Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: واپڈا کی نااہلی،اخبار مارکیٹ کا بل جمع ہونے کے باوجود میٹر اتار لیا گیا

    سیالکوٹ: واپڈا کی نااہلی،اخبار مارکیٹ کا بل جمع ہونے کے باوجود میٹر اتار لیا گیا

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)واپڈا کی نااہلی،اخبار مارکیٹ کا بل جمع ہونے کے باوجود میٹر اتار لیا گیا

    سیالکوٹ کے علاقے اخبار مارکیٹ میں محکمہ واپڈا کی مبینہ غفلت اور غیرذمہ داری نے اخبار فروشوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، اخبار مارکیٹ سیالکوٹ کا بجلی بل باقاعدگی سے جمع کروائے جانے کے باوجود واپڈا اہلکار میٹر اتار کر لے گئے، جس کے نتیجے میں پورے ضلع کو اخبار فراہم کرنے والے اخبار فروش شدید گرمی میں جھلسنے پر مجبور ہو گئے۔

    اس واقعے پر اخبار فروش یونین سیالکوٹ کے صدر چوہدری محمد اشرف، جنرل سیکریٹری مقصود چوہان اور پورے ضلع کی صحافی برادری بشمول پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے شدید احتجاج کیا ہے۔ صحافیوں نے واپڈا کے ایس ای سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اخبار مارکیٹ کا میٹر دوبارہ نصب کیا جائے اور اس سنگین غیرذمہ داری کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    صحافی برادری کا کہنا ہے کہ اخبار فروش پہلے ہی کم وسائل میں عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں، اور اس قسم کی انتظامی غفلت ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں سنگین رکاوٹ ہے۔ عوامی مفاد کے اس مسئلے پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

  • دنیا نے مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ مسترد کردیا، بھارتی جریدے نے پول کھول دیے

    دنیا نے مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ مسترد کردیا، بھارتی جریدے نے پول کھول دیے

    (باغی ٹی وی )مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوگیا ہے، جبکہ پوری دنیا پاکستان کے واضح ثبوت اور حقائق کو ترجیحاً تسلیم کر رہی ہے۔ بھارتی جریدے ’دی پرنٹ‘ نے مودی حکومت کے نام نہاد بیانیے کی قلعی کھول دی ہے، جس سے بھارت کو عالمی سطح پر شدید شرمندگی اور سفارتی ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی حکومت نے نام نہاد سفارتی کوششوں، گودی میڈیا کی مہمات، اور جھوٹے بیانات کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی، لیکن یہ تمام تر کوششیں ناکام ہوگئیں۔ خاص طور پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کو نہ صرف عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اس کے جھوٹے دعووں کی حقیقت بھی بے نقاب ہوگئی۔

    پاکستان نے اپنے حقائق پر مبنی مؤقف اور ٹھوس ثبوت پیش کرکے عالمی برادری کی حمایت حاصل کی، جس سے مودی سرکار کے پروپیگنڈے کی ہوا نکل گئی۔ بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور زمینی حقائق سے متصادم دعووں نے عالمی رائے عامہ کو مودی سرکار کے خلاف کردیا۔ اس ناکامی نے بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، جو اپنی قوم پرست پالیسیوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

    بھارتی جریدے ’دی پرنٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ بھارت گزشتہ 40 سال سے دہشت گردی کا شکار ہونے کا دعویٰ کرتا رہا ہے، لیکن وہ عالمی برادری کو قائل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ بھارت نے 33 ممالک میں اپنا مقدمہ پیش کیا، مگر اسے کوئی مؤثر پذیرائی حاصل نہ ہوئی۔ ’دی پرنٹ‘ نے امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیاکے فوجی ماہرین نے ایک مصنوعی حقیقت تخلیق کرنے کی کوشش کی، جو عالمی سطح پر مسترد ہوگئی۔

    فرانسیسی اخبار ’L’Opinion‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں بھارت کے بیانیے کی ناکامی کو اجاگر کیا اور کہا کہ دنیا نے پاکستان کے حقائق پر مبنی مؤقف کو واضح طور پر تسلیم کیا ہے۔ اسی طرح بین الاقوامی جریدے ’فارن افیئرز‘ نے بھارتی خواہشات کو امریکی مفادات سے غیر ہم آہنگ قرار دیا، جس سے بھارت کی سفارتی کمزوری مزید نمایاں ہوئی۔

    بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے مغربی ممالک کے خلاف دعووں کے باوجود امریکا کے ساتھ معاہدوں کی خواہش ظاہر کی، لیکن بھارت نے امریکی شرائط پر مبنی ثالثی کو مسترد کرکے ایک نئی مثال قائم کی۔ ’دی پرنٹ‘ کے مطابق امریکا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کو اپنی ثالثی کا نتیجہ قرار دیا لیکن بھارتی میڈیا کی بے لگام رپورٹنگ نے اس بیانیے کو نقصان پہنچایا۔ بھارت کی اندرونی قوم پرستی پر مبنی پالیسیوں اور گودی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے نے عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے جھوٹے دعووں کے ذریعے ایک ایسی تصویر پیش کرنے کی کوشش کی جو زمینی حقائق سے مکمل طور پر متصادم تھی۔ اس کے نتیجے میں عالمی برادری نے پاکستان کے ٹھوس شواہد اور حقائق کو زیادہ اہمیت دی۔ پاکستان نے اپنے حقائق پر مبنی مؤقف کو عالمی سطح پر پیش کرکے نہ صرف بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی برادری کی حمایت بھی حاصل کی۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ٹھوس شواہد نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کو مکمل طور پر ناکام بنادیا۔

    عالمی میڈیا اور تجزیہ کاروں نے پاکستان کے مؤقف کی سچائی کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے دعووں کو مسترد کردیا۔ مودی سرکار کا گودی میڈیا اور جھوٹا بیانیہ عالمی برادری میں مکمل طور پر بے نقاب ہوچکا ہے۔ بھارت کی سفارتی ناکامی اور غیر مصدقہ دعووں نے اسے عالمی سطح پر تنہا کردیا، جبکہ پاکستان کے حقائق اور ثبوتوں نے عالمی رائے عامہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ بھارت کی قوم پرست پالیسیاں اور گودی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اس کی سفارتی کمزوری کا باعث بن رہی ہیں، جس سے مودی سرکار کے لیے عالمی سطح پر اپنی ساکھ بحال کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ، آر پی او اور کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس

    ڈیرہ غازی خان: محرم الحرام کے لیے سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ، آر پی او اور کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرجواداکبر)ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے موقع پر امن و امان، سکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں محرم الحرام کے دوران درپیش ممکنہ چیلنجز، تھریٹ الرٹس، حساس علاقوں، سابقہ حل طلب فرقہ وارانہ تنازعات، جلوس و مجالس کے روٹس، وقت کی پابندی، اور سکیورٹی معاہدوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ حساس مقامات پر فلیش پوائنٹس اور ٹربل سپاٹس کی کڑی نگرانی، اور روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ و کومبنگ آپریشنز کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

    آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریجن بھر میں محرم کے دوران 1360 جلوس اور 4658 مجالس کے لیے 10 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ 34 فلیش پوائنٹس اور 112 ٹربل سپاٹس کو حساس قرار دے کر وہاں خصوصی سکیورٹی بندوبست کیا جا رہا ہے۔ مجالس و جلوسوں کی 1670 جدید کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، جبکہ ڈرونز، سمارٹ آئی اور دیگر سافٹ ویئرز کے ذریعے بھی سکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

    آر پی او نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی افسران خود امام بارگاہوں، جلوسوں کے راستوں اور مجالس کی سکیورٹی کو چیک کریں۔ طے شدہ روٹس، اوقات اور معاہدوں کی مکمل پابندی کرائی جائے۔ حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر پولیس، CTD، اور دیگر اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشنز کیے جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماک ایکسرسائزز بھی کی جائیں۔

    انہوں نے ہوٹلوں، سراؤں، بس اڈوں اور کرایہ داران سمیت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سخت نگرانی کی ہدایت دی، اور کہا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ، اشتعال انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ مواد، وال چاکنگ اور نفرت آمیز پوسٹروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔ سوشل میڈیا پر بھی مکمل نظر رکھی جائے تاکہ کوئی بھی شرپسند عناصر ماحول کو خراب نہ کر سکیں۔

    اجلاس میں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق محرم الحرام کے انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام جلوسوں کے راستوں پر صفائی، چھڑکاؤ، روشنی، پانی، اور گرمی سے بچاؤ کے انتظامات کو ترجیح دی جائے۔ ہنگامی صورتحال کے لیے الگ پلان تیار کر کے ماک ایکسرسائزز کی جائیں تاکہ فوری ردعمل ممکن ہو سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک پلان، متبادل راستوں اور سکیورٹی اقدامات سے بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت اور اعتماد میسر آ سکے۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کے دوران ہر ممکن اقدامات کے ذریعے امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا اور شرپسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔

  • سیالکوٹ: محرم الحرام کے موقع پر پولیس کا ضلع بھر میں فلیگ مارچ، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا اعلان

    سیالکوٹ: محرم الحرام کے موقع پر پولیس کا ضلع بھر میں فلیگ مارچ، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا اعلان

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی،بیوروچیف: شاہد ریاض)محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے، شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سیالکوٹ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اقدامات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پر کیے گئے۔

    پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں اپنے متعلقہ سرکلز میں بھرپور انداز میں فلیگ مارچ کیا۔ یہ فلیگ مارچ اہم شاہراہوں، مرکزی بازاروں، امام بارگاہوں، محرم کے جلوسوں کے روٹس اور حساس مقامات پر کیا گیا تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

    ڈی پی او فیصل شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ پولیس محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رہی ہے۔ تمام مرکزی جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ جدید سی سی ٹی وی کیمروں، ڈرونز اور کنٹرول رومز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سطح پر سیکیورٹی الرٹ ہے اور پولیس فورس مسلسل گشت کر رہی ہے تاکہ کسی بھی شرپسند کوشش کو فوری ناکام بنایا جا سکے۔

    فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں یہ پیغام دینا بھی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک اور چوکس ہیں اور وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔

    ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں اور مذہبی رواداری، بھائی چارے اور امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

    شہری حلقوں اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے پولیس کی ان کاوشوں کو سراہا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ ان اقدامات سے محرم الحرام کے دوران مکمل امن قائم رہے گا۔

  • سیالکوٹ: مدرسہ انوارالعلوم اگوکی میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی سیشن

    سیالکوٹ: مدرسہ انوارالعلوم اگوکی میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی سیشن

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض)سیالکوٹ میں شہریوں میں ٹریفک قوانین کے شعور کو اجاگر کرنے اور روڈ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت مدرسہ انوارالعلوم اگوکی میں جامع ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کا انعقاد ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مدثر صدیق کی زیر نگرانی کیا جبکہ اس کی قیادت انچارج ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر شفقت رسول نے کی۔

    سیشن میں مدرسہ کے سینکڑوں طلباء، اساتذہ اور معزز علمائے کرام نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شفقت رسول نے اپنے خطاب میں طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر محفوظ طرزِ عمل اپنانا اور ٹریفک قوانین کی پاسداری صرف ایک قانونی ضرورت نہیں بلکہ شرعی اصولوں کے عین مطابق بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر ٹریفک حادثات معمولی غفلت کے باعث رونما ہوتے ہیں، مثلاً ہیلمٹ نہ پہننا، سیٹ بیلٹ نہ باندھنا، یا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال۔ ان چھوٹی غلطیوں کو سدھار کر ہم قیمتی انسانی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔

    انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ نہ صرف خود ٹریفک قوانین کی پابندی کریں بلکہ اپنے گھر والوں، دوستوں اور محلے داروں کو بھی اس بارے میں شعور دیں تاکہ معاشرے میں ایک محفوظ اور مہذب ٹریفک ماحول قائم کیا جا سکے۔

    سیشن کے اختتام پر علمائے کرام سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں ٹریفک پولیس کی جاری اصلاحی مہمات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹر شفقت رسول نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات، دروس اور وعظ میں ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کا معاشرے پر گہرا اثر ہوتا ہے، اور اگر وہ عوام کو روڈ سیفٹی کی تعلیم دیں گے تو اس سے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے اور ایک با نظم و مہذب معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

    شرکاء نے اس آگاہی سیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ مدارس میں اس طرح کی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں اور یہ نئی نسل میں قانون پسندی اور سماجی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

  • ڈسکہ: شادی ہالز میں چھاپہ، صفائی کی خرابی و ون ڈش خلاف ورزی پر جرمانہ

    ڈسکہ: شادی ہالز میں چھاپہ، صفائی کی خرابی و ون ڈش خلاف ورزی پر جرمانہ

    ڈسکہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار ملک عمران)ڈسکہ میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے ڈیلائٹ مارکی سمیت شہر کے مختلف شادی ہالز پر اچانک چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور ون ڈش پالیسی کی کھلی خلاف ورزی سامنے آئی، جس پر متعلقہ شادی ہالز کو بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔

    معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہالز میں موجود کچن ایریا، واش رومز، کھانے کی تیاری و تقسیم کے مقامات اور مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض ہالز میں صفائی کے انتہائی خراب حالات تھے، جبکہ متعدد جگہوں پر ون ڈش کی بجائے کئی اقسام کے کھانے پیش کیے جا رہے تھے جو حکومتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    عثمان غنی نے موقع پر موجود شادی ہالز کے منتظمین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جاری کردہ ون ڈش پالیسی اور صفائی سے متعلقہ قواعد کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف غیر ضروری اسراف کو روکنے بلکہ عام شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب شادی ہالز کے خلاف آئندہ بھی سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    شہری حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کی اس کارروائی کو سراہا جا رہا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف قانون کی بالا دستی قائم ہوگی بلکہ شادی ہالز میں بے ضابطگیوں پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

  • اوچ شریف: دھوڑکوٹ بند پر درختوں کی غیرقانونی کٹائی، ہوٹل مالکان ملوث

    اوچ شریف: دھوڑکوٹ بند پر درختوں کی غیرقانونی کٹائی، ہوٹل مالکان ملوث

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے دھوڑکوٹ سرکاری بند پر درختوں کی بےدردی سے کٹائی جاری ہے۔ مقامی ہوٹل مالکان مبینہ طور پر ایندھن کے لیے بڑے پیمانے پر درخت کاٹ رہے ہیں، جس سے ماحولیاتی توازن اور سیلابی تحفظ دونوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    شہریوں نے اس عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور متعلقہ محکمے غیر قانونی درختوں کی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ درخت بند کو مضبوط رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف قدرتی ڈھال کا کردار ادا کرتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق درختوں کی کٹائی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے لیکن متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو علاقہ شدید ماحولیاتی خطرات کی زد میں آ سکتا ہے۔ شہریوں نے بند پر دوبارہ شجرکاری کر کے سرکاری اثاثے کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

  • سیالکوٹ: محرم سیکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

    سیالکوٹ: محرم سیکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی زیر صدارت پولیس لائن کے کانفرنس ہال میں محرم الحرام 2025 کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی، تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پیز ٹریفک، ایس ایچ اوز اور ہیڈ برانچ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سیالکوٹ بھر میں منعقد ہونے والی مجالس اور چھوٹے بڑے جلوسوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

  • سیالکوٹ:چونڈہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، کار کی ٹکر سے 5 افراد زخمی

    سیالکوٹ:چونڈہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، کار کی ٹکر سے 5 افراد زخمی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) پسرور چونڈہ روڈ پر بٹر اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 5 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب رکشہ پسروڑ سے چونڈہ جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی کار نے زور دار ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئی۔

    زخمیوں میں فریحہ زوجہ قیصر (27 سال)، امیر علی ولد فقیر احمد (23 سال)، محمد بشیر ولد اللہ لوک (65 سال)، ابیحہ دختر محمد قیصر (5 سال) اور شہناز بی بی زوجہ محمد بشیر (55 سال) شامل ہیں، تمام کا تعلق گاؤں ڈھینگ سے ہے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پسروڑ منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور فرار ہونے والی کار کی تلاش جاری ہے۔

  • سیالکوٹ: بیوٹی پارلر کی مالکہ پر تشدد، ملزم گرفتار ، خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈی پی او فیصل شہزاد

    سیالکوٹ: بیوٹی پارلر کی مالکہ پر تشدد، ملزم گرفتار ، خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ڈی پی او فیصل شہزاد

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) تھانہ سبز پیر پولیس نے کنگرا بازار میں بیوٹی پارلر کی مالکہ خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم عمر ٹھاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جہاں معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو سخت کارروائی کا حکم دیا تھا، جس پر سبز پیر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق عدالت سے سخت سزا دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔