باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شہزاد خان )ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد سموگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔افسران کو سموگ کا باعث بننے والی سائٹس کے وزٹ کی ہدایت،سموگ والے بھٹوں اور سٹون کریشنگ یونٹس کو فوری بند کرنے کا حکم دیا اور افسران کو فیلڈ میں جانے،عملی اقدامات کو یقینی بنانے کے علاوہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے بھٹوں کی ورکنگ بند کرائی جائیگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران فیلڈ میں جائیں اور سموگ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائیوں کے شواہد شیئر کریں،انسداد سموگ بارے کسانوں میں آگاہی پیدا کی جائے،بھٹہ اور آوی مالکان کیخلاف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کرائی جائیں،انہوں نے کہا کہ سٹون کریشنگ مالکان سے جرمانوں کی وصولی کو یقینی بنایا جائے،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں،ڈی سی نے مزید کہا کہانسداد سموگ کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی طلب کئے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصابرحسین،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید،ڈی ایس پی بخت نصر،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد اور انسپکٹر ماحولیات بھی موجود تھے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا راجن پورکچہ ایریا کا دورہ
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا راجن پورکچہ ایریا کا دورہ ۔کچہ ایریا میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس کی جانب سے اقدامات کاجائزہ ۔پولیس پکٹس بہارماچھی ،پتن چانڈیہ کا وزٹ ،اچھی کارکردگی پر ملازمان کی حوصلہ افزائی ،نقدانعام اور سرٹیفکیٹس دینے کا حکم ۔ کچہ میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن تیز کرنے کا حکم۔کچہ کے علاقوں میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر معاشرے کا امن پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے.
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی ایک روزہ دورے پر ضلع راجن پور پہنچے ۔ ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے آر پی او کا پر تپاک استقبال کیا ۔ آر پی او سید خرم علی نے ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ راجن پورکچہ ایریا کا تفصیلی دورہ کیا ۔ ڈی پی او نے کچہ ایریا میں امن و امان کے قیام، مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے کیئےگئے اقدامات ، کچہ میں قائم پولیس پکٹس ،تعینات نفری اورمجموعی کارکردگی سےمتعلق آر پی او کو بریف کیا۔ آر پی او نے وزٹ کے دوران کچہ کے علاقہ میں کرائم، امن وامان کی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

آر پی او سید خرم علی نے کچہ ایریا میں قائم پولیس پکٹس بہار ماچھی اور پتن چانڈیہ کا وزٹ کرکے پکٹس پر فراہم کردہ سہولیات ، گاڑیوں ، اسلحہ ایمونیشن اور مورچوں کوچیک کیا ۔ کچہ ایریا میں فرنٹ لائن پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور حوصلے و جوانمردی سے فرائض کی انجام دہی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

آر پی او نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے مسائل دریافت کیئے اور مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیئے ۔اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ کچہ ایریا سے جرائم پیشہ عناصر اور ان کی کمین گاہوں کے خاتمے میں پولیس کے جوانوں نے جرت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے ۔امن و امان کے قیام کےلیے پولیس کےجوانوں اور شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ کچہ سے جرائم کے مکمل خاتمہ ،جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کےلیے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ۔کچہ ایریا میں پولیس فورس کو تمام وسائل فراہم کرکے مزید مضبوط کیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کےسلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر آر پی او سید خرم علی نے مزید احکامات جاری کیئے کہ کچہ کے علاقوں میں تمام وسائل کو بروئے کارلاکر معاشرے کا امن پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔


کوٹ چھٹہ : پولیس کی کارروائی منشیات سمگلرز گرفتار اور 8 کلو چرس سمیت 1 کلو افیوم برآمد ملزم اور ملزمہ گرفتار ۔
باغی ٹی وی ، کوٹ چھٹہ ( شعیب لنگاہ نامہ نگار ) تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کی کاروائی منشیات سمگلرز گرفتار اور 8 کلو چرس سمیت 1 کلو افیوم برآمد ملزم اور ملزمہ گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات سمگلرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ محمد شاہد عباس معہ ٹیم نے مشکوک کار نمبری LED-14-1689 کو روک کر کار میں۔موجود مرد و خواتین سے تلاشی لی تو دوران تلاشی ملزم محمد حبیب سکنہ فیصل آباد اور (ش) نامی خاتون سکنہ فیصل آباد سے 8 کلو چرس اور 01 کلو افیوم برآمد کرتے ہوئے منشیات سمگلرز کے خلاف تھانہ کوٹ چھٹہ میں مقدمہ درج کر دیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محممد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر منشیات سمگلرز معاشرے کے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور منشیات سمگلروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے کریک ڈاون جاری ہے۔
ڈی آئی خان :کارسرکارمیں مداخلت،ناجائزاسلحہ ،زبردستی صلح کرانے اور منشیات برآمدگی کے واقعات
باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار) نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی سٹی محمد اقبال بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات اور دفاتر میں ہر آنے والے سائل کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا پولیس کا بنیادی فرض ہے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پا لیا گیا ہے۔ میرے آتے ہی سب سے بڑا چیلنج شہر میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں تھی جس میں کئی گروپ ملوث ہیں.کسی بھی جگہ پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے شہریوں کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ناممکن ہوتا ہے،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین کے احکامات پر ڈی ایس پی پہاڑپور نے زورزبردستی راضی کرانے پر چھ ملزمان کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کردیے، مدعی سردارعلی ولد حاجی شیر علی قوم مروت سکنہ وانڈہ لوہانی کٹی خیل کو جان سے مارنے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں، ایس ایچ او نواب نے مدعی کی رپورٹ پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیاہے.
تھانہ کینٹ کی حدودمیں ٹریفک سٹاف کے آصف کی رپورٹ پر دوملزمان کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت اورٹریفک اہلکار سے مارپیٹ کا مقدمہ درج۔کینٹ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ڈی ایس پی ٹاؤن کی قیادت میں آئی ایچ سی ٹاؤن نے ملزم عامرخان ولد محمدامین قوم اعوان سکنہ اعوان آباد سے ایک پستول تیس بوراورپانچ کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیا۔
ڈی ایس پی یونیورسٹی کی قیادت میں اے ایس آئی سلیمان نے ملزم ابراہیم ولد زرخان سکنہ تریلی آبادنزدکلاچی والا سے 245گرام ہیروئن برآمدکرلی،ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا۔
ڈی آئی خان : یوسی دھپ شمالی کے گاؤں سگو شمالی میں دریائے سندھ کا کٹاؤ، لوگوں کی نقل مکانی شروع
باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار) یونین کونسل دھپ شمالی کے گاؤں سگو شمالی میں دریائے سندھ نے تباہی مچا دی، لوگوں نے نقل مکانی کرنا شروع کر دی، محکمہ ایری گیشن اور سیاسی رہنما صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دھپ شمالی کے گاؤں سگو شمالی میں دریائے سندھ نے تباہی مچا دی، لوگوں نے نقل مکانی کرنا شروع کر دی، محکمہ ایری گیشن اور سیاسی رہنما صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں اورکوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ 350 گھروں پر آباد سگو گاؤں اس وقت دریاکے کٹاؤکی وجہ سے شدید خطرے میں ہے۔ ایم این اے اور سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور، سید کامران شاہ،ممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان،ممبرصوبائی اسمبلی احمد کریم خان کنڈی،وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم خان کنڈی،علیزائی خاندان،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپورانیق انور اور اعلیٰ حکام سے سگوشمالی کی عوام نے اپیل کی ہے کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہیں۔آج ہم مصیبت میں ہیں۔آئیں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے منتخب سیاسی نمائندوں سے کہاکہ ہم نے سب کو ووٹ دیے ہیں اور آج ہمیں مشکل کی گھڑی میں آپ لوگوں کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ خدارا سیاست کو چھوڑ کر آئیں اورآگے بڑ ھ کر ہماری مددکی جائے۔

شیخوپورہ : الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہونگے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسلم لیگ ن کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دے گے- جلیل شرقپوری
باغی ٹی وی: شیخوپورہ(محمد طلال سے) تحصیل شرقپور شریف ،الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہونگے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسلم لیگ ن کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دے گے
16 اکتوبر کا میدان ان شااللہ صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپوری جیتیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم،سابق ایم این اے،سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کیا وہ مڈل سکول گراؤنڈ میں 12 اکتوبر کو عمران خان کی شرقپور شریف آمد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے انہوں نے پریس کلب شرقپور شریف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بہادر اور نڈر لیڈر ہیں موجودہ حالات میں عمران خان ہی واحد مسلم لیڈر ہے جو عالم اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتا ہے موجودہ دور میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تیل،گیس،بجلی،دالیں،گھی اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں آئیے ضمنی انتخابات میں بلا کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کے دست و بازو بنیں اور وطن عزیز کو کامیابی و کامرانیوں کے سفر پر گامزن کریں اس موقع پر امیدوار پاکستان تحریک انصاف پی پی 139 صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپوری نے کہا کہ کل عمران خان کی شرقپور شریف آمد پر عوام کا جم غفیر ان کا والہانہ استقبال کرے گا اور اپنے قائد کی آمد پر جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہوگا کہ اب امپورٹڈ حکومت کو کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے۔
گوجرخان : ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی کی کھلی کچہری
باغی ٹی وی ،گوجرخان (شیخ ساجد قیوم نامہ نگار ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی ایس ڈی پی اوآفس گوجرخان میں کھلی کچہری،کھلی کچہری میں ایس ڈی پی اوگوجرخان اور ایس ایچ او سمیت شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے اس موقع پر ssp انوسٹی گیشن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن بعض شکایات پر فوری احکامات جاری کئے

تلہ گنگ: ٹمن پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام، ایس ایچ او کی ناقص کارکردگی پر اہلیانِ علاقہ پھٹ پڑے ،تبادلے کا مطالبہ
باغی ٹی وی ،تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تھانہ ٹمن پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام، ایس ایچ او تھانہ ٹمن کی ناقص کارکردگی پر اہلیانِ علاقہ پھٹ پڑے ڈی پی او چکوال سے تبادلے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق رواں ماہ تھانہ ٹمن کی حدود میں قتل کے تین واقعات سمیت چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں، تھانہ ٹمن پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقہ بھر میں قتل کی متعدد وارداتوں سمیت چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں، تھانہ ٹمن کے متعدد علاقے جوئے اور منشیات کا گڑھ بن چکے ہیں ایس ایچ تھانہ ٹمن انسپکٹر طارق محمود کی تھانہ ٹمن میں دوبارہ تعیناتی کے بعد ایک بار پھر علاقے کا امن و امان تباہ ہوچکا ہے، غیر یقینی کی صورتحال میں لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں، اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او چکوال ایس ایچ او تھانہ ٹمن کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور ناقص کارکردگی پر ان کے تبادلے کے فی الفور احکامات جاری کریں تاکہ علاقے کا امن و امان بحال ہو سکے۔

خانقاہ ڈوگراں – خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ،اپنا قبلہ درست کر لیں – سلمان منشاء
باغی ٹی وی ،خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا) مصنوعی منہگائی کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں ، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے عوام بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کا خون چوستے ہیں ، بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات بھی درج ہوں گے ،سفارش کرنے والے ایسے لوگوں کو ڈھیل دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل صفدر آباد کے اسسٹنٹ کمشنر سلمان منشاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سفارش کا سہارا لے کر خود ساختہ مہنگائی والے اپنے آپ کو کوئی خاص مخلوق سمجھتے ہیں یہ ایک مافیا ہے ، اب اس مافیا کو لگام دینے کے لئے میں مارکیٹوں اور بازاروں میں خود ریٹ چیک کروں گا اور ریٹ لسٹ سے زیادہ وصول کرنے والے عناصروں کو موقع پر بھاری جرمانوں کے ساتھ مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا ،سفارش کا سہارا لینے والے ہی اصل میں خود ساختہ مہنگائی کے موجد ہوتے ہیں ، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ،ریٹ لسٹ کی پرواہ نہ کرنے والے اور سفارش کروانے والوں کو میری آخری وارننگ ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں وگرنہ نتائج کے لئے تیار رہیں۔

تلہ گنگ : تھانہ ٹمن کے علاقے بھگٹال میں 25 سالہ نوجوان قتل
تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تھانہ ٹمن کے علاقے بھگٹال میں 25 سالہ شکیل نامی نوجوان قتل، نوجوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وجہ عناد کھیت میں بکریاں چھوڑنا ہے جس پر ملزمان نے شکیل نامی نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے بےدردی سے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹمن پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، واضع رہے کہ رواں ہفتے تھانہ ٹمن کی حدود میں یہ قتل کی تیسری واردات ہے۔ جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں نے آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او چکوال سے تحصیل تلہ گنگ میں آئے روز چوری اور قتل کی وارداتوں میں اضافے پر پولیس کے محکمے میں اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔












