Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :رس بھری اسٹرابری، یا زہر کا پیالہ؟  پھلوں کے ساتھ خوفناک کھیل

    سیالکوٹ :رس بھری اسٹرابری، یا زہر کا پیالہ؟ پھلوں کے ساتھ خوفناک کھیل

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض کی خصوصی رپورٹ)اسٹرابری جو کبھی آسمانوں کی سیر کرتی تھی، اس سال زمین پر آ گری۔ مارچ کے آغاز میں 600 روپے فی کلو تک فروخت ہونے والی یہ رسیلی لذت اب 150 سے 100 روپے کلو تک گر چکی ہے، مگر پھر بھی خریدار اسے ہاتھ لگانے کو تیار نہیں۔ آخر وجہ کیا ہے؟

    اس دلچسپ کہانی کے پیچھے اصل راز کاشتکاروں اور دکانداروں کی اپنی ہاتھوں سے کی گئی زیادتی ہے۔ اس سال انہوں نے اسٹرابری کی شیلف لائف بڑھانے کے چکر میں اینٹی فنگس دوائیں اور کیڑے مار ادویات کا بے دریغ استعمال کیا، جو کہ مقررہ مقدار سے کہیں زیادہ تھا۔ نتیجہ؟ اسٹرابری کا ذائقہ اور معیار دونوں برباد ہوگئے۔ دکانداروں نے بھی اسے مزید خراب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ کم کوالٹی کے پھل کو مصنوعی لال رنگ میں رنگ کر بازار میں پیش کر دیا گیا۔ ایسی اسٹرابری جو نہ صرف شاپر کو رنگ دیتی ہے بلکہ دھونے پر بھی اس کا رنگ چھوڑتی ہے—ایسا عجیب منظر شاید ہی کبھی دیکھا گیا ہو!

    جب یہ معاملہ منظر عام پر آیا تو مختلف اضلاع سے لیے گئے نمونوں کی جانچ نے چونکا دینے والا انکشاف کیا: اسٹرابری پر اینٹی فنگس اسپرے اور کیڑے مار ادویات کا استعمال معمول سے 70 فیصد زیادہ تھا۔ دوسرے پھلوں کے برعکس، جن کا چھلکا ہموار ہوتا ہے اور دھونے سے کیمیکلز کے اثرات کم ہو جاتے ہیں، اسٹرابری کی کھردری اور مسام دار سطح ان زہریلے مادوں کو اندر تک جذب کر لیتی ہے۔ نتیجتاً، دھونے کے باوجود یہ باقیات مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں۔

    اگر آپ بھی اسٹرابری کے شوقین ہیں تو احتیاط کریں۔ اسے کھلے پانی میں اچھی طرح دھوئیں، پانی میں تھوڑا سا میٹھا سوڈا ملا کر 10 منٹ تک بھگوئیں، پھر چھلنی میں ڈال کر دوبارہ دھو لیں۔ اس کے بعد ہی استعمال کریں۔

    افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ پھل، جو بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ ہے اور جس سے ہم کروڑوں روپے کا زرمبادلہ کماتے ہیں، آج بازاروں میں دھکے کھا رہا ہے۔ چند لالچی افراد نے اپنے فائدے کے لیے اسے زہر آلود کر دیا اور پوری فصل کی ساکھ داؤ پر لگا دی۔ خریداروں کے بائیکاٹ سے آڑھتیوں کو اس سال شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ امید ہے کہ اگلے سال یہ کاشتکار اور دکاندار اس کھٹے میٹھے پھل کو زہر میں تبدیل کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔

    یہ رپورٹ ان لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو سستی کے لالچ میں اسے بے دھڑک خرید رہے ہیں—جان ہے تو جہان ہے، احتیاط کریں!

  • اوکاڑہ:عوامی فلاح و بہبود کے لیے گڈ گورننس ضروری، ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ:عوامی فلاح و بہبود کے لیے گڈ گورننس ضروری، ڈپٹی کمشنر

    اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات ہی عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق ان تمام اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہوں نے تمام امور کی موثر انداز میں نگرانی کرنے کی بھی تاکید کی۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے یہ باتیں وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ احسن ممتاز گوندل، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی رب دینو میتلو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ایس این اے افضال حسین بھی موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی شکایات کے ازالے اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام افسران خدمت کے جذبے کے تحت کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ:ریونیو افسران کو اہداف حاصل کرنے کا حکم

    اوکاڑہ:ریونیو افسران کو اہداف حاصل کرنے کا حکم

    اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران نے شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری واجبات کی وصولی ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے محنت سے کام کریں تاکہ تمام سرکاری واجبات کی وصولی بروقت یقینی بنائی جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آبیانہ، مالیانہ، زرعی انکم ٹیکس سمیت مختلف کھاتہ جات میں سرکاری واجبات کی وصولی جلد از جلد ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے افسران کو خبردار کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • دادو :محبت نے قانون کی زنجیریں توڑ دیں، ایس ایچ او اور اے ایس آئی رشتہ ازدواج میں منسلک

    دادو :محبت نے قانون کی زنجیریں توڑ دیں، ایس ایچ او اور اے ایس آئی رشتہ ازدواج میں منسلک

    دادو(باغی ٹی وی) سندھ کے ضلع دادو کے ایک تھانے میں محبت کی ایک انوکھی کہانی نے جنم لیا، جہاں قانون نافذ کرنے والے دو اہلکار زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔ اے سیکشن تھانے کے ایس ایچ او اعجاز مسن اور لیڈی اسٹنٹ سب انسپکٹر ثمینہ وگھیو نے اپنے ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی مثال قائم کی۔

    تھانہ اے سیکشن کے ان دو پولیس افسران کی شادی کی تقریب ایک مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جہاں ان کے ساتھیوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او اعجاز مسن اور اے ایس آئی ثمینہ وگھیو ایک ہی تھانے میں تعینات تھے، جہاں ان کی دوستی محبت میں بدلی اور پھر شادی میں تبدیل ہوئی۔

    اس شادی نے نہ صرف ان کے ساتھیوں کو حیران کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، چاہے وہ تھانے کی دیواریں ہی کیوں نہ ہوں۔

  • اوچ شریف:المناک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار بس تلے کچلے گئے

    اوچ شریف:المناک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار بس تلے کچلے گئے

    اوچ شریف (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے قریب قومی شاہراہ علی پور روڈ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس دوران تیز رفتار بس نے دونوں موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت محمد کاشف ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی، جو موضع بختیاری کا رہائشی تھا۔ دوسرے شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس کی رفتار بہت تیز تھی اور موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کے فوراً بعد بس نے انہیں روند ڈالا۔

    اس المناک حادثے نے پورے علاقے میں سوگ کی فضا پیدا کر دی ہے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف منتقل کر دیا۔

  • لیہ : اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

    لیہ : اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

    لیہ (باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی فروخت مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ کردہ ریٹ پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر امیر ابیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگے داموں اشیائے ضروریہ کی فروخت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی مناسب عمل نہیں، دکاندار اپنا جائز منافع رکھ کر اشیاء فروخت کریں۔

    ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں ریٹ لسٹوں کی موجودگی، اشیاء کی کوالٹی، ایکسپائری تاریخ، ریٹ واضح جگہ پر لکھ کر آویزاں کرنے اور وزن پیمائش کی چیکنگ کریں۔ تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع لیہ نے گزشتہ ماہ پرائس کنٹرول پرفارمنس میں پنجاب بھر میں 5ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ جس میں 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا، جس میں 10 ہزار 906 اوور چارجنگ کی شکایات پائی گئیں۔ 30 ہزار 861 وارننگ دی گئیں، 312 افراد کو جرمانہ عائد کیا گیا، 21 ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا گیا، جبکہ 6 لاکھ 9 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • سیالکوٹ: صوبائی وزیر صحت کا ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

    سیالکوٹ: صوبائی وزیر صحت کا ہسپتال کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

    سیالکوٹ (سٹی رپورٹر مدثر رتو)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چوہدری فیصل اکرام کے ہمراہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

    دورے کے دوران صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چوہدری فیصل اکرام نے ہسپتال میں طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جدید آلات کی فراہمی اور ٹراما سینٹر سمیت دیگر شعبہ جات میں بہتری کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے ٹراما سینٹر کی توسیع کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا تاکہ ایمرجنسی میں مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ جلد مکمل کی جائے گی، جس سے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال پر دباؤ کم ہوگا۔ انہوں نے ادویات سمیت تمام طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل مہیا کرنے اور مریضوں کے علاج معالجے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا۔

    صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی مسلسل نگرانی کے باعث حالات میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم ایس حضرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات سے آگاہ کیا کہ وہ ہسپتالوں کے روزانہ دورے کریں۔ انہوں نے تمام وارڈز میں ادویات کی فہرستیں اور ڈیوٹی روسٹرز نمایاں طور پر آویزاں کرنے پر زور دیا تاکہ مریضوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    خواجہ سلمان رفیق نے واضح کیا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور مریضوں کے علاج و معالجہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے، جہاں مریضوں سے براہ راست طبی سہولیات پر فیڈ بیک لیا جائے گا اور ان کی شکایات پر موقع پر ہی ایم ایس صاحبان کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

  • میرپورخاص:غیرت کے نام پر وحشت،حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں کو زندہ جلا دیا

    میرپورخاص:غیرت کے نام پر وحشت،حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں کو زندہ جلا دیا

    باغی ٹی وی :میرپور خاص سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں غیرت کے نام پر سفاکیت کی انتہا کر دی گئی۔ ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور دو معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو ہاتھ پیر باندھ کر زندہ جلا دیا۔ اس وحشیانہ عمل نے انسانیت کو شرمسار کر کے رکھ دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم ویجھو بھیل نے اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا۔ واقعہ میرپور خاص کے ایک علاقے میں پیش آیا اور پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شوہر نے تفتیش کے دوران "غیرت” کے نام پر قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے شک تھا جو اسے اس قدم تک لے گیا۔

    میڈیکو لیگل افسر کی رپورٹ نے واقعے کی ہولناکی کو مزید بے نقاب کیا۔ خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر رسیوں سے بندھے ہوئے تھے جب انہیں آگ کے حوالے کیا گیا۔ جسموں پر تشدد کے گہرے نشانات بھی ملے، جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ موت سے پہلے انہیں شدید اذیت دی گئی۔

    پولیس نے خاتون کے بھائی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • لاہور :3 ماہ میں 27  خواتین قتل، 151 سےزیادتی اور 1100 اغوا

    لاہور :3 ماہ میں 27 خواتین قتل، 151 سےزیادتی اور 1100 اغوا

    لاہور (باغی ٹی وی)خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی لہر، 3 ماہ میں 27 قتل، 151 زیادتی اور 1100 اغوا

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کا دل کہلانے والا شہر لاہور ان دنوں خوفناک جرائم کی لپیٹ میں ہے، جہاں خواتین اور بچوں کے خلاف سنگین واقعات نے شہریوں کو دہشت زدہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے تازہ اعداد و شمار نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے، رواں سال جنوری سے مارچ تک محض تین ماہ میں 27 خواتین قتل، 151 سے زیادتی اور 1,182 اغوا ہوئیں۔ ان میں سے 988 کو تو بازیاب کرا لیا گیا، لیکن 194 اب بھی لاپتا ہیں.

    خوف کی یہ داستان صرف خواتین تک محدود نہیں۔ ان تین ماہ میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 کے بارے میں اب تک کچھ پتا نہیں۔ زیادتی کے واقعات نے بھی انسانیت کو شرمسار کیا،خواتین کے ساتھ 151 اور بچوں کے ساتھ 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ خواتین سے زیادتی کے 110 ملزمان کو دھر لیا گیا، لیکن 41 اب بھی قانون کے ہاتھوں سے باہر ہیں۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 44 ملزمان گرفتار ہوئے، مگر 3 فرار ہیں۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جرائم کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

    پولیس حکام نے "زیرو ٹالرنس” کا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ بیشتر مقدمات حل کر لیے گئے ہیں۔ لیکن ماہرین سماجیات اسے شہر کے امن کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے رہے ہیں۔ شہریوں میں خوف اور بے چینی بڑھتی جا رہی ہے اور عوام حکام سے فوری انصاف اور بہتر تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا لاہور واقعی "پیرس آف پاکستان” رہ گیا، یا اب یہ صرف جرائم کی کہانیوں کا شہر بن کر رہ جائے گا؟

  • سیالکوٹ: شہر میں غیر قانونی بڑے سائن بورڈز کو چھوٹ، غریب دکانداروں پر قانون کا کاری وار

    سیالکوٹ: شہر میں غیر قانونی بڑے سائن بورڈز کو چھوٹ، غریب دکانداروں پر قانون کا کاری وار

    سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے بیوروچیف شاہدریاض کی خصوصی رپورٹ :شہر میں غیر قانونی بڑے سائن بورڈز کو چھوٹ، غریب دکانداروں پر قانون کا کاری وار

    سیالکوٹ کی سڑکوں پر قانون کا عجیب کھیل جاری ہے۔ ایک طرف ضلعی انتظامیہ غیر قانونی تجاوزات کے نام پر غریب دکانداروں کے روزگار پر بلڈوزر چلا رہی ہے، تو دوسری طرف شہر کی شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹنوں وزنی غیر قانونی سائن بورڈز کو کھلی چھوٹ مل رہی ہے۔ انتظامیہ ان کے سامنے خاموش تماشائی بنی کھڑی ہے، جبکہ چھوٹے کاروباریوں کے خلاف ایف آئی آرز اور حوالات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ماہ صاف ستھرے پنجاب کے وژن کے تحت غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے تھے۔ صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ نے فوری عمل شروع کیا، دکانیں گرائیں، اور غریب دکانداروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ دیا۔ لیکن سیالکوٹ میں یہ احکامات جیسے ہوا میں اڑ گئے۔ یہاں مین روڈز پر غیر قانونی سائن بورڈز نہ صرف جگہ گھیرے کھڑے ہیں بلکہ انتظامیہ کی خاموشی سے انہیں گویا تحفظ کا سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے۔

    شہری حیران ہیں کہ جب تجاوزات کے خلاف کارروائی کی بات آتی ہے تو غریب دکاندار ہی کیوں نشانے پر؟ بڑے بڑے سائن بورڈز، جو خود غیر قانونی ہیں، انہیں ہاتھ لگانے کی جرأت انتظامیہ کیوں نہیں کرتی؟ کیا قانون کی طاقت صرف کمزوروں کے لیے ہے؟ شہر کے لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر صفائی کا دعویٰ سچا ہے تو یہ دوہرا معیار کیوں؟ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا وزیراعلیٰ کے احکامات کبھی ان سائن بورڈز تک پہنچیں گے یا یہ شہر قانون کے اس کھیل میں یونہی تقسیم رہے گا۔