Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجر خان: شادی کا کھانا کھانے سے باراتی بیمار، 37 افراد ہسپتال منتقل

    گوجر خان: شادی کا کھانا کھانے سے باراتی بیمار، 37 افراد ہسپتال منتقل

    گوجر خان (باغی ٹی وی،نامہ نگارشیخ ساجدقیوم) شادی کا کھانا کھانے سے باراتی بیمار، 37 افراد ہسپتال منتقل

    تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے نواحی قصبے آہیر میں ولیمے کے کھانے سے متعدد باراتی بیمار ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے گزشتہ روز ولیمے کا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونے لگی۔

    37 مریضوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال نے بتایا کہ مریض گذشتہ روز صبح سے ہسپتال پہنچنا شروع ہوئے ہیں اور ہسپتال انتظامیہ ان کا علاج معالجہ یقینی بنا رہی ہے۔

    تاحال واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم شبہ ہے کہ کھانے میں شامل کسی شے کے خراب ہونے کی وجہ سے باراتی بیمار ہوئے۔ انتظامیہ نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • اوچ شریف: شہر کے مین بازار میں تجاوزات کیخلاف مہم کا آغاز

    اوچ شریف: شہر کے مین بازار میں تجاوزات کیخلاف مہم کا آغاز

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے چیف آفیسر قاضی محمد نعیم کی قیادت میں اینٹی انکروچمنٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت الشمس چوک تا ہاتھی گیٹ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔

    مہم کے دوران دوکانوں کے فرنٹ سے لوہے کے بنے اینگل اور سڑکوں پر رکھی گئی ریڑھیاں اور سامان ہٹا دیا گیا، جس سے آمدورفت میں بہتری آئی اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے گزشتہ دنوں شہر کا اچانک دورہ کیا تھا اور تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس کا دائرہ پورے شہر تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ اوچ شریف کو کھلا اور صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

    اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے اس مہم کو عوامی سہولت اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ضروری قرار دیا اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی ایک مستقل پالیسی کا حصہ ہے اور اس سلسلے میں آئندہ بھی آپریشنز جاری رہیں گے۔

    موقع پر موجود شہریوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ شہری ثاقب منظور، محمد عمران، محمد رفیق، محمد زاہد، محمود الحسن اور محمد الیاس نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرے گی۔

    چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی اور ترقی کے لیے ان مہمات کو جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • اوچ شریف میں مشائخ کا اجتماع،ملک میں امن و امان کی بحالی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی

    اوچ شریف میں مشائخ کا اجتماع،ملک میں امن و امان کی بحالی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان)مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کا ایک وفد نے دربار عالیہ محبوب سبحانی میں حاضری دی اور چادر پوشی کی۔ اس وفد کی قیادت مرکزی چیئرمین، نقیب الاشراف، مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی نے کی۔

    اجلاس کے دوران مشائخ نے ملک کی سلامتی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر موجود علماء و مشائخ نے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ملک میں امن و امان کی بحالی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

    مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ روحانی رہنماؤں کا فرض ہے کہ وہ معاشرتی مسائل پر توجہ دیں اور مسلمانوں کے درمیان محبت و بھائی چارے کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    اہم نکات:

  • قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

    قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

    قصور(باغی ٹی وی ،بیوروچیف غنی محمود) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

    تفصیل کے مطابققصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں رکن پورہ بائی پاس کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

    پولیس نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک بلا نمبری سوزوکی سوفٹ گاڑی کی تلاشی لی، جس سے 85 پسٹل 30 بور، 26 پسٹل 9 ایم ایم، 7 رائفل 223 بور، 19 ریپیٹر، 9 بندوقیں، سینکڑوں میگزین اور 2400 ایس ایم جی کلاشنکوف کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

    پولیس کے مطابق، اسلحہ شہر قصور میں سپلائی کرنے کی خفیہ اطلاع پر یہ ناکہ بندی کی گئی تھی۔ گرفتار ملزم کی شناخت طاہر نعیم ولد محمد نعیم، سکنہ رڈا گجرانوالہ کے طور پر ہوئی ہے، جو اسلحے کا کوئی قانونی لائسنس یا اجازت نامہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے جوڈیشل حوالات منتقل کر دیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی کو علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • پنجاب کے دیہات میں صفائی کا مربوط نظام متعارف،ڈور ٹو ڈور کوڑا کلیکشن ہوگی

    پنجاب کے دیہات میں صفائی کا مربوط نظام متعارف،ڈور ٹو ڈور کوڑا کلیکشن ہوگی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے چیئرمین چودھری طارق سبحانی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں صفائی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پورے صفائی کے نظام کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے۔ آئندہ دو ہفتوں میں دیہات میں ڈور ٹو ڈور کوڑا کلیکشن کا باقاعدہ آغاز ہوگا اور کوڑے کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ڈمپ کیا جائے گا تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔

    چودھری طارق سبحانی نے یہ بات یوسی سیداں والی کے موضع بال میں بلک ویسٹ لفٹنگ اور گلیوں و نالیوں کی صفائی کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمر امجد بیگ، سی او ضلع کونسل فدا میر، اے ڈی ایل جی محمد جمیل گل اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں سینٹری ورکرز، لوڈر رکشے، اور ہیوی مشینری فراہم کی جائے گی اور ضلع سیالکوٹ کے 1485 دیہات میں صفائی کا مربوط نظام متعارف کرایا جائے گا، جس میں ہر گاؤں کے لیے عارضی ویسٹ کلیکشن پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

    طارق سبحانی نے کہا مریم نواز کا مشن عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اپنی چھت اپنا گھر، ہمت کارڈ، اور ستھرا پنجاب جیسے منصوبوں کو عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی مسائل کا حل اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہماری جماعت نے کبھی سیاسی مخالفین کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال نہیں کی جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی انتشار اور دھمکیوں کی سیاست کر رہی ہے جو نوجوانوں کی اخلاقیات پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 17 ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ قیادت کا دورہ متوقع ہے لیکن سیاسی مخالفین کو یہ ترقی ہضم نہیں ہو رہی کیونکہ وہ ملک کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔

    طارق سبحانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دونوں جماعتوں کا موازنہ کریں اور فیصلہ کریں کہ کون سی جماعت ملک و قوم کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • ٹھٹھہ:ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی کے اعزاز میں عوامی پریس کلب کا شاندار استقبالیہ

    ٹھٹھہ:ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی کے اعزاز میں عوامی پریس کلب کا شاندار استقبالیہ

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار بلاول سموں) ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی کو آج عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کی جانب سے پرتپاک استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب میں شیرازی خاندان کی عوامی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔

    خطاب کے دوران سید ایاز شاہ شیرازی نے کہا کہ شیرازی خاندان کا بنیادی مقصد عوام کی بلا امتیاز خدمت ہے۔ انہوں نے کہا ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام شیرازی خاندان سے محبت کرتے ہیں اور ہم دن رات ان کی خدمت میں مصروف ہیں۔”

    ایم این اے نے عوامی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 33 کلومیٹر طویل کیٹی بندر روڈ کی تعمیر کے لیے منصوبہ منظور کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ چلیا سے حیدرآباد روڈ کے لیے 35 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

    ایاز شاہ نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے صحافی ٹھٹھہ کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے صحافت کو ایک عظیم شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرتی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

    ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو ٹھٹھہ کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ انہوں نے 1860 میں تعمیر ہونے والے بارن پل کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے 700 میٹر طویل نئے پل کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کا ٹینڈر منظور ہو چکا ہے اور اس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

    ایم این اے سید ایاز شاہ شیرازی نے این سی ایچ ڈی کے معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

    اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے کہا ہم بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات اور پارٹی کے مشن کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔”

    تقریب کے آخر میں عوامی پریس کلب کے عہدیداروں نے سید ایاز شاہ شیرازی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اجرک اور لونگیوں کے تحائف پیش کیے۔

  • کشمور پولیس ان ایکشن،خادم بھیو اور نواب جاگیرانی گینگ کے دو سہولت کار گرفتار

    کشمور پولیس ان ایکشن،خادم بھیو اور نواب جاگیرانی گینگ کے دو سہولت کار گرفتار

    کندھ کوٹ(باغی ٹی وی نامہ نگارمختیاراحمداعوان) تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ کی حدود میں کشمور پولیس نے بھتہ خوری اور اغواکاری میں ملوث دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان اغوا کاروں کو راشن فراہم کرنے، بھتہ وصولی اور اغوا کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتے تھے۔

    گرفتار ملزمان میں اجیت کمار ولد منور لال اورونیش کمار ولد دیوان لال شامل ہیں

    پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان کے وائس ریکارڈنگز اور کال ڈیٹا ریکارڈ (CDR) سے شواہد حاصل ہوئے ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملزمان خادم بھیو گینگ اور نواب جاگیرانی گینگ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور مختلف وارداتوں میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔

    کشمور پولیس نے خفیہ اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کارروائی کو کامیاب بنایا۔ مزید تفتیش کے دوران اغوا کاروں کے نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات متوقع ہیں۔

    پولیس نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں مزید کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ میں درج مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں FIR نمبر 308/2024: دفعات 324، 353، 384، 385، 400، 216A، 6/7 اے ٹی اے،FIR نمبر 309/2024: دفعات 324، 353، 384، 385، 400، 216A، 6/7 اے ٹی اے

    ترجمان کشمور پولیس نے بتایا کہ مزید کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جا سکے۔

  • ننکانہ :محکمہ تعلیم کو پولیومہم میں شامل کرنے پر محکمہ صحت کے کرپٹ ٹولے کی چیخیں

    ننکانہ :محکمہ تعلیم کو پولیومہم میں شامل کرنے پر محکمہ صحت کے کرپٹ ٹولے کی چیخیں

    ننکانہ صاحب(باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز)محکمہ تعلیم کو پولیومہم میں شامل کرنے پر محکمہ صحت کے کرپٹ ٹولے کی چیخیں ساتویں آسمان پر پہنچنے لگیں،محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور عملے کو پولیو مہم میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار: ذرائع

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طلحہ بن ضیاء نے کرپشن کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو محکمہ تعلیم کے تعاون سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ضلعی ہیلتھ کے کرپٹ مافیا میں شدید بےچینی پھیل گئی ہے۔

    معتبر ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے متاثر ہونے والے افسران اور ملازمین نے سیاسی اور سماجی مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ اور عملے کو پولیو مہم میں شامل ہونے سے روکا جا سکے۔ ماضی کی روایات کے مطابق یہ افسران چاہتے ہیں کہ سول افراد اور رضاکاروں کے ذریعے مہم مکمل کی جائے تاکہ بدعنوانی کے دروازے کھلے رہیں۔

    پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع ہو کر 3 نومبر تک جاری رہے گی، جس دوران 2 لاکھ 80 ہزار 300 سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لیے مجموعی طور پر 1198 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں:1096 موبائل ٹیمیں،72 فکسڈ ٹیمیں،30 ٹرانزٹ ٹیمیں ہوں گی

    ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ پولیو مائیکرو پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اس فیصلے کے بعد ضلعی محکمہ صحت کے افسران پر واضح پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور انہیں اس فیصلے پر عملدرآمد سے روکا نہیں جا سکتا۔

    پولیو مہم میں محکمہ تعلیم کے 1434 ملازمین خدمات انجام دیں گے جس سے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ بدعنوانی کے تمام امکانات کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔

    یہ اقدام صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم ہے جو کرپٹ مافیا کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ اب غیرشفاف سرگرمیوں کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس دانشمندانہ اقدام کو خوب سراہا ہے .

  • حیدرآباد: کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ٹریفک معطل

    حیدرآباد: کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ٹریفک معطل

    حیدرآباد (باغی ٹی وی رپورٹ) حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی۔ حادثہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین کی روانگی کے فوراً بعد ریلوے یارڈ میں پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد تکنیکی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پر لانے کا کام شروع کر دیا۔ ٹریک بند ہونے کے باعث مختلف مقامات پر ٹرینیں رک گئیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریلوے انتظامیہ نے فوری اقدامات کے تحت متاثرہ بوگیوں کو الگ کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

  • پنجاب بار کونسل کا انتہائی متنازع فیصلہ، قادیانی وکیل کے لیے گوجرہ بار کے مسلم صدر کو برطرف کر دیا گیا

    پنجاب بار کونسل کا انتہائی متنازع فیصلہ، قادیانی وکیل کے لیے گوجرہ بار کے مسلم صدر کو برطرف کر دیا گیا

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) پنجاب بار کونسل لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین راؤ فضل کی جانب سے گوجرہ بار کے صدر چوہدری محمد اعجاز اختر کو معطل کرتے ہوئے ان کا وکالت کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا۔ یہ اقدام قادیانی وکیل طاہر نعمان کے گوجرہ بار میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی پاداش میں کیا گیا، جس پر بار اور مختلف تنظیمات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    چوہدری محمد اعجاز جو تیسری بار بھاری اکثریت سے گوجرہ بار کے صدر منتخب ہوئے، ختم نبوت کے پرجوش حامی اور "مجاہد ختم نبوت” کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب وہ پنجاب بار کونسل کی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ کمیٹی کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل آرڈر جاری کرتے ہوئے نہ صرف انہیں صدارت کے منصب سے ہٹایا گیا بلکہ ان کا وکالت کا لائسنس بھی معطل کر دیا گیا۔

    چوہدری محمد اعجاز اختر نے کمیٹی کے فیصلے کو "مرزائیت زدہ” اور بیرونی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کریں گے اور تحفظ ختم نبوت کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ قادیانی لابی کے دباؤ کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

    مقامی وکلاء اور تحفظ ختم نبوت کی تنظیمات نے راؤ فضل کے اس اقدام کو "مذہبی منافرت پر مبنی، ظالمانہ، غیر اسلامی اور غیر آئینی” قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قادیانی لابی کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے قانونی برادری میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔

    مقامی تنظیموں اور وکلاء نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج منظم کریں گے اور راؤ فضل کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کریں گے۔ وکلاء برادری میں یہ معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے اور آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔