Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گھوٹکی: بازار سکڑ گئے، ٹریفک پولیس غائب، شہری مشکلات کا شکار

    گھوٹکی: بازار سکڑ گئے، ٹریفک پولیس غائب، شہری مشکلات کا شکار

    گھوٹکی(باغی ٹی وی) بازار سکڑ گئے، ٹریفک پولیس غائب، شہری مشکلات کا شکار

    میرپورماتھیلو سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی کے بازار اور شاہراہیں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ ٹریفک پولیس کی غیر موجودگی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے بازاروں میں خریداری اور گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔

    چوراہے اور اہم راستے گھنٹوں جام رہتے ہیں، جس سے پیدل چلنے والے، ایمرجنسی مریض، اور ملازمت پیشہ افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ورنہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

    عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ چوراہوں پر ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔

  • سیالکوٹ: کوٹ گھمن میں موٹر سائیکل سوار خاندان کو کار نے روند ڈالا، ایک جاں بحق

    سیالکوٹ: کوٹ گھمن میں موٹر سائیکل سوار خاندان کو کار نے روند ڈالا، ایک جاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) تھانہ موترہ کے علاقے کوٹ گھمن میں ایک دل دہلانے والے حادثے میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار ایک خاندان کو کچل دیا ہے۔ حادثے میں خاندان کا سربراہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اہلیہ اور بیٹا شدید زخمی حالت میں گوجرانوالہ کے ایک ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، 65 سالہ ظفر اقبال اپنی اہلیہ اسماء اور 17 سالہ بیٹے خضر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جامکے چیمہ سے پیروچک جا رہے تھے۔ کوٹ گھمن کے قریب ایک تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں یہ خاندان شدید زخمی ہو گیا۔ ظفر اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔

    حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ موترہ پولیس نے مقتول ظفر اقبال کے بھائی عامر محمود کی مدعیت میں کار ڈرائیور کاشف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

  • اوچ شریف: کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    اوچ شریف: کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) کوٹ خلیفہ روڈ پر بھیانک حادثہ، ٹرالر الٹنے سے بجلی کی لائن ٹوٹ گئی، تین افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے کوٹ خلیفہ روڈ پر ہونے والے ایک سنگین حادثے میں 26 ٹن کین لوڈ کے ساتھ ایک ٹرالر الٹ گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھلوال (سرگودھا) سے کراچی جانے والا ٹرالر ایک الیکٹرک پول سے ٹکرا کر سڑک کے نیچے جا گرا۔

    اس حادثے کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے اور تاریں بھی گر گئیں، جس سے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور مین گرڈ اسٹیشن کو علاقے کی بجلی کی فراہمی معطل کرنی پڑی۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق، اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کو شدید زخمی حالت میں ار ایچ سی اوچ شریف منتقل کیا گیا ہے۔

    حادثے کے فوری بعد، ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ علاقے کو سیل کر دیا گیا تاکہ ٹریفک متاثر نہ ہو۔

  • ڈیرہ غازی خان: پروبیشنل ریلیز کے لیے قیدیوں کی جانچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا سینٹرل جیل کادورہ

    ڈیرہ غازی خان: پروبیشنل ریلیز کے لیے قیدیوں کی جانچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا سینٹرل جیل کادورہ

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواد اکبر) پروبیشنل ریلیز ایکٹ کے تحت قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروبیشن کا دورہ

    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اسماعیل نے پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے تحت ڈی جی خان سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں اچھے کردار کے حامل قیدیوں کو پروبیشنل ریلیز ایکٹ کے تحت پیرول پر رہا کرنے کے لیے اہل قیدیوں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے "کھلی کچہری” کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کی شکایات کا جائزہ لیا۔ مزید برآں، جیل کے اندر قائم یوٹیلیٹی اسٹور کا معائنہ کرتے ہوئے سروس کی فراہمی اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

    یہ دورہ قیدیوں کی اصلاح اور معاشرتی بحالی کے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے جیل انتظامیہ اور پروبیشن سروس کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوا۔

  • لنڈی کوتل: لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    لنڈی کوتل: لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    تفصیل کے مطابق لنڈی کوتل میں لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلباء و طالبات کی ناظرہ قرآن پاک کی تکمیل کے موقع پر ایک روح پرور دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی مفتی نجیب اللہ فاروقی اور مولانا شاہ محمد سمیت مقامی علماء کرام، عمائدین علاقہ، والدین اور بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

    مفتی نجیب اللہ فاروقی نے قرآن کریم کی فضیلت پر تفصیلی بیان فرمایا، جس نے شرکاء کو روحانی لطف عطا کیا۔ دیگر مقررین نے بھی قرآن پاک کی اہمیت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

    تقریب کے اختتام پر لیڈز پبلک سکول کے پرنسپل عبداللہ شاہ شینواری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

  • ڈیرہ غازی خان: قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 50 سال بعد سرکاری اراضی واگزار

    ڈیرہ غازی خان: قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 50 سال بعد سرکاری اراضی واگزار

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد اور ڈی پی او سید علی کی نگرانی میں علی الصبح شہر کے وسط میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران گورنمنٹ کمپری ہینسیو اسکول کے 5 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔

    آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان نے کی، جس میں پولیس، ریونیو اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ڈی ایس پی سٹی عرفان اکبر اور ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ ارشد رند بھی آپریشن میں شامل تھے۔ کارروائی کے دوران قابضین کے پختہ گھروں کو مسمار کیا گیا اور بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ واگزار شدہ اراضی کو اسکول کے کھیل کے میدان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان کا کہنا تھا کہ یہ گرینڈ آپریشن کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔ قابضین گزشتہ 50 سالوں سے اسکول کے میدان کی اراضی پر قابض تھے، جسے بالآخر واگزار کرایا گیا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • اوچ شریف:پنجند کی نہریں آلودہ، روہی اور چولستان کے باسی گندا پانی پینے پر مجبور

    اوچ شریف:پنجند کی نہریں آلودہ، روہی اور چولستان کے باسی گندا پانی پینے پر مجبور

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)پنجند کی نہریں آلودہ، روہی اور چولستان کے باسی گندا پانی پینے پر مجبور

    تفصیل کے مطابق ہیڈ پنجند سے نکلنے والی نہریں جو روہی اور چولستان کے باسیوں کے لیے زندگی کا اہم ذریعہ ہیں، شدید آلودگی کا شکار ہو چکی ہیں۔ ان نہروں میں جانوروں کا گوبر، پیشاب، اور گھروں کے گٹروں کا گندا پانی مسلسل ڈالا جا رہا ہے، جس سے پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں رہا۔

    روہی اور چولستان کے لوگ جو پہلے ہی پانی کی قلت اور سہولیات کی کمی سے متاثر ہیں، اب گندگی سے بھرے ہوئے نہری پانی کو پینے پر مجبور ہیں۔ آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے متعدد بیماریوں، جیسے پیٹ کی بیماریاں اور ہیپاٹائٹس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ مسئلہ نہ صرف صحت بلکہ زراعت اور مویشیوں پر بھی منفی اثر ڈال رہا ہے، جس سے علاقے کی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

    ضلعی اور صوبائی حکام کی غفلت اور عدم توجہ نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ انہیں صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن حکام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

    روہی اور چولستان کے باسیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نہری پانی کو آلودگی سے پاک کیا جائے،نہروں میں گندا پانی ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور علاقے کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے نتائج نہ صرف عوام کی صحت بلکہ خطے کی ترقی پر بھی منفی اثر ڈالیں گے۔ صاف پانی کی فراہمی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اور حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے اس حق کو یقینی بنائے۔

  • احمد پور شرقیہ: جیلانی پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ، والد جاں بحق، دو بیٹے شدید زخمی

    احمد پور شرقیہ: جیلانی پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ، والد جاں بحق، دو بیٹے شدید زخمی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)تحصیل احمد پور چنی گوٹھ روڈ پر جیلانی پمپ کے قریب خوفناک حادثہ، والد جاں بحق، دو بیٹے شدید زخمی، ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

    تفصیل کے مطابق تحصیل احمد پور چنی گوٹھ روڈ پر جیلانی پمپ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار 60 سالہ عبدالرزاق، ان کے 7 سالہ بیٹے حسین اور 10 سالہ بیٹے دلاور کو پیچھے سے آتی ہوئی ہائی روف (وین) نے ٹکر مار دی۔ اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں عبدالرزاق موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دونوں بچے شدید زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں حسین اور دلاور کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی اور انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال احمدپور منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حسین کو ٹیبیا میں چوٹ آئی جبکہ دلاور کو سر پر شدید چوٹ آئی۔ عبدالرزاق کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل ہسپتال منتقل کر دی گئی اور بعد ازاں لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

  • اوکاڑہ:  کھلی کچہری کا انعقاد، موقع پر عوامی مسائل پر احکامات‌ جاری کئے گئے

    اوکاڑہ: کھلی کچہری کا انعقاد، موقع پر عوامی مسائل پر احکامات‌ جاری کئے گئے

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کے ہمراہ جامعہ مسجد ریاض العثمانیہ گلشن اقبال ٹاؤن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب، اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید، پولیس حکام اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

    ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے نماز جمعہ کے بعد عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مساجد میں عوامی مسائل کی سنوائی اسلامی تعلیمات کا حصہ ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت نے جرائم کی شرح میں 50 فیصد کمی کی اطلاع دی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً دیں۔

  • سیالکوٹ: کاشتکاروں کے لیے 3 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

    سیالکوٹ: کاشتکاروں کے لیے 3 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) حکومت پنجاب اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے سیالکوٹ میں کاشتکاروں کے لیے 3 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو زراعت اور لائیو سٹاک بزنس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں موضع کالا گھمناں، چٹی شیخاں اور کپوروالی سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد کسانوں کو تربیت دی گئی۔

    یہ تربیتی پروگرام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ اور پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کی زیر نگرانی محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ کے ماہرین نے منعقد کیا۔ تربیت میں شامل موضوعات میں "ویٹ ٹیکنالوجی اور فارمز مینجمنٹ”، کچن گارڈننگ، آئیل سیڈ اینڈ فرٹیلائزر، ٹنل ٹیکنالوجی، ویجیٹبل پروڈکشن ٹیکنالوجی اور فرٹیلائزر کے فوائد شامل تھے۔ علاوہ ازیں، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے لائیو اسٹاک فارم مینجمنٹ، فیڈنگ، رورل پولٹری فارمنگ، ویکسی نیشن اور ٹریٹمنٹ، لائیو اسٹاک انیشیٹیو اور جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجے پر تربیت دی۔

    تربیتی پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزیکلچرل ایکسٹینشن ڈاکٹر قربان، میمونہ عزیز، رانا بلال، ڈاکٹر محمد بلال، ڈاکٹر محمد تنویر، ڈاکٹر محمد اویس اکرم، ڈاکٹر عافیہ ارشد، ڈاکٹر شفاقت اور ڈاکٹر رضوان بشیر نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر سٹی مینجر پیسپ علی خان، سوشل سیف گارڈ آفیسر پسسپ محمد وسیم حیدر، نوابزادہ شاہد یاسین، حافظ محمد وسیم، باؤ صدیقی، محمد عامر شہزاد، رانا عبدالجبار، افتخار گل، مرزا صبور اور حافظ احمد ریزیڈنٹ انجینئر حافظ احمد بھی شریک تھے۔

    یہ پروگرام سیالکوٹ کے کاشتکاروں کے لیے جدید زراعت اور لائیو سٹاک ٹیکنالوجیز میں مہارت حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوا ہے۔