Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: روڈ پر حادثہ، رکشہ ڈرائیور چادر پھنسنے سے جاں بحق

    اوچ شریف: روڈ پر حادثہ، رکشہ ڈرائیور چادر پھنسنے سے جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) روڈ پر حادثہ، رکشہ ڈرائیور چادر پھنسنے سے جاں بحق

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ علی الصبح 4 بج کر 24 منٹ پر پیش آیا، جب ایک فروٹ سے لدا پھٹہ رکشہ اوچ شریف سے احمد پور شرقیہ جا رہا تھا۔ دوران سفر ڈرائیور کی چادر رکشہ کی چین میں پھنس گئی، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھا اور رکشے کے نیچے آ کر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم 5 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس پہلے سے موجود تھی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

  • ملگری استاذان خیبر میں اساتذہ کی جوق درجوق شمولیت، حوصلے مزید بلند ہوگئے

    ملگری استاذان خیبر میں اساتذہ کی جوق درجوق شمولیت، حوصلے مزید بلند ہوگئے

    خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) ملگری استاذان ضلع خیبر کے صدر گلاب دین آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر میں اساتذہ، بالخصوص ینگ ٹیچرز کی بڑی تعداد میں شمولیت ہمارے حوصلے مزید بلند کر رہی ہے۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس خیبر میں صدر ملگری استاذان تحصیل جمرود عثمان گل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی نائب صدر خیبرپختونخوا رحمت شاہ آفریدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، اساتذہ کے مسائل اور حقوق کے حصول کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملگری استاذان نے میرٹ اور اصولوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے انتظامیہ سے بھی شفاف فیصلوں کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے غریب ملازمین کے حقوق پر کٹوتی جبکہ اشرافیہ کے مراعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

    اجلاس میں نئے شامل ہونے والے اساتذہ برہان الدین قاری، محمد زبیر DM، محترم خان DM، اشتیاق الرحمن CT، راحد محمد CT، ہارون خان PSHT، عبد المالک PST، نور سید PST، معروف خان PST، انزل PST اور عدنان پرویز PST کو خوش آمدید کہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔

  • آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور

    اسلام آباد (باغی ٹی وی) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کو پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور کر لیا۔ وفاقی کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن میں نئی دفعہ 15-A کا اضافہ کر دیا، جس کے مطابق سرکاری افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    اس ترمیم کی توثیق وفاقی کابینہ نے کر دی ہے، جس کے بعد سرکاری ملازمین کے طرز عمل کو قواعد و ضوابط میں تبدیلی کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ اس قانون کے تحت حکومت سرکاری ملازمین کے مالی طرز عمل کو ریگولیٹری اور مانیٹر کرے گی تاکہ بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کی جا سکے۔

    اس نئی ترمیم کے مطابق، گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کو اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثے پبلک کرنے کی پابندی ہو گی۔ سرکاری افسران کو نہ صرف اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کا تفصیل سے بیان دینا ہوگا بلکہ انہیں اپنی مالی حیثیت بھی ظاہر کرنی ہو گی۔

    یہ معلومات ویب سائٹ پر عوامی طور پر دستیاب ہوں گی تاکہ کسی بھی وقت ان کی تفصیل تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ اس قانون کے تحت سرکاری افسران کو ایف بی آر کے ذریعے اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، تاکہ یہ یقین دہانی ہو سکے کہ تمام سرکاری افسران نے اپنی مالی حیثیت اور اثاثوں کی مکمل تفصیل فراہم کی ہے۔

    اس ترمیم میں عوامی مفاد اور افسران کی ذاتی معلومات کی سیکیورٹی کے درمیان توازن قائم رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو افسران کے اثاثوں کی تفصیلات تک رسائی حاصل ہو گی، لیکن افسر کی ذاتی معلومات جیسے شناختی نمبر، رہائشی پتے، بینک اکاؤنٹ یا بانڈ نمبرز کو خفیہ رکھا جائے گا۔

    یہ ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے ایف بی آر خصوصی سیکیورٹی اقدامات کرے گا تاکہ کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات کی رازداری میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی نہ ہو۔ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ عوامی طور پر قابل رسائی ڈیٹا کو مکمل طور پر محفوظ رکھا جائے، تاکہ سرکاری ملازمین کی پرائیویسی اور سلامتی متاثر نہ ہو۔

    یہ قانون آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت لاگو کیا گیا ہے اور اس کا مقصد سرکاری اداروں میں شفافیت لانا اور مالی معاملات میں کسی بھی بدعنوانی کے امکانات کو کم کرنا ہے۔

  • ڈہرکی: مزدور رہنما محمد صادق لغاری کو 30 سالہ جدوجہد پر شاندار الوداع

    ڈہرکی: مزدور رہنما محمد صادق لغاری کو 30 سالہ جدوجہد پر شاندار الوداع

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں 30 سال تک مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے مزدور رہنما محمد صادق لغاری کو سندھ کی ثقافت اجرک اور پھولوں سے بھرپور الوداعی تقریب میں اعزاز دیا گیا۔ ریڑھی مزدور اتحاد یونین ڈہرکی کی جانب سے اس شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونین کے کارکنان، مزدور رہنما اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔

    تقریب میں محمد صادق لغاری نے اپنی زندگی کے اس اہم لمحے پر خطاب کرتے ہوئے اپنے محسنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے 30 سال مزدوروں کے حقوق کی جنگ میں وقف کیے اور اس جدوجہد میں ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت اور دیگر اداروں کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے اپنی جدوجہد کے دوران درپیش مشکلات اور الزامات کا بھی ذکر کیا مگر ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ مزدوروں کے ساتھ کھڑا رہنے کی کوشش کی اور ان کی فلاح کے لیے اپنی محنت جاری رکھی۔

    تقریب میں خادم حسین بھٹو، راجا فرخ، عبداللہ بخش راجڑی، نوید چغتائی، لطیف اللہ چھجن اور دیگر رہنماؤں نے محمد صادق لغاری کی محنت اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور عملی اقدامات کیے۔

    محمد صادق لغاری نے مزدوروں کو متحد رہنے اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان کا مشن مزدوروں کے حقوق کے لیے ہمیشہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی خدمات کو مزدور طبقے کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

  • ملتان: یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملتان: یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملتان (باغی ٹی وی) یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفیل کے مطابق ملتان میں جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل کی عدالت نے کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور متعدد وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    تھانہ چہلیک پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی شامل ہیں، جبکہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی اور کئی ضلعی عہدیداروں کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    ملزمان پر سرکاری معاملات میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا، تاہم وہ بارہا عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔

  • ننکانہ صاحب: باغی ٹی وی کے نمائندے کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کی جانب سے ایوارڈ

    ننکانہ صاحب: باغی ٹی وی کے نمائندے کو بابا گورو نانک یونیورسٹی کی جانب سے ایوارڈ

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی رپورٹ) بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب نے باغی ٹی وی کے نمائندے احسان اللہ ایاز کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ اسپورٹس گالا 2025 کی بہترین کوریج کرنے پر دیا گیا۔

    اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ احسان اللہ ایاز کو تعریفی شیلڈ پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے اس موقع پر احسان اللہ ایاز کی صحافتی خدمات کو سراہا۔

    شیلڈ ملنے پر صحافی برادری نے احسان اللہ ایاز کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی اپنے نمائندے احسان اللہ ایاز کو بابا گورونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب سے ملنے والے اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان : سکول داخلہ اور شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان : سکول داخلہ اور شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر جواد اکبر) ڈیرہ غازیخان میں سکول داخلہ اور شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1میں داخلہ،شجرکاری مہم اور جشن بہاراں پروگرام کا افتتاح کیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری سکولوں میں سہولیات دستیابی کو یقینی بنایا ہے،طلباوطالبات سرکاری سکولوں میں داخلے کو ترجیح دیں،سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو نصابی و غیر نصابی تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں،

    محمد عثمان خالد نے سکول میں ٹرانس جینڈر کلاس روم،سٹیچنگ یونٹ اور بیوٹی پارلر کا بھی دورہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانس جینڈر طلباء کو ٹیوٹا اتھارٹی سے ٹیکنیکل کورسز کروائیں گے،ٹرانس جینڈر تعلیم کے ساتھ ساتھ محنت کریں اور معاشرے کے اہم رکن بنیں،وہ کسی پر بوجھ بننے کی بجائے سکلز پروگرامز پر فوکس کریں،ان کے تیار کردہ ملبوسات و دیگر آئیٹمز کی خریدو فروخت کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے کیے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے ثقافتی و سائنس ماڈلز کا معائنہ کیا اور طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا،انہوں نے سکول میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔تقریب میں سی ای او ایجوکشن محمد عامر،پرنسپل سیدہ فرزانہ سجاد بخاری،ڈی ای اوز محمودالحسن،جاوید احمد،ڈاکٹر ماجد بخاری،اساتذہ اورطالبات شریک تھیں.

  • کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا سنٹرل اسٹیشن1122 کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ

    کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا سنٹرل اسٹیشن1122 کا دورہ، کارکردگی کا جائزہ

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عثمان احمد اور ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے انٹرنیز اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    سنٹرل اسٹیشن پہنچنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے معزز افسران کا استقبال کیا اور ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ دورے کے دوران کمشنر ساہیوال نے اوکاڑہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔

    خطاب میں کمشنر ساہیوال کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 ایک بہترین ادارہ ہے، اور انٹرن شپ کرنے والے خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایمرجنسی میں جان و مال بچانے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے انٹرنیز پر زور دیا کہ وہ گلی محلوں میں آگاہی مہم چلائیں اور حادثات کے دوران فوری مدد کی تکنیکوں پر تربیت دیں تاکہ معاشرہ مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

    اس موقع پر کمشنر ساہیوال نے انٹرنیز سے تربیت کے مختلف پہلوؤں پر سوالات کیے، جبکہ رضاکاروں نے سی پی آر، بلڈنگ کنٹرول، آگ پر قابو پانے اور پانی سے متاثرہ افراد کو نکالنے کے عملی مظاہرے بھی کیے۔

  • اوکاڑہ:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اچانک دورہ، سیف سٹیز اتھارٹی  کا معائنہ

    اوکاڑہ:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اچانک دورہ، سیف سٹیز اتھارٹی کا معائنہ

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اچانک سیف سٹیز اتھارٹی اوکاڑہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت سمیت سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    دورے کے دوران ڈی پی او اوکاڑہ نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹی کی ورکنگ اور مانیٹرنگ میکانزم پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مختلف مقامات کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیا اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے ورکنگ انوائرمنٹ اور سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ انسداد دہشت گردی، ہنگامی ردعمل، ٹریفک مینجمنٹ اور جرائم میں کمی کے لیے مؤثر ثابت ہوگا، جبکہ انویسٹی گیشن پولیس کو مقدمات کی جلد تحقیقات کے لیے ویڈیو شواہد میسر آئیں گے۔ ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ سیف سٹی سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور جرائم پیشہ عناصر کے عزائم ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

  • باجوڑ:ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس  22 فروری کے انتخابات،حسبان اللہ بھی صدارتی امیدوار

    باجوڑ:ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس 22 فروری کے انتخابات،حسبان اللہ بھی صدارتی امیدوار

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 22 فروری کو ہوں گے،حسبان اللہ کا صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان

    تفصیلات کے مطابق ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے 22 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔

    حسبان اللہ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے اور کہا کہ وہ "حسبان میڈیا پینل” کے تحت انتخاب میں حصہ لیں گے۔ پینل میں دیگر امیدواروں میں شاکر اللہ (سینئر نائب صدر، مہمند)، ایوب خان (نائب صدر، شمالی وزیرستان)، شہید خان (نائب صدر، اورکزئی) اور جمیل خان (جنرل سیکرٹری، کرم) شامل ہیں، جبکہ خیبر اور کرم کے دیگر نمائندگان کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    حسبان اللہ نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی قبائلی صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کیا ہے اور کامیابی کی صورت میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔