Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور:ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ,دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل

    قصور:ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ,دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ,دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل
    ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ،دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں،ڈی پی او قصور سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈہ سنگھ کے علاقے برج کلاں کے رہائشی سیف اللہ اور اسکے اہلخانہ کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے جس پر اہلخانہ نے ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا سے نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

    ملزمان مبین وغیرہ نے دو مرتبہ قتل کی نیت سے سیف اللہ اور اسکی فیملی پر حملہ کیا ہے جس کی ایف آئی آر درج ہو چکی لیکن پھر بھی فون کالز پر دھمکیاں مل رہی ہیں کہ ساری فیملی کو قتل کر دیا جائے گا

    وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبین نے پستول سے سیدھے فائر مارے ہیں

    بعض اوقات اس قدر شدید فائرنگ ہوتی ہے کہ علاقہ برج کلاں میں خوف پھیل جاتا ہے ،عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بھی ڈی پی او سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے.

  • گھوٹکی:  لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    گھوٹکی: لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    گھوٹکی(باغی ٹی وی رپورٹ) لین دین کا تنازعہ،سابق ایس ایس پی بینک عملے پرچڑھ دوڑے

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی میں سابق ایس ایس پی جام ظفراللہ دھاریجو نے مبینہ طور پر بینک عملے کو تشدد نشانہ بنا ڈالا، بینک عملے کی جانب سے ظفراللہ دھاریجو کے پاؤں پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    بینک منیجر نے الزام عائد کیا کہ ظفراللہ دھاریجو کا پیسوں کی لین دین کا تنازع تاجر سے تھا لیکن تشدد بینک عملے پر کیا گیا۔

    ظفراللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ بینک عملے سے معافی منگوانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ جام ظفر اللہ دھاریجو صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی ہیں۔

  • جنوبی کوریا میں ہونے والی صنعتی نمائش کے لیےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قرعہ اندازی کی گئی

    جنوبی کوریا میں ہونے والی صنعتی نمائش کے لیےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قرعہ اندازی کی گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) جنوبی کوریا میں ہونے والی صنعتی نمائش کے لیےسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں قرعہ اندازی کی گئی، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے نمائش و میلہ جات کے چئیرمین قیصر بیگ سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔

    جنوبی کوریا میں ہونے والی یہ صنعتی نمائش رواں سال ستمبر میں ہو گی جس کے لیے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد روانہ ہو گا۔

    اس صنعتی نمائش میں آلات جراحی، کھیلوں کے سامان و لباس سمیت چمڑے سے بنی ہوئی اشیاء نمائش میں رکھی جائیں گی۔

    صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے نمائش و میلہ جات کے چئیرمین قیصر بیگ نے کہا کہ چیمبر میں بیرون ممالک سنعتی نمائشوں ، میلہ جات میں بزنس کمیونٹی کو مساوانہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئیے بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کیا جاتا ہے.

  • سیالکوٹ:قتل کی واردات کاملزم چند گھنٹوں میں لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:قتل کی واردات کاملزم چند گھنٹوں میں لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) تھانہ کینٹ کی حدود میں آج ہونیوالی قتل کی واردات کا ملزم چند گھنٹوں میں پولیس نے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ فنڈ کی رقم مقتول اپنے کزن کے ہمراہ لیکر دفتر جارہے تھے کہ راستے میں بدنیت ملزم نے اپنے حقیقی کزن کو رقم ہتھیانے کے لئیے فائر مار دیا جس سے مقتول موقع پر ہلاک ہوگیا ، جبکہ ملزم -/ 81,00000 روپے لیکر فرار ہوگیا ،

    افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ، دوران ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی خصوصی ہدائت پر ایس پی انویسٹیگیشن غلام عباس کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق ڈھڈی کے تجربے کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ میاں رزاق نے پیشہ ورانہ مہارت سے چند گھنٹوں میں ہی ملزم کو رقم اور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔

  • قصور:گرفتار منگیتر سے ملنے آنے والی سے لڑکی سے زیادتی ، تھانہ سٹی چونیاں کا ایس ایچ او معطل

    قصور:گرفتار منگیتر سے ملنے آنے والی سے لڑکی سے زیادتی ، تھانہ سٹی چونیاں کا ایس ایچ او معطل

    قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو)لڑکی سے زیادتی ، تھانہ سٹی چونیاں کا ایس ایچ او معطل، ناجائز مقدمہ میں گرفتار منگیتر کوملنے آنے والی لڑکی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،متاثرہ لڑکی پاؤں پکڑ کر منت سماجت کرتی رہی مگر پھر بھی عیاش مکڑے کو رحم نہ آیا.

    تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ابرار جمیل نے ملزم کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے کے عوض 6 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور دانش کو ملنے آنے والی اسکی منگیتر نمرہ کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، متاثرہ لڑکی پاؤں پکڑ کر منت سماجت کرتی رہی مگر پھر بھی زیادتی کرتا رہا اس کے باوجود لڑکی کے منگیتر دانش کو تین مقدمات میں ملوث کر کے جیل بھیج دیا،

    ڈی پی او کے علم میں ہے جسکی باضابطہ انکوائری کے لئے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ، ڈی ایس پی لیگل کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض نے فریقین کو طلب کر لیا ہے ۔

    دوسری طرف عوامی وسماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لیکر اس گھناؤنے فعل کے مرتکب طاقت کے نشے میں چور ایس ایچ او کوقرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے .

  • خیبر پولیس کی کارروائی،2 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی

    خیبر پولیس کی کارروائی،2 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر پولیس کی کارروائی،2 کلو ہیروئن پکڑی گئی، جمرود پولیس کی ہیروئن سمگلر کے خلاف کارروائی پیدل ہیروئن اسمگل کرنے کی کوش ناکام بنادی گئی ،مشتبہ شخص سے جامع تلاشی کے دوران 2000 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملوث ملزم کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ایس ڈی پی او جمرود محمد نواز خان کی نگرانی میں منشیات کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ انچارج بھگیاری شکیل خان نے بھگیاری خوڑ میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران مشتبہ شخص سے دوران تلاشی 2000گرام ہروئین برآمد کرکے ملوث ملزم رحم جان ولد نسیم جان افغانی ساکن بورڈ بازار تاج اباد کو گرفتارکر کے مزید تفتیش کے لیے حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان:خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری

    ڈیرہ غازی خان:خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری

    ڈیرہ غازی خان .باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان،مظفرگڑھ،راجن پور میں ملک کولیکشن سنٹر،کریانہ سٹورز،ہوٹلز کی انسپکشن،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد،13 کلو ایکسپائرڈ اشیاء تلف

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھنٹہ گھر ڈی جی خان میں ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 15 ہزار جبکہ کوٹ چٹھہ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اسی طرح ریلوے پھاٹک کے قریب مظفرگڑھ میں ہوٹل کو واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے،حشرات زدہ فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء رکھنے پر 14 ہزار اور کوٹ ادو روڈ پر واقع کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ کیک رسک،پاپڑ فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    اس کے علاوہ فاضل پور،مہرے والا،نوشہرہ روڈ عمر فیلنگ اسٹیشن راجن پور میں 5 ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے،خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 1 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

    مزید ڈاکٹر یامین والی گلی جام پور راجن پور میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ سالٹ بیچنے پر 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

  • سیالکوٹ:ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ سرغہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ:ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ سرغہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4ڈاکوؤں کا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 25 وارداتیں ٹریس، نقدی، موٹر سائیکلیں،موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد،

    ترجمان پولیس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی پسرور سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او قلعہ کالر والہ شہباز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4ڈاکوؤں کے افضل عرف فضلوں گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، جن کی شناخت افضل عباس ولد عباس علی سکنہ نادنگ تحصیل بدوملہی ،ابو سفیان ولد محمد خان سکنہ ادوفتاخ،محمد احمد عرف علی ولد محمد صغیر سکنہ جامکے ڈھینڈسہ ، فدا حسین ولد امین سکنہ جامکے ڈھینڈسہ کے ناموں سے ہوئی ہے

    ملزمان کے قبضے سے نقدی 5لاکھ روپے،6عدد موٹر سائیکلیں، 3قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 2عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری طرف تھانہ کینٹ کے علاقہ ملک کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر کے چونڈہ کے رہائشی 23 سالہ ارتضی حیدر کو قتل کر دیا ہے پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کر دی ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.

  • منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنرکاڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا دورہ

    منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنرکاڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا دورہ

    منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار ) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں صفائی ستھرائی، بچوں کیلئے دیگر دستیاب سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے سکول و کالج کے مختلف سیکشنز اور سمر کیمپ کلاسز کا دورہ کر کے درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے درس و تدریس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے اور طالبات کی جانب سے جوابات پر اپنے مثبت اطمینان کا اظہار کیا۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح طالب علموں کیلئے تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کیلئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول ضلع کا واحد ادارہ ہے جہاں بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات، صاف ستھرا ماحول، پلے گراونڈز سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔

    اساتذہ کرام بڑی محنت، لگن ور باقاعدگی سے طلباء کو پڑھا رہے ہیں، جس کی بدولت ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کو ضلع میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

  • احمد پور شرقیہ ہسپتال میں خاکروب کی ای سی جی کرنے کی وائرل ویڈیو پرایکشن خاکروب اورنرس معطل

    احمد پور شرقیہ ہسپتال میں خاکروب کی ای سی جی کرنے کی وائرل ویڈیو پرایکشن خاکروب اورنرس معطل

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ میں خاکروب کی جانب سے ہارٹ پیشنٹ کی ای سی جی کرنے کی وائرل ویڈیو اور خبر پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کا سخت نوٹس خاکروب اور ڈیوٹی نرس کو فارغ کردیا اور ساتھ ہی ڈاکٹر رانا ارشد کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے بھی خبر کا نوٹس لے لیا، سی ای او ہیلتھ بہاول پور اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عارف غوری کو بہاول پور طلب کرلیا

    تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور شرقیہ میں خاکروب کی جانب سے ہارٹ پیشنٹ کی ای سی جی کرنے کی وائرل ویڈیواور خبر پرسکریٹری ہیلتھ پنجاب نے سخت نوٹس لے لیا اور خاکروب سمیت ڈیوٹی نرس کو فارغ کردیا اور ساتھ ہی سینئر ڈاکٹر رانا ارشد کو اس معاملےکا انکوائری آفیسر مقرر کر دیا جن کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں فرائض میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے بھی خبر کا نوٹس لے لیا، سی ای او ہیلتھ بہاول پور اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر عارف غوری کو فوری طور پر بہاول پور طلب کرلیا ۔