ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی (شہزادخان) پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سینکڑوں پالیسی ہولڈرز رُل گئے، تفصیلات کے مطابق منسٹری آف انفارمیشن پاکستان نے پوسٹل لائف انشورنس کو چند ماہ پہلے پرائیویٹ کر دیا تھا اور پوسٹل لائف انشورنس کارپوریشن میں کام کرنے والے ملازمین کی چھانٹی کر کے ان کی تعیناتی جنرل پوسٹ آفس ڈیرہ غازی خان میں کر دی تھی اور پوسٹل لائف انشورنس کے لئے صر ف دو افراد پر مشتمل عملہ رہ گیا۔ پہلے پالیسی ہولڈرز کو اقساط جمع کرانے کے لئے محکمہ کی طرف سے ووچر بک دی جاتی تھی جس کو وہ مقررہ وقت پر پُر کر کے جمع کر دیتے تھے نئی پالیسی کے تحت ان کی پالیسی نمبرکی رسیدات محکمہ کی مخصوص ویب سائٹ سے نکالنا ضروری ہے جس میں پالیسی ہولڈرز کو بہت پریشانی کا سامنا ہے۔ کئی ماہ پہلے آفس میں یہ سہولت موجود تھی اب وہاں پر نہ بجلی ہوتی ہے اور نہ انٹرنیٹ جس کی وجہ سے سینکڑوں پالیسی ہولڈرز اپنی اقساط جمع کرانے کے لئے پریشان ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے شہری نیو پالیسی نہیں کروا رہے۔ پالیسی ہولڈرز نے منسٹری آف انفارمیشن پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سابقہ پالیسی کو بحال کیا جائے اور کروڑوں روپے کی اقساط جمع کرانے والے پالیسی ہولڈرز کو رُلنے سے بچایا جائے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

ڈیرہ غازیخان : انٹر بس ٹرمینل کو فنکشنل کرنے اور سہولیات بارے اجلاس
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)ڈیرہ غازیخان انٹر بس ٹرمینل کو فنکشنل کرنے اور سہولیات بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔بس ٹرمینل میں گاڑیوں کی آمد و روانگی کی ٹائمنگ یقینی بنانے،مینوئل سسٹم کی جگہ جدید طرز کا نظام لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ
ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں کو بھی ختم کیا جائے گا،روٹ پرمٹ کی حامل گاڑیوں کو ہی ٹرمینل میں سہولیات دی جائیں گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ گاڑیوں کی ٹائمنگ عمل میں شفافیت لائی جائے،روٹ پرمٹ کی گاڑیوں کو ہی67بے میں انٹری کی اجازت ہوگی،میونسپل کارپوریشن ٹرمینل سے جمع ہونیوالی آمدن کی تفصیلات فراہم کرنیکا پابند ہوگا،آمدن کی تفصیلات سیکرٹری آر ٹی اے سے شئیر کی جائیں،محمد انور بریار نے کہا کہ شہر میں قائم دیگر اڈوں کو بھی ٹرمینل میں شفٹ کیا جائیگا،جدید بس ٹرمینل میں عصر حاضر کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائینگی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء ریاض،ایکسئن ہائی وے میاں افتخار ودیگر موجو تھے۔
ڈیرہ غازی خان : جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک وسیع رقبہ پر پارک بنے گا۔کمشنر
ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار) جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک وسیع رقبہ پر پارک بنے گا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے محکموں کو ٹاسک دے دیا
تفصیلات کے مطابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے جنرل بس سٹینڈ پارک کی جگہ کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی طاہر جاوید انصاری نے بریفنگ دی۔پارک کی توسیع کےلئے پانچ کروڑ 73 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کمشنر نے لیاقت علی چٹھہ نے ٹف ٹائلز کےلئے پبلک ہیلتھ ،چار دیواری اور گراس کےلئے پی ایچ اے کو ذمہ داری دی۔ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے پارکس کی بہتری کےلئے 50 لاکھ روپے دینے کی رضامندی ظاہر کردی۔اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما محمد لطیف پتافی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم ،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل ،ایکسئین شجاعت علی،شہزاد احمد اور دیگر ہمراہ تھے
ٹھٹھہ : عام انتخابات 2023 کے لئے ووٹر لسٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،علی اصفر سیال
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( راجہ قریشی نامہ نگار) جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ علی اصفر سیال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2023 کے لئے ووٹر لسٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس ضمن میں انتخابی فہرستوں کا اجراع 7 اکتوبر 2022 کر دیا گیا ہے جبکہ فہرستیں جانچ کیلئے ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل الیکشن کمشنر ٹھٹھہ کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان آرائیں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ عذرہ مہیسر بھی موجود تھیں۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی فہرستیں شایع کردی گئی ہیں جبکہ ووٹرز کی سہولت کے مد نظر ضلع ٹھٹہ میں 10، ضلع سجاول میں 9 جبکہ ضلع بدین کے اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسز میں فارم سبمیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ تینوں اضلاع کے ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں ون ونڈو سینٹر بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں قابل اور با صلاحیت افسران و عملہ رہنمائی کیلئے دستیاب ہے تاکہ لوگ آسانی سے اپنے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور درستگی سے متعلق فارم جمع کروا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کا اندراج، منتقلی یا درستگی شناختی کارڈ کے موجودہ یا مستقل پتے کے مطابق ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں اور اگر ان کا ووٹ صحیح جگہ پر درج نہیں ہو تو اپنے ووٹ کا اندراج، تصحیح اور اخراج ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے کروا سکتے ہیں.

ٹھٹھہ : قتل کا مفرو ملزم پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار
ٹھٹھہ باغی ٹی وی (راجہ قریشی نامہ نگار) قتل کا مفرو ملزم پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 02 اکتوبر 2022 کو صبع کے وقت 3 ملزمان نے ولیج غلام قادر کاتیار میں زمین کے تنازعہ پر محمد خان کاتیار کو قتل کردیا تھا۔ جس کا مقدمہ مقتول کےوالد محمد سلیم کاتیار کی مدعیت میں تھانہ گھارو پر درج کیا گیا تھا جس میں 2 ملزمان شھباز ولد نذر محمد عرف نجو کاتیار اورنذر محمد عرف نجو ولد رمضان کاتیار کو 1 پسٹل اور کلہاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا تھا۔ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر انسپیکٹر ممتاز علی بروہی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپکٹر امداد حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر مہران فارم نیشنل ہائے وے کراچی تا ٹھٹھہ روڈ کے قریب کامیاب کارروائی کرکے قتل کے مقدمے میں مطلوب تیسرا مرکزی ملزم مھتاب ولد نذر محمد عرف نجو کاتیار،کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل کی واردات میں استعمال کی گئی 1 رپیٹر برآمد کرلی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ گھارو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
پیرمحل: سند یلیا نوالی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس، وکلاء کے ناروا سلوک کی پُر زور مذمت
باغی ٹی وی ،پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار )سند یلیا نوالی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس نیر شیرازی کے خلاف وکلاء کے ناروا سلوک کی پُر زور مذمت ۔ ہر محاذ پر ڈٹ جانے کا عزم
تفصیلات کے مطابق: معروف صحافی نیر شیرازی کے خلاف وکیل رہنما کی بدتہذیبی بد تمیزی اور غیر اخلاقی حرکت پر سند یلیا نوالی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحافی ہر محاذ پر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں گے اور ہر قسم کے فتنے فساد کو بہترین حکمت عملی سے انجام تک پہنچائیں گے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ صحافی نیر شیرازی نے ایف آئی آر کے عین مطابق خبر لگائی اگر وکلاء کو اس سے اختلاف تھا تو پریس کلب کا پلیٹ فارم موجود تھا وہ آ کر اپنا موقف پیش کر سکتے تھے دوسری بات یہ ہے کہ ایک طرف کی خبر لگانے کا مقصد یہ ہرگز نہ تھا کہ دوسری طرف کو نظر انداز کر دیا جائے ۔ یقیناً وکلاء سے موقف لیا جانا تھا مگر وکلاء رہنماؤں نے آو دیکھا نہ تاؤ اور صحافی پر چڑھ دوڑے جو کسی بھی لحاظ سے درست قدم نہیں ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ وکلاء تعداد میں زیادہ ہو سکتے ہیں مگر قلم کی طاقت انکی عددی برتری سے کہیں زیادہ ہے ۔ شرکاء نے مزید کہا کہ جب تک وکلاء نیر شیرازی سے معافی نہیں مانگیں گے ان کی رپورٹنگ کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ یہ بات بھی واضح کرتے ہیں کہ قلم کا وجود تب سے ہے جب سے دنیا کا وجود میں آ نا ۔
ننکانہ : پولیس لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہے – شمائلہ شفقت
باغی ٹی وی ، ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز )ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ننکانہ پولیس لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ،ضلعی پولیس کے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کے زیر اہتمام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق سیمینار میں انچارج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر شمائلہ شفقت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام خواتین ٹیچرز اور طالبات کو پنجاب پولیس کی جانب سے بنائی گئی پولیس ایپس کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ لیڈی پولیس سب انسپکٹر شمائلہ شفقت نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے لاچار، بے سہارا اور ہراسگی کا شکار خواتین کے تحفظ کے لیے بہت سے ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے تشدد کا شکار خواتین کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ضلعی سطح پر اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل خواتین کے تحفظ اور خدمت کے لیے دن رات کام کر رہا ہے اور تھانوں میں وکٹم سپورٹ آفیسرز (لیڈی پولیس) تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی سائلہ کو بات کرتے وقت جھجک کا سامنا نہ ہو اور وہ اپنی کمپلین آسانی سے درج کروا سکے۔ اس کے علاوہ پنجاب پولیس نے خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن سیفٹی ایپ، زینب الرٹ، پکار 15 بھی متعارف کروائی ہے۔ تشدد زدہ اور ہراسگی کا شکار خواتین کسی بھی وقت ان ایپس کی مدد سے پولیس کی مدد اور تحفظ لے سکتی ہیں۔ سب انسپکٹر شمائلہ شفقت نے مزید بتایا کہ موجودہ حالات میں سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کے متعلق آگاہی ہمارا بنیادی فرض ہے لہذا سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے کوئی بھی ایسی سرگرمی جس سے بلیک میلنگ یا دیگر مسائل در پیش ہوں جس سے آپکو یا آپکے گھر والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے وہ نہ کریں اور سوشل میڈیا کے استعمال کے متعلق جانکاری حاصل کریں۔ لیڈی پولیس آفیسر نے طالبات کو بیڈ ٹچ اور گڈ ٹچ کے متعلق آگاہ کیا اور مزید بتایا کہ ضلعی پولیس ننکانہ کی جانب سے اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل اس سلسلہ میں آگاہی مہم یقینی بنا رہا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ اقدام خواتین کو حصول انصاف کا بہترین زریعہ ہے۔ ننکانہ پولیس کی لیڈی پولیس آفیسر اور انکی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری خواتین ٹیچرز اور طالبات کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے سیمینار منعقد کیا
خانقاہ ڈوگراں : پارٹی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے – چوہدری آصف حمید
باغی ٹی وی ، خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا ) صفدر آباد لیڈر وہ جو عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھے ، خود نمائی والے لیڈروں سے ملک بھرا پڑا ے، پارٹی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری آصف حمید نے معصوم شاہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں ممبران کا تعلق مسلم لیگ سے ہے عوام آن کی صورت دیکھنے کو ترس گئے ہیں لیکن ایم این اے اور ایم پی اے کے ہارگلے میں پہننے کے بعد ان حضرات نے نہ تو عوام کی خبر لی اور نہ ہی حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام کیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں نے عوام کو ایسے لیڈروں کے چنگل سے چھڑانے کا جو عزم کیا ہے وہ انشاء اللہ کامیاب ہو گا عمران خان بہت جلد پھر عوام میں ہوں گے ۔ معصوم شاہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر چوہدری آصف حمید نے یہ بھی کہا کہ عرصہ دراز سے اس علاقے کے مکینوں کا یہ دیرینہ مسئلہ مکمل ہونے پر دلی خوشی ہوئی ہے کہ وہ لوگ جو اس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ ،بارشوں میں دلدل کیچڑ کی وجہ سے جن کے لئے گزرنا محال تھا آج عوام کے مسکراتے چہرے دیکھ کر مجھے بھی ذہنی سکون ملا ہے،مجھے عوام کی خدمت ورثہ میں ملی ہے میرے ا باؤ اجداد بھی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے رہے ہیں اور انشاء اللہ عوام کی خدمت کے لئے میرے دروازے بلا تفریق ہر ایک کے لئے کھلے ہوئے ہیں اس موقع پر سید اشتیاق بخاری، سیف اللہ مغل،عبدالسعید ،شیخ امجد،حاجی طارق مغل، صابر حسین مغل اور اہل علاقہ کے ساتھ پی ٹی آئی کے ورکروں نے چوہدری آصف حمید اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کا عزم کیا

خانقاہ ڈوگراں:صفدر آبادگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز صفدر آباد میں گزشتہ روز محفل میلاد
باغی ٹی وی ، خانقاہ ڈوگراں (علی رضا رانجھا ) صفدر آباد گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز صفدر آباد میں گزشتہ روز محفل میلاد پاک منعقد ہوئی ۔ محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ محفل میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ۔ طلبا نے تلاوت ، نعت رسول مقبول اور تقاریر کے مقابلہ جات میں حصہ لیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب حکیم محمد صدیق صاحب نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلبا سے کہا کہ وہ اپنے کالج ، محلے اور گھر میں سیرت طیبہ کے پہلوؤں پر عمل کریں اور اپنے کردار سے روشنی بکھیریں ۔ پروگرام کی صدارت شاہکوٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد ارشد نے کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر نعیم الرحمن نے ادا کیے ۔ مقابلہ جات میں اول ، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں پروفیسر جماعت علی نے مہمان گرامی کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ۔ پروگرام میں صفدر آباد کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر جناب حاجی عبد الرشید صاحب ، گورنمنٹ ہائی سکول صفدر آباد کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد مشتاق ، گورنمنٹ کالج سانگلہ ہل کے پروفیسر شبیر احمد رندھاوا نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں کالج کے تمام اساتذہ پروفیسر شاہنواز ، پروفیسر مدثر علی ، پروفیسر آصف علی ، پروفیسر ہاشم اور پروفیسر فیضان عرفان و دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیبﷺ مکرم کے صدقے ہمارے ملک کو ترقی عطا فرمائے۔

کندھ کوٹ : این ٹی ایس پاس 2013 کے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی امیدواران کو آفر آڈر نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ
باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (نامہ نگار) این ٹی ایس پاس 2013 کے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی امیدواران کو آفر آڈر نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم کی ناانصافی کے خلاف زوردار نعرے بازی کی اس موقع پر این ٹی ایس پاس تنظیم کے چیف آرگنائزر ممتاز علی شیخ امداد علی قمبرانی میر جھانگیر خان سندرانی نبی بخش گولو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں این ٹی ایس کے ذریعے 60 سے 97 تک مارکس لے کر ہم کامیاب ہوئے تھے سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم نے ہمیں ویٹنگ میں رکھ رکھ کر ابھی جواب دے دیا ہے ہماری اعلیٰ قیادت 14 دنوں سے اپنے حقوق کے خاطر کراچی پریس کلب کے آگے بھوک ہڑتال کر کے بیٹے ہیں انھوں نےکچھ نہیں کھایا پیا،طبیعت خراب ہونے سے این ٹی ایس پاس 20 سے زائد افراد کراچی کی نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں دیگر جو ببھوک ہڑتال میں شامل ہیں انھوں نے کہا جان چلی جائے حق اپنا نہیں چھوڑیں گے اس موقع چیف آرگنائزر ممتاز علی شیخ نے کہا کہ سندھ سیکرٹریٹ میں جوگیارہ تاریخ کو جو اجلاس ہے اس میں این ٹی ایس پاس کے ایجنٹا کو شامل کیا جائے ہمارے جو امیدوار ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اگر انھوں میں کسی کو بھی کچھ ہوا اس کاذمہ دار محکمہ تعلیم کے وزیر سردار شاہ اور سیکرٹری اکبر لغاری ہوں گے ، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ہم بیروزگا ہیں خدارا ہمیں اپنا حقِ دے کر فاقہ کشی بچایا جائے ایک امیدوار کے پیچھے پورا خاندان ہے ان سب کی بے چینی ختم کی جائے۔









