Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرانوالہ:سوئی گیس کا انوکھا کارنام،معذور شخص کو 85 ہزار کا بل بھیج دیا

    گوجرانوالہ:سوئی گیس کا انوکھا کارنام،معذور شخص کو 85 ہزار کا بل بھیج دیا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی سے )سوئی گیس کا انوکھا کارنام،معذور شخص کو 85 ہزار کا بل بھیج دیا

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں سوئی گیس کمپنی کا ایک انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہےکہ گوجرانوالہ کے لوئیاں والا پنڈ محلہ جٹاں والا کا رہائشی شانی بھنڈر ولد اقبال بھنڈر جو دونوں ٹانگوں سے معذور ہے کو سوئی گیس کمپنی نے 85000 روپے کا بل بھیج دیا ہے۔ باغی ٹی وی کی ٹیم نے اس معذور شخص کے پاس جا کر بل کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

    شانی بھنڈر نے بتایا کہ وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں اور گھر سے باہر نہیں نکل پاتے، انہوں نے بتایا کہ انہیں ہر مہینے صرف 1500 روپے کا بل آتا تھا لیکن اب اچانک انہیں 85000 روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کرے۔

  • میہڑ اور گردنواح میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری، زندگی معمول متاثر،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

    میہڑ اور گردنواح میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری، زندگی معمول متاثر،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)میہڑ اور گردنواح میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری، زندگی معمول متاثر،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

    تفصیل کے مطابق میہڑ اور گردنواح کے علاقوں میں دوسرے دن بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بارش نے شدید گرمی سے راحت تو فراہم کی ہے لیکن دوسری جانب معمولات زندگی کو بھی شدید متاثرکیا ہے۔

    شہر کے مختلف محلوں، گلیوں اور چوراہوں کے علاوہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جبکہ میہڑ تحصیل کے پہاڑی علاقوں میں واقع ندی دلاں، ندی سگھرو اور ندی مرزانی میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے 10 سے زائد گاؤں زیر آب آ چکے ہیں۔

    اس بارش کے باعث 25 سے زائد علاقوں کا فریدآباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سیلابی پانی کے باعث راستے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکیں اور نہ ہی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے اور نہ ہی متاثرین کو خوراک اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف نسے اگلے چند دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،جس سے علاقے کے لوگوں شدید متاثر ہونے کاخدشہ ہے.

  • پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے لڑنے والے ایک قبائلی غازی کی کہانی

    پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے لڑنے والے ایک قبائلی غازی کی کہانی

    پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے لڑنے والے ایک قبائلی غازی کی کہانی
    نصیب شاہ شینواری
    آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، آزادی برقرار رکھنے میں کسی ملک کی ہوائی،زمینی اور بحری فوج کے ساتھ ساتھ نوجوانوں،مشران, کا خون بھی شامل ہوتا ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ایسے مشران اور غازی لوگ بھی ہیں جنہوں نے پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے بھارت کے خلاف جنگ کی اور یہ تاریخ رقم کی کہ قبائلی لوگ بھی پاکستان کے وفادار ہیں اور مشکل وقت میں پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے جان کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔

    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ کم شلمان کے رہائشی غازی عبد الرؤف شلمانی 1960 میں انڈس رینجر میں بھرتی ہوئے۔ راقم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے غازی عبدالرؤف شلمانی(عمر تقریبا 85 سال) نے کہا کہ انہوں نے ورسک ڈیم بنانے میں بھی 1960 تک کام کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب 1960 میں ورسک ڈیم کی تعمیرمکمل ہوئی تو انہوں نے سندھ رینجرز میں بھرتی کے لئے انٹرویو دیا اور انہیں نوکری مل گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1965 کی جنگ میں انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

    غازی عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ سندھ صوبہ میں ڈالی سیکٹر پر پاکستان آرمی کے ساتھ زمینی جنگ میں عملی طور پر حصہ لیا اور سیکشن کمانڈر کے طور پر انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بڑی جواں مردی کے ساتھ نبھائیں۔ ان کا کہنا تھا ڈالی سیکٹر میں دیگر فوجی ساتھیوں کے ساتھ بھارتی توپوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح لڑے اور درجنوں بھارتی فوجیوں کو زندہ گرفتار بھی کیا۔

    1965 جنگ میں بہادری سے لڑنے کے بدلے قبائلی مشر اور سیکشن کمانڈر غازی عبد الرؤف شلمانی کو تمغہ جنگ اور ستارہ حرب سے بھی نوازا گیا۔

    بھارت کے خلاف پاکستان ائرفورس نے بھی غازی عبد الرؤف شلمانی کو ایک اعزاز تمغے سےنوازا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ غازی عبد الرؤف شلمانی نے بہادری سے پاکستان کے فضائی اور زمینی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملادیا اور ثابت کیا کہ قبائلی پشتون بھی اپنے ملک پاکستان کی دفاع اور خودمختاری کے لئے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کرنے کے لئے ہروقت تیار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ان کے ایک ساتھی زخمی ہوئے تھے اور راستہ میں بے یار و مددگار پڑے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب گولیوں کی بارش ہورہی تھی،میں اپنے ساتھی کو کندھے پر اپنے مورچے میں لایا اور ان کی زندگی بچائی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اسی مٹی میں پیدا ہوئے ہیں ،اس لئے ہم نے پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کے لئے جنگ لڑی اور بھارتی گولہ باری،ٹینکوں اور فضائی بمباری کا جواںمردی سے مقابلہ کیا۔

    واضح رہے کہ غازی عبد الروف شلمانی محکمہ تعلیم ضلع خیبر میں بھی خدمات فراہم چکے ہیں اور گورنمنٹ ہائی سکول کم شلمان میں ایک د اہلکار کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے مکمل کرکے 2008 میں ریٹایرڈ ہوچکے ہیں ۔

  • قصور:سینئرصحافی سردار شریف سوہڈل کی گرفتاری کے خلاف بارایسوسی ایشن کی ہڑتال

    قصور:سینئرصحافی سردار شریف سوہڈل کی گرفتاری کے خلاف بارایسوسی ایشن کی ہڑتال

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف+ڈسٹرکٹ رپورٹر)بانی و چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل کی گرفتاری کے خلاف آج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرکے اظہار یکجہتی کی اور ناجائزمقدمہ اور گرفتاری کی مذمت کی گئی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور نے آج مورخہ 3 اگست کو بانی و چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل کی گرفتاری کے خلاف آج ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرکے اظہار یکجہتی کی اور ناجائزمقدمہ اور گرفتاری کی مذمت کی گئی

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے کہنے پر تھانہ سٹی اے ڈویژن میں سردار شریف سوہڈل پر ناجائز مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے، لہذہ سردار شریف سوہڈل کو فوری رہا کیا جائے اور جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے .

  • ڈیرہ غازیخان: تھانہ دراہمہ میں امن و امان کی بدترین صورتحال، قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

    ڈیرہ غازیخان: تھانہ دراہمہ میں امن و امان کی بدترین صورتحال، قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)تھانہ دراہمہ میں امن و امان کی بدترین صورتحال، قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ ،عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ دراہمہ کی حدود میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران چار افراد قتل اور متعدد ڈکیتیاں ہوچکی ہیں۔ تھانہ درخواست جمال کے رہائشی سیکیورٹی گارڈ غلام شبیر کو دانش سکول کے قریب گولی مارکر قتل کردیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فارم ہاؤس ڈاکٹر زاہد فرید کھوسہ کا ہے اور جس لڑکی نے مبینہ طورپر گولی ماری اس نام م دختر جاوید سکنہ قصبہ سمینہ بتایا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز قصبہ سمینہ کے خادم حسین بھٹی کو قتل کردیا گیا جبکہ چند دن قبل مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں کاشف سرکانی نامی نوجوان کو سپر آر2 کے مقام پر مارا گیا۔

    ایک شہری جوکہ تھانہ دراہمہ کے علاقے ظریف چوک کا رہائشی اللہ وسایا نائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل چوروں نے میرے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا جس میں نقدی سونا اور قیمتی سامان شامل ہے۔

    واقعے کی اطلاع تھانہ دراہمہ پولیس کو دی گئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا مگر کچھ دنوں بعد پولیس نے مک مکا کرکےملزمان کو چھوڑ دیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ اب پولیس مجھے ہی دھمکیاں دے رہی ہے کہ میں معاملہ کو ختم کروں ورنہ مجھے بھی جیل بھیج دیا جائے گا۔متاثرہ کی افسران بالا سے دُہائی،

    تھانہ دراہمہ کے علاقے میں قتل و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ تھری اسٹار تجربہ کار انسپکٹرز کو سائیڈ لائن کرکے نا تجربہ کار سب انسپکٹرز کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کو قرار دیا جارہا ہے۔ جس کے باعث دراہمہ میں امن و امان کی صورتحال بگڑ کر لیاری جیسی ہوگئی ہے۔ عوام گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔ سفر مشکل ہوگیا ہے۔ لوگ رات کی تاریکی میں سوتے نہیں بلکہ لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات بچانے کی فکر میں رہتے ہیں۔

    عوامی حلقوں کے مطابق دراہمہ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے،عوام کا مطالبہ ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان، آر پی او ڈیرہ غازی خان، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں اور تھانہ دراہمہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

  • نوری آباد: موٹروے پرتیزرفتارکار کوبھیانک حادثہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

    نوری آباد: موٹروے پرتیزرفتارکار کوبھیانک حادثہ، ایک جاں بحق، تین زخمی

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) حیدرآباد سے کراچی جاتے ہوئے ایک تیز رفتار کار ایم نائن موٹروے پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محسن جوکھیہ ولد حاجی سمون جوکھیہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی کے زکریا ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    حادثے کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق کار کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

    ایدھی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش کو کراچی ہسپتال منتقل کیا۔

  • اوکاڑہ یونیورسٹی اور سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس میں باہمی تعاون پر میٹنگ

    اوکاڑہ یونیورسٹی اور سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس میں باہمی تعاون پر میٹنگ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی اور سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

    تفصیلات کے مطابق سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس رینالہ خورد کے ایک وفد نے اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد کے ساتھ باہمی تعاون کے امور پہ تبادلہ خیال کیا۔

    اس وفد میں برگیڈئیر ڈاکٹر محمد علی، میجر ڈاکٹر حمیرا حیدر اور کیپٹن ڈاکٹر ارسلان طارق شامل تھے۔ دونوں فریقین نے جنیٹکس ریسرچ کے میدان میں ایک دوسرے کے وسائل اور صلاحیتوں سے مستفید ہونے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    اس موقع پر فیکلٹی آف لائف سائنسز کے اساتذہ ڈاکٹر سلیم خان، ڈاکٹر سائرہ ستار اور قاری ریاض بھی موجود تھے۔میٹنگ کے بعد وفد نے وائس چانسلر کی سربراہی میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی بائیو ٹیکنالوجی لیب ، زوآلوجی جنیٹکس لیب اور پیلانٹالوجی لیب کا دورہ کیا ۔

    آرمی آفیسرز نے ان لیبارٹریوں میں موجود سہولیات اور خاص طور پہ پروفیسر واجد کی فوسلز کولیکشن کو بے حد سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل کے تحقیقی پراجیکٹس کےلیے ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    وفد نے پروفیسر واجد کو دعوت دی کہ وہ ان کے ایمبریو ٹرانسفر ڈویژن میں آ کر ایف ون جنیٹکس پہ ایک سیر حاصل لیکچر دیں۔ پروفیسر واجد نے سنٹر فار ایکسیلنس آف بووائن جنیٹکس اور ایمبریو ٹرانسفر ڈویژن میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے شجر کاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور ایک دوسرے کے وسائل سے مستفید ہونے کےلیے میٹنگز کو باقاعدگی سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • جامشورو :یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ,ریاض حسین وسان

    جامشورو :یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ,ریاض حسین وسان

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر جامشورو ریاض حسین وسان

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال جام شورو میں یوم استحصال کشمیر منانے کے سلسلے میں ضلع افسران سے اجلاس کی صدارت میں کیا
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی جامشورو نے کہا کہ 5 اگست والے دن یوم استحصال کشمیر کی ریلی کوٹری اللہ والے چوک سے نکالی جائے گے

    انہوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈی سی جامشورو نے تعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ وہ 5 اگست والے دن تعلقہ سطح پر یوم استحصال کشمیر ریلی منعقد کریں کیونکہ اس دن بھارت نے کشمیریوں سے بہت برا ظلم کیا تھا ،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نورالدین ہنگورجو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عرس خاصخیلی، اسسٹنٹ کمشنر تھانہ بولا خان ،عبدالقادر اقبالانی،
    چیف آفیسر ضلع کونسل ڈاکٹر کیلاش کمار کیولانی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ذوالفقار علی سیال، پی پی ایچ آئی، لوکل گورنمنٹ، تعلیم، صحت، اطلاعات، پولیس، ریونیو، ٹاؤن اور میونسپل افسران موجود تھے.

  • ریسکیو1122کا ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا

    ریسکیو1122کا ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئراحتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 25011کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 5370ایمرجنسی کالز ہیں۔15196غیر متعلقہ اورمس کالز، 4390 معلوماتی،22رونگ کالزاور 33فیک کالز ہیں۔

    ایمرجنسی کال کا تناسب173کالز فی دن ہے۔5370 ایمرجنسیز میں 1024روڈ ٹریفک حادثات، 3637میڈیکل، 42آگ لگنے کے واقعات،159کرائم اور507متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 1126افراد متاثر ہوئے جن میں 08 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ608 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور510متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    آگ لگنے کے 42واقعات ہوئے جن میں 05کمرشل ایریا،07رہایشی علاقے اور 30واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (17)،گیس لیکج(03)، نامعلوم (01)، دیگر(07)، کچن (01)، موم بتی (02) اور لاپرواہی (11) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ14 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔

    ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے 2528ایمرجنسیز پر4.13 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے3120 افراد کو مدد فراہم کی۔

    پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 354مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 173مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ181افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

  • سیالکوٹ:ثناء اسلم حوصلہ اور ہمت کی عملی مثال ہے،ڈی پی او حسن اقبال

    سیالکوٹ:ثناء اسلم حوصلہ اور ہمت کی عملی مثال ہے،ڈی پی او حسن اقبال

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال نے کہا ہے کہ ثناء اسلم حوصلہ اور ہمت کی عملی مثال ہے، والدہ کے انتقال کے بعد ہمت نہ ہارنے والی ثناء اسلم نے ماڈرن چلڈرن ہوم سوشل ویلفیئر کمپلیکس سیالکوٹ میں رہ کر تعلیم مکمل کی اور 2024 ء میں اوپن کوٹہ پر میرٹ پر پنجاب پولیس کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ میں نوکری حاصل کی،

    ثناء اسلم کی کہانی ہزاروں بچیوں کیلئے ایک پیغام ہے کی مشکل حالات اور حسب ، نسب آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا آپ کو صرف ہمت اور صبر کا دامن نہیں چھوڑنا۔

    یہ بات انہوں نے ثناء اسلم کو لیڈی ٹریفک کانسٹیبل کے اپوائنٹمنٹ لیٹر دینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، انچارج ماڈرن چلڈرن ہوم اسما احمد اور پی آر او ڈی پی او نجم فراز بھی موجود تھے۔

    ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے کہا کہ محکمہ پولیس میں امسال تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں اور تمام ٹیسٹ کی کڑی نگرانی کہ گئی جس کی مثال ثناء اسلم کی میرٹ پر بھرتی ہے۔