Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا:تھانہ بھیرہ کی کارروائیاں،ایک ماہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ کی کارروائیاں،ایک ماہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی ایس پی بھیرہ چوہدری فیاض احمد ہنجرا کی نگرانی میں تھانہ بھیرہ پولیس ان ایکشن ۔ ایک ماہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی برآمد ۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن اور آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی اور ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ڈی ایس پی بھیرہ چوہدری فیاض احمد ہنجرا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھیرہ حافظ نوید اکرم نے ایک ماہ کی تعیناتی کے دوران 1 کروڑ 50 لاکھ مالیت کا سامان اور نقدی برآمد کر کے اصل مالکان کو واپس کر دی ۔

    عادل شہزاد ، ظہیر اور عدنان نامی ملزمان جوکہ سرعام ہوائی فائرنگ اور اقدام قتل میں ملوث تھے کو بروقت کارروائی کرتے ہوے گرفتار کیا گیا ۔

    اقدام قتل میں 2023 کے مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ مقدمات برخلاف مال میں مبلغ 59 لاکھ 80 ہزار روپے کے مال مویشی برآمد کیئے گئے ۔ موٹر وہیکل چوری میں کل مالیتی 43 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے موٹر سائیکل و گاڑیاں برآمد کی گئیں ۔ 3 مقدمات راہزنی کے یکسو کرتے ہوئے ملزمان سے موٹر سائیکل اور نقدی کل مسروقہ تقریباً 5 لاکھ برآمد کیئے گئے ۔ اس کے علاوہ دو رکنی گینگ گرفتار کیا گیا ۔ جس سے تقریباً 50 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا اور ملزمان کو جیل بند کروایا گیا ۔

    اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ ملزمان سے 2 رائفل 44 بور , 4 بندوق 12 بور , رپیٹر , 7 عدد پسٹل اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا ۔ اشتہاری A کیٹگری کے دو ملزمان جبکہ B کیٹیگری کے 23 مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے گئے ۔

    اسی طرح گینگ ریپ کے مقدمہ نمبر 549/24 بجرم 375A تھانہ بھیرہ میں مطلوب ملزمان محمد آصف وغیرہ 2 کس کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے جیل بند کروایا گیا ۔

  • اوکاڑہ: مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    اوکاڑہ: مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی رپورٹ) مبینہ ہنی ٹریپ ، خاتون نے مالک مکان سے 2 لاکھ روپے ہتھیا لیے

    پولیس کے مطابق غفور کالونی اوکاڑہ میں ہنی ٹریپ کی مبینہ واردات میں کرایہ دار خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر مالک مکان عبدالغفار سے 2 لاکھ روپے بٹورے۔

    پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمہ معافیہ بی بی نے مالک مکان کو کرایہ وصولی کے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور پولیس وردی میں ملبوس اپنے ساتھیوں کو بھی فون کر کے بلا لیا۔جس کے بعد ملزمان نے مالک مکان عبدالغفار پر تشدد کر کے اس کی نازیبا ویڈیو بنالی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے مالک مکان کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کرنےکی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔تاہم ملزمان نے 2 لاکھ روپے وصول کر کے عبدالغفار کو چھوڑ دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان عمران سہیل عرف راجو اور معافیہ بی بی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

  • ننکانہ:شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹرکوٹکر 2 بچے جاں بحق،باپ بیٹی شدید زخمی

    ننکانہ:شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹرکوٹکر 2 بچے جاں بحق،باپ بیٹی شدید زخمی

    ننکانہ صاحبباغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )شاہ کوٹ روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹریکٹرکوٹکر 2 بچے جاں بحق،باپ بیٹی شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب شاہ کوٹ روڈ ینگسن آباد کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل رات کی تاریکی کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا حادثہ کے نتیجہ میں 2 بچے جاں بحق جبکہ باپ بیٹی شدید زخمی ہوئے

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار جائے حادثہ پر موجود ،حادثہ میں زخمیوں کو ریسکیو عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا

    ریسکیو عملہ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کی ڈیڈ باڈی ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیں، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 6 سالہ عبیرہ دختر ذوالفقار اور 4 سالہ احمد ولد ذوالفقار کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ ارحہ دختر ذوالفقار اور 45 سالہ ذوالفقار شامل ہیں.

  • ننکانہ :حکومت کی غلط پالیسی کیوجہ سے چھوٹے ٹھیکیداروں کا معاشی قتل ہورہا ہے، چوہدری عبدالخالق گجر

    ننکانہ :حکومت کی غلط پالیسی کیوجہ سے چھوٹے ٹھیکیداروں کا معاشی قتل ہورہا ہے، چوہدری عبدالخالق گجر

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سی اینڈ ڈبلیواورمحکمہ بلڈنگ کی غلط پالیسی کیوجہ سے چھوٹے ٹھیکیداروں کا معاشی قتل ہورہا ہے، چوہدری عبدالخالق گجر

    تفصیلات کے مطابق حکومت اس وقت صرف اور صرف بڑے ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے اقدامات کررہی ہے،چھوٹے ٹھیکیداروں کے حقوق کے استحصال کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،

    کنسٹریکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (کیپ) کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کیپ کے عہدیدارن اور کنٹریکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں صدر کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن چوھدری عبدالخالق گجر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پنجاب حکومت کا2 فیصد سے بڑھا کر سی ڈی آر کوپانچ فیصد کر دینا بہت بڑی نا انصافی ہے

    چوہدری عبد الخالق گجر نے مزید کہا کے سی اینڈ ڈبلیواورمحکمہ بلڈنگ کی پالیسی کے باعث سی کلاس ٹھیکیداروں کا معاشی قتل اور ان کا استحصال ہو رہاہے ستم ظریفی کی انتہا اور کیاہو سکتی ہے کہ ضلع بھر میں موجود بنیادی مرکز صحت کے ٹینڈرز کا الگ الگ اشتہار ہونا چاہیے تھا بنیادی مرکز صحت کا ایک اشتہار دینا سی کلاس کے ٹھیکیداروں کے ساتھ نا انصافی ہے,

    حکومت اس وقت صرف اور صرف بڑے ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے ایسے اقدامات کررہی ہےاجلاس میں ڈپٹی کوارڈینیٹر عرفان رشید بھٹی،حاجی اکرام ، اعجاز مسعود،سردار مستان سنگھ، جاویداحمد مان،حاجی محمد حنیف حافظ عابد،چوہدری سہیل کامران،رانا محمد اسحاق چوھدری محمد حنیف سمیت تمام عہدے داروں نے شرکت کی اور آئندہ کےلئے لائحہ عمل بھی زیر بحث لایا گیا.

  • منڈی بہاؤالدین کوخوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر

    منڈی بہاؤالدین کوخوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر

    منڈی بہاؤالدین ،باغی ٹی وی (نامہ نگارافنان طالب)وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کو خوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے میونسپل کمیٹی ملکوال کے فنڈز سے تعمیر ہونے والی سٹریٹ کا اچانک معائنہ کیا۔

    انہوں نے تعمیراتی کام اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مفاد عامہ کے پیش نظر سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و توسیع کیلئے ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے۔

    ان ترقیاتی سکیموں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

  • منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال کا دورہ

    منڈی بہاؤالدین :ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال کا دورہ

    منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی (نا مہ نگار افنان طالب ) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ملکوال کا اچانک دورہ کیا،

    ڈپٹی کمشنر نے سکول بلڈنگ، فرنیچر، کلاس رومز، صفائی ستھرائی سمیت گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر سکول پرنسپل نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ہے کہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں زیر تعلیم طلباء کو معیاری درسی کتب، یونیفارم، پک اینڈ ڈراپ سمیت دیگربہترین سہولیات کی فراہمی ہر ممکن یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکولز میں صفائی ستھرائی، ڈینگی ایکٹیویٹیز، فرنیچر کی دیکھ بھال، جھاڑیوں کا خاتمہ، بجلی آلات کی مانیٹرنگ سمیت دیگر اشیاء کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

  • گھوٹکی ڈاکوؤں کاحملہ 3 اہلکارشہید،ماچھکہ کچے میں پولیس مقابلہ 4 ڈاکو مردار،SHOدل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    گھوٹکی ڈاکوؤں کاحملہ 3 اہلکارشہید،ماچھکہ کچے میں پولیس مقابلہ 4 ڈاکو مردار،SHOدل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے تھانہ ماچھکہ میں حفاظتی بند کے قریب ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ میں4ڈاکو مارے گئے جبکہ ایس ایچ او مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہوگیا 1 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے پنجاب ماچھکہ تھانہ کچے کے علاقے میں حفاظتی بند کے قریب ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کئے گئے شہری کی بازیابی کے لئے پنجاب پولیس ماچھکہ کچے میں پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں شرگینگ کے چار ڈاکو مارے گئے جبکہ ایس ایچ او ماچھکہ رانا رمضان مقابلے دوران دلدل میں پھنس گئے گرمی اور حبس کی وجہ سے مقابلے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے شہید ہوگئے اور پولیس اہلکار قیصر چٹھہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    آخری اطلاعات تک ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ جاری ہے ضلع رحیم یار خان بھر کی پولیس کی بھاری نفری کچے طلب کر لی گئی ہے ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد ملک کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوئوں کی شناخت ڈاکو صدیق شر، رکھو کوش، رانو شر کے نام سے ہوئی ڈی پی او رحیم یار خان عمران احمد ملک نے کہا کہ ڈاکوئوں کے خاتمے تک ماچھکہ کچے میں آپریشن جاری رہے گا

    اُدھر گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی تھانے کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 اہلکار شہید ہو گئے۔ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، شہید اہلکاروں میں عبدالسمیع سموں،عبدالحنان اور شفیق احمدگل شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئےجس کے بعد ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

  • سیالکوٹ: سیکرٹری ہیلتھ  کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ

    سیالکوٹ: سیکرٹری ہیلتھ کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب علی جان خان کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ، ٹراما سنٹر اور میڈیکل وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین اور ایم ایس بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ کیئر نے نرسنگ سکول کو بھی دورہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ وہ ری ویمپنگ میں رہ جانے والے سکوپ آف ورک کو مکمل کیا جائے اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کو سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سیکرٹری ہیلتھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا باقاعدگی سے معائنہ کررہے ہیں۔

  • اوچ شریف:معروف صحافی سید عاشق علی فرخ کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا

    اوچ شریف:معروف صحافی سید عاشق علی فرخ کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا

    اوچ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) جنوبی پنجاب کی صحافتی تاریخ میں نڈر اور بے باک صحافی کے طور پر سید عاشق علی فرخ کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، انہوں نے جمہوری حقوق اور صحافتی برادری کے لیے معاشی اور پیشہ ورانہ حقوق کی جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار سینئر عامل صحافی، صدر اوچ پریس کلب اوچ شریف ارشاد احمد شاد نے معروف صحافی سید عاشق علی فرخ کی گیارہویں برسی کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں اپنے خطاب میں کیا،

    اوچ پریس کلب اوچ شریف کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس تعزیتی ریفرنس میں ذوالفقار علی مکول، زاہد علی خان کلہوڑا، محمد سلیم شہزاد، اظہر اقبال مغل، محمد آصف رضا، محمد اعجاز خان پٹھان، اطہر اقبال مغل، سید محسن شمسی، محمد اکرم خان، محمد ساجد انجم، محمد ارشد خان، خواجہ ابرار حسین، خواجہ ابرار رضا، محمد امتیاز بڈانی، محمد شہزاد شکرانی، سید احسن بخاری، محمد عمران سیال اور خواجہ فرخ علی سمیت اوچ پریس کلب کے دیگر اراکین نے شرکت کی،

    ارشاد احمد شاد نے کہا کہ سید عاشق علی فرخ نے پچاس سال پر محیط اپنے صحافتی کیرئیر کے دوران ایسی صحافت کی جو شرافت، متانت اور شائستگی سے عبارت تھی، تعزیتی ریفرنس میں سید عاشق علی فرخ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی.

  • اوچ شریف:پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا یاجارہاہے،عامر کلاچی

    اوچ شریف:پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا یاجارہاہے،عامر کلاچی

    اوچ شریف باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل احمد پور شرقیہ عامر کلاچی نے کمپلینٹ آفیسر ولید اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر مستفید افراد کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے،

    اوچ شریف سنٹر سے مجموعی طور پر چودہ ہزار سے زائد مستحق خواتین کو احسن طریقے سے رقوم کی چلت یقینی بنائی گئی، وہ گزشتہ روز گورنمنٹ ماڈل سکینڈری اسکول اوچ شریف میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹر میں مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا جائزہ لے رہے تھے،

    اس موقع پر کمپلینٹ آفیسر ولید اقبال، فوکل پرسن ماسٹر خلیل احمد سومرو اور دیگر اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے، عامر کلاچی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد بڑھانے کے لیے نیا سروے جاری ہے، مستحق خواتین اپنے کوائف، شناختی کارڈز اور بچوں کے ب فارم ساتھ لے کر بی آئی ایس پی آفس احمد پور شرقیہ میں رابطہ کریں،

    انہوں نے کہا کہ امدادی رقوم کی چلت کے حوالے سے تحصیل احمد پور شرقیہ کے تمام سنٹروں میں اوچ شریف سنٹر کی کارکردگی سب سے اچھی رہی، انہوں نے کہا کہ انتظامی حوالے سے تمام اقدامات احسن طور پر یقینی بنانے کی کوشش کی گئی، مستحق خواتین کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی بنایا گیا، البتہ شدید گرمی میں زیادہ رش کے باعث متعدد خواتین بے ہوش بھی ہوئیں جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا،

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم کی آئندہ قسط کی چلت کے موقع پر متعلقہ حکام کو سنٹر میں ایمبولینس کی فراہمی اور طبی عملے کی تعیناتی کے لیے ریکوزیشن بھیجی جائے گی، انہوں نے سنٹر کو احسن طریقے سے چلانے اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے میں تعاون کرنے پر ریٹیلرز اور پولیس کا شکریہ ادا کیا