Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ: بابا گرو نانک یونیورسٹی کا تیسرا سالانہ سپورٹس گالا 2025 شاندار اختتام پذیر

    ننکانہ: بابا گرو نانک یونیورسٹی کا تیسرا سالانہ سپورٹس گالا 2025 شاندار اختتام پذیر

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) بابا گرو نانک یونیورسٹی میں منعقدہ تیسرا سالانہ سپورٹس گالا 2025 شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، جبکہ تقریب میں معزز مہمانوں کی شرکت نے اس ایونٹ کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

    تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب (وائس چانسلر، یونیورسٹی آف کامالیہ) اور پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان (پرنسپل، اورینٹل کالج، یونیورسٹی آف پنجاب) شامل تھیں۔ انہوں نے طلبہ کو کامیاب ایونٹ پر مبارکباد دی اور کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف جسمانی و ذہنی نشوونما میں معاون ثابت ہوتی ہیں بلکہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور استقامت جیسے مثبت رویوں کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

    پروفیسر ڈاکٹر محمد افضال (وائس چانسلر، بابا گرو نانک یونیورسٹی)، مسٹر مبشر طارق (رجسٹرار) اور ڈاکٹر یاسر سعید (ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز) نے معزز مہمانوں کے ہمراہ کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے۔

    اسپورٹس گالا 2025 کے دوران طلبہ میں جذبۂ یکجہتی، مسابقت اور کھیلوں کے حقیقی اسپرٹ کی جھلک نظر آئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ مستقبل میں مزید طلبہ کو کھیلوں میں شمولیت کی ترغیب دے گا اور یونیورسٹی کی ہمہ جہت ترقی کے عزم کو آگے بڑھائے گا۔

  • ڈیرہ غازی خان: موٹرسائیکل اور اے پی وی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

    ڈیرہ غازی خان: موٹرسائیکل اور اے پی وی میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) سخی سرور کے قریب بیبلی پمپ پر موٹر بائیک اور اے پی وی کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع دی گئی، جس پر فوری طور پر ایک موٹر بائیک ایمبولینس اور دو ایمبولینسیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئیں، جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ احسن اکبر (17 سالہ) شدید سر کی چوٹوں کے باعث موقع پر جاں بحق ہوچکا تھا، جبکہ حمزہ اکبر (38 سالہ) کو معمولی زخم آئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش کو لواحقین کی درخواست پر ان کے گھر چوک چورہٹہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیو آپریشن میں دو ایمبولینسز (DGA-11, DGA-03, DGB-708) نے حصہ لیا

  • ڈیرہ غازی خان: دیہی علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ، 2008 دیہات مستفید ہوں گے

    ڈیرہ غازی خان: دیہی علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ، 2008 دیہات مستفید ہوں گے

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹرجواد اکبر) حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے دیہی علاقوں میں شہری سہولیات کے مساوی میونسپل سروسز فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب کی 16 تحصیلوں کے 2008 دیہات مستفید ہوں گے، جب کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی تحصیل علی پور، تونسہ اور روجھان کو پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے۔

    کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سات سالہ منصوبے کے تحت صاف پانی کی فراہمی، سیوریج سسٹم کی بہتری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی رویوں میں مثبت تبدیلی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کر کے آبپاشی سمیت دیگر مقاصد کے لیے قابلِ استعمال بنایا جائے گا، جب کہ ٹیوب ویلز اور دیگر مشینری کو بجلی کے ساتھ سولر سسٹم سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے۔

    پراجیکٹ کے تحت ہر گھر سے 2000 روپے ڈیمانڈ نوٹس اور 1000 روپے ماہانہ چارجز وصول کیے جائیں گے، جبکہ پانی کے استعمال کی نگرانی کے لیے میٹر بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اس منصوبے کو دیہی علاقوں کے لیے انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے افسران نیک نیتی سے کام کریں تاکہ منصوبہ کامیاب ہو اور دیہی عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہو سکے۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ڈی بی اے شہزاد قدیر، تحصیل منیجرز محمد اورنگزیب، تنزیل الرحمان علوی، جمیل چانڈیہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

  • اوکاڑہ: گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں کیریئر کونسلنگ، میڈیا سینٹر اور دفترِ معلومات کا افتتاح

    اوکاڑہ: گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں کیریئر کونسلنگ، میڈیا سینٹر اور دفترِ معلومات کا افتتاح

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ میں کیریئر کونسلنگ، میڈیا سینٹر اور دفترِ معلومات کا افتتاح مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری فیاض ظفر نے کر دیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالرؤف، اساتذہ کرام، طلبہ اور معزز مہمانانِ گرامی بھی شریک تھے۔

    افتتاحی تقریب کے دوران پرنسپل عبدالرؤف اور کالج اسٹاف نے چوہدری فیاض ظفر کو خوش آمدید کہا اور کالج میں جاری نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ طلبہ نے بھی اس اقدام کو سراہا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فیاض ظفر نے ان سہولتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کالج کی مسجد کی تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یہ تقریب کالج کی تعلیمی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگی اور طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

  • اوچ شریف: مخدوم سید شمس الدین گیلانیؒ کا 39واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    اوچ شریف: مخدوم سید شمس الدین گیلانیؒ کا 39واں عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) درگاہ قادریہ غوثیہ گیلانیہ عالیہ محبوب سبحانی اوچ شریف کے سجادہ نشین حضرت مخدوم الملک مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانیؒ کا 39واں سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

    عرس کی دوروزہ تقریبات شمس محل میں منعقد ہوئیں، جس میں سجادہ نشین مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی اور ولی عہد مخدوم سید عمر رضا گیلانی جلوہ افروز ہوئے۔ علماء کرام اور نعت خوان حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پر حضرت مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے ملک کی سلامتی، امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ درگاہ کو عطر و گلاب سے غسل دیا گیا، جبکہ ملک بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں اور زائرین نے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

    عرس کی تقریبات کے اختتام پر زائرین روحانی فیض حاصل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔

  • سیہون: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    سیہون: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    سیہون (باغی ٹی وی) انڈس ہائی وے پر المناک ٹریفک حادثہ، دو گاڑیوں کے تصادم میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ سیہون کے قریب سن کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک کار ڈرائیور کی غلط سائیڈ پر کراسنگ کے باعث کار اور دوسری گاڑی میں خوفناک ٹکر ہوئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

    جاں بحق افراد کی شناخت زین علی، خواجہ ندیم، خواجہ علی کاظم، عبدالغنی اور جان علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مانجھند ہسپتال منتقل کر دیا۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

  • اوچ شریف:موٹروے پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد

    اوچ شریف:موٹروے پر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ نگار حبیب خان ) موٹروے پر کسی بھی ایمرجنسی یا حادثہ کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے بیٹ 23 میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایکسرسائز میں موٹروے پولیس، نجی اور حساس اداروں کے آفیسران نے شرکت کی۔

    موک ایکسرسائز کی نگرانی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے زونل کمانڈر دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے کی۔ اس میں بریگیڈیر حامد انور، سی ٹی او ملتان معاوین خان، ایس پی پی ایچ پی سلیم خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکسپلوزیو آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوگرا آصف سعید، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوٹل پارکو آصف محمد، سیکٹر کمانڈر حمید اللہ خان نیازی، مینیجر سسٹین ایبیلیٹی میڈم سبین، اور دیگر حساس اداروں کے افسران شامل تھے۔

    اس ایکسرسائز میں حادثات کی ہینڈلنگ، جائے حادثہ کو محفوظ کرنا، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا، ریکوری سروسز کا استعمال، زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینا اور انہیں بحفاظت ہسپتال منتقل کرنے کے امور پر عمل کیا گیا۔زونل کمانڈر دار علی خٹک نے بتایا کہ اس ایکسرسائز کا مقصد آفیسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال پر فوری اور مؤثر ردعمل دے سکیں۔

    یہ ایکسرسائز تمام اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

  • گھوٹکی: کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، ٹھکانے نذر آتش

    گھوٹکی: کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن، ٹھکانے نذر آتش

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) ضلع گھوٹکی کے کچہ ایریا میں پولیس کا ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی اور بھاری نفری کے ساتھ گزشتہ دو ہفتوں سے کارروائیاں جاری ہیں۔

    آج بھی سب ڈویژن رونتی کے تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں پولیس نے سندرانی گینگ اور حنیف میرانی گینگ کے خلاف آپریشن کیا۔ یہ گروہ اغواء برائے تاوان، رہزنی، ٹریکٹر چھیننے، پولیس مقابلوں اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    پولیس نے کچہ ایریا کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے اور ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے نذر آتش کر دیا۔ آپریشن میں ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ عبدالقادر چاچڑ کی سربراہی میں ایس ایچ اوز اور پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ اے پی سی چین اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے تک کارروائی جاری رہے گی تاکہ علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جا سکے۔

  • ڈسکہ: تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، پیچھے آتے ٹریلر نے نوجوان کو روند ڈالا

    ڈسکہ: تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، پیچھے آتے ٹریلر نے نوجوان کو روند ڈالا

    ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک عمران) تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، پیچھے آتے ٹریلر نے نوجوان کو روند ڈالا

    تھانہ موترہ کے علاقے سلور سٹار فیکٹری، ڈسکہ روڈ پر خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار سڑک پر جا گرے، اسی دوران پیچھے سے آتے ٹریلر نے 22 سالہ عمر کو کچل دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو 1122 نے جاں بحق نوجوان کی لاش ڈسکہ اسپتال منتقل کر دی جبکہ 25 سالہ نعیم معمولی زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • مظفرگڑھ:جتوئی میں قبضہ مافیا کی بربریت، کسان کی تیار فصل جڑی بوٹی مار اسپرے سے تباہ

    مظفرگڑھ:جتوئی میں قبضہ مافیا کی بربریت، کسان کی تیار فصل جڑی بوٹی مار اسپرے سے تباہ

    مظفرگڑھ (باغی ٹی وی) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے موضع ٹھٹھہ چنڈیر میں وحشیانہ بربریت کا المناک واقعہ رونما ہوا ہے، قبضہ گروپ نے پرانی دشمنی کے تحت کسان کی تیار گندم کی فصل پر زہریلا جڑی بوٹی مار اسپرے کر کے برباد کر دیا۔

    متاثرہ کسان ملک منظور چنڈیر اور ملک مختیار حسین چنڈیر کے مطابق ان کی اڑھائی ایکڑ گندم کی فصل کو سفاک عناصر نے محض انتقام کی آگ میں جلا کر رکھ دیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کچھ ماہ قبل ملک مختیار چنڈیر نے قانونی طریقے سے اپنا رقبہ واگزار کرایا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے مخالفین نے یہ سنگدلانہ اقدام اٹھایا۔

    متاثرہ کسان نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ اہل علاقہ نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ایسے واقعات پر سخت ایکشن نہ لیا گیا تو کسانوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

    پولیس تھانہ جتوئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس ظلم میں ملوث عناصر کو مثالی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی غریب کسان کا معاشی قتل نہ کر سکے۔