Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ: ڈی ایف او کی نگرانی میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی، 160 ایکڑ زمین 96 لاکھ میں فروخت

    ٹھٹھہ: ڈی ایف او کی نگرانی میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی، 160 ایکڑ زمین 96 لاکھ میں فروخت

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں)ضلع ٹھٹھہ میں محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے جنگلات کی زمینوں اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) محبوب علی بھٹی نے نہ صرف سندھ حکومت کی جانب سے درختوں کی کٹائی پر عائد پابندی کو نظرانداز کیا بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی، جس میں جنگلات سے قبضے ختم کر کے دوبارہ شجرکاری کا حکم دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ویران فاریسٹ کی چوکڑی نمبر 5 میں روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کاٹ کر کراچی منتقل کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام کارروائی ڈی ایف او محبوب علی بھٹی کی سرپرستی اور رینج فاریسٹ آفیسر (آر ایف او) ہاشم ہنگورو کی نگرانی میں جاری ہے۔ ہاشم ہنگورو نہ صرف مختلف بیماریوں کا شکار ہیں بلکہ بینائی کی کمزوری کے باوجود حساس علاقے میں تعینات ہیں اور 160 ایکڑ رقبے پر مشتمل چوکڑی نمبر 5 سے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کروا رہے ہیں۔

    تحقیقات سے مزید انکشاف ہوا ہے کہ ویران جنگلات کی چوکڑی نمبر 46، جو کہ 160 ایکڑ پر مشتمل ہے، کو ڈی ایف او محبوب علی بھٹی اور آر ایف او ہاشم ہنگورو نے ملی بھگت سے ایک بلوچ شخص کو 96 لاکھ روپے میں غیرقانونی طور پر فروخت کر دیا۔ یہ فروخت سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس میں جنگلات کی زمینوں سے تجاوزات ختم کر کے شجرکاری کی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔

    مقامی سیاسی و سماجی حلقوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر درختوں کی کٹائی بند کرائی جائے، ملوث افسران اور خریداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور چوکڑی نمبر 46 کی غیرقانونی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے اسے منسوخ کیا جائے۔

  • گوجرخان: 7 سالہ کرسچن بچی کے قاتل کی پولیس حراست میں ہلاکت

    گوجرخان: 7 سالہ کرسچن بچی کے قاتل کی پولیس حراست میں ہلاکت

    گوجرخان (باغی ٹی وی، نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ کرسچن بچی کے قتل اور زیادتی کے ملزم سنیل مسیح کو پولیس حراست سے چھڑانے کی کوشش کے دوران اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔ ملزم سنیل جو مقتولہ کا سگا ماموں تھا کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو آلہ جرم کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا جب اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے دوران سنیل شدید زخمی ہوا اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

    تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم سنیل آئس کا عادی تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب رہتا تھا۔ اس نے ایسٹر کے روز بچی کو کھانے پینے کی اشیاء کا لالچ دے کر زیر تعمیر عمارت میں لے گیا، جہاں اس نے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم نے قینچی سے اس کا گلا کاٹا، سر پر اینٹ سے وار کیا، اور گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ سفاک ملزم نے قتل کے بعد بھی بچی سے زیادتی کی۔

    واردات کے بعد ملزم گھر واپس آیا اور فیملی کے ساتھ بچی کی تلاش میں ملوث رہا۔ اس کی مشکوک حرکات پر پولیس نے تفتیش کی تو ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزم کی 24 گھنٹوں میں گرفتاری اور فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرض کی ادائیگی پر اے ایس پی گوجرخان اور مندرہ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں اور ان کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بلوچستان: چیئرمین کی متنازعہ تعیناتی، محکمہ تعلیم کا احتجاج وبائیکاٹ، انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی

    بلوچستان: چیئرمین کی متنازعہ تعیناتی، محکمہ تعلیم کا احتجاج وبائیکاٹ، انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی

    کوئٹہ (باغی ٹی وی) بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے بائیکاٹ کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔

    بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) کوئٹہ نے آج سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف ایس سی) کے سالانہ امتحانات محکمہ تعلیم سے وابستہ مختلف تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ملتوی کر دیے ہیں۔ چیئرمین بورڈ کے ایک ترجمان کے مطابق، ملتوی شدہ امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سے وابستہ متعدد تنظیموں نے بورڈ کے چیئرمین کی مبینہ طور پر غیر قانونی تعیناتی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ ان تنظیموں میں بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (BPLA)، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (اپکا)، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (GTA)، سینئر ایجوکیشنل سٹاف ایسوسی ایشن (SESA)، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن (آئینی)، وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن اور جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

    ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں منعقدہ ان تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین کی تعیناتی BBISE ایکٹ 2019 کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جس کے خلاف نہ صرف انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا بلکہ میٹرک کے پرچوں کی مارکنگ کا عمل بھی معطل رکھا جائے گا۔ تنظیموں کے نمائندوں نے واضح کیا کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کر دیا جاتا۔

    اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ ایک طرف صوبے میں گڈ گورننس اور تعلیمی ایمرجنسی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب محکمہ تعلیم اور اصل اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بیوروکریسی کے ایک غیر متعلقہ افسر کو چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس غیر قانونی اقدام سے صوبے کا واحد تعلیمی بورڈ تباہی سے دوچار ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہو جائے گا اور محکمہ تعلیم میں مستقبل کے لیے بھی غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کالج اور سکول اساتذہ کے ساتھ ساتھ کلریکل سٹاف بھی چیئرمین بورڈ کی تعیناتی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گا۔ تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر چیئرمین بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

  • میرپورماتھیلو:خانپور مہر میں فائرنگ سے کورائی قبیلے کے 4 افراد جاں بحق، پولیس حدود میں الجھ گئی

    میرپورماتھیلو:خانپور مہر میں فائرنگ سے کورائی قبیلے کے 4 افراد جاں بحق، پولیس حدود میں الجھ گئی

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگارمشتاق لغاری) خانپور مہر کے نواحی علاقے ہیکل پٹ میں ایک افسوسناک واقعے میں مسلح افراد نے کورائی برادری کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت گلشیر کورائی، ان کے بھائی گل میر کورائی، گلشیر کی بیوی شریفاں اور ان کی والدہ اختیاراں کورائی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ان پر براہ راست فائرنگ کی، جس سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اطلاع دینے کے باوجود پولیس کافی دیر تک جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکی، جس کے باعث مقتولین کی لاشیں کھلے آسمان تلے پڑی رہیں۔ اس تاخیر پر علاقہ مکینوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تھانہ مبارک پور اور تھانہ خانپور مہر کی پولیس کے درمیان علاقے کی حدود کے تعین پر تنازعہ پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس تھانے کی پولیس جائے وقوعہ کی ذمہ داری لے گی۔ اس مبینہ تنازعے کے باعث مقتولین کی نعشیں کئی گھنٹوں تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔

    بعد ازاں اعلیٰ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، پولیس حکام نے اس واقعے کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید تفتیش کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ حقائق کو مکمل طور پر واضح کیا جا سکے۔

    اس دلخراش واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا طاری کر دی ہے اور مقتولین کے لواحقین گہرے صدمے سے دوچار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

  • سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

    سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 (سمبڑیال) میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا ہے۔ حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب 1 جون 2025 بروز اتوار کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ انتخابی شیڈول درج ذیل ہے:

    22 اپریل: پبلک نوٹس جاری ہوگا۔
    23 سے 25 اپریل: امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔
    26 اپریل: امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔
    30 اپریل: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ ہوگی۔
    3 مئی: ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جا سکے گی۔
    10 مئی: اپیلٹ ٹریبونل تمام درخواستیں نمٹانے کا پابند ہوگا۔
    11 مئی: امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔
    12 مئی: کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔
    13 مئی: انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
    1 جون 2025: حلقہ میں ووٹنگ ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے شفاف اور منظم انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

  • گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

    گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

    گوجر خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) پیر کے روز تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ریپ کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جہاں اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ او مندرہ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تفتیش کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن کے مطابق، واقعے میں ملوث ملزم/ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے، جبکہ فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں اور ملزم/ملزمان کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • میرپورخاص: جماعت اصلاح المسلمین کے صوبائی رہنماؤں کا دورہ

    میرپورخاص: جماعت اصلاح المسلمین کے صوبائی رہنماؤں کا دورہ

    میرپورخاص (باغی ٹی وی، نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) جماعت اصلاح المسلمین کے صوبائی رہنماؤں نے اتوار کی صبح 9 بجے جامعہ مرکز انوار طاہریہ نقشبندیہ، ٹنڈوالہیار میں جماعت کے ضلعی دفاتر کا دورہ کیا۔

    دورے میں صوبائی قائدین بشمول خلیفہ اقبال سوہو (فنانس سیکریٹری)، خلیفہ مظفر علی قائمخانی (آفس سیکریٹری)، خلیفہ اشرف جتوئی (معاون صدر)، محمد عثمان آرائیں (جنرل سیکریٹری روحانی طلبہ جماعت پاکستان)، خلیفہ مفتی عبدالجبار مستوئی طاہری، خلیفہ نور علی بوزدار، اور خلیفہ حافظ محمد رضوان نے خصوصی شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران جماعت اصلاح المسلمین ٹنڈواللہ یار کا ریکارڈ چیک کیا گیا اور جامعہ مرکز انوار طاہریہ میں شجر کاری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی گیدرنگ سے کارکنوں میں جوش و جذبہ دیکھا گیا۔

    ضلعی عہدیداران نے صوبائی قائدین کا قیمتی وقت نکال کر دورے پر آنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اسی طرح متحد رکھے۔ جماعت اصلاح المسلمین کے تمام عہدیداران اور معاونین نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

  • سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض): پاکستان میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ صدر چیمبر اکرام الحق، سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی، اور نائب صدر عمر خالد نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    صدر اکرام الحق نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، جو دونوں ممالک کی عوام کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مخلصانہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا اور تجارتی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے کہا کہ پاک-ایتھوپیا تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 15 سے 17 مئی 2025 کو ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی پانچویں پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اینڈ سنگل کنٹری نمائش میں سیالکوٹ کے تاجروں کو شرکت کی دعوت دی، جو پاکستانی کاروباری برادری کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گی۔ سفیر نے سیالکوٹ چیمبر کی دستاویزی فلم "سیالکوٹ: دی سٹی آف پروگریسو پیپل” میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

    اجلاس کے اختتام پر صدر چیمبر اکرام الحق نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر چیئرمین یونیورسٹی آف سیالکوٹ ملک فیصل منظور، ڈی جی ٹی ڈی پی خالد رسول، سابق صدور چیمبر ملک اشرف اور ڈاکٹر خرم، سابق ضلعی ناظم میاں نعیم جاوید، ایگزیکٹو رکن اعجاز احمد غوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

  • سیالکوٹ: زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق، سوالات اٹھنے لگے

    سیالکوٹ: زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق، سوالات اٹھنے لگے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض)سیالکوٹ کے علاقے محلہ دارالسلام، سمبڑیال میں رات کی تاریکی میں ایک 27 سالہ نامعلوم نوجوان زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ کیا یہ نوجوان چوری کی نیت سے وہاں داخل ہوا اور اسے کرنٹ لگ گیا؟ کیا کسی نے جان بوجھ کر اسے کرنٹ لگا کر قتل کیا؟ یا یہ محض ایک حادثہ تھا؟ تاحال ان سوالات کے جوابات سامنے نہیں آسکے۔

    سمبڑیال پولیس اور واپڈا کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے نوجوان کی شناخت اور واقعے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے، مگر ابھی تک جاں بحق ہونے والے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    عوامی حلقوں میں واقعے پر تشویش پائی جاتی ہے اور پولیس سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔

  • تنگوانی: سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

    تنگوانی: سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے سینیئر صحافی اور پریس کلب تنگوانی کے بانی منصور بلوچ اور ان کے بھائی سب انسپکٹر سندھ پولیس کراچی منشور احمد باجکانی کے گھر سے دو موٹر سائیکلیں (سی ڈی 2019 ماڈل) چوری ہوگئیں۔ واقعہ گاؤں معصوم شاہ میں پیش آیا جو تھانہ تنگوانی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رات کے وقت مسلح چوروں نے ہتھیاروں کے زور پر موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ الزام ہے کہ تنگوانی پولیس نے نہ تو بروقت کارروائی کی اور نہ ہی موقع پر پہنچی، جس سے صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    تنگوانی کے صحافیوں نے ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کیا ہے کہ منصور بلوچ کے گھر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں فوری طور پر برآمد کی جائیں اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔