Qasrani ZM HBL dgk نے BVS ڈیوائس کے ذریعے HBL Konnect ڈیوائسز میں جعلی GPS سافٹ ویئر "جوائے اسٹک” کا استعمال کرتے ہوئے 244 غریب مستفید افراد کی = 18,20,000/ روپے کی رقم غبن کی اور آلات کی GPS ٹیگ بائنڈنگ شرط کو توڑ دیا۔ ZM HBL نسیم کی طرف سے رشوت کی رقم = 20,000 روپے لینے کے بعد مبینہ ڈیوائس مختلف ایجنٹوں کو جاری کی گئی۔ ملزمان نے EKP کھاتہ داروں کو دھوکہ دیا اور 25000/-کی بجائے 21000/- روپے دے رہے تھے جس پر ایف آئی اے نے ایف آئی آر نمبر:101/22 تاریخ: 14-10-22 u/sec 5(2)47 PCA R/W 406,409,419,420,460,460,468،47 درج کر لی ایم طارق، ایم عامر، نصراللہ اسسٹنٹ کلرک Bisp اور نسیم قصرانی زیڈ ایم ایچ بی ایل (برانچ لیس بینکنگ) گرفتار کرکے انکے قبضہ سے Bvs ڈیوائس مختلف چیکس:08,موبائل فون: 02,لوٹی ہوئی رقم: 41000/.اے ٹی ایم کارڈز:03متاثرین کی شناختی کارڈ کی کاپیاں:08 برآمد کرکے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا


ڈیرہ غازی خان ریلوے روڈ پر نامعلوم آلٹو کار جل کر خاکستر
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) ڈیرہ غازی خان ریلوئے روڈ آلٹو کار جل کر خاکستر ہو گئی اس معاملہ پر تا حال ریسکیو یا پولیس کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا سکی کوئی زخمی ہوا کہ نہیں،کار والے کون تھے ؟ کہاں سے آئے ؟ تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں ہیں ، کوئی ذمہ دار کچھ بتانے سے قاصر ہے ،یہ کار جلانے کا واقعہ اسی رات کا لگتا ہے،

ملک میں تیزاب گردی کا ایک اوراندوہناک واقعہ ، 8 سالہ بچی جاں بحق، ماں شدید زخمی
باغی ٹی وی ،سکھر (ویب نیوز) سکھر میں گذشتہ روز سفاک باپ نے بیٹی اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا، تیزاب کے باعث جھلسنے والی آٹھ سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق بچی کی ماں گمس اسپتال گمبٹ میں زیرعلاج ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر کا خرچہ مانگنے پر گزشتہ روز بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز ہی سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہوکرلڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کےمطابق تحصیل سلانوالی میں رستم علی نے محمد لطیف نامی شخص سے اُسکی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، لیکن انکار پر رستم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب گردی کے نتیجے میں لڑکی کا چہرہ بری طرح جلھس گیا، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ٹھٹھہ : ور کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ایک جاں بحق تین زخمی،ایک اور واقعہ میں منشیات برآمد ملزم گرفتار
باغی ٹی وی ٹھٹھہ راجہ( قریشی نامہ نگار) ور کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ایک جانبحق تین زخمی ہو گٸے اور جاں بحق نوجوان رحیم بخش چانڈیو کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے جبکہ شہزاد کنبھار، امام ڈنو کنبھار، مالو کمبھار کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے.
دوسرے واقعہ میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کے ہدایات پر ایس ایچ او گھارو تھانہ ممتاز بروہی نے اپنی عملے کے ساتھ دوران گشت جوبدار گلبھار چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو بیس گرام چرس بر آمد کر کے گھارو تھانے پر کیس داخل کردیا اور پولیس کی تفشیش جاری ہے.


ٹھٹھہ : گٹکہ فیکٹری چھاپہ 4 ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار) گٹکہ فیکٹری پر کامیاب چھاپہ 4 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ، انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپکٹر علی خان راہوجو اور انچارج پولیس پوسٹ بہارا اے ایس آئی غلام حیدر جانوری بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو شہر میں بدنام گھٹکہ فروش عمر کنبھار کی گھٹکہ فیکٹری پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے 4 گھٹکہ فروش ملزمان ارشاد علی ولد محمد صدیق کنبھار،عبدالطیف ولد اللہ بچایو خاصخیلی، زاھد محمد ولد عبدالطیف خاصخیلی اور شبیر ولد عباس کنبھار کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران گھٹکہ فیکٹری سے 4 کٹہ چورا سپاری وزن (40) کلو, 4 پیکٹ تمباکو پتی وزن 20 کلو، 1 کٹہ کتھا وزن 20 کلو، 1 کٹہ چونا، 3 پلاسٹک ٹب جن میں بیگہی ہوئی سپاری، 2 پیکنگ مشینیں اور 1 ہزار 5 سو (1500) پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے
خانقاہ ڈوگراں : جائز مطالبات منظور کئے جائیں گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے۔ چوہدری خوشی محمد کھوکھر
باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں ( علی رضا رانجھا)جائز مطالبات منظور کئے جائیں گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ پر بھی دی جائے۔ چوہدری خوشی محمد کھوکھر
آل پاکستان ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت چوہدری خوشی محمد کھوکھرکینال آفس شیخوپورہ منعقد ہوا خصوصی اجلاس میں فاروق آباد کے عہدیداران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پرحکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ جائز مطالبات جلد منظور کیے جائیں خانقاہ ڈوگراں پریس کلب میں چوہدری خوشی محمد نے پریس کانفرنس میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ انشورنس کی کٹوتی شدہ رقم منافے کے ساتھ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر دی جائے۔ خرچہ کفن دفن اور شادی گرانٹ میں جو کمی کی گئی ہے وہ فیصلہ واپس لیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں محکمہ ایریگیشن قائم ہونے سے لیکر پگڑیاں،کسیاں، کلہاڑیاں اور دیگر ٹی اینڈ پی دی جاتی رہی ہیں۔اورساتھ میں وردیاں اور دیگر مذکورہ مراعات بھی دی جاتی رہی ہیں بند کرنا سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ ملازمین کو آسان قسطوں پر سائیکلیں اور منظور شدہ سائیکلیں جلد دی جائیں۔میڈیکل پر ریٹائر کیے جانے والے ملازمین کے بچوں کو حسب سابق بھرتی کیا جائے میٹ اور ارتھ ورک مستری کو سکیل نمبر 6اور 8 دیا جائے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔ خالی آسامیوں پر حسب سابق بلاتاخیر پرموشنیں دی جائیں تاکہ حقدار سنیئر ملازمین کو ان کا حق مل سکے اور دیگر جائز مطالبات بھی منظور کیے جائیں اجلاس سے خوشی محمد کھوکھر، صفت اقبال،راشد علی، نذیر احمد، گلزیں مہتاب، محمد مشتاق، محمد آصف، محمد امین، غلام عباس، محمد بلال، حاجی ریاض احمد، مراد علی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
چونیاں : سموگ کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات ،کسانوں نےدھان کے باقیات کو آگ لگا کر دھوئیں میں اڑا دیئے
باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) سموگ کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات ،کسانوں نےدھان کے باقیات کو آگ لگا کر دھوئیں میں اڑا دیئے
تفصیل کے مطابق فصلوں کی باقیات اور بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے کے باعث سموگ میں اضافہ۔ آلودگی سے شہری سانس، گلہ، پھپھڑے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،محکمہ ماحولیات سمیت تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، کنگن پور اور دیگر علاقوں میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے کا کام عروج پر ہے کاشتکار دھان کاٹ کر بجائے جدید مشینری کا استعمال کریں اور اپنی باقیات کو تلف کریں انہیں آگ لگا دی جاتی ہے جس کے باعث دھویں کے بادل چھا جاتے ہیں جو آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔ اسی طرح تحصیل بھر کے متعدد بھٹہ مالکان نے ابھی تک اپنے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقل ہی نہیں بلکہ ناقص کوئلہ، لکڑی اور دیگر اشیاء بھٹہ میں جلاتے ہیں جو بھٹہ کی چمنی کے ذریعے نکلنے والا دھواں انسانی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے لیکن محکمہ موسمیات کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی عملی اقدامات نظر نہیں آ رہے جبکہ اعلیٰ حکام نے سخت کاروائی کا حکم دے رکھا ہے۔ شہریوں ناظم علی، فرید شریف، ارشاد بشیر و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر فیاض موہل سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران افسران کیخلاف سخت ایکشن لیں اور انسان صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے آلودگی پھلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ انسان آسانی سے سانس لے سکے۔
تلہ گنگ: سٹی ہسپتال اخلاق سے عاری عملہ ، مریضوں کیساتھ نارواسلوک معمول بن گیا
باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) سٹی ہسپتال اخلاق سے عاری عملہ ، مریضوں کیساتھ نارواسلوک معمول بن گیا،خواتین استقبالیہ میں موجود عملہ خواتین مریضوں سے شاختی کارڈ طلب کرکے گھنٹوں ذلیل کرنے لگا۔پریشان حال مریضوں کا ڈپٹی کمشنر چکوال سمیت اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ.
تفصیل کے مطابق تلہ گنگ سٹی ہسپتال کا بداخلاق، بدتہذیب، بےلگام عملہ ہسپتال میں آئے پریشان حال مریضوں کو ذلیل و رسواء کرنے لگا، اخلاق سے عاری عملے کا مریضوں کیساتھ بداخلاقی سے پیش آنا معمول بن گیا، سینئر صحافی عامر اعجاز کی فیملی کیساتھ بھی ناروا سلوک اور بداخلاقی کی انتہاء کردی، خواتین استقبالیہ میں موجود عملے نے عامر اعجاز اعوان کی اہلیہ سے شناختی کارڈ طلب کرکے گھنٹوں بٹھائے رکھا، بلاوجہ گھنٹوں انتظار کرانے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے سب سے آخر میں چیک اپ کرانے اور ہسپتال سے باہر نکال دینے کی دھمکی دے ڈالی، علاوہ ازیں سٹی ہسپتال کے عملے کی مریضوں کیساتھ بدتمیزی کی آئے روز متعدد شکایت موصول ہو رہی ہیں مگر ہسپتال انتظامیہ نے عملے کو شاید کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، پریشان حال مریضوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال، وزیر صحت پنجاب سمیت اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹھٹھہ : پاکستان کی اقلیت برادری کو ہراساں کرنا بند کریں،نتھانی ایل اقبال
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار ) پاکستان کی اقلیت برادری کو ہراساں کرنا بند کریں،نتھانی ایل اقبال
تفصیل کے مطابق پاکستان کرسچیئن ڈیموکریٹک مومنٹ (PCDM) کے چیئرمین نتهانی ایل اقبال نے اپنے پریس بیان میں پیر محل کے اسسٹنٹ کمیشنر عرفان مارٹن پر وکلاء برادری کی جانب سے کیے گئے خونی حملے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے ایک گہری سازش کے تحت پاکستان کی اقلیت برادری خصوصاً کرسچیئن برادری کی اھم شخصیات اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں پر حملے اور قبضوں میں اب کرسچیئن کمیونیٹی پاکستان کی ترجمان تنظیم PCDM ہر گز خاموش نہیں رہ سکتی PCDM کے چیئرمین نتھانی ایل اقبال نے کہا کے C۔A عرفان مارٹن پر حملا کرنے والے وکلاء پر کیس داخل ہونا خوش آئند بات ہے۔ لہٰذا ان حملہ آوروں کو اگر عبرتناک سزائیں نہ دی گئیں تو ہوسکتا ہے کے آگے چل کر ایسے فسادی، عناصر ملک میں مذہبی فسادات کا بنیاد رکھ دیں.












