Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپور ماتھیلو:نیشنل ہائی وے پر حادثہ، مزدہ اور آئل ٹینکر کی غفلت سے 5 افراد جاں بحق

    میرپور ماتھیلو:نیشنل ہائی وے پر حادثہ، مزدہ اور آئل ٹینکر کی غفلت سے 5 افراد جاں بحق

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغارٰی)نیشنل ہائی وے پر حادثہ، مزدہ اور آئل ٹینکر کی غفلت سے 5 افراد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق میرپور ماتھیلو کے قریب نیشنل ہائی وے پر مزدہ اور آئل ٹینکر کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث خیبر کار میں سوار پانچ قیمتی جانیں حادثے کی نذر ہو گئیں۔ حادثے کے مقام کا ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، کمشنر سکھر فیاض عباسی، ڈپٹی کمشنرز خیرپور اور سکھر، اور موٹروے پولیس کے افسران نے معائنہ کیا۔

    واقعے کی تفصیلات جاننے کے بعد ڈی آئی جی اور کمشنر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

    حادثے کا مقدمہ تھانہ ببرلو میں درج کر لیا گیا ہے، اور مزدا اور آئل ٹینکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ فرار ہونے والے ڈرائیوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، اور ڈی آئی جی سکھر نے لواحقین کو جلد انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • اوچ شریف: سردی کی شدت بڑھنے سے عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف: سردی کی شدت بڑھنے سے عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)سردی کی شدت بڑھنے سے عوام کی زندگی اجیرن

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں سردی کی شدت بڑھنے سے شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ سرد ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے اور لوگ گرم کپڑوں اور گرم مشروبات کا سہارا لے رہے ہیں۔بازاروں میں گرم کپڑوں اور خشک میوہ جات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    لوگ سردیوں کے مخصوص جیکٹس، سویٹرز اور سویٹس کی خریداری کر رہے ہیں تاکہ خود کو سردی سے بچا سکیں۔ خشک میوہ جات اور گرم مشروبات جیسے چائے اور قہوہ کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے تاکہ جسم کو توانائی مل سکے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی وجہ سے ان کی زندگی معمول سے ہٹ کر ہو چکی ہے۔ وہ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور گرم کھانوں کا استعمال ان کے لیے لازمی ہو گیا ہے۔

    اوچ شریف شہر میں سردی کے بڑھتے اثرات کے باوجود، شہر کی تجارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں اور زندگی کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔س سرد موسم میں ہمیں سب کو مل کر کمزور لوگوں کی مدد کرنی چاہیے اور انہیں گرم کپڑے اور کھانا فراہم کرنا چاہیے۔

  • اوکاڑہ: مویشی پال افراد کے لیے بلا سود قرضوں کا منفرد منصوبہ، لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم

    اوکاڑہ: مویشی پال افراد کے لیے بلا سود قرضوں کا منفرد منصوبہ، لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک ظفر ) مویشی پال افراد کے لیے بلا سود قرضوں کا منفرد منصوبہ، لائیو سٹاک کارڈز کی تقسیم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت مویشی پال افراد کی مالی معاونت کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا منفرد اقدام کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد حق نواز نے مویشی پال افراد میں لائیو سٹاک کارڈز تقسیم کیے۔

    تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈز کا یہ منصوبہ گوشت کی اضافی پیداوار میں معاونت اور مویشی پال جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے بے حد مفید ثابت ہوگا۔ خودکار نظام پر مبنی یہ منصوبہ شفافیت کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے، جو اپنی نوعیت کا بے مثال اقدام ہے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد حق نواز نے بتایا کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں ضلع بھر کے 129 مویشی پال افراد کو لائیو سٹاک کارڈز دیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت فی جانور 27 ہزار روپے بلا سود قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک مویشی پال زیادہ سے زیادہ 10 جانور رکھ سکتا ہے اور اس کے مطابق 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک قرض حاصل کر سکتا ہے۔

    قرض کی یہ رقم مویشی پال افراد 4 ماہ تک استعمال کر سکتے ہیں اور خوراک خریدنے کے لیے رجسٹرڈ ٹریڈرز سے استفادہ کریں گے۔ قرض کی واپسی کا عمل 1 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔ اس اقدام کو عوامی اور کسان حلقوں نے سراہتے ہوئے اسے دیہی معیشت کی ترقی اور مویشی پال حضرات کے لیے معاون قرار دیا ہے۔

  • اوکاڑہ: کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل

    اوکاڑہ: کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل

    اوکاڑہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کے احکامات پر کرسمس 2024 کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ مسیحی برادری کی عبادات اور دعائیہ تقریبات کے دوران مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    ضلع اوکاڑہ میں کل 58 مسیحی عبادت گاہیں ہیں، جن میں سے 5 کو کیٹیگری A، 4 کو کیٹیگری B، اور 49 کو کیٹیگری C میں شامل کیا گیا ہے۔ ان تمام مقامات کی حفاظت کے لیے 1100 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، جب کہ ان کے ساتھ 110 رضاکار بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔

    تمام عبادت گاہوں کے اطراف میں ناکہ بندی پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں، جہاں ہر آنے والے شخص، گاڑی، اور سواری کو مکمل چیکنگ کے بعد اجازت دی جائے گی۔ چیکنگ کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں، جب کہ اہم چرچز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی فعال ہیں۔

    علاوہ ازیں، مسلح سیکیورٹی گارڈز چرچز اور مسیحی عبادت گاہوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔ تفریحی مقامات اور پارکس میں بھی خواتین کی حفاظت کے لیے ردا فورس اور لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس اور پولیس موبائلز مسلسل گشت پر رہیں گی۔

    پولیس حکام نے ایس ایچ اوز اور مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ حساس مقامات پر سخت نگرانی رکھی جائے، اور ون ویلنگ، ہلڑ بازی، اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شہریوں نے پولیس کے ان اقدامات کو سراہا ہے اور کرسمس تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • تنگوانی: سردار غلام سرور سرکی کی دوسری برسی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

    تنگوانی: سردار غلام سرور سرکی کی دوسری برسی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) سردار غلام سرور سرکی کی دوسری برسی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

    تنگوانی کے قریب ڈیرا سرکی میں سردار غلام سرور سرکی کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور شہری رہنماؤں سمیت عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    تقریب کے دوران مقررین نجیب اللہ سرکی، مجیب الرحمان سرکی، عبدالغفور نوناری، کامریڈ منظور احمد نوناری، غلام مرتضیٰ سرکی، صحافی عطاالرحمان ملک، منصور بلوچ، سہراب ملک اور دیگر نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سردار غلام سرور سرکی کے دورِ حکومت میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تنگوانی شہر کو تحصیل کا درجہ دلانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور تعلیم کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے۔

    مرحوم کی خدمات کو یادگار بنانے کے لیے ایک یادگار کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ترقیاتی کاموں کو مزید فروغ دے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی قبر پر حاضری دی، چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ سردار غلام سرور سرکی نے نہ صرف اپنے علاقے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ سماجی، سیاسی اور مذہبی خدمات میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

  • میہڑ: دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ: دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)دیرینہ تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    میہڑ کے علاقے آباد میں دیرینہ تنازعے کے باعث خونریز واقعہ پیش آیا۔ کھوسہ اور مگسی برادری کے تنازعے کے نتیجے میں اے سیکشن تھانے کی حدود میں سرکاری اسپتال کے گیٹ پر کھوسہ برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں مگسی برادری کے عالم منگسی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

    15 پولیس انچارج فقیر محمد برہمٰانی موقع پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال میہڑ منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ اس خونریز واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

  • موبائل فون کمپنیوں کی لوٹ مار،عوام نے جاز اور زونگ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

    موبائل فون کمپنیوں کی لوٹ مار،عوام نے جاز اور زونگ کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے پیکیجز کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ناقص سروس کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ جاز اور زونگ نیٹ ورکس کی جانب سے فراہم کیے جانے والے پیکیجز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور غیر معیاری خدمات نے شہریوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔

    جاز کا ویکلی میکس پیکیج، جو پہلے 478 روپے کا تھا اور ٹیکس ملا کر 550 روپے میں آتا تھا، اب مہنگا کر کے 521 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اس پر ٹیکس شامل کرنے کے بعد یہ پیکیج 600 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ اسی طرح دیگر تمام پیکیجز کی قیمتوں میں بھی بے دریغ اضافہ کیا گیا ہے، لیکن ان کی سروس کا معیار پہلے سے بھی بدتر ہے۔

    زونگ نیٹ ورک کے my 5 پیکیج کی قیمتیں بھی حیرت انگیز طور پر بڑھائی گئی ہیں۔ یہ پیکیج پہلے 1600 روپے کا تھا، جو مرحلہ وار بڑھتا ہوا 2500، 2700، 3000، 3300 اور اب 4400 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اضافے کسی طور پر قابل قبول نہیں اور ان کمپنیوں کی جانب سے عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔

    شہریوں نے ان حالات کے پیش نظر سوشل میڈیا پر جاز اور زونگ نیٹ ورکس کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کب تک ان کمپنیوں کے پیکیجز کے نام پر لٹتے رہیں گے۔ عوام کی یہ مہم اربابِ اختیار کو اپنی جانب متوجہ کرنے اور ان کمپنیوں کی لوٹ مار کو روکنے کے لیے ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ان کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، ان کی قیمتوں کو کنٹرول کریں اور صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے کا پابند بنائیں۔ عوامی ردعمل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر ان کمپنیوں نے اپنی پالیسیوں میں تبدیلی نہ کی تو ان کا بائیکاٹ وسیع پیمانے پر ہو سکتا ہے۔

  • سیالکوٹ: کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ۔کرسمس کیک کاٹاگیا

    سیالکوٹ: کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ۔کرسمس کیک کاٹاگیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ۔کرسمس کیک کاٹاگیا

    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں کرسمس کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات کے لیے مسیحی عبادت گاہوں پر چراغاں، صفائی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے "منیاریٹی کارڈ پروگرام” کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 5 دسمبر سے 5 جنوری تک رجسٹریشن جاری رہے گی، جس میں 50 ہزار مستحق اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

    اجلاس میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی اقدامات کا ذکر کیا گیا، جن میں مستحق طلباء کے لیے تعلیمی اسکالرشپ، اقلیتی علاقوں کی ترقی، مذہبی مقامات اور قبرستانوں کی تزئین و آرائش، اور اقلیتی نوجوانوں کے لیے ہنر کی تربیت شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اقلیتوں کے حقوق، آزادی، اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے کہا کہ مسیحی برادری نے صحت اور تعلیم کے میدان میں اہم خدمات انجام دی ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔

    تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور اقلیتوں کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

  • ننکانہ:اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،انجینیئرثاقب مجید

    ننکانہ:اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے،انجینیئرثاقب مجید

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب کے جنرل سیکرٹری انجینیئر ثاقب مجید نے کہا ہے کہ اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ملک کی ترقی کا ایک لازمی حصہ ہیں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ ان کے تحفظ، حقوق اور معاشرتی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کو پارٹی کی رکنیت سازی مہم میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم ضلع ننکانہ صاحب کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں گھر گھر جا کر جاری ہے، جن میں ننکانہ صاحب شہر، منڈی واربرٹن، منڈی فیض آباد، موڑ کھنڈا، بچیکی، بڑاگھر، سیدوالا، شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل شامل ہیں۔

    ثاقب مجید نے کہا کہ مہم کا مقصد عوام کو پارٹی کے منشور اور خدمات سے آگاہ کرنا ہے اور کارکنان و رضاکاروں کی شبانہ روز محنت سے رکنیت سازی کے تمام اہداف کو پورا کیا جائے گا۔ پارٹی اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ وہ بھی قومی ترقی میں مزید موثر کردار ادا کر سکیں۔

  • میہڑ:بیٹو جتوئی روڈ پر چانڈیہ اور بھنڈ برادری میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی

    میہڑ:بیٹو جتوئی روڈ پر چانڈیہ اور بھنڈ برادری میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی

    میہڑ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظور علی جوئیہ)بیٹو جتوئی روڈ پر چانڈیہ اور بھنڈ برادری میں تصادم، 3 افراد شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق بیٹو جتوئی روڈ پر اے سیکشن تھانہ کی حدود میں کورٹ کچہری کے قریب چانڈیہ اور بھنڈ برادری کے افراد کے درمیان معمولی تنازع پر تصادم ہوا۔ تصادم میں کلہاڑیاں اور ڈنڈے استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں بھنڈ برادری کے تین افراد، زاہد علی، ریاض علی اور صابر علی بھنڈ شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں دادو سول ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔