Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ : کھاریاں والاسکول ٹیچرکو کلرک نے چوکیدارکی گن سے فائرنگ کر شدید زخمی کر دیا

    شیخوپورہ : کھاریاں والاسکول ٹیچرکو کلرک نے چوکیدارکی گن سے فائرنگ کر شدید زخمی کر دیا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) کھاریانوالہ گورنمنٹ ہائی سکول کے سینئیر سائنس ٹیچر آصف محبوب کو کلرک نے چوکیدار سے گن چھین کر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے،زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،جبکہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،طلباء نے فیصل آباد مین جی ٹی روڈ بلاک کر دیا ہے جس کے بعد زخمی ہونے والے ٹیچر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ اور آصف محبوب کمپیوٹر ٹیچر کا آپریشن کامیاب رہا اور انہیں وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے سکول کلرک محمد وسیم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے احتجاج ختم کر دیا گیا ہے اور حالات مکمل کنٹرول میں ہیں سی او ایجوکیشن میاں شفقت حبیب۔
    چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع شیخوپورہ،طارق محمود وٹو ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ضلع شیخوپورہ اور ناظم بہبود اساتذہ تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع شیخوپورہ محمد اسلم ناز بھی موقع پر موجود ہیں۔

  • ٹھٹھہ: بارشوں سے سب جیل ٹھٹھہ انتہائی مخدوش ہوگئی قیدی بدین اور حیدرآباد منتقل، جیل کو سیل کردیا گیا

    ٹھٹھہ: بارشوں سے سب جیل ٹھٹھہ انتہائی مخدوش ہوگئی قیدی بدین اور حیدرآباد منتقل، جیل کو سیل کردیا گیا

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)مون سون کی برسات کے بعد سب جیل ٹھٹھہ انتہائی مخدوش ہوگئی قیدی بدین اور حیدرأباد منتقل جیل کو سیل کردیا گیا
    تفصیل کے مطابق حالیہ مون سون کی برسات نے جہاں سینکڑوں سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا وہاںٹھٹھہ کی سب جیل کی چھت اور دیواریں انتہائی مخدوش ہوگئیں اور جیل کی بیرکوں میں پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے قیدیوں کو ہنگامی بنیادوں پر بدین اور حیدراباد کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ، سب جیل ٹھٹھہ میں چھوٹی نوعیت کے کیسیز والے اور ریمانڈ والے قیدیوں کو رکھا جاتا تھا اس جیل میں تین سو قیدیوں کی گنجائش تھی اور قیدیوں کے رشتہ داروں کو ملاقات کی سہولت بھی تھی مگر قیدیوں کے بدین اور حیدرآباد جانے سے معمولی کیس والے قیدیوں کو بھی بدین کی سخت جیل میں خطرناک مجرموں کے ساتھ رہنا پڑتا ہے اس کے علاوہ پولیس کو بھی قیدیوں کے لانے لیجانے میں بھاری اخراجات ادا کرنے پڑتے ہیں وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سب جیل کی مرمت فوری طور ہر کی جائے

  • روجھان میں گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

    روجھان میں گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

    روجھان، باغی ٹی وی( ضامن حسین بکھر نامہ نگار)روجھان میں گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج
    احتجاج جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما حاجی غلام یسین سومرو روجھان اور روجھان وارڈ نمبر 12 کی سیاسی شخصیت فاروق احمد ملک کونسلر کی قیادت میں کمیٹی چوک روجھان پر پرامن احتجاج کیا گیا جس میں انجمن تاجران، جماعت اسلامی، و شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت احتجاج کرنے والے شہریوں کا مطالبہ تھا کہ روجھان میں ڈیڈھ ماہ گرزنے کے باوجود گیس کی سپلائی بحال نہ ہو سکی متعدد مرتبہ ہمیں طفل تسلی و تشفی دی گئی دوسری جانب کمشنر ڈیرہ غازی خان کے احکامات کے باوجود سہیجہ پھاٹک چوک ٹاور روڈ کا کام سست روی کا شکار جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلز میں بے تحاشہ ناجائز ٹیکسز نا منظور ہیں اور وزیراعظم پاکستان محمد میاں شہباز شریف وفاقی وزیر بجلی پانی اور چیئرمین پاور ڈویژن برائے اسٹینڈنگ کمیٹی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے بجلی بلوں میں اضافے ٹیکسز کے خاتمے اور روجھان کے صارفین نے گیس کی سپلائی بحال کرنے کے لئے وفاقی وزیر معدنیات، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، ڈائریکٹر سدرن گیس کمپنی اور زونل آفیسر سدرن گیس کمپنی رحیم یار خان سے گیس کی سپلائی جلد بحال کرنے کی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ایکسیئن ہائی وے سے چوک ٹاور سہیجہ روڈ کے کٹ کو جلد پر کر کے آمدورفت کے راستہ جلد بحال کر کے عوام اذیت سے نجات دلائی جائے ۔ شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

  • چونیاں : نبی کریم  کے طریقو ں کو بھلا کر آج امت مسلمہ ذلیل و رسوا ہو رہی ہے-محمد افضل شاہین

    چونیاں : نبی کریم کے طریقو ں کو بھلا کر آج امت مسلمہ ذلیل و رسوا ہو رہی ہے-محمد افضل شاہین

    باغی ٹی وی ،چونیاں ( نامہ نگار ) نبی کریم کے طریقو ں کو بھلا کر آج امت مسلمہ ذلیل و رسوا ہو رہی ہے۔ دنیاو آخرت میں کامیابی کیلئے نبی رحمت کی سیرت کو اپنا ہوگا۔ آپکی زندگی پوری دنیا کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ہمارے قول و فعل میں تضاد ہی معاشرے میں خرابی کی وجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عشق رسول کے خالی نعروں سے کام نہیں چلے گا بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں عشق رسول کی جھلک نظر آنی چاہئے۔صبح سے شام تک ہم کتنی اللہ کی نافرمانیاں کرتے ہیں۔ اللہ ہم پر کتنا مہربان ہے ہمیں عارضی موت یعنی نیند کے بعد دوبارہ مہلت دے کر جگا دیتا ہے کہ شاید میرا بندہ توبہ کر لے۔جب نوجوان توبہ کرتا ہے تو اللہ آسمانوں پر چراغاں کرتا ہے کہ آج میرے بندے نے میرے ساتھ صلح کر لی۔ اللہ نے ہم پر کتنا بڑا احسان کیا ہے کہ ہمیں حضرت محمد کا امتی بنا کر بھیجا ہے۔اگر حقیقی معنوں میں ہم دنیا و آخرت میں نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔تو ہمیں اللہ کے حکموں اور نبی آخر الزمان کے طریقوں پر من و عن عمل کرنا ہوگا۔نبی کی حرمت اور جان میں انتخاب کرنا پڑے تو ہمیں اپنی جان قربان کر کے نبی کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینی چاہئے۔اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر دورد بھیجتے ہیں اس لئے ہمیں بھی نبی کریم پر درود و سلام روزانہ پڑھنا چاہئے۔درورد پڑھنے والے گناہ مٹائے جاتے ہیں اور نیکیاں بڑھائی جاتی ہیں۔

  • جتوئی:جلائی گئی لاش  نسیم مائی کی نکلی ، میرہزارخان پولیس نے  رخسانہ قتل کیس سلجھالیا، قریبی رشتے دار کے گھر سے زندہ بازیاب

    جتوئی:جلائی گئی لاش نسیم مائی کی نکلی ، میرہزارخان پولیس نے رخسانہ قتل کیس سلجھالیا، قریبی رشتے دار کے گھر سے زندہ بازیاب

    باغی ٹی وی،جتوئی ( نذیر شجراء نامہ نگار) جدید تفتیش کے طریقہ کار کے ذریعے میرہزارخان پولیس نے رخسانہ قتل کیس کی گتھی سلجھا لی۔ بعد از قتل زندہ جلائی ظاہر کی گئی رخسانہ بھنڈہ مہربان میں قریبی رشتے دار کے گھر سے زندہ بازیاب ۔ جلائی گئی لاش بیٹی کے قتل کے مدعی غلام قادر بھنڈ کی بہو نسیم مائی کی نکلی۔ پولیس نے نسیم مائی کے قتل کے ملزمان ٹریس اور گرفتار کر لیے۔آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او ضلع مظفرگڑھ کا مختصر مدت میں قتل کا معمہ حل کرنے اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس ڈی پی او تحصیل جتوئی اور ایس ایچ او میرہزارخان اور تفتیشی آفیسر کی شاندار کارکردگی کا اعتراف اور تحسین۔تفصیل کے مطابق چند دن قبل میرہزارخان پولیس کو اطلاع ملی کہ بیٹ دریائی کی بستی پنجابی کے نزدیک کماد کے کھیت کے پاس کھالے میں ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش پڑی ہے۔میرہزارخان پولیس موقع پر پہنچی۔اسی دوران غلام قادر بھنڈ نے پولیس کو بیان دیا کہ جلی ہوئی لاش اسکی بیٹی رخسانہ کوثر کی ہے۔پہلے بیان میں اس نے اشفاق نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی۔بعد ازاں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف مواقع پر دوران پوچھ گچھ غلام قادر بھنڈ اور اسکا خاندان متضاد بیانات دیتا رہا۔یہ معاملہ اس وقت مذید الجھ گیا جب غلام قادر بھنڈ کے بیٹے نے اپنی بیوی نسیم مائی کی گمشدگی رپورٹ درج کرادی۔ پولیس نے دوران تفتیش جدید تکنیکس کا استعمال کیا۔بلآخر نسیم مائی کے خاندان نے دعوی کردیا کہ ان کی بیٹی نسیم مائی کی گمشدگی محض ڈرامہ ہے۔اصل میں برآمد ہونے والی آتش زدہ لاش ان کی بیٹی نسیم مائی کی ہے۔رخسانہ مائی کے قتل کا ڈرامہ رچا کر غلام قادر بھنڈ اپنی بہو کے قتل سے فرار چاہتا ہے۔میرہزارخان پولیس نے آئے روز نت نئی صورتحال کی باریک بینی سے تفتیش کی تو گتھی سلجھتی چلی گئی۔ گزشتہ روز میرہزارخان پولیس نے موبائل کال کی لوکیشن ٹریس کرکے رخسانہ کوثر کو بھنڈہ مہربان میں اس کے قریبی رشتے دار کے گھرسے زندہ حالت میں برآمد کر لیا۔ذرائع کے مطابق تین بچوں کی ماں نسیم مائی کے بدلے اسکے والدین نے مقتولہ نسیم مائی کے بھائی کو رشتہ دینا تھا۔لیکن رخسانہ کوثر کسی صورت اس شادی کیلیے تیار نہ تھی۔مبینہ طور پر رخسانہ کوثر کے والدین نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے رخسانہ کوثر کو بھگا دیا۔نسیم مائی کو قتل کرکے لاش جلا کر اسے اپنی بیٹی کی لاش قرار دے کر نسیم مائی کے والدین کو قتل کے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی۔ساتھ ہی نسیم مائی کے گھر سے فرار اور گم شدگی کی رپورٹ درج کرادی۔ایس ڈی پی او تحصیل جتوئی ، ایس ایچ او میرہزارخان کی تفتیش نے قتل کامعمہ حل کرلیا ہے۔جس سے ایک بار پھر یہ بات ثابت ہو گئی ہے۔کہ پولیس اگر چاہے تو پیچیدہ سے پیچیدہ گتھی بھی سلجھ سکتی ہے۔میرہزارخان پولیس مصروف تفتیش ہے۔رخسانہ کوثر کے دو بھائی ، اشفاق چوہدری اور خود رخسانہ پولیس تحویل میں ہیں۔آر پی او ڈیرہ غازی خان ، ڈی پی او ضلع مظفرگڑھ نے قتل کا معما حل کرنے پر ایس ڈی پی او جتوئی اور ایس ایچ او میرہزارخان کو شاباش دی ہے۔

  • ٹھٹھہ ِ: شدید بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا سروے ، انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس-

    ٹھٹھہ ِ: شدید بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا سروے ، انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس-

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی صدارت میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس- ٹھٹہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران ضلع ٹھٹھہ میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے نمائندوں سمیت ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پاک فوج، رینجرز، محکمہ صحت، تعلیم، ایجوکیسن ورکس، میونسپل و ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث ضلع بھر میں مکانات، زرعی زمینوں اور دیگر انفراسٹکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے اور تخمینہ لگانے کیلئے متعلقہ محکموں پر مشتمل مشترکہ سروے ٹیمز تشکیل دینے اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ افسران اور اسٹاف کی فہرستیں ترتیب دیکر آج ہی ارسال کریں تاکہ انہیں ٹریننگ دیکر سروے کے کام کو بہتر طریقے اور جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران آپس میں مربوط رابطہ میں رہتے ہوئے ایک ایسی حمکت عملی تشکیل دیں تاکہ متاثرین کی جلد سے جلد اور زیادہ سے زیادہ امداد و بحالی سمیت دیگر تمام انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔

  • حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی

    حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی

    باغی ٹی وی ،حیدرآباد (ویب نیوز) نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
    حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر تیز رفتار پولیس موبائل رکشے کو ٹکر مارتے ہوئے ٹھیلے پر چڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس موبائل کی ٹکر سے برگر فروش جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں ڈرائیور اور ایک خاتون تھی، دونوں نشے میں تھے۔موبائل سےشراب کی بوتلیں بھی ملی ہیں ،ڈرائیور اور خاتون کوپولیس کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کےمطابق موبائل حیدرآباد پولیس کی نہیں ہے۔ایس ایس پی امجد شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیاہے۔ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جاری ہیں۔

  • شیخوپورہ : فیروزوالہ سرکل لیاری بن گیا ۔  یکےبعد دیگرے  7شہری قتل

    شیخوپورہ : فیروزوالہ سرکل لیاری بن گیا ۔ یکےبعد دیگرے 7شہری قتل

    فیروزوالہ سرکل جرائم میں منی کراچی بن گیا پولیس ناکام ۔7شہری یکےبعد دیگر قتل، شہری کڑورں روپے کی نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، عوامی حلقوں کا احتجاج۔
    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ(محمد طلال سے) فیروزوالہ گردونواح میں یکے بعد دیگرے 7 شہری قتل کردیئے گئے فیروزوالہ سرکل جرائم میں منی کراچی بن گیا امامیہ کالونی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تاجر برادری کے رہنما عالم جان کو قتل کر دیا مقتول کو گولی کے ساتھ بھتہ کی پرچیاں موصول ھورہی تھی بدو پلی کے رہائشی شیری علی اور عابد پر نامعلوم افراد نے کالا شاہ کاکو کے قریب فائرنگ کردی جس سے گولیوں کی زرد میں آکر شیری ہلاک اور عابد شدید زخمی ھوا جیسے ہسپتال منتقل کردیا گیا نواحی آبادی منوں آباد میں گھر کے سامنے ٹیپ ڈیک کی آواز اونچی چلانے سے منع کرنے اور تھانے میں ملزمان کے خلاف درخواست دینےکی پاداش میں اوباش نوجوان شان عرف شانی نے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کو گولیاں مار کر قتل کردیا رچنا ٹاون کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار خاتون کے خاوند اعظم کو قتل اور بیوی کو زخمی کر دیا ایک اور واقعہ میں گذشتہ روز لیاقت کونسلر کے بیٹے طالب علم مزمل کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا نواحی گاوں نت پورہ (مرل پار) اراضی کے تنازعہ پر ملزمان شہباز، وقاص احمد نے زمیندار ابوذر علی کو قتل کر دیا مدعی پارٹی کے تین افراد پہلے بھی قتل ھوچکے ہیں کالاشاہ کاکو میں عارف نے تلخ کلامی پر ساتھیوں کی مدد سے اپنی بیوی مریم بی بی کو قتل کردیا فیروزوالہ میں ایک ہی روز میں تین خواتین اور چھ افراد کو اغواء کرلیا گیا رانا ٹاون چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر ڈاکوؤں نے بنک سے رقم لیجانے والے دو افراد فیاض،فاروق کو گن پوائنٹ پر روک کر 20 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی فیروزاوالہ تھانہ فیکٹری ایریا اورشرقپور شریف تھانہ کی حدود میں بھی وارداتوں کا سلسہ جاری و ساری ھے بلا خوف خطر شہری لوٹ رھے ہیں جان سے جارھے ہیں اور ڈاکوؤں کے ٹولے کھولے عام سڑکوں پر شہریوں کو گولیاں مار کر لوٹ کر آرام سے فرار ھو جاتے ہیں عوامی حلقوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور قتلوں غارت پر ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ ایس ایچ اوز، اور دیگر پولیس ٹیموں کو ذمہ دار قرار دیا ھے کہ علاقے میں گشت کی موثر صورتحال نہ ھونے کے برابر ھے جس سے جرائم میں اضافہ ھورہا ھے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،آئی جی پنجاب،آر پی او شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ سے جرائم کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے اور کہنہ مشق محنتی افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ھے.-

  • ٹھٹھہ پولیس کی کارروائی , چوری شدہ رپیٹر برآمد 1 ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ پولیس کی کارروائی , چوری شدہ رپیٹر برآمد 1 ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ ، باغی ٹی وی (راجہ قریشی سے) ٹھٹہ پولیس کی کارروائی چوری شدہ رپیٹر برآمد 1 ملزم گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 1 ستمبر 2022 کو رات کے وقت نامعلوم ملزم نے شیخ زید کالونی ساکرو میں ذوالفقار علی تارو کے گھر سے 1 رپیٹر، 2 LCD اور 2 رسیور چوری کرکے فرار ہوگیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 95/2022 سیکشن 457,380 ت۔پ تھانہ ساکرومیں مدعی ذوالفقار علی تارو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا،ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر مال پڑی ساکرو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ملزم شاھد علی ولد مبارک سیروکو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کی نشاندھی پر سیرو محلہ ساکرو میں جہاڑیوں سے چوری شدہ رپیٹر برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ: مقدمہ نمبر 97/2022 سیکشن 23(1)A سندھ آرمس ایکٹ 2013 تھانہ ساکرو درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کوٹ چھٹہ : پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرے – مولانا محمد اقبال رشید

    کوٹ چھٹہ : پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرے – مولانا محمد اقبال رشید

    کوٹ چھٹہ ،باغی ٹی وی (شعیب خان لنگاہ سے)پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرے اور ڈیرہ ڈویژن کو امن کا گہوارہ بنائے مولانا محمد اقبال رشید .
    ڈیرہ ڈویژن میں امن و امان کے قیام کےلئے علماء کا کردار مثالی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا آر پی او سید خرم شاہ
    تفصیل کے مطابق ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مولانا محمد اقبال رشید صاحب کی نئے تعینات ہونے والے آر پی او ڈیرہ سید خرم شاہ صاحب سے خیر سگالی، امن و امان کے حوالے سے آر پی او آفس میں ملاقات مولانا صاحب نے اپنے وفد ہمراہ آر پی او صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد یونس راج،امیر jui تحصیل ڈیرہ غازیخان۔ مولانا امان اللہ قیصرانی،امیر jui تحصیل تونسہ محمد حسین سرور، امیر jui تحصیل کوٹ چھٹہ بھی ہمراہ تھے آر پی او سید خرم شاہ نے علماء کرام کا خیرمقدم کیا سید خرم شاہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں امن و امان کے قیام کےلئے علماء کا کردار مثالی ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا