Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گھوٹکی: پولیس کا بجلی تار چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن، مقدمہ درج

    گھوٹکی: پولیس کا بجلی تار چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن، مقدمہ درج

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(مشتاق علی لغاری کی رپورٹ) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

    گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن گھوٹکی، محمد قابل بھیو کو دوران گشت خفیہ اطلاع ملی کہ 5 سے 6 چور گوٹھ صوبدار لنجار سے بجلی کی تاریں چوری کر کے لے جا رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے فوری تعاقب کیا اور لنک روڈ دوست محمد بلو پر ملزمان کا سامنا ہوا۔

    پولیس نے دیکھا کہ چھ چور جن کی شناخت راہب عرف آصف میرانی، خان ولد حاجی کلہوڑو، خالد عرف خالو ٹانوری، فرید ولد عبدالکریم ملک، نظام دین ولد مصری بلو اور جان محمد ولد گلو میرانی کے طور پر ہوئی، بجلی کی تاریں اور ایک بڑی کٹر لے جا رہے تھے۔

    ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ تاہم، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تاریں اور کٹر پھینک کر فرار ہو گئے۔

    پولیس نے برآمد شدہ سامان کو تھانہ منتقل کر دیا اور فرار ملزمان کے خلاف تھانہ بی سیکشن گھوٹکی میں کرائم نمبر 07/2025 کے تحت دفعات 379، 411، 324، اور 353 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • لنڈی کوتل: دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ شاکس امن اور اصلاح معاشرہ کا رول ماڈل، جسٹس عامر نذیر

    لنڈی کوتل: دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ شاکس امن اور اصلاح معاشرہ کا رول ماڈل، جسٹس عامر نذیر

    لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نامہ نگارمہدشاہ شنواری) دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ شاکس امن اور اصلاح معاشرہ کا رول ماڈل، جسٹس عامر نذیر

    تفصیل کے مطابق باجوڑ سیشن کورٹ کے جج جسٹس عامر نذیر نے کہا ہے کہ دارالعلوم اسلامیہ الفاروقیہ شاکس قیام امن اور اصلاح معاشرہ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ جامعہ دینی، روحانی اور عصری علوم کے حسین امتزاج کے ساتھ دیگر مدارس کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    جسٹس عامر نذیر نے ان خیالات کا اظہار ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں دارالعلوم اسلامیہ الفاروقیہ کے سالانہ دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی امن کے قیام کے لیے عدل و انصاف کے نظام کو فروغ دینا اسلام کا بنیادی تقاضا ہے، اور دارالعلوم فاروقیہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس حوالے سے شاندار خدمات انجام دے رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ دارالعلوم نہ صرف دینی تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو بین الاقوامی معیار کی عصری تعلیم، تربیت، اور مفت رہائش و خوراک بھی فراہم کرتا ہے۔ ہر سال یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک میں موجود پاکستانیوں کے لیے آن لائن قرآن کلاسز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، جو اس جامعہ کو دیگر مدارس سے ممتاز بناتا ہے۔

    تقریب میں کامیاب طلباء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ امتحانات میں کامیاب ہونے والے 523 طلباء میں 121 نے حفظ قرآن، 388 نے ناظرہ، 3 نے آن لائن ناظرہ قرآن، اور 14 نے تفسیر القرآن کے امتحانات مکمل کیے۔

    تقریب میں دیگر اہم مہمانوں میں ایڈیشنل آڈیٹر جنرل الف جان، ریجنل ڈائریکٹر ورلڈ ہیلتھ کے پی ڈاکٹر عبدالرحمٰن، اور ممبر این ایچ اے نارتھ محمد امجد خان شامل تھے۔ تقریب میں سیاسی، سماجی شخصیات، علماء کرام، اعلیٰ سرکاری حکام، علاقہ عمائدین اور سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔

    جسٹس عامر نذیر نے کہا کہ دینی مدارس کو دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ شاکس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیک وقت دینی اور عصری علوم کی ضروریات پوری کرنی چاہیے تاکہ یہ ادارے معاشرتی ترقی اور قیام امن میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

  • راولپنڈی: تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑے پیمانے پر آپریشن، 49 دکانیں سیل

    راولپنڈی: تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑے پیمانے پر آپریشن، 49 دکانیں سیل

    راولپنڈی،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت ملک) تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑے پیمانے پر آپریشن، 49 دکانیں سیل

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک حاکم خان کی سربراہی میں شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس میں 49 دکانیں سیل، 13 ریڑھیاں اور غیر قانونی اسٹالز ضبط کیے گئے جبکہ 17 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

    آپریشن لیاقت روڈ، راجہ بازار، تلواڑاں بازار، اقبال روڈ، سرکلر روڈ، سید پور روڈ، مری روڈ، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران لائن مارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو سیل کیا گیا۔

    سیل کی گئی دکانیں:راجہ بازار: 13،گنجمنڈی روڈ: 7،اقبال روڈ: 6،صادق آباد: 7،مری روڈ: 4 اوردیگر علاقوں میں 12دکانیں سیل کی گئیں،اس کے علاوہ 13 غیر قانونی ریڑھیاں اور اسٹالز ضبط کئے گئےاور17 مقدمات کا اندراج کیا گیا.

    اسسٹنٹ کمشنر ملک حاکم خان نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن مزید وسیع کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونگی نمبر 8 سے صادق آباد تک غیر قانونی بورڈز اور ڈھانچے ہٹا دیے گئے ہیں۔

    تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • ڈیرہ غازیخان:ہم 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے ہیں،مریم نواز

    ڈیرہ غازیخان:ہم 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے ہیں،مریم نواز

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں، بلکہ 28 مئی والے ہیں، ہم پاکستان کے عزت کے رکھوالے ہیں۔

    ڈیرہ غازی خان میں اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اسکالر شپس کی تقسیم کا آخری دن ہے، بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لے کر طلبہ کے پاس آؤں گی تاکہ وہ بہتر سفری سہولیات کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا، مگر عوام کے دلوں میں ہمارے لیے جو محبت ہے، اسے کوئی مٹانہیں سکتا۔ مریم نواز نے یقین دہانی کرائی کہ ہر اسکالر شپ میرٹ پر دی گئی ہے اور کسی قسم کی سفارش پر کوئی اسکالر شپ نہیں دیا گیا۔

    انہوں نے طلبہ کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے چند سالوں میں یہی نوجوان پاکستان کا جھنڈا تھامیں گے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس سال 30 ہزار اسکالر شپس دی جا رہی ہیں، جنہیں اگلے سال 50 ہزار تک بڑھا دیا جائے گا، اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے بھی منصوبے زیر غور ہیں۔

    تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دینے کے بجائے جھوٹ اور پروپیگنڈا کو فروغ دیا، وہ آج نوجوانوں کے مستقبل کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، اور ہماری فورسز ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھا کر عوام کو سہولت فراہم کی، مگر مخالفین صرف تخریب کاری میں مصروف رہے۔ جیلوں میں موجود بچوں کے والدین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے، کیوں کہ ورغلانے والے تو سکون سے بیٹھے ہیں اور نقصان عام لوگوں کا ہو رہا ہے۔

    آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے ہیں۔ ہم تدریس اور ترقی کی زبان بولتے ہیں اور علم کے علمبردار ہیں، ڈنڈا بردار نہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ، انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازیخان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ، انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ڈیرہ غازیخان پہنچیں گی۔ دورے کے سلسلے میں شہر بھر میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اہم شاہراہوں اور چوکوں پر استقبالیہ پوسٹرز اور بینرز لگا دیے گئے، جبکہ صفائی ستھرائی کا کام زور و شور سے جاری رہا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی، جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گی اور مختلف سیاسی وفود سے ملاقات کریں گی۔ استقبال کے لیے اعلیٰ سرکاری افسران، پارلیمنٹرین اور دیگر شخصیات موجود ہوں گی۔ شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ دورہ پُرامن اور کامیاب بنایا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: تھانہ اگوکی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ: تھانہ اگوکی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ اگوکی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

    تھانہ اگوکی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ اگوکی، انسپکٹر سید فہد بن فدا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے منشیات فروش جنید سکنہ ڈالوالی سے 120 لیٹر ڈرمی اور 120 بوتلیں ولایتی شراب کی برآمد کیں،

    جبکہ محمد رمضان سکنہ گنجیانوالی کلاں کے قبضہ سے 2220 گرام چر س ضبط کرلی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • ڈسکہ: مراکش کشتی حادثہ، 2 نوجوان زندہ بچ گئے، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    ڈسکہ: مراکش کشتی حادثہ، 2 نوجوان زندہ بچ گئے، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    ڈسکہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک عمران)مراکش میں کشتی حادثے کا شکار ہونے والے افراد میں ڈسکہ کے نواحی دیہات بڈھا گورائیہ اور بھروکی کے دو افراد زندہ بچ جانے والوں میں شامل ہیں۔ ان کے اہل خانہ غم سے نڈھال اپنے پیاروں کی واپسی کی منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بڈھا گورائیہ کے رہائشی ارسلان، جو تین بھائیوں اور پانچ بہنوں میں سے ایک ہیں، اس حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔ ان کی ماں اپنے زخمی بیٹے کی راہ دیکھتے ہوئے صدمے سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب ارسلان کے بہنوئی عرفان جو نواحی موضع بھروکی کے رہائشی ہیں، کا چار سالہ بیٹا اور اہلیہ ان کے انتظار میں ہیں۔

    اہل خانہ کے مطابق ارسلان اور عرفان کو انسانی اسمگلنگ کا شکار بنا کر مراکش لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ارسلان شدید زخمی حالت میں ہے۔

    اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے بڈھا گورائیہ کے ایک ایجنٹ اصغر کو ارسلان اور عرفان کو ہوائی جہاز کے ذریعے اسپین پہنچانے کے لیے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔ لیکن یہ خواب ایک بھیانک حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔

    اہل خانہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ مزید خاندان ایسے سانحات کا شکار نہ ہوں۔

    شہریوں نے حکومت سے متاثرین کو انصاف دلانے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • منڈی بہاءالدین: شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

    منڈی بہاءالدین: شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد

    منڈی بہاءالدین،باغی ٹی وی(نامہ نگار افنان طالب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان نے تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔

    تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران، شہریوں نے اپنی شکایات اور مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا، جنہیں انہوں نے بغور سنا اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

    ڈی پی او وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے تحفظ اور خدمت کے لیے پولیس فورس ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہری کے سیشنز مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

    شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈی پی او وسیم ریاض خان کے اقدامات کو سراہا۔

  • اوچ شریف: گیلانی محلہ گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل، شہری شدید اذیت کا شکار

    اوچ شریف: گیلانی محلہ گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل، شہری شدید اذیت کا شکار

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان): گیلانی محلہ اوچ شریف میں گندگی کے ڈھیروں اور صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گنجان آباد علاقہ فلتھ ڈپو کا منظر پیش کر رہا ہے، جس سے ملیریا، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

    گیلانی محلہ، جو دربار محبوب سبحانی روڈ سے لنک پرانا صدر جانے کے لیے اہم راستہ ہے، گندگی کے ڈھیروں اور کچرے کے باعث بدبو اور تعفن سے بھر گیا ہے۔ خواتین اور طلبہ و طالبات کو اس گندگی کے باعث روزمرہ کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ قبرستان والی گلی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ماحول بدبودار اور تعفن زدہ ہو چکا ہے۔ مکین راتوں کو مچھروں کی بھرمار کی وجہ سے جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں، اور ملیریا، ڈینگی، جلدی الرجی اور دیگر امراض کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

    شہریوں نے پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے دعوے محض کاغذی لگتے ہیں، اور اوچ شریف کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

    گیلانی محلہ کے مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور گندگی کے ڈھیروں کو صاف کرنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے کو صاف ستھرا اور رہنے کے قابل بنایا جا سکے۔

  • ہیڈ پنجند پولیس کی شاندار کارکردگی، عوام کا خراج تحسین

    ہیڈ پنجند پولیس کی شاندار کارکردگی، عوام کا خراج تحسین

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان): ہیڈ پنجند پیٹرولنگ پوسٹ کی پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹ عوامی توجہ کا مرکز بن گئی، علاقہ مکینوں نے چوکی انچارج سب انسپکٹر سعید احمد اور ان کی ٹیم کو مثالی خدمات پر شاباش دی۔

    تفصیلات کے مطابق ہیڈ پنجند پیٹرولنگ پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں ٹیم ورک کے تحت تقریباً 4500 ای چیکنگ، 2300 گاڑیوں کی جانچ پڑتال، 450 ٹریفک چالان، 16 امدادی کارروائیاں، 4 مقدمات کا اندراج، اور 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    چوکی انچارج سب انسپکٹر سعید احمد کی قیادت میں محرر قاضی جنید، محمد عامر گبول، اور دیگر اہلکاروں نے اپنے فرائض نہایت دیانتداری اور جانفشانی سے انجام دیے۔

    علاقہ مکینوں نے پیٹرولنگ پوسٹ کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی محنت کے ثمرات عوام کے سامنے ہیں، اور ان کی خدمات علاقے میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    چوکی انچارج سعید احمد نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے عملے کے ساتھ مل کر مزید جانفشانی سے خدمات انجام دینے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔