باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان سخی سرور روڈ ٹریکٹر فیکٹری کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی۔ ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 ڈی جی خان کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک بندے کو کسی نے گولی مار دی ہے۔ کنٹرول روم نے فوراً ایک ایمبولینس بھجوا دی جب ایمبولینس موقع پر پہنچی تو مریض نے بتایا کہ اس کے داماد نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گولی ماری ہے۔ مریض کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کر دیا۔زخمی ہونے والا شخص لال محمد ولد پیر بخش بستی جوپ نورواہ وڈور کارہائشی ہے ،جس کی بائیں ٹانگ پر ران کے نیچے گولی لگی.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ڈی جی خان : سخی سرور روڈ ٹریکٹر فیکٹری کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی۔ ہسپتال منتقل

ٹھٹھہ : میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے مسائل نہ حل ہوسکے ،احتجاج اور علامتی خود کشی
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار)ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے مسائل حل نہ ہوسکے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اور کیمپ قائم وزیر اعلیٰ سندھ منسٹر بلدیات کے وعدے وفا نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے سینکڑوں ملازمین نے اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی بھی کی اور میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگایا اس موقعہ پر ملازم اتحاد میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے سید عنایت علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات ابھی تک حل نہیں ہوسکے ہیں سی ایم سندھ ،وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے مطالبات جلد حل کردئیے جائیں گے مگر ہمیں میٹھی لولی پاپ دینے کے بعد کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا ہے ملازمین سخت دشواری اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔اس موقع پر علامتی خود کشی بھی کی گئی

ڈی جی خان : ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ہلڑ بازی ، ہاتھا پائی، تھپڑوں کی آزادانہ استعمال
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان( نامہ نگار) ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ہلڑ بازی کیساتھ ہاتھا پائی، تھپڑوں کی آزادانہ استعمال، ارکان اسمبلی پر اقربا پروری اور عہدے اپنوں کو بانٹنے کا الزام، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کارکنوں کے نشانے پر رہی اسی طرح دیگر ارکان اسمبلی کے ناروا سلوک پر ورکرز کنونشن میں آئے ہوئے پی ٹی آئی ٹائیگر شدید اشتعال میں آ کر نعرے بازی بھی کرتے ہوئے اس دوران ممبران اسمبلی کی نا اہلی سمیت کرپشن کے بارے آوازیں بلند ہوتی رہیں زرتاج گل سے سٹیج پر دوران تقریر میک چھین لیا گیا اور اسی طرح جنوبی پنجاب کا صدر عون عباس بپی کو سٹیج پر تقریر کرنے سے روک دیا گیا ہے ارکان اسمبلی اور اہم عہدیداران کی موجودگی میں کارکنان ایک دوسرے پر تشدد کرتے رہے عہدوں کی غلط بندر بانٹ سے شروع ہونے والی بات کرپشن بند کرنے تک جا پہنچی اس دوران سابق صدر کو دھکے دیکر سٹیج سے نیچے اتار دیا گیا کارکنوں نے نعرے بازے کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے ٹاوٹوں کو لگام نہیں دیتے تو پھر ہم انہیں لگام دینے کیلئے ہر فورم پر تیار ہیں

جتوئی : 38 سال سروس کرکے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر کے اعزاز میں الوداعی تقریب
باغی ٹی وی ،*جتوئی ( نذیر شجراء)دفتر پولیس میں 38 سال سروس مکمل کرنے کے بعد سب انسپکٹر عبداللطیف کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقباد کیا گیا,سب انسپکٹر عبداللطیف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، ڈی پی او احمد نواز
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی، ڈی ایس پی لیگل خالد محمود شاہ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل سمیت دفتر پولیس کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر عبد الطیف کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے دیئے اور محکمہ پولیس میں عبدالطیف سب انسپکٹر کی خدمات کو سراہا۔ ڈی ایس پی لیگل خالد محمود شاہ نے ریٹائرمنٹ پر سب انسپکٹر عبدالطیف کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خالد محمود شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے محنتی، قابل اور انتھک تفتیشی افسر محکمہ کی زینت ہوتے ہیں۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں عبدالطیف سب انسپکٹر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محکمہ پولیس سے آپ کا رشتہ ہمیشہ ہمیشہ کےلئے قائم رہے گا۔ ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر عبدالطیف نے افسران کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا افسران کی طرف سے بھرپور رہنمائی اور عزت افزائی کیلئے شکر گذار ہوں محکمہ سے باعزت رخصتی سب سے بڑا انعام ہے۔


ڈی جی خان: سیلاب کے دوران بروقت اور بہتر انتظامات کرنے پر حکومت پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو تعریفی سند
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزا لہی کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن، امدادی سرگرمیوں،سروے اور دیگر متعلقہ معاملات میں بہتر کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کو تعریفی سند دی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے افسران و ملازمین کو بھی تعریفی اسناد سے بھی نوازا ہے۔ اس حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب منعقد ہوئی،ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کی پچاس سالہ تاریخ میں اتنا بدترین سیلاب نہیں آیا،25جولائی سے ڈیڑھ ماہ تک شدید بارشوں اور رودکوہیوں کے سیلابی ریلوں نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا تاہم ایڈیشنل کمشنرسے لے کر نائب قاصد تک میری پوری ٹیم فیلڈ میں متحرک رہی،سیلابی ریلوں کے متاثرین کے محفوظ انخلاء، ریلیف کیمپس،متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور جاری سروے میں ان کی ٹیم کے ہر فرد نے مثالی کردارادا کیا۔یہ تعریفی اسناد وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر ان کی ٹیم کے ہر رکن کو دی جا رہی ہیں۔تقریب میں سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے پٹواری مختیار حسین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض محبوب حسین جھنگوی نے انجام دیئے۔

ڈی جی خان : میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے یونین کونسل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔صفائی،سیوریج،پارکس اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔ اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان شہر کو صفائی کےلئے مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکےکمیونٹی اور یونین کونسل سیکریٹری پر مشتمل صفائی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔لوہے کے ڈھکن چوری ہو جاتے تھے جس کا حل نکالنے کےلئے اب مین ہولز پر فائبر ڈھکن لگائے جائیں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نشاندہی پر 24 گھنٹے کے اندر مین ہول کے ڈھکن لگائے جائیں۔تمام ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں۔کمشنر نے گدائی،پل ڈاٹ،خیابان سرور،کھوسہ پارک،نورنگ آباد ڈسپوزل اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر نےکارپوریشن کو پل ڈاٹ ڈسپوزل ورکس کے معاملات سنبھالنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا ۔محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی روش ترک کریں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ باوردی صفائی عملہ فیلڈ میں نظر آئے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈی ڈی ایل جی محمد احمد،ایکسئین پبلک ہیلتھ عدنان نسیم ،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،محمد افضل جتوئی ،میاں تسلیم اور کمیٹی کے اراکین ہمراہ تھے

روجھان : سیلاب سے متاثرہ نواحی بستیوں کے مکینوں کی سردیوں سے قبل مکانات کی تعمیرات کے لئے امداد کی اپیل کی ہے
باغی ٹی وی ،روجھان ( ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)سیلاب سے متاثرہ نواحی بستیوں کے مکینوں کی سردیوں سے قبل حکومت اور این جی اوز سے مکانات کی تعمیرات کے لئے امداد کی اپیل کی ہے
تفصیلات کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ سیلاب زدہ علاقہ موضع چک صفدر آباد بستی جیونہ ملک، بستی دھنی بخش ماچھی، و دیگر بستی مکینوں کے مرد و خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ درہ کاہا سلطان سے آنے والا رودکوہی کا پانی ہمارے مویشی اور مال اسباب سب پانی میں بہہ گیا ہے سیلاب متاثرین خواتین کا کہنا تھا کہ ہماری بستیاں بچاؤ بند کے بلکل قریب ہونے کے باعث ہمارے گھر مال اسباب سمیت سب کچھ رودکوہی سیلابی پانی کی نظر ہو گیا ہم اپنے بچوں کی جانیں بچا کر فوری طور پر نقل مکانی کی اور انڈس ہائی روڈ پر پناہ لی بستی مکینوں کا کہنا تھا کہ اس وقت زیر زمین پانی کڑوا ہونے کے باعث پانی کی اشد ضرورت ہے بستیوں کے سیلاب سے متاثرہ مرد و خواتین نے اپنے بچوں سمیت حکومت پنجاب، این جی اوز، فلاحی تنظیموں، مخیر حضرات اور تاجر برادری سے موسم سرما سے بیشتر مکانات کی تعمیرات کے لئے امداد کی اپیل کی ہے ۔
46 سال بعد بہن کو وراثت میں حق ،سپریم کورٹ کا زيتون بی بی کے حق میں فیصلہ
ہربار بہن ہی کيوں گفٹ دے ؟ ڈيرہ اسماعيل خان کی رہائشی زيتون بی بی کو 46 سال بعد وراثتی حق مل گيا۔
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان ( ویب نیوز) 46 سال بعد بہن کو وراثت میں حق ،سپریم کورٹ کا زيتون بی بی کے حق میں فیصلہ
تفصیلات کے مطابق بھائی والد کی وفات کے بعد 1976 سے بہنوں کی جائيداد پر قابض ہيں، زيتون بی بی نے جائیداد ميں حصے کيلئے 2005 میں سول کورٹ میں کیس دائر کیا تھا، 2012 ميں سيشن عدالت اور 2017 ميں پشاور ہائی کورٹ نے خاتون کے حق ميں فيصلہ ديا۔خاتون کے بھائيوں نے 2018 ميں سپريم کورٹ ميں اپيل کی جو اب خارج کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں خاتون زیتون بی بی کو والد کی جائیداد میں حق ملنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف بھائیوں کی اپیل پر سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بہنوں نے اپنا حصہ بھائی کو تحفے میں دے دیا تھا۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ جب تحفہ دیا گیا اس وقت بہنيں کم سن تھیں،کم عمر بہن کیسے بھائیوں کو جائیداد تحفے میں دے سکتی ہے؟ بھائیوں نے کبھی بہن کو جائیداد گفٹ دی ہے؟ ہر بار بہن ہی کيوں گفٹ دے؟جسٹس منيب اختر نے کہا کہ جب بہن نابالغ تھی تو بھائیوں نے کیسے بہن سے ساری جائیداد لے لی؟ نابالغ بہن کوئی بھی کنٹریکٹ نہیں کر سکتی۔ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بھائیوں کی اپیل خارج کردی۔
ٹھٹھہ – گھارو میں پراسرار طور پر حاملہ خاتون جاں بحق
باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ (راجہ قریشی) گھارو میں پراسرار طور پر حاملہ خاتون جاں بحق کا واقعہ سامنے آیا ہے
خاتون لاش کو اس کے ورثاء بغیر کسی قانونی کارروائی یا پوسٹ مارٹم کے اپنے گھر لے گئے،پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش کو واپس ہسپتال پہچایا جہاں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیاگیا،ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آیا ہے اس کا کہناہے کہ تین گھنٹے قبل میری بیوی بالکل ٹھیک تھی،جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق عورت کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے
ٹھٹھہ : 20 افراد اپنے گھر کا کھاتے ہی بے ہوش ہوگئے، ہسپتال داخل
باغی ٹی وی ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار)20 افراد اپنے گھر کا کھاتے ہی بے ہوش ہوگئے، ہسپتال داخل
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریبی علاقہ چرکا موری کے گاؤں خمیسو سموں میں کھانا کھانے سے 20 افراد بی یہوش ہوگئے،ان بے ہوش ہونے والے افراد کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ،بتایاگیاہے کہ سب افراد نے گھر میں معمول کے مطابق کھانا کھارہے تھے کہ سب بہوش ہونے لگے۔
ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا کہناہے کہ کھانے میں کوئی زہریلا کیڑا گر گیا جس کے زہر کی وجہ سے سب بیہوش ہوئے ییں۔










