Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    اوچ شریف: بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) صدر بازار اوچ شریف میں پی سی نیوز ڈیجیٹل میڈیا اور متحدہ پریس کلب کے زیرِ اہتمام بھارت کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں، تاجروں، سماجی کارکنوں، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے، جبکہ "پاک فوج زندہ باد”، "ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے”، اور "جنرل عاصم منیر قدم بڑھاؤ، ہم تمھارے ساتھ ہیں” کے فلک شگاف نعرے فضا میں گونجتے رہے۔

    مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر میاں محمد عامر صدیقی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کے امن کے لیے مسلسل خطرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    مظاہرین نے یک زبان ہو کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے۔ دیگر مقررین نے بھی بھارت کی جارحانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا۔

    احتجاج کا اختتام ملک کی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔ مظاہرین نے پرامن طور پر منتشر ہوتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بھارت نے جارحیت بند نہ کی تو پوری قوم متحد ہو کر منہ توڑ جواب دے گی۔
    اس موقع پر سید خضر عباس، سید مجتہد رضوی، صدیق خان، چوہدری محمد ارشد، محمد یعقوب ککس، ماسٹر محمد انور، ملک زاہد سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

  • اوچ شریف:چک 115 ڈی این بی کاکسان اپنے ہی ٹریکٹر تلے آ کر جاں بحق

    اوچ شریف:چک 115 ڈی این بی کاکسان اپنے ہی ٹریکٹر تلے آ کر جاں بحق

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) چک نمبر 115 ڈی این بی میں ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مقامی کسان محمد ارشد اپنے ہی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق محمد ارشد رات گئے کھیتوں میں کام مکمل کر کے گھر پہنچے۔ گیٹ کھولنے کے لیے وہ ٹریکٹر سے نیچے اترے تو اچانک ٹریکٹر گیئر سے فری ہو کر چل پڑا اور انہیں کچل دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    رات کا وقت ہونے کے باعث اہل خانہ کو فوری طور پر واقعے کا علم نہ ہو سکا تاہم کچھ دیر بعد جب اہلِ خانہ نے تلاش شروع کی تو محمد ارشد کی لاش ٹریکٹر کے نیچے سے ملی۔ اچانک سانحے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور پورے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔

    واقعے پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

  • اسرائیلی خاتون فوجی کی خوبصورتی دیکھ کر بھارتی فوجی”ٹوٹ”پڑے،اجتماعی زیادتی

    اسرائیلی خاتون فوجی کی خوبصورتی دیکھ کر بھارتی فوجی”ٹوٹ”پڑے،اجتماعی زیادتی

    باغی ٹی وی.بھارتی فوجی کیمپ میں اسرائیلی خاتون فوجی افسر سے مبینہ اجتماعی زیادتی ،کیا اسرائیل خاموش رہے گا؟

    بھارتی فوج ایک بار پھر اپنے غیر پیشہ ورانہ، اخلاق باختہ اور انسانیت سوز رویے کے باعث عالمی سطح پر شرمندگی کی علامت بن گئی۔ مقبوضہ کشمیر کے ایک خفیہ فوجی کیمپ میں جاری انڈین اور اسرائیلی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی خاتون فوجی سارجنٹ زیپی کوہن (Tzipi Cohen) کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے لرزہ خیز واقعے نے نہ صرف اسرائیلی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ عالمی برادری کو بھی شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔بھارتی فوجی اسرائیلی "خوبصورت فوجی” کو دیکھ کر اس پر ٹوٹ پڑے

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب دونوں ممالک کی افواج ایک خفیہ مشن پر تربیتی مشقوں میں مصروف تھیں، جہاں جدید جنگی حکمتِ عملی اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کا سلسلہ جاری تھا۔ بظاہر یہ "دوستانہ مشقیں” تھیں مگر کمانڈ سینٹر میں ہونے والی خفیہ گفتگو نے واضح کیا کہ پاکستان کو مستقبل میں ہدف بنایا جانا تھا۔اسرائیلی دستے کی نمائندگی کرنے والی سارجنٹ زیپی کوہن جو اپنی بہادری، ذہانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے باعث احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں، اسی کیمپ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں کہ بھارتی فوجی اہلکاروں نے موقع پاکر ان پر جنسی حملہ کیا اور انڈین فوجی افسران نے اس کا گینگ ریپ کردیا ۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں

    ابتدائی تحقیقات کے بعد جو حقائق سامنے آئے انہوں نے بھارتی فوج کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ اسرائیلی سفارت خانے نے نئی دہلی میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی پر عالمی اداروں کو آگاہ کیا ہے۔ اسرائیلی دفاعی ذرائع نے اس واقعے کو "ناقابل قبول”، "شرمناک” اور "دفاعی شراکت داری پر کاری ضرب” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ افسر کو مکمل تحفظ فراہم کی جائے۔

    ادھر مودی حکومت کی مسلسل خاموشی، کسی بھی قسم کے بیان یا حکومتی مؤقف کے نہ آنے نے شبہات کو جنم دیا ہے کہ بھارت ایسے جرائم کی سرپرستی کر رہا ہے یا انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس حقیقت کو مزید واضح کرتا ہے کہ بھارت خواتین، بالخصوص غیر ملکی خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک بنتا جا رہا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارتی فوجی اہلکاروں پر خواتین سے ناروا سلوک کا الزام لگا ہو، لیکن اس بار شکار ایک حلیف ملک کی خاتون فوجی بنی، جس نے بھارت کے عالمی وقار کو زمین بوس کر دیا ہے۔

    کیا بھارت عالمی شرمندگی سے سبق سیکھے گا یا اپنی فوج کی وردی میں چھپے درندوں کو مزید تحفظ فراہم کرے گا؟ یہ سوال اب بین الاقوامی ضمیر کے سامنے کھڑا ہے۔دوسری طرف اس واقعے نے بھارت اور اسرائیل کے دفاعی تعلقات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اسرائیل اپنی خاتون آفیسر کے ساتھ ہونے والے اس سلوک پر کب اور کیسے ردعمل دیتا ہے۔

  • بہاولپور :ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    بہاولپور :ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    تفصیل کے مطابق یکم مئی 2025 کو رات 10 بج کر 19 منٹ پر ریسکیو 1122 بہاولپور کے کنٹرول روم کو ایک افسوسناک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی جس میں ایک ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔

    کنٹرول روم سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یہ حادثہ مبارک پور کے قریب پُل نمبر 35 کے نزدیک بستی سیالاں میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی BPA-10 کو فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا جس نے 23 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

    ریسکیو عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بتایا کہ ہزارہ ایکسپریس جو کراچی سے راولپنڈی کی طرف جا رہی تھی جب مبارک پور کے قریب پہنچی تو ایک 17 سالہ نوجوان محمد سمیر ولد امیر بخش جو مبینہ طور پر کانوں میں ہیڈ فون لگائے ہوئے تھا، ٹرین کی آمد سے بے خبر رہا اور ٹرین کی زد میں آ گیا۔ اس المناک حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو عملے نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔نوجوان کی موت سر پر شدید چوٹ اور دونوں ٹانگوں (ٹیبیا اور فیبولا) کے فریکچر کی وجہ سے ہوئی۔

  • ڈیرہ غازیخان: تباہ کن تیز آندھی اور مٹی کا طوفان، نظام زندگی مفلوج

    ڈیرہ غازیخان: تباہ کن تیز آندھی اور مٹی کا طوفان، نظام زندگی مفلوج

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ) تباہ کن تیز آندھی اور مٹی کا طوفان، نظام زندگی مفلوج

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب ڈیرہ غازیخان اور اس کے نواحی علاقوں میں اچانک ایک شدید تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ رات گیارہ بجے شروع ہونے والے اس طوفان نے محض چند منٹوں میں پورے شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔ طوفان کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران ہوا کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تجاوز کر گئی۔ اس تیز رفتار ہوا نےدیہی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ متعدد علاقوں میں بڑے اور پرانے درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گئے، جس سے مزید رکاوٹیں اور نقصان پیدا ہوا۔ کچے مکانات اور کمزور تعمیرات بھی اس طوفان کی تاب نہ لا سکے اور انہیں شدید نقصان پہنچا۔

    طوفان کے باعث دیہی علاقوں اور شہر کے گردونواح میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی۔ بجلی کے کھمبے گر گئے اور تاریں ٹوٹ گئیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی۔ اس صورتحال نے شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ طوفان کی شدت سے کئی گھروں پر نصب سولر پلیٹیں بھی ٹوٹ پھوٹ گئیں جبکہ پورے شہر میں لگے ہوئے بڑے بڑے سائن بورڈ ہوا کے شدید دباؤ ک برداشت نہ کرسکے۔

    یہ طوفان رات کے وقت آیا جب بیشتر لوگ گہری نیند میں تھے۔ اچانک بجلی کی بندش اور طوفان کی خوفناک آوازوں نے شہریوں کو شدید خوفزدہ کر دیا۔ خاص طور پر بچے، بزرگ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو اس صورتحال میں بہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مٹی کے طوفان کے دوران فضا میں موجود باریک ذرات سانس، دمہ اور دل کے مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ طوفان کے بعد ہسپتالوں میں الرجی، کھانسی، آنکھوں کی جلن اور سانس لینے میں دشواری کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ رات بھر بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات کو دوچند کر دیا۔ شدید گرمی میں پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز کے بغیر لوگوں کو بے چینی اور تکلیف کے ساتھ رات گزارنی پڑی.

    ماحولیاتی ماہرین نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے طوفان موسمیاتی تبدیلیوں، درختوں کی بے دریغ کٹائی اور زمین کی بڑھتی ہوئی خشک سالی کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ماحولیاتی تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں اس طرح کے تباہ کن طوفان معمول بن سکتے ہیں۔ ماہرین نے زور دیا کہ درخت ہوا کے دباؤ کو کم کرنے اور مٹی کو اپنی جگہ پر مضبوطی سے جمائے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈیرہ غازیخان کے گردونواح میں جنگلات کی کمی نے بھی طوفان کی شدت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی گرمی اور موسم کے غیر متوقع صورتحال نے خشک سالی کو فروغ دیا ہے، جس سے مٹی کے طوفانوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

  • ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت

    ڈی جی خان: قومی یکجہتی کانفرنس، بھارت کو دوٹوک جواب، فلسطینیوں و کشمیریوں کی حمایت

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹرجواداکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ایک شاندار "قومی یکجہتی کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا، قومی اتحاد کا مظاہرہ کرنا اور خاص طور پر فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ کانفرنس کی مشترکہ صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد اور کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے کی۔

    کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، امن کمیٹی کے فعال اراکین اور ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی کثیر تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے قومی پرچم کے ساتھ ساتھ فلسطینی پرچم کی بھی مشترکہ طور پر رونمائی کی گئی۔ شرکاء نے قومی اتحاد کی ایک دلنشین مثال پیش کرتے ہوئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی، فضا ملی نغموں سے گونج اٹھی جب سب نے مل کر قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا، اور فلسطینی بھائیوں سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی پرچم بھی بلند کیا۔

    کانفرنس کا ایک اہم محور دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت اور ایک پرامن، روادار اور انسان دوست معاشرے کے قیام کے عزم کا اظہار تھا۔ اپنے صدارتی خطاب میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منبر و محراب سے وابستہ علماء آج بھی ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کرے، اور اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو دنیا بھارت کا انجام اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور اپنی دفاعی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے دوٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، تمام سلامتی ادارے اور پوری پاکستانی قوم ایک صفحے پر متحد ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے اپنے خطاب میں قومی یکجہتی کو موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور کہا کہ آج کی اس کانفرنس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور تمام شرکاء کا اس اہم پیغام کو عام کرنے میں ان کے کلیدی کردار پر شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں موجود دیگر علماء کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پیغام پاکستان کے فروغ اور علماء کے اتحاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

    کانفرنس میں جن نامور علماء نے خطاب کیا ان میں قاضی عبدالغفار قادری، مولانا مسعود قاسمی، علامہ ارشد عابدی، مفتی محمد راشدی، مولانا مختار احمد ندیم، علامہ غلام عباس یزدانی اور مولانا احمد رضا سیالوی سمیت کئی دیگر جید علماء شامل تھے۔ تمام علماء نے اس بات پر متفقہ طور پر زور دیا کہ منبر و محراب کو قومی یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے۔ کانفرنس کے شرکاء نے فلسطین کے ساتھ اپنی مضبوط یکجہتی کا اعادہ کیا اور دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

    کانفرنس میں حال ہی میں ہونے والے پہلگام حملے کو مودی سرکار کی ایک مذموم چال قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ پوری دنیا اس حقیقت سے واقف ہے کہ یہ ایک جھوٹا ڈرامہ ہے جس کا واحد مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔ انہوں نے متفقہ طور پر کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی شہری ہر وقت اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔

    کانفرنس کے اختتام پر ایک پروقار دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مرحومین اور خاص طور پر صوبائی امن کمیٹی کے رکن مولانا محمد خان لغاری اور دیگر مرحوم اراکین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کانفرنس کا مجموعی ماحول قومی جذبے، اتحاد اور عالمی سطح پر مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے عزم سے سرشار تھا۔

  • فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈا ناکام، مودی کے عزائم خاک میں ملا دیں گے،فردوس اعوان

    فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈا ناکام، مودی کے عزائم خاک میں ملا دیں گے،فردوس اعوان

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھارتی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا "فالس فلیگ آپریشن” کا پروپیگنڈا بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران خود اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔

    یوم مزدور کے موقع پر سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی جدوجہد کے باعث ہی دنیا ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے۔

    سرحدوں پر بسنے والوں کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کی انتہا پسند سوچ کے سامنے پوری قوم چٹان بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مودی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا اور سیالکوٹ شہر دشمن کے ناپاک ارادوں کے خلاف پہلی دیوار ثابت ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان نے 70 ہزار جانوں کا نذرانہ دے کر ملک میں امن قائم کیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہا ہے، جبکہ ہمارے دشمن نے ہمیشہ دہشت گردی کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں بھارت کی سوچ کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس واقعے پر بغلیں بجائی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی ریاستی اداروں اور حکومت نے بین الاقوامی سطح پر بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معصوم اور نہتے شہریوں کو محکوم بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے پھیلے ہوئے گند کو دیکھنے کی بجائے پاکستان پر الزامات لگانے پر اتر آتا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے پہلگام واقعے کو بھارت کا ایک ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی اس واقعے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف اپنے مذموم ارادے پورے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے خلاف اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے ہیومن رائٹس کی تنظیموں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کے ان اقدامات پر خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے مودی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی اجناس پوری دنیا کو ایکسپورٹ کرتا ہے اور مودی پانی بند کرنے کے فلمی ڈائیلاگ کی مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔

  • لودھراں: مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی، استاد گرفتار

    لودھراں: مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی، استاد گرفتار

    بہاولپور ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) لودھراں کے نواحی علاقے قاسم والا کی رہائشی اور گوگڑاں میں واقع نجی تعلیمی ادارے "الفیض اسلامک پبلک سکول” کی دسویں جماعت کی طالبہ دعا زینب کی مبینہ خودکشی کے واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا طاری کر دی ہے۔ دلخراش واقعے میں طالبہ نے مبینہ طور پر اپنے ہی استاد کی ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تنگ آ کر 17 اپریل کو اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    پولیس کے مطابق، مرحومہ دعا زینب کے والد کی جانب سے تھانہ قریشی والا میں ایک شکایت درج کروائی گئی ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی، جس نے حال ہی میں میٹرک کے امتحانات دیے تھے، کو الفیض اسلامک پبلک سکول کے عربی اور کیمسٹری کے استاد ثقلین ماتم کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔ مدعی کے مطابق، استاد مبینہ طور پر ان کی بیٹی کو موبائل فون کے ذریعے بلیک میل بھی کر رہا تھا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریشی والا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم استاد ثقلین ماتم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، واقعے کے بعد مقامی بااثر افراد اور ایک صحافی نے مبینہ طور پر معاملے کو دبانے کی کوشش کی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    اس افسوسناک واقعے نے تعلیمی حلقوں اور مقامی آبادی میں گہرے دکھ اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ جہاں اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ دیا جاتا ہے، وہیں ایسے واقعات معاشرے کے لیے ایک ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں اور ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔ متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے مؤثر قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام شواہد اور بیانات کی روشنی میں تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • بھارت نیوکلیئر جنگ کی راہ ہموار کر رہا ہے، عالمی برادری RSS ذہنیت کا نوٹس لے: مشعال ملک

    بھارت نیوکلیئر جنگ کی راہ ہموار کر رہا ہے، عالمی برادری RSS ذہنیت کا نوٹس لے: مشعال ملک

    اسلام آباد (باغی ٹی وی رپورٹ)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خبردار کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں خطے کو نیوکلیئر جنگ کی طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کی فاشسٹ اور جنگجویانہ RSS ذہنیت کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے پہلگام جیسے خودساختہ واقعات کو جواز بنا کر مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا نیا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر سے شادی کر کے مقبوضہ کشمیر یا بھارت جانے والی خواتین کو دہائیوں بعد زبردستی واپس بھیجا جا رہا ہے، اور معصوم بچوں کو ان کی ماؤں سے جدا کیا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ سے پاکستان کے تمام بارڈرز اور لائن آف کنٹرول مسلسل زد میں ہیں، جبکہ فالز فلیگ آپریشنز کے بہانے پاکستان کے اندر پراکسی جنگ چھیڑنا بھارت کا پرانا طریقہ رہا ہے۔

    مشعال ملک نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ شملہ معاہدے کو ختم کیا جائے، کیونکہ پچاس سال گزرنے کے باوجود اس دو طرفہ معاہدے سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بائی لیٹرل ازم کو روند چکا ہے اور یکطرفہ اقدامات سے مسئلہ کشمیر کی اصل روح مسخ کر رہا ہے۔

    مشعال ملک نے اقوام متحدہ سے ایک بار پھر رجوع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم کی انتہا ہو چکی ہے اور عالمی برادری کو اب خاموش تماشائی بننے کے بجائے عملی اقدام کرنا ہوگا۔

  • سیالکوٹ: پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس، پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

    سیالکوٹ: پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس، پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف: شاہد ریاض)پروفیشنل پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کا اہم اجلاس مرکزی چیئرمین محمد خرم میر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی جائے گی۔ اجلاس میں شریک صحافیوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی صحافتی برادری ملکی سلامتی کے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    چیئرمین خرم میر نے کہا کہ اگر بھارت نے جنگ کی غلطی کی تو اسے واپسی کا راستہ نہیں ملے گا۔ سینئر صحافی میاں سلیم کا کہنا تھا کہ اگر جنگ شروع ہوئی تو بھارت دنیا کے نقشے پر باقی نہیں رہے گا۔ اجلاس میں صحافی رانا نوید، مہر مصطفیٰ، رانا جاوید، مدثر رتو، ارشد علی تبسم، عیسو مسیح اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور پاک فوج کے ساتھ مکمل جانی و مالی حمایت کا اعلان کیا۔

    شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی دفاع اور استحکام کی خاطر صحافی برادری ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی، اور دشمن کے عزائم کو قلم اور سچائی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔