Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ضلع تلہ گنگ اور پی ٹی آئی کا کردار۔۔۔!!!

    ضلع تلہ گنگ اور پی ٹی آئی کا کردار۔۔۔!!!

    ضلع تلہ گنگ اور پی ٹی آئی کا کردار۔۔۔!!!
    تحریر: شوکت ملک
    (پہلی قسط)
    اطلاعات کے مطابق ضلع تلہ گنگ کا اب اعلان ہونا باقی ہے۔ سیاسی اختلاف کی گنجائش ہمیشہ سیاسی پارٹیوں اور سیاسی شخصیات میں موجود رہتی ہے اور ضلع تلہ گنگ کے حوالے سے سیاسی اور سماجی حلقوں سے ہمیشہ آواز اٹھائی جاتی رہی ہے۔ مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ ضلع تلہ گنگ کے قیام کے بعد حافظ عمار یاسر کو سیاسی طور پر اخلاقی برتری ضرور حاصل رہے گی۔ مگر اس اخلاقی برتری کے حوالے سے تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کی دیگر سیاسی جماعتیں اور سیاسی شخصیات بھی کسی طور پر کم تر نہیں ہیں۔ کیونکہ جب بھی ضلع تلہ گنگ کے قیام کے حوالے سے کوئی ریلی کوئی سیمینار منعقد ہوا تو علاقہ کی تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی شخصیات نے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ضلع تلہ گنگ کے قیام کے لئے آواز بلند کی۔ اب بات کریں پی ٹی آئی ضلع تلہ گنگ کی تو اس میں کوئی شک وشبہ کی گنجائش نہیں کہ ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں مقامی سیاسی تاریخ میں جس طرح پاکستان تحریکِ انصاف تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کی مقامی قیادت نے پروفیشنل سیاسی شخصیات کے بغیر نامساعد ترین حالات میں ایک بھر پور سیاسی قوت ہونے کا واضع ثبوت دیا۔ جبکہ مفاد پرست سیاسی شخصیات جو پارلیمان سے باہر تھیں اور آ جکل مختلف چور دروازوں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ان میں سے کسی ایک نے بھی بے یارو مددگار پی ٹی آئی کارکنان کا ہاتھ تھامنے کی کوشش نہیں کی۔ 2018ء کے جنرل الیکشن کے بعد سے ابتک ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ملک یاسر اعوان دندہ، حکیم نثار احمد، ملک عابد ڈھرنال، کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان، ملک آفتاب اعوان پچنند، ملک عظمت حیات ٹمن، نوابزادہ ملک زاہد مبارز، ملک اقبال ڈھرنال، سید وقار حیدر شاہ، ملک گلاب خان دھولر، ملک شاہد کھریال، سید وقار حسین شاہ ڈھوک مصاحب، میاں محمد بالی، سابق صوبائی امیدوار ملک عدنان لطیف اور سب سے بڑھ کر ملک اشفاق احمد بڈھیال سمیت مختلف عہدیداران ورکرز نے منظم طریقے سے پی ٹی آئی کو تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ میں متحرک رکھا یہ ایک منفرد سیاسی تحریک ہے اور اس میں ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام، ملک فدا حسین چکوال، محترمہ شائستہ اکرم اور ضلعی صدر پیر وقار حسین کرولی کی محنت اور محبت کا ذکر نہ کیا جائے تو زیادتی ہو گی۔ ایم این اے محترمہ فوزیہ بہرام نے ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ملک یاسر اعوان دندہ کی خصوصی درخواست پر پاکستان تحریکِ انصاف تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ کے پی ٹی آئی کارکنان پر دست شفقت رکھا اور بہت سے ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات میں خصوصی شفقت فرمائی جس سے تحصیل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ میں پی ٹی آئی کے ووٹ بنک میں مسلسل اضافہ ہوا اور سچ تو یہ ہے کہ مقامی قائدین اور کارکنان کی انتھک محنتوں سے یہاں پی ٹی آئی ایک مظبوط سیاسی کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔ اب ضلع تلہ گنگ بننے کے بعد بھی اگر ق لیگ کو چیلنج کرنے والی کوئی مؤثر سیاسی قوت ہے تو وہ صرف اور صرف پاکستان تحریکِ انصاف ہے۔ اور اس چیلنج کی بڑی واضع وجوہات بھی ہیں، کہ پاکستان تحریکِ انصاف بطورِ جماعت خود ضلع تلہ گنگ بننے کے کریڈٹ میں بڑی حصہ دار ہے کیونکہ پنجاب گورنمنٹ میں سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف ہے جس کے تعاون اور مرضی کے بغیر ضلع تلہ گنگ کا حصول ممکن نہیں تھا۔ دوسرا یہ کہ مقامی حکمران جماعت ق لیگ سے نالاں مقامی سیاسی افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ پی ٹی آئی کے بغیر ق لیگ کا سیاسی وجود بہت کمزور ہے اور حلقے کے محروم طبقے کا سیاسی رجحان اور ترجیح پاکستان تحریکِ انصاف ہی ہے۔ جبکہ ق لیگ کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی سے مقامی طور پر رابطے کے فقدان نے پی ٹی آئی کے وجود کو مزید مظبوط بنا دیا ہے۔ جاری ہے۔

  • شاہ کوٹ ، جی ٹی روڈ  تیز رفتار کار نے راہگیر کو کچل ڈالا،موقع پر جاں بحق

    شاہ کوٹ ، جی ٹی روڈ تیز رفتار کار نے راہگیر کو کچل ڈالا،موقع پر جاں بحق

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز )شاہ کوٹ:مین جی ٹی روڈ نزد پنواں سٹاپ تیز رفتار کار نے راہگیر کو کچل ڈالا،شاہ کوٹ اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا
    حادثہ کے نتیجہ میں 60 سالہ نامعلوم شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کر دی

  • روجھان: سنٹر آف ایکسیلنس گرلز سکول کا مین گیٹ نمبر 2 کھولا جائے، شہریوں کامطالبہ

    روجھان: سنٹر آف ایکسیلنس گرلز سکول کا مین گیٹ نمبر 2 کھولا جائے، شہریوں کامطالبہ

    باغی ٹی وی ،روجھان (نامہ نگار)سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول روجھان کا مین گیٹ نمبر 2 کو کھولا جائے روجھان کے عوامی سماجی تعلیمی دیہی شہری حلقوں کی ڈائریکٹر دانش اسکولز اتھارٹی پنجاب لاہور ، چیف ایگزیکٹو دانش اتھارٹی پنجاب سے سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول روجھان کا مین گیٹ نمبر 2 کو جلد کھولنے کا مطالبہ کیا ۔
    گیٹ نمبر 2 ہمیشہ بند رہتا ہے جس سے روجھان کی مشرقی جانب بستیوں اور روجھان کے جانب شمالی کی بستیوں کی سینکڑوں نوجوانوں طالبات کو ختم نبوت چوک، تھانہ روڈ سے گرز کر آنا پڑتا ہے جس کے باعث پردار طالبات کو دو فرلانگ کا اضافی سفر شارع عام سے گرز کر اسکول آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بچیوں اور پردہ دار نوجوان (بہنیں بیٹیاں) طالبات کو سرعام اڈے سے گزرنا پڑتا ہے عصر حاضر اور موجود صورتحال میں بچیوں کو پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول روجھان کے مین گیٹ پر ہوٹل ہے اور وہاں پر دروازے کے آگے بنچیں ڈال کر مرد حضرات بیٹھے رہے ہیں اور اسکول کے مین گیٹ پر کوڑا کرکٹ اور گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں یہ واحد گرلز تعلیمی ادارہ جہاں پر گیٹ کے آگے بنچیں ڈال کر اسکول جانے والی نوجوان طالبات کے لئے مشکل اور اذیت پیدا کی جا رہی ہے مگر کوئی بھی دانش اتھارٹی کا افیسر اس پر نوٹس کیوں نہیں لیتے یہی بات پڑھے لکھے دانشمندوں اور خرد مندوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

  • روجھان : سمجھےگا کون یہاں درد بھرے دل کی زباں ، جائیں تو جائیں کہاں

    روجھان : سمجھےگا کون یہاں درد بھرے دل کی زباں ، جائیں تو جائیں کہاں

    باغی ٹی وی ،روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)روجھان میں رودکوہی سیلابی پانی طوفان نوح ثانی قیامت صغری گزرے ہوئے ڈیڑھ ماہ ہو گیا ہے اور ابھی تک چوک ٹاور کا راستہ بحال نہ ہو سکا ٹھیکدار کی کام میں سست روی اور عدم دل دلچسپی سے عوام کا بیڑا غرق ہو رہا ہے ایمرجنسی ایمبولینسز مریضوں اور انڈس ہائی وے پر ناگہانی حادثات کے سبب اور اوزمان، کن، مٹ واہ، چک مٹ، ماچکہ، چوک ٹاور، سخی رندان اور سینکڑوں بستی مکینوں کے طلباء و طالبات کے لئے زائد روڈ سے گزرنے میں وقت اور پیٹرول کا ضیاع ہوتا ہے اور ڈیلیوری مریضوں اور حادثاتی مریضوں کو زاہد روڈ سے گزرنے میں وقت لگتا ہے جس سے حاملہ خواتین اور زخمی افراد کے موت کے چانسز بڑھ جاتے ہیں


    علاوہ ازیں ڈیڈھ ماہ گرزنے کے باوجود ابھی تک گیس کی سپلائی بحال نہ ہو سکی شہری صارفین کو شدید اذیت کا سامنا ہے طلباء اور طالبات بغیر ناشتہ کیئے اسکول اور کالجز جانے پر مجبور متعدد مرتبہ شہری کی جانب سے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام سے اپیلیں کی گئی مگر ابھی تک اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے سوختہ لکڑی 1400 روپے من، ایل پی جی گیس دو نمبر 400 روپے کلو اور اوپلے دستیاب ہی نہیں روجھان میں گیس کی بندش کی وجہ سے شہری شاپر و پلاسٹ پر کھانا پکا کر خود کو بیمار اور شہر میں آلودگی کا سبب بن رہا ہے اور شہر میں بروم گائیڈر، گلے سانس، دمہ اور الرجی کی بی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے روجھان کے گیس صارفین شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر معدنیات، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور سدرن گیس کمپنی رحیم یار خان کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ خدا را روجھان کے گیس صارفین کی اذیتوں پر توجہ دے کر روجھان کی گیس بحال کی جائے ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن میں کوئی بھی خرابی یا فالٹ نہیں ہے فقط راستہ نہ ہونے کے باعث شہری دوہرے عزاب میں مبتلاء ہیں روجھان کے عوامی شہری تعلیمی دیہی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ایکسیئن ہائی وے اتھارٹی راجن پور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • ٹھٹھہ : نامعلوم کار کی موٹرسائیکل کوٹکر 15 سالہ لڑکا جاں بحق ،2 زخمی

    ٹھٹھہ : نامعلوم کار کی موٹرسائیکل کوٹکر 15 سالہ لڑکا جاں بحق ،2 زخمی

    باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (راجہ قریشی نامہ نگار ) نامعلوم کار کی موٹرسائیکل کوٹکر 15 سالہ لڑکا جاں بحق ،2 زخمی ہوگئے
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ گھار موری کے قریب نا معلوم کار نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی جس سے موٹرموٹرسائیکل پر سوار 15سالہ لڑکا زین موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ دو لڑکے منان اور سمیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں مکلی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ایک لڑکے کو انتہائی نازک حالت کے باعث کراچی ریفر کردیا گیا ہے.

  • ٹھٹھہ : سیلاب متاثرین بے یارو مدد گار کھلے آسمان کے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور

    ٹھٹھہ : سیلاب متاثرین بے یارو مدد گار کھلے آسمان کے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور

    باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار)ٹھٹھہ یونین کونسل ٹنڈو حافظ شاہ کے گاؤں صالح محمد درس , حاجی محمد ڈل ، ٹنڈو حافظ شاہ شہر کے سیکڑوں گاؤں سیلاب کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، اب وہاں مکینوں کے پاس نہ رہنے کے لۓگھر ہیں اور نہ ان لوگوں کے پاس کھانے پینے کا کوٸی سامان ہے ، ٹھٹھہ کے سیلاب متاثرین بے یارو مدد گار کھلے آسمان کے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ کے لوگ منظر سے غائب ہیں ، سیلاب متاثرین کسی مسیحا کے منتظر ہیں .
    ادھر راجن پور میں سیلاب متاثرین وبائی امراض کا شکار، محکمہ صحت غائب، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی تو ختم ہو گیا، لیکن متاثرین بڑی تعداد میں ڈینگی، ملیریا اور جلدی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ،متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں اب تک متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچیں۔ دوسری جانب مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کی جانب سے متاثرین کی امدادی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متاثرین اپنے گھروں کی تعمیر کیلئے پریشان ہیں۔

  • عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں، پی ٹی آئی غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔ سراج الحق

    عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں، پی ٹی آئی غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔ سراج الحق

    مقروض ملک کے 74 وزرا ہیں جو کہ ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں
    باغی ٹی وی ، مردان ( ویب نیوز)مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ہی ایکسپوز ہوگئے ہیں، فضل الرحمان اگر شہباز شریف کو چھوڑ دیں تو اُن کو جماعت اسلامی میں ملالیں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیں، پی ٹی آئی غیر سنجیدہ لوگوں کا ٹولہ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ مقروض ملک کے 74 وزرا ہیں جو کہ ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی ٹرانس جینڈر ایکٹ پر عدالت میں رسوا ہوگئی، 62 ،63 کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے اور یہ سب جیل جائیں گے۔

  • گوجرخان : 5سالہ بچہ سڑک پار کر تے ھوئے ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

    گوجرخان : 5سالہ بچہ سڑک پار کر تے ھوئے ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

    گوجرخان 5سالہ بچہ سڑک پار کر تے ھوئے ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق
    باغی ٹی وی ،گوجرخان ( شیخ ساجد قیوم/ نامہ نگار ) گوجرخان 5سالہ بچہ سڑک پار کر تے ھوئے ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق
    تفصیل کے مطابق گوجرخان عید میلاد النبی ص کی شام مقامی تاجر عبداللہ خان کا پانچ سالہ معصوم بچہ سکھو روڈ پر سڑک پار کر تے ہوئے ٹرک کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا،والدین صدمے سے نڈھال

  • ڈی آئی خان : فائرنگ،جائیداد کا تنازعہ،چوری،قتل و غارت کے واقعات

    ڈی آئی خان : فائرنگ،جائیداد کا تنازعہ،چوری،قتل و غارت کے واقعات

    ڈی آئی خان : فائرنگ،جائیداد کا تنازعہ،چوری،قتل و غارت کے واقعات
    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)نجم الحسین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی کی قیادت میں تھانہ یونیورسٹی پولیس نے چار ملزمان کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا،واقعہ مستورات کا تنازعہ بیان کیاگیا ہے،چار ملزمان کی فائرنگ سے عبدالستارمحفوظ رہا،تھانہ یونیورسٹی پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا،
    ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی تھانہ صدر کی قیادت میں یونیورسٹی پولیس نے مختلف علاقوں سے منشیات برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیا، عوامی سماجی حلقوں کاڈی پی او کومنشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر خراج تحسین،جائیداد کے تنازعہ پر ملزم کی جان سے مارنے کی دھمکی، گاڑی کی ٹکر سے عمران ولد عنایت اللہ قوم مروت زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمیں عمران ولد عنایت اللہ قوم مروت سکنہ نظام پیٹرول پمپ بنوں اڈہ نے رپورٹ در ج کرائی ہے کہ ملزم ہارون ولد عنایت اللہ قوم مروت کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلاآرہاہے۔ ملزم نے مجھے گاڑی کی ٹکر سے زخمی کیاہے جب کہ پستول ایم کیااورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔وجہ عداوت بھائی کے ساتھ گھر کی تقسیم کاتنازعہ ہے۔ تھانہ صدرپولیس نے زخمی عمران کی رپورٹ پر اس کے بھائی ہارون کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،
    تھانہ کلاچی کی حدودروہڑی روڈنزدپائی وال پل سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد،اے ایس آئی تھانہ کلاچی صادق خان نے بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کرتفتیش کاآغازکردیا.
    پہاڑپورپولیس نے مسجد سے سٹپلائزرچوری کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی، ملزم مسجد بستی فقیرنوالی سے 1000KVکاسٹپلائزرچوری کرکے لے گیاہے،مدعی کفایت اللہ ولد الٰہی بخش کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم قمر ولد خادم حسین سکنہ رنگپورشمالی کے خلاف چوری کامقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا۔
    تھانہ صدرمیں فضل الٰہی کی مدعیت میں دوملزمان کے خلاف فائرنگ کامقدمہ درج۔ ملزمان فائرنگ کے بعدفرارہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمیں فضل الٰہی ولد کرم الٰہی سکنہ مندھراں کلاں بعمر33سال نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنے بیٹے احسن کے ہمراہ آرہاتھا کہ دوملزمان نعمان ولد یوسف اورکامران ولد نامعلوم نے ہوائی فائرنگ کی جس سے لگ کر میرابیٹافرمان گل زخمی ہوگیا ہے۔مدعی کے بیٹے کو فائرنگ کے واقعے کے بعد سول ہسپتال علاج کی غرض سے داخل کردیاگیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ تھانہ صدرپولیس نے مدعی فضل الٰہی کی رپورٹ پر نعمان اورکامران کے خلاف فائرنگ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

  • ڈی آئی خان: قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،

    ڈی آئی خان: قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،

    ڈی آئی خان : قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی پرپارٹی شمولیت اور بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،
    باغی ٹی وی ، ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کی جانب سے سمیع اللہ علیزئی پرپارٹی شمولیت اور بیان حلفی دینے کا مطالبہ زورپکڑ گیا،سمیع اللہ علیزئی کے پاس وقت کم ہے جبکہ اس کے مقابلے میں جمعیت کے پاس حلقہ سٹی ٹو میں صوبائی اسمبلی کے مضبوط امیدوارمولانافضل الرحمان کے ایک اشارے پرپارٹی ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتظارمیں کھڑے ہیں۔وقت کم اورمقابلہ سخت کی صورت میں سمیع اللہ علیزئی کوپارٹی سے کھڈے لائن لگانے کے روشن امکانات نظرآنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائد جمعیت مولانافضل الرحمان نے سمیع اللہ علیزئی کو جمعیت میں باقاعدہ شمولیت اوربیان حلفی دینے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں مگر سمیع اللہ علیزئی کی جانب سے پس وپیش سے کام لیاجارہاہے اورجمعیت میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ سمیع اللہ علیزئی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کررکھی ہیں تاکہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر حلقہ سٹی ٹو میں الیکشن میں حصہ لے۔قائد جمعیت سمیع اللہ علیزئی کی دوطرفہ سیاست سے بخوبی واقف ہیں اس وجہ سے انہوں نے سمیع اللہ علیزئی کوپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اوربیان حلفی کامطالبہ کردیاہے۔ سمیع اللہ علیزئی کی وجہ سے جمعیت دودھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے اورسمیع اللہ علیزئی کوپارٹی ٹکٹ نہ دینے کیلئے مولانافضل الرحمان پر زوربڑھتاجارہاہے۔ان کاکہناہے کہ حلقہ سٹی ٹومیں مولاناعبیدالرحمان،عبدالحلیم قصوریہ اورعزیزاللہ علیزئی کو عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اورانہیں عوامی مقبولیت حاصل ہے۔حلقہ سٹی ٹو کے عوام عزیز اللہ علیزئی کے والدمرحوم لطیف اللہ علیزئی کی وجہ سے اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوراس کی کامیابی میں کرداراداکرسکتے ہیں۔حلقہ سٹی ٹو کے عوام نے سمیع اللہ علیزئی کی مفاد پرستی کی سیاست کی وجہ سے اس کامکمل بائیکاٹ کررکھاہے جس کی وجہ سے جمعیت کے سینئر رہنمااس کی جیت پرشک وشہبات کا شکارہیں۔تاحال سمیع اللہ علیزئی کی جانب سے قائد جمعیت مولانافضل الرحمان کوپارٹی میں شمولیت کا اعلان اوربیا ن حلفی کاواضح اشارہ نہیں دیاگیاہے جس کی وجہ سے اس کی پوزیشن مولانابرادران کی نظرمیں مشکوک ہوتی جارہی ہے۔