Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • 13 اکتوبر ورلڈ ڈیزاسٹر ڈے سانحات کو کم کرنے کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیو1122کی آگاہی واک اور سیمینار

    13 اکتوبر ورلڈ ڈیزاسٹر ڈے سانحات کو کم کرنے کے عالمی دن کے حوالے سے ریسکیو1122کی آگاہی واک اور سیمینار

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں 13 اکتوبر ورلڈ ڈیزاسٹر ڈے سانحات کو کم کرنے کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی.
    تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں 13 اکتوبر ڈیزاسٹر ڈے سانحات کو کم کرنے کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی
    سیمینار میں ریسکیو افسران، اساتذہ کرام، ریسکیو محافظ، ریسکیورز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ سانحات میں کمی کرنے کے لیے آگاہی، بنیادی عملی تربیت اور لوگوں میں ذمہ داری اجاگر کرکے کمی لائی جا سکتی ہے اس حوالے سے عوام الناس کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔سیمینار کے بعد آگاہی واک میں شرکاء نے عالمی دن کی مناسبت سے عوام الناس کو آگاہی دینے کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے آخر میں شہداء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی

  • غازی یونیورسٹی میں طلباء کی بیرون ملک تعلیم اور ملازمت کے موضوع پرایک آگاہی سیمینار کا انعقاد

    غازی یونیورسٹی میں طلباء کی بیرون ملک تعلیم اور ملازمت کے موضوع پرایک آگاہی سیمینار کا انعقاد

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غایخان ( نامہ نگار) گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں نظامت امور طلباء کے زیر اہتمام "پاکستان-جرمن فیسیلیٹیشن اینڈ ری انٹیگریشن سینٹر، اسلام آباد” (PGFRC) کے تعاون سے طلباء کی بیرون ملک تعلیم اور ملازمت کے موضوع پرایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، ڈاکٹر راشدہ قاضی، ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ، GU نے تقریب کی میزبانی کی۔ جناب قمر صدیق اعوان، مشیر نے PGFRC کی نمائندگی کی اور غازی یونیورسٹی کے طلباء کو جرمنی میں اسکالرشپ اور نوکریوں کی تلاش کے لیے بہت معلوماتی لیکچر دئیے۔ سیشن کی صدارت ڈاکٹر اللہ بخش گلشن (رجسٹرار، غازی یونیورسٹی) نے کی۔ انہوں نے طلباء کی کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے PGFRC کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال (چیئرپرسن شعبہ ایگرانومی)، ڈاکٹر سہیل اختر (Dy. DSA) اور دیگر معزز فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد ابراہیم ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے معزز مہمانان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے طلباء کی بہتری کے لیے اپنا قیمتی وقت صرف کیا۔ آخر میں تقریب کے شرکاء کو ریفریشمنٹ بھی پیش کی گئی۔

  • ننکانہ :شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے، ڈپٹی کمشنر

    ننکانہ :شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے، ڈپٹی کمشنر

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز) شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ڈ پٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک
    تفصیل کے مطابق منصفانہ اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیادی روح ہیں شفاف حق رائے دہی کی ریاستی اورآئینی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہارگذشتہ رات ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم مین منعقدہ قومی اسمبلی کے حلقہ 118میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا امجد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاد اکرم،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرتوصیف قادر،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ آصف اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ شوکت سندھو،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد راشد خان سمیت دیگر محکمہ جا ت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں موجود افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتظامات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیاگیا

  • عوامی جلسوں، جلوسوں اور پولنگ والے دن کسی بھی قسم کے ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کو لے جانے یا ان کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی

    عوامی جلسوں، جلوسوں اور پولنگ والے دن کسی بھی قسم کے ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کو لے جانے یا ان کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی

    باغی ٹی وی ،ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز )عوامی جلسوں، جلوسوں اور پولنگ والے دن کسی بھی قسم کے ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کو لے جانے یا ان کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی
    پولنگ بند ہونے کے بعد رات 12بجے سے 48گھنٹے قبل کے عرصہ میں جلسہ منعقد کرنے یا اس میں شرکت کرنے یاجلوس نکالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وحیدفیروز.
    تفصیلات کے مطابق ضلعی مانیٹرنگ آفیسر وحید فیروز نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی ہدایت کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب IIکے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام مقابلہ کرنے والے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے الیکشن میں حصہ لینے کی صورت میں الیکشن ایک 2017کی شق 234کے تحت ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ آفیسر کی تقرری کردی ہے تاکہ پورے حلقہ میں بدعنوان اور غیر قانونی افعال سے سختی سے نمٹا جاسکے اور تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں ماحول مہیا کیاجاسکے اب چونکہ الیکشن کا وقت انتہائی قریب آپہنچاہے اس حوالے سے چند ضروری شقیں جن کی پاسداری تمام امیدوارون اور سیاسی جماعتوں پر لازم ہے جن میں عوامی جلسوں اور جلوسوں میں اور پولنگ والے دن کسی بھی قسم کے ہتھیار اور آتشیں اسلحہ کو لے جانے یا ان کی نمائش کرنے پر مکمل پابندی ہوگی،یہ پابندی ریٹرنگ آفیسر کی طرف سے حتمی نتائج مرتب کرنے کے 24گھنٹے بعدتک برقرار رہے گی ،پولنگ بند ہونے کے بعد رات 12بجے سے 48گھنٹے قبل کے عرصہ میں جلسہ منعقد کرنے یا اس میں شرکت کرنے یا جلوس نکالنے یا جلوس میں شرکت کرنے پر پابندی ہوگی۔یادرہے کہ الیکشن مہم تمام امیدواروں کی طرف سے 14اکتوبر اور 15اکتوبر کی درمیانی شب رات 11بجکر59منٹ اور 59سیکنڈ پر ختم کردی جائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 118ننکانہ صاحبIIمیں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ضلعی مانیٹرنگ آفیسر وحید فیروز نے اس موقع پر حلقہ بھر کی عوام سے درخواست کی ہے کہ مندرجہ بالا ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع ضلعی مانیٹرنگ آفیسر کے دفتر واقع ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ننکانہ صاحب تحریری طور پر دیں اس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں،ملازموں اور اپنے حمایتیوں کے اندرنظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں اور انہیں اس ضابطہ اخلاق ،قوانین اور قوائد کی پیروی کرنے اور انتخابی بے قائدگیوں سے اجتناب کی ہدایت کریں صورت دیگر الیکشنز ایکٹ 2017کی متعلقہ دفعات کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے -قاری کلیم اللہ

    دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے -قاری کلیم اللہ

    باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے کامیابی اللہ کے حکم نبی پاک کے طریقوں پر ہے شریعت نے ہر غیر شرعی کام سے منع کیا آئیے آج وقت ہے توبہ کرکے اللہ اور رسواللہ کے احکامات کی پابندی کریں دنیا کی زندگی مختصر ہے جھوٹ چوری غیبت دوسروں کا مال کھانے سے پرہیز کریں ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آفس مسجد میں میلاد مصطفی پروگرام میں اجتماع سے خطاب میں مولانا قاری کلیم اللہ نے کیا مزید انہوں فرمایا کہ اسلام اک امن پسند اور حقوق العباد ادا کرنے والا مذہب ہے ہمارے نبی پاک کے سنت کے طریقوں پر چل کر دونوں جہانوں کی کامیابی ہے آئیے آج وقت ہے ہم اپنے اعمال کو درست کریں اور اجتماعی توبہ کریں اپنی زندگی کو نبی پاک کے طریقوں ڈھال دیں اللہ پاک کے حکم کو ماننے والے بن جائیں اس موقع پر ملک مجید سی او ہیڈ کوارٹر نے سٹیج سیکرٹری کا کردار ادا کیا اس موقع ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان سید احمد حبیب عرفانی محمد بہزاد صادق آر ڈی اے سی ای ضیاالحق ڈی ڈی آئی اطہر محمود ڈی ڈی آئی چوہدری زاہد مبارک اے ڈی ایل ملک زاہد ڈی ڈی ایل ارشد قریشی ڈی ڈی پی راشد محمود او ایس طارق سعید اعجاز حیدر اے ڈی ایل بھی موجود تھے

  • وفاق اور صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے گھر چھوڑ دیا، 16 اکتوبر کو تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔زین شاہ

    وفاق اور صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے گھر چھوڑ دیا، 16 اکتوبر کو تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔زین شاہ

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)وفاق اور صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے گھر کردیا ہے 16 اکتوبر کو تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر زین شاہ کی دھابیجی میں میڈیا سے بات چیت ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر زین شاہ نے گزشتہ روز دھابیجی میں مدینہ کالونی علی گوہر پہنور کے استقبالیہ اور ماڈل ٹاؤن میں وارث جونو کے اوطاق پر کارکنان سے ملاقاتیں کیں جہاں انہوں نے 16 اکتوبر کو ہونے والا تاریخی احتجاج کے بارے میں دعوت دی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق اور سندھ حکومت ملکر سندھ اور سندھی عوام کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں سیلاب متاثرین کے نام پر اربوں روپے کھاکر بھی انکا پیٹ نہی بھر رہا ہے سندھ میں فوری شہروں گوٹھوں کی بحالی پانی کی نکاسی کو جلد مکمل کیا جائے اور سیلاب متاثرین کو انکے گھروں روانہ کی جائے اس ضمن میں 16 اکتوبر کو تاریخی احتجاج ہوگا جہاں لاکھوں سندھی جمع ہوکر اپنے حقوق کی آواز بنے گیں

  • جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    جتوئی( نذیر شجراء. )ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال، جتوئی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاحال بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا
    18 دن کی بچی کی دوائی لینے کی غرض سے آئی خاتون کی بچی کو ہسپتال سے کسی انجان اغوا کار خاتون نے اغواء کر لیا ہے، بچی کی والدہ انجان اغواء کار خاتون جو مریضہ کے روپ میں ہسپتال میں موجود تھی بچی کر سپرد کر کے ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کے لئے کاؤنٹر سے پرچی لینے کی غرض سے گئی تو واپس آنے پر نہ خاتون موجود تھی اور نہ ہی بچی موجود تھی والدہ کو شدید خطرہ لاحق ہوا تو کافی دیر ڈھونڈنے کی باوجود بھی بچی نہیں مل سکی ہسپتال انتظامیہ نے مقامی پولیس کو اطلاع ی پولیس تھانہ جتوئی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیا ہے مگر تاحال بچی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا بچی کے اغواء کی خبر سن کر مریضوں اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے

  • ہم شرمندہ ہیں۔۔۔!!!

    ہم شرمندہ ہیں۔۔۔!!!

    ہم شرمندہ ہیں۔۔۔!!!
    تحریر : شوکت ملک
    گزشتہ دنوں ڈی ایس پی منیر احمد اعوان سے ان کے آفس میں گپ شپ ہوئی، منیر احمد اعوان کا تعلق چکوال کی تحصیل کلر کہار کے علاقے بوچھال کلاں (سرکلاں) سے ہے، جوکہ اس وقت کراچی بلدیہ ٹاؤن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں، کسی کام سے جانا ہوا تو کہنے لگے بیٹھو بیٹا بہت عرصے بعد اپنے علاقے کے کسی بندے سے ملاقات ہوئی ہے، گپ شپ شروع ہوئی تو علاقائی سیاست کے بارے جاننے لگے، موجودہ سیاسی صورتحال بارے بتایا تو بے ساختہ کہنے لگے بیٹا تلہ گنگ کو تو آپ کے وڈیروں نے گجراتیوں کی رکھیل بنا کے رکھ دیا ہے، یقین کریں ان کی یہ بات سن کر سر شرم سے جھک گیا، کہا سر بلکل آپ درست فرما رہے ایسا ہی ہے، سوائے اس کے بھلا اور کہہ بھی کیا سکتا تھا۔ اب ہم جو کہنا شروع کر دیں کہ ہم کوئی غلام ہیں تو ہاں واقعی ہم غلام ہیں، کیا ہمارے علاقے میں کوئی بھی ایسا سیاسی لیڈر موجود نہ تھا جو علاقے کی باگ ڈور سنبھال سکتا، یا خود ملی بھگت کرکے ہمارے اوپر گجراتیوں کو مسلط کیا گیا ہے اور ہمیں غلام بنانے کی کوشش کی گئی، ہمارے حلقے کے ایم این اے چوہدری سالک حسین صاحب وہ ہیں جوکہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد بمشکل دو یا تین مرتبہ ہی تشریف لائے ہوں گے وہ بھی کسی خاص ایونٹ یا اپنے کسی من پسند شخصیت کی شادی یا فوتگی پر تشریف لائے ہوں گے، حلقے کے 80 فیصد عوام اپنے ایم این اے کے نام سے ہی واقف نہیں ہیں، بہرحال کسی پہ کیا گلہ شاید ہم ہیں ہی اسی قابل اور یہ سب ہمارے اپنوں کا کرتا دھرتا ہے، آج سے کچھ عرصہ پہلے جب سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر صاحب نے کہا تھا کہ تلہ گنگی کہا کرتے تھے کہ ہم اپنی پگ کسی اور کو نہیں دیں گے آج انہوں نے اپنی پگ گجراتیوں کے قدموں میں رکھ دی ہے، تو اس وقت ہمارے کچھ دوستوں نے بہت غصہ کیا تھا کہ ایاز امیر نے انتہائی لغو بات کی ہے حالانکہ انہوں نے حقیقت پر مبنی سچ بات بیان کی تھی، بدقسمتی سے ہمیں سچ سننے کی عادت ہی نہیں تبھی سچی بات کڑوی لگتی ہے، آج ہمارے حلقہ این اے 65 موجودہ حلقہ 59 کا کوئی والی وارث نہیں، پورا حلقہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے، ق لیگ ظاہری طور پر تقسیم کے نام پہ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، ایم این اے چوہدری سالک حسین نے حلقے سے بلکل اظہارِ لاتعلقی کردیا ہے، جبکہ دوسرا دھڑا جن کی پی ٹی آئی کے اشتراک سے پنجاب میں حکومت ہے سے تعلق رکھنے والے وزیراعلٰی پنجاب کے قریبی ساتھی ایم پی اے حافظ عمار یاسر لاہور جاکر بیٹھ گئے ہیں موصوف کا دل بھی تلہ گنگ میں اب کم ہی لگتا ہے، انہوں نے عوام کو بیوقوف بنانے کےلیے تلہ گنگ اپنی رہائش گاہ میں ایک سیکرٹریٹ بنا رکھا ہے جہاں پر ان کے بٹھائے گئے نوسرباز جانشین عوام کو ذلیل و رسواء کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے، عوام اپنے مسائل کے حل کےلیے نام نہاد سیکرٹریٹ کے چکر لگا لگا کر خود ہی تنگ آکر گھر بیٹھ جاتے ہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں، عملہ نہیں، مشینری نہیں، لوگوں کے گھروں میں پانی، بجلی اور گیس نہیں، روڈز اور گلیاں نہیں مگر کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے، مسائل کے ان انبار میں عوام کو ضلع کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے، اب گجراتی جب چاہیں گے ہمیں ضلع دیں گے ورنہ ان کی مرضی یونہی عوام کو ترساتے رہیں گے ہم کر ہی کیا سکتے ہیں، ہمارے وڈیروں میں اتنی تپڑ نہیں کہ اپنی عوام کے حقوق کےلیے آواز اٹھا سکیں اور اپنا حق لے سکیں ہر کوئی اپنا الو سیدھا کرنے پہ لگا ہے عوام جائیں بھاڑ میں، بہرحال عوام تو پھر بھی روکھی سوکھی کھا کر گزارہ کرلیں گے، مگر ہمیں غیروں کے حوالے کرکے غلام بنانے کی جو ناکام کوشش کی گئی ہے، اس پر ہم ہمیشہ شرمندہ رہیں گے، اپنے آپ کو کوستے رہیں گے اور لوگوں کے طعنے سنتے رہیں گے، اب بھی وقت ہے اپنے حق کےلیے اٹھ کھڑے ہوں اور ان غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر علاقے سے اپنا حقیقی عوام دوست نمائندہ منتخب کرکے اپنی آنے والی نسلوں کو اس غلامی سے بچا لیجئے، تلخ الفاظ کےلیے معذرت خواہ ہوں، اللّٰہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

  • ٹھٹھہ : آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق خاتون کے ورثاء کو10 لاکھ روپے کا امدادی چیک

    ٹھٹھہ : آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق خاتون کے ورثاء کو10 لاکھ روپے کا امدادی چیک

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) حالیہ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے جانبحق خاتون کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ کیجانب سے این ڈی ایم اے سے منظور شدہ دس لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا- تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے اپنے دفتر میں حالیہ تیز بارشوں کے دوران جھمپیر میں آسمانی بجلی گرنے سے جانبحق ہونے والی خاتون مسمات ساراں زوجہ محمد ھاشم سومرو کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور سندہ حکومت کی سفارشات پر این ڈی ایم اے کیجانب سے جاری کردہ دس لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا ضلعی انتظامیہ کیجانب سے حالیہ شدید بارشوں کے دوران پیش آنے والے افسوسناک سانحات میں جانبحق ہونے والوں کے ورثاء کی مالی امداد کیلئے سندھ حکومت کو ارسال کی گئی سفارشات پر نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کیجانب سے دس لاکھ روپے منظور کرکے جاری کیئے گئے جو کہ ان کے ورثاء کو ہاتھوں ہاتھ دیئے گئے اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ اور سندہ حکومت بلا تفریق ہر مشکل گھڑی میں ضلع کے عوام کی ہر ممکنہ مدد کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی جھمپیر میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں پیش آنے والے سانحہ میں جانبحق ہونے والے نوں افراد اور گھارو نئی آبادی کے رہائشی کا تیز بارشوں کے دوران پانی کے بہاؤ کے زد میں آکر جانبحق ہونے والے نوجوان کے ورثاء کو بھی این ڈی ایم اے کیجانب سے جاری کردہ دس دس لاکھ روپے کے چیک تقسیمِ کیئے جا چکے ہیں.

  • شیخوپورہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے سول جج ملک علی میراں کے ہمراہ دارالامان کا اچانک دورہ

    شیخوپورہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے سول جج ملک علی میراں کے ہمراہ دارالامان کا اچانک دورہ

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے سول جج ملک علی میراں کے ہمراہ دارالامان کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ دارالامان اسماء عابد نے استقبال کیا اور رہائشی خواتین کو دی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی، دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ جج مسز شاہدہ سعید نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات کا ازخود جائزہ لیا اور رہائشی خواتین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ سول جج ملک علی میراں نے دارالامان کے اکاؤنٹس سے متعلقہ ریکارڈ چیک کیا، کھانے کے معیار اور رہائشی کمروں، حاضری رجسٹر اور سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر رہائشی خواتین کیلئے بہترین بستر اور کھانے پینے کے انتظامات اور انہیں حاصل دستکاری کی سہولت و تعلیمی سر گرمیوں کو تسلی بخش قرار دیا اور سپرنٹنڈنٹ دارالامان مس اسماء عابد کی کارکردگی کو سراہا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسز شاہدہ سعید کا کہنا تھا کہ دارالامان میں رہائش پذیر خواتین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں دارالامان میں معاشرتی رویوں سے متاثرہ خواتین کو عدالتی حکم پر بھیجا جاتا ہے اور ان بے سہارا خواتین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ قانونی معاونت بھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔