Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • مظفرگڑھ: چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار، 8 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد

    مظفرگڑھ: چور گینگ کے تین ملزمان گرفتار، 8 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد

    مظفرگڑھ (باغی ٹی وی،نامہ نگار) تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران چور گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے پانچ عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں، اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ اس کارروائی کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔

    ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ افتخار ملکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کامیاب کارروائی کو انجام دیا، جس میں ملزمان طیب، شہباز آصف اور سرفراز کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ، پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے پانچ عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں مالیتی تقریباً 8 لاکھ روپے اور ایک لاکھ روپے نقد رقم بھی برآمد کی۔

    ایس ایچ او افتخار ملکانی نے اس موقع پر بتایا کہ ملزمان شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے، اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور بھلائی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    یہ کارروائی پولیس کی جانب سے شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف اٹھائے گئے اہم قدم کی عکاسی کرتی ہے، اور پولیس کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے کہ شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • میرپورخاص: شہید عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

    میرپورخاص: شہید عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

    میرپورخاص(باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) شہید عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

    میرپورخاص میں ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ کے زیراہتمام شہید بانی چیئرمین عظیم احمد طارق کی 32ویں برسی کے موقع پر متحدہ ضلعی دفتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق، رکن ایس ٹی سی شفیق احمد، ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، تمام یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، یو ایل ایف، ایلڈرز ونگ سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    بعدازاں شہید عظیم احمد طارق سمیت تحریک کے تمام شہدا کے بلند درجات، لواحقین کے لیے صبر جمیل، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی، تحریک کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

  • اوکاڑہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ناقص مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریوں پر جرمانے

    اوکاڑہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، ناقص مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریوں پر جرمانے

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک ظفر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات تیار کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چک نمبر 1/4 ایل اور صمد پورہ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع دو سوڈا واٹر فیکٹریوں پر چھاپے مارے، جہاں ناقص صفائی، مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ اور غیر معیاری پیداوار کا انکشاف ہوا۔

    کارروائی کے دوران ٹیموں نے دونوں فیکٹریوں سے 150 لٹر ناقص اور مضر صحت مشروبات موقع پر ہی تلف کر دیے، جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، مصنوعی کیمیکلز کے استعمال اور خوراک کے معیار کی سنگین خلاف ورزیوں پر دونوں فیکٹریوں کو 20، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق فیکٹریوں میں سوڈا واٹر کی تیاری کے دوران صحت دشمن کیمیکلز اور ملاوٹ شدہ اجزاء کا استعمال کیا جا رہا تھا، جب کہ پروڈکشن ایریا میں صفائی ستھرائی کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملاوٹ شدہ مشروبات کو فوری تلف کر کے عوام کو ممکنہ نقصان سے بچایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں کے موسم میں ناقص مشروبات کے باعث صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایسے غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

  • اوکاڑہ: معذور افراد کے 3 فیصد کوٹہ اور سفری رعایت پر عملدرآمد کا حکم

    اوکاڑہ: معذور افراد کے 3 فیصد کوٹہ اور سفری رعایت پر عملدرآمد کا حکم

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی زیر صدارت ضلعی بہبود و بحالی یونٹ برائے معذور افراد کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور معذور افراد کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں معذور افراد کو درپیش مسائل، روزگار میں ان کے لیے مختص 3 فیصد کوٹہ، اور سفری سہولیات میں رعایت جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ بعض سرکاری و نجی اداروں میں معذور افراد کے لیے مختص کوٹہ پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں رعایتی سہولیات بھی ناکافی ہیں۔ اس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری عبدالجبار گجر نے سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و نجی ادارے معذور افراد کے لیے مقررہ 3 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اس سے متعلق مکمل ریکارڈ ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں رعایت ہر صورت فراہم کی جائے اور اس ضمن میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اڈہ مالکان کو پابند کریں کہ وہ ان ہدایات پر عمل کریں۔ چوہدری عبدالجبار گجر نے متنبہ کیا کہ جو ٹرانسپورٹرز معذور افراد کو رعایت فراہم نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ معذور افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ معاشرے کا یہ نظرانداز شدہ طبقہ باعزت زندگی گزار سکے۔

  • پہلگام ڈرامہ ، را  کا منصوبہ لیک ہونے پر’ جنرل’ برطرف، کالا پانی بھیج دیا

    پہلگام ڈرامہ ، را کا منصوبہ لیک ہونے پر’ جنرل’ برطرف، کالا پانی بھیج دیا

    نئی دہلی (باغی ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو عہدے سے ہٹا کر انڈمان و نکوبار کمانڈ کے کمانڈر ان چیف کے طور پر بھیج دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی تاریخ میں اس سطح کی برطرفی اور تبادلہ ایک غیر معمولی قدم سمجھا جا رہا ہے، جس نے سیکیورٹی اداروں کے اندرونی انتشار اور خفیہ نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

    یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ‘‘ (را) کی وہ خفیہ دستاویزات لیک ہو گئیں جن میں پہلگام حملے سے متعلق بھارتی ریاستی اداروں کے ایک مبینہ جعلی فلیگ آپریشن کی تفصیلات موجود تھیں۔ اس منصوبہ بند حملے کا مقصد پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کر کے نہ صرف داخلی سیاسی مفادات حاصل کرنا تھا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بھی تھی۔ ان انکشافات نے بھارت کی انٹیلی جنس ساکھ کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، ان خفیہ فائلوں کا اخراج براہ راست لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کے دفتر سے ہوا، جو اس وقت ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ تھے۔ فائلوں میں موجود تفصیلات سے انکشاف ہوا کہ پہلگام حملہ بھارتی ایجنسیوں کا منصوبہ تھا جس میں بھارتی افواج، را، اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی اعلیٰ سطحی شرکت شامل تھی۔ ان دستاویزات میں واضح شواہد موجود ہیں کہ آپریشن جنرل رانا کی براہ راست نگرانی میں انجام دیا گیا۔

    یہ دستاویزات ’’دی ریزسٹنس فرنٹ‘‘ (TRF) نامی کشمیری مزاحمتی گروپ نے حاصل کیں اور انہیں عالمی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ اس اقدام نے نہ صرف بھارتی انٹیلی جنس کے آپریشنل نظام میں پائے جانے والے خلا کو نمایاں کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ساکھ کو بھی بری طرح متاثر کیا۔ ’’را‘‘ جیسی خفیہ ایجنسی کی جانب سے اس درجے کی حساس معلومات کا افشا ہونا اس ادارے کی ناقص سیکورٹی اور داخلی نگرانی کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

    اس واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو ان کے عہدے سے برطرف کیا اور انہیں انڈمان و نکوبار جزائر میں کمانڈر ان چیف تعینات کیا۔ فوجی حلقوں میں یہ علاقہ "کالا پانی” کے طور پر جانا جاتا ہے، جو کہ تاریخی طور پر جلاوطنی، تنہائی، بیماریوں، اور بنیادی سہولیات کے فقدان کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ بھارتی فوج کے اندر یہ پوسٹنگ ایک طرح کی سزا کے طور پر مانی جاتی ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل رانا کا یہ تبادلہ غیر معمولی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے قبل بھارتی فوج میں اس سطح پر کسی سینئر افسر کو اس انداز میں ہٹایا جانا بہت کم دیکھا گیا ہے۔ فوجی تجزیہ کاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے بھارتی فوج کے اندر مورال پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ ایک سینئر افسر کی اس قدر عوامی رسوائی اور سزا دیگر افسران میں بے چینی اور عدم تحفظ کے احساس کو جنم دے سکتی ہے، جس کا بالواسطہ اثر فوج کے نظم و ضبط اور آپریشنل کارکردگی پر بھی پڑ سکتا ہے۔

    بین الاقوامی سطح پر بھی اس انکشاف نے ہلچل مچا دی ہے۔ عالمی میڈیا اور سیکیورٹی تجزیہ کار اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیاں غیر پیشہ ورانہ طریقوں اور سیاسی مقاصد کے لیے خطرناک منصوبہ بندی میں ملوث رہی ہیں۔ پاکستان نے ان لیکس کو بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کرنے کا موقع قرار دیا ہے اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کرائیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت نے جھوٹے الزامات کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہو۔

    دوسری طرف، بھارتی حکومت نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ یہ خاموشی عالمی سطح پر بھارت کی پوزیشن کو مزید کمزور کر رہی ہے اور بھارتی ریاستی اداروں کی شفافیت اور ساکھ پر بھی سوالات کھڑے کر رہی ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اس معاملے میں کھلی تحقیقات نہ کرا سکا تو مستقبل میں اسے مزید سفارتی تنہائی اور بداعتمادی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    یہ واقعہ نہ صرف جنرل رانا کے کیریئر کے لیے ایک دھچکا ہے بلکہ یہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوجی ڈھانچے کے لیے ایک بڑا چیلنج بھی بن چکا ہے۔ خفیہ معلومات کی اس سطح پر لیک ہونا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بحران بھارت کی اندرونی سلامتی، خارجہ پالیسی، اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ عالمی ساکھ بحال کرنے کے لیے بھارت کو نہ صرف فوری تحقیقات کرنا ہوں گی بلکہ اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں میں اصلاحات بھی لانا ہوں گی تاکہ آئندہ ایسی سنگین غفلت دوبارہ نہ ہو۔

    پہلگام آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارتی عسکری قیادت میں برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر مارشل سوجیت پوشپاکر دھرکر کو برطرف کیا گیا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا کر پراتک شرما کو تعینات کیا گیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، جنرل رانا کا تبادلہ اندمان و نکوبار جیسے مشکل اسٹیشن میں کرنا اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی برطرفی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ تبادلے بھارتی عسکری قیادت اور سپاہیوں پر ذہنی دباؤ کا باعث بن رہے ہیں، جو مستقبل میں ان کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ آپریشن کی ناکامی اور لیک نے بھارتی عسکری حکمت عملی اور انٹیلی جنس اداروں کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا، جو فوج کے اندرونی استحکام اور اعتماد پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

    اس بحران کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور اگر بھارت اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات نہیں کرتا تو اس کے بین الاقوامی تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔

  • پیر عادل: نادر امام کاظمی کی قیادت میں نئی سڑک کا افتتاح، عوامی مشکلات کا ازالہ

    پیر عادل: نادر امام کاظمی کی قیادت میں نئی سڑک کا افتتاح، عوامی مشکلات کا ازالہ

    پیر عادل (باغی ٹی وی، نامہ نگار باسط علی)یونین کونسل پیر عادل میں سابق چیئرمین سید نادر امام کاظمی کی کاوشوں سے ایک اور سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔ مذکورہ سڑک اس علاقے میں تعمیر کی جا رہی ہے جہاں بارشوں کے دوران آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں، خصوصاً سکول کے طلباء اور خواتین کو گزرنے میں دشواری ہوتی تھی۔

    تقریب میں کاظمی سادات کے افراد سید نادر امام کاظمی، سید مظہر عادل کاظمی، سید تنویر عباس کاظمی، سید شہریار عباس کاظمی، سید اقبال رضا کاظمی اور ان کے ساتھی آصف سعید کھوسہ، حاجی اصغر کھوسہ، ملک عبدالمجید چنہاوڑ، محمد اشفاق نمڑدی، محمد سلیم ہڑنگ، حاجی مشتاق زرگر اور محمد قاسم نہہ شریک ہوئے۔
    شرکاء نے سابق چیئرمین سید نادر امام کاظمی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ترقیاتی کام بلا تفریق جاری رہیں گے۔

    یاد رہے کہ کاظمی خاندان کی جانب سے اس سے قبل بھی یونین کونسل میں سڑکوں، مساجد، سکولوں کے لیے زمینیں دی گئی ہیں اور کروڑوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں۔ عوام نے مسلسل خدمت پر نادر امام کاظمی کا شکریہ ادا کیا۔

  • ننکانہ صاحب: دریا، نہروں اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی عائد,ریسکیو 1122 کا انتباہ

    ننکانہ صاحب: دریا، نہروں اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی عائد,ریسکیو 1122 کا انتباہ

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، سیفٹی آفیسر علی عمران، اسٹیشن کوآرڈینیٹر سعید احمد، میڈیا کوآرڈینیٹر علی اکبر اور دیگر ریسکیو افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اپریل 2025 کے دوران ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کو مجموعی طور پر 14525 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 3371 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان پر 3556 متاثرین کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کی گئی۔ ان واقعات میں 763 روڈ ٹریفک حادثات، 2057 میڈیکل کیسز، 134 آتشزدگی، 5 پانی میں ڈوبنے کے واقعات، 72 لڑائی جھگڑے اور 340 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے موسمِ گرما کے دوران ڈوبنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ دریا، نہروں اور جھیلوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیرنے کی مہارت نہ ہونا، پانی کے بہاؤ اور گہرائی کا غلط اندازہ، پانی میں چھپی خطرناک اشیاء سے لاعلمی، اور غیر سنجیدہ رویہ اکثر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ ایسی صورتوں میں ریسکیو ٹیموں کو کئی کئی دنوں تک تلاش اور بازیابی کے پیچیدہ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے والدین، اساتذہ، کمیونٹی رہنماؤں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے شعور بیدار کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ اپریل میں 1276 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 2194 متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 86 افراد جانبر نہ ہو سکے، جب کہ 334 مریضوں کو ضلعی سطح پر سہولیات نہ ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد منتقل کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو 1122 اپنی خدمات بلا تعطل جاری رکھے گی، مگر عوامی تعاون کے بغیر انسانی جانوں کو بچانا ممکن نہیں۔ پانی کے خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں اور بچوں کو خاص طور پر اس سے دور رکھیں۔

  • گوجرانوالہ: خاتون سے زنا بالجبر کرنے والا اشتہاری گرفتار

    گوجرانوالہ: خاتون سے زنا بالجبر کرنے والا اشتہاری گرفتار

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) تھانہ سوہدرہ پولیس نے ایک سال قبل خاتون سے گھر میں گھس کر زنا بالجبر کرنے والے اشتہاری مجرم احمد علی کو گرفتار کر لیا۔ سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کی جانب سے تھانہ سوہدرہ میں کھلی کچہری کے دوران ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے کامیاب کارروائی کی۔

    ملزم احمد علی نے ایک سال قبل تھانہ سوہدرہ کی حدود میں ایک خاتون کے گھر میں داخل ہو کر زبردستی زیادتی کی تھی، جس کے بعد سے وہ روپوش تھا اور اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا۔ پولیس نے مسلسل محنت اور جدید طریقہ تفتیش سے بالآخر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    سی پی او محمد ایاز سلیم نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت مجرم معاشرے کا ناسور ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

    ملزم کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں، سیاسی و سماجی تنظیموں نے تھانہ سوہدرہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کی جانب اہم قدم ہے۔

    ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گوجرانوالہ پولیس اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔

  • گوجرانوالہ: 25 لاکھ کی چوری میں ملوث خاتون سی سی ٹی وی فوٹیج سے گرفتار، رقم برآمد

    گوجرانوالہ: 25 لاکھ کی چوری میں ملوث خاتون سی سی ٹی وی فوٹیج سے گرفتار، رقم برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) تھانہ اروپ پولیس نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے گھر سے 25 لاکھ روپے چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ مسرت بی بی کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ تمام رقم برآمد کر لی گئی۔ بعد ازاں ملزمہ کو جیل روانہ کر دیا گیا۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایات پر ضلع بھر میں چوروں اور ڈکیتوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس پی سول لائن شاہد رشید کی ہدایت اور ڈی ایس پی کینٹ سرفراز احمد رانجھا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ اروپ انسپکٹر زبیر سیال اور ان کی ٹیم نے انتہائی مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اس کیس کو حل کیا۔

    تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مسرت بی بی گھروں میں خیرات اور صدیقہ کے بہانے داخل ہو کر الماریوں کے تالے توڑتی اور موقع پاکر نقدی لے کر فرار ہو جاتی تھی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سابقہ چور بھی ہے اور متعدد وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

    عوام نے تھانہ اروپ پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ چور و ڈکیت معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کیس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر ایس ایچ او انسپکٹر زبیر سیال اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔

  • ننکانہ صاحب: بابا گرو نانک یونیورسٹی کے 187 طلباء کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ ایوارڈز

    ننکانہ صاحب: بابا گرو نانک یونیورسٹی کے 187 طلباء کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ ایوارڈز

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بابا گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب کے طلباء نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت منعقدہ لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ تقسیم کی تقریب میں شاندار شرکت کی، جو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب کا مقصد صوبے بھر کے ہونہار طلباء کو تعلیمی میدان میں ان کی نمایاں کارکردگی پر سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

    تقریب میں بابا گرو نانک یونیورسٹی کے 128 طلباء کو وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس دیے گئے، جبکہ 59 ہونہار طلباء کو ان کی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی پر "ہونہار اسکالرشپ” سے نوازا گیا۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں تمام کامیاب طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو جدید تعلیم اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ آنے والے چیلنجز کا مقابلہ خود اعتمادی کے ساتھ کر سکیں۔

    بابا گرو نانک یونیورسٹی کے وفد کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی۔ ان کے ہمراہ رجسٹرار مبشر طارق، سی ایم لیپ ٹاپ اسکیم کے فوکل پرسن سعد اسلم، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے فوکل پرسن عبدالمصور، مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور انتظامی افسران بھی شریک تھے۔

    وائس چانسلر ڈاکٹر سجاد مبین نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزازات یونیورسٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہیں اور یہ اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ حکومت پنجاب نوجوانوں میں سرمایہ کاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اپنی تعلیم کو آگے بڑھائیں بلکہ معاشرے کی بہتری میں بھی فعال کردار ادا کریں۔

    یہ تقریب بابا گرو نانک یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کا سرکاری سطح پر اعتراف تھی، جو مستقبل میں ادارے کی ساکھ اور طلباء کی ترقی کے نئے در وا کرے گی۔