Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف:بنک منیجر نے چیک پر جعلی انگوٹھے لگا کر سادہ لوح صارف کو 20 ہزار روپے سے محروم کر دیا

    اوچ شریف:بنک منیجر نے چیک پر جعلی انگوٹھے لگا کر سادہ لوح صارف کو 20 ہزار روپے سے محروم کر دیا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نجی بنک منیجر نے چیک پر جعلی انگوٹھے لگا کر سادہ لوح صارف کو بیس ہزار روپے سے محروم کر دیا، شکایت کرنے پر عملے نے دھکے دے کر بنک سے باہر نکال دیا،

    تفصیلات کے مطابق محلہ شمس کالونی اوچ شریف کے غریب محنت کش عبدالمجید ولد غازی خان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ میں ریڑھی وغیرہ لگا کر اپنا اور اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا ہوں، میرا اکاؤنٹ نمبری 0010119583540011 ABPAالائیڈ بنک اوچ گیلانی برانچ میں موجود ہے،

    عبدالمجید نے کہا کہ ان پڑھ ہونے کی وجہ سے سائل کا فوٹو اکاؤنٹ تھا اور بنک منیجر کے روبرو چیک پر انگوٹھا ثبت کرتا تھا، جس پر منیجر چیک تحریر کرتے، انہوں نے کہا کہ یکم نومبر 2023ء کو سائل نے جمع پونجی کر کے اپنے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے جمع کروائے تھے، اور اپنے علاج معالجہ کے لیے مختلف اوقات میں صرف 80 ہزار روپے کیش کروائے لیکن جب بنک سے پتہ کیا تو معلوم ہوا کہ میرے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے نکلوائے جا چکے ہیں، میرے ساتھ بنک والوں نے دھوکا کیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو میں پانچ ہزار روپے کا چیک کیش کرانے کے لیے بنک گیا تو مجھے کہا گیا کہ اکاؤنٹ خالی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے شور و واویلہ پر بنک منیجر نے مجھے چیک بک لے کر آنے کا کہا، اور اسی وقت چیک بک کی دو خالی رسیدوں پر سرخ پنسل سے 15 دسمبر 2023 کو 15 ہزار اور 6 فروری 2024 کو پانچ ہزار روپے لکھ کر مجھے دھکے دے کر بنک سے نکال دیا، عبدالمجید نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • جامشورو: حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کےجوڑے کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    جامشورو: حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کےجوڑے کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری)حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کےجوڑے کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    تفصیل کے مطابق ٹنڈو آدم سے تعلق رکھنے والی لڑکی صغریٰ اور مٹیاری کے خالد حسین مری نے حیدرآباد کی عدالت میں شادی کرنے کے بعدشادی شدہ جوڑے نے سندھ پریس کلب کوٹری ایٹ جامشورو پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوبیاہتا لڑکی صغریٰ نے کہا کہ میں نے خالد حسین مری سے حیدرآباد کی عدالت میں نکاح کیا ہے جس کی اجازت اسلام اور پاکستان کا قانون دیتا ہے

    لڑکی نے کہاکہ میں اپنی رضا اورخوشی سے پسند کی شادی کی ہے مگر میرے بھائی آصف کھوکھر، امتیاز کھوکھر، چچا حاجی صاحب علی گل کھوکھر اور مرتضیٰ کھوکھر اور سوتیلےبھائی علی حسن اور رمضان کھوکھر جان کے دشمن بن بیٹھے ہیں ہماری جان کو خطرہ ہے

    لڑکی نے آئی جی سندھ اور اعلیٰ افسران سےاپیل کرتے ہوئے کہاکہ کہ مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ تاکہ ہم اپنی زندگی بلاخوف وخطر سکون سے بسر کر سکیں.

  • اوچ شریف :قادیانیوں کے حق میں فیصلہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،یاسین سومرو

    اوچ شریف :قادیانیوں کے حق میں فیصلہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،یاسین سومرو

    اوچ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف اہل سنت والجماعت کے سربراہ الحاج علام یاسین سومرو سمیت دیگر علامہ مفتی سراج احمد سعیدی،علامہ مفتی عبدالستار سعیدی،علامہ محمداحمد سعیدی، علامہ سید شاہد فاروق شاہ ، علامہ عبدالغفور چشتی ، علامہ صاحبزادہ محمداحمد رضا، علامہ مفتی وقاص سعیدی، محمد اظہر عطاری، چوہدری محمد فیاض سعیدی ودیگر نےکہاہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے قادیانیوں کے حق میں فیصلہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ہم اس کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے اورختم نبوت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکیا،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے لئے تمام مسلمان قربانی دینے کے لئے تیار ہیں سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن ختم نبوت کے بارے کوئی فیصلہ برداشت نہیں کریں گے ختم نبوت ہمارے دین کا حصہ ہے قادیانیوں کو کسی صورت مسلمان تسلیم نہیں کرتے کیونکہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے۔

    دائرہ اسلام سے خارج لوگ کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینا چاہئے بصورت دیگر ملک میں حالات خراب ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی.

  • لنڈی کوتل:پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    لنڈی کوتل:پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

    تفصیل کے مطابق لنڈی کوتل میں چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق گزشتہ روز لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاع ملتی ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

    سلیم عباس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشت گرد فرار ہو گئے، اس واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

    پولیس اہلکاروں سمیت تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پولیس ناکہ لنڈی کوتل بازار سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پاک افغان شاہراہ پر قائم کیا گیا تھا۔

  • قصور:باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن،دومرتبہ قتل کی کوشش،فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا سفاک گرفتار

    قصور:باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن،دومرتبہ قتل کی کوشش،فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا سفاک گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن،دومرتبہ قتل کی کوشش،فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا سفاک گرفتار،پوری فیملی کو قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز باغی ٹی وی پر خبر شائع ہوئی جس پر ڈی پی او قصور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سفاک شخص کی فوری گرفتاری کے احکامات دئے جس پر تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقے گاؤں برج میں فائرنگ سے گاؤں کے رہائشی کو زخمی کرنیوالے وحشی ملزم کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت مبین عرف مبینی سکنہ الہ آباد تحصیل چونیاں کے نام سے ہوئی ہے

    ملزم نے پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں اور دو مرتبہ نوجوان کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم مبین اپنے تایا زاد پر فائرنگ کر رہا تھا،ملزم کا تایا زاد بھائی گاؤں برج کا رہائشی ہے جس کا نام سیف اللہ ہے جو کہ اس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہے اور زیر علاج ہے
    یہ بھی پڑھیں
    قصور:ملزم کی نوجوان پر سیدھی فائرنگ,دو مرتبہ قتل کی کوشش،پوری فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل

    سفاک ملزم نے سیف اللہ کی ٹانگوں میں 8 گولیاں ماریں جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا ،22 جولائی کو ہونے والے اس وقوعہ پر فوری مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا مرکزی ملزم ملزم مبین مفرور تھا،گرفتار ملزم کا اپنے تایا زاد سیف اللہ وغیرہ کیساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا

    پولیس نے سیف اللہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا،اب تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے

  • گوجرانوالہ: لڑکی  مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد چھت سے نیچے پھینک  دی گئی

    گوجرانوالہ: لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد چھت سے نیچے پھینک دی گئی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) م لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد گیسٹ ہاؤس کی چھت سے نیچے پھینک دیا گیا۔لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتارکر لیاہے

    پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کی گوجرانوالہ کے لڑکے سے دوستی تھی، لڑکے نے لڑکی کو گیسٹ ہاؤس میں ملنے کےلیے بلایا تھا جہاں ملزم اوراس کے دو ساتھیوں نے لڑکی کو نشہ آورمشروب پلاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا مزید کہنا ہے کہ لڑکیہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالات تشویش ناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ تفتیش کےدوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد تیسری منزل سے گرایا گیا جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ہے

    لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ’دھمکی دی تو ملزمان نے چھت سے نیچے گرا دیا۔

  • گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن  دوسرے روز بھی جاری رہا

    گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس اور سندھ رینجرز کا ڈاکوؤں اوراغواء کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی تیزی اور کامیابی سے جاری رہا،

    پولیس ترجان کے مطابق پولیس کو اپنے خفیہ ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ آج کے آپریشن میں شر گینگ کے 02 ڈکیت زخمی ہوئے ہیں

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ خود آپریشن میں فورس کی کمانڈ کر رہے ہیں،ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی قیادت میں رینجرز کے میجر اسد صاحب و دیگر افسران و جوان بھی پولیس کے ساتھ ہیں

    آپریشن کے سلسلے میں ڈی ایس پی رونتی حافظ عبدالقادر چاچڑ ،ایس ایچ او خانپور مہر محمد مٹھل کھکھرانی، ایس ایچ او میر پور ماتھیلو محمد قابل بھیو،ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھو بھی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں و جدید اسلحہ سمیت کچہ میں موجود ہیں۔

    پولیس کی بھاری نفری اور جدید اسلحہ کے ساتھ رونتی کچہ کے علاقے میں ڈاکو رحب شر اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

    مذکورہ علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ آپریشن جاری ہے

  • قوم کو خودار بنائیں بھکاری نہیں

    قوم کو خودار بنائیں بھکاری نہیں

    قوم کو خودار بنائیں بھکاری نہیں
    ازقلم غنی محمود قصوری
    ہمارے ہاں ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ ہمارے حکمران عوام کو نا تو شعور دیتے ہیں نا ہی سہولیات بس جسطرح خود ان کو مانگنے کی عادت ہے بالکل اسی طرح عوام کو بنانے پر تلے ہوئے ہیں،دوسرا بڑا ہمارے ہاں یہ المیہ ہے کہ غریب کیلئے چند سہولیات جو دکھلاوے کے طور پر دی جاتی ہے وہ بھی سیاسی سطح پر ملتی ہیں جو حکومت میں ہوتا ہے اس کے حمایتی اس سے مستفید ہوتے ہیں باقی بیچارے منہ دیکھتے رہتے ہیں اور اپنی پارٹی کی گورنمنٹ بننے کی دعا اور تگ و دو کرتے ہیں تاکہ ان کو بھی کچھ نا کچھ مل سکے.

    ہمارے ملک میں مس مینجمنٹ بہت ہے یعنی ہم انتظامی امور درست طریقے سے نہیں کر پاتے یاں پھر ایسا کہہ لیں ہم درست کرنا ہی نہیں چاہتے تاکہ جو ہمارے لیڈران کے دکھلاوے کے احسانات تلے دبے ہوئے ہیں وہ دبے ہی رہیں اور ہماری جماعتوں اور لیڈران کے نعرے لگتے ہی رہیں،ماہ جون میں وفاقی بجٹ میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لئے 27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں کی تعداد 93 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ کر دی گئی ہے یعنی کہ ملک کی تقریباً کل آبادی 25 کروڑ میں سے 1 کروڑ لوگ 10500 روپیہ سہ ماہی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لے رہے ہیں بلحساب 116 روپیہ یومیہ فی صارف وصولی کر رہا ہے وہ الگ بات ہے کہ ان میں سے حقداروں کو بہت کم اور پہلے سے مضبوط لوگوں کو زیادہ طور پر پیسے ملتے ہیں جس کا تذکرہ اوپر ہوچکاہے

    یہاں میں ایک باتقابل ذکر ہے شاید بہت سے قارئین کوناگوارلگے مگر بطور عام پاکستانی شہری سوال ہے کہ جب ہمارے ہاں عشر و زکوٰۃ کا محکمہ موجود ہے اس ادارے کا ڈائریکٹر جنرل اور وزیر و مشیر و سارا عملہ موجود ہے تو پھر ہمیں بےنظیر انکم سپورٹ کے نام پر غریبوں کو پیسے دینے کی نوبت کیوں آئی؟کیا محکمہ عشر و زکوٰۃ غریبوں کی فلاح و بہبود اور ان کی ضروریاتِ زندگی کو دیکھ کر ان کی مدد کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا؟کیا اس ادارے کے ملازمین کروڑوں روپیہ ماہانہ تنخواہیں نہیں لیتے؟کیا محکمہ عشر و زکوٰۃ اور بیت المال میں کرپٹ لوگ ہیں جو حقداروں تک ان کا نہیں پہنچنے دیتے؟
    بالفرض وہ محکمہ اگر درست کام نہیں کر رہا اور غرباء تک ان کا حق نہیں پہنچا رہا تو اس محکمے کو درست کرنے کی بجائے ایک اور محکمہ کیوں لایا گیا؟

    اب ایک طرف بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا محکمہ اور عملہ ہے تو دوسری طرف عشر و زکوٰۃ کا محمکہ و عملہ ہے، دونوں کی تنخواہیں سرکاری کھاتے سے جاتی ہیں جبکہ کام دونوں کا ایک ہی غرباء کی مدد کرنا.

    اسی طرح ہمارے صحت کارڈ پر علاج کی سہولت کا طریقہ کار ہے صحت کارڈ کے حامل افراد اپنی پسند کے ہسپتال سے جو کہ منظور ہوں گورنمنٹ سے، علاج کروانے کے اہل ہیں یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہر تحصیل میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہر میونسپل کمیٹی میں رورل ہیلتھ سنٹر اور ہر یونین کونسل میں بی ایچ یو یعنی بیسک ہیلتھ یونٹ موجود ہے تو پھر ہزاروں گورنمنٹ اداروں کے ہوتے ہوئے آپ اپنی ریاست کے شہریوں کو اتنا بھی اعتماد میں نا لے سکے کہ وہ اپنے سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروائیں یا کہ سرکاری ہسپتال اس قابل ہی نہیں کہ وہ لوگوں کا علاج کر سکیں؟

    کیا حکومت جو پیسہ عوام کے علاج کے نام پرعام پرائیویٹ ہسپتالوں کو دے رہی ہے ، کیا وہ پیسہ سرکاری ہسپتالوں پر لگا کر وہاں ہر قسم کی سہولیات مہیا نہیں کی جا سکتیں کہ ریاست پاکستان کا ہر شہری علاج معالجہ اس ہسپتال سے کروائے کہ جہاں کے ڈاکٹرز اور عملہ گورنمنٹ سے لاکھوں روپیہ تنخواہیں لے رہا ہے ،ایک طرف گورنمنٹ ان ڈاکٹروں و سٹاف کی تنخواہیں بھی ادا کرے اور دوسری طرف صحت کارڈ پر منتخب شدہ شہریوں کے علاج کی ادائیگی بھی پرائیویٹ ہسپتالوں کو کرے

    عام پاکستانی کو اس سے کوئی سرو کار نہیں کہ کونسی پارٹی نے کونسا منصوبہ شروع کیا ہے عام شہری کو عزت کے ساتھ حکومت وقت سے ریلیف چاہئے اس کے برعکس سیاسی مداری اپنے ووٹ پکے کرنے کے ڈھونگ رچاتے ہیں وگرنہ پاکستان میں ہر محکمہ موجود ہے جس کا وزیر بھی ہے مشیر بھی اور ڈائریکٹر جنرل کیساتھ ہر ضلع و تحصیل کی سطح پر بھی عملہ جن کی تنخواہیں ہم عوام کی جیبوں سے ٹیکس نکلوا کر دی جاتی ہیں

    کیا عجیب صورتحال بنا کر رکھ دی ہے کہ اشرافیہ کو ڈبل ڈبل سہولیات بھی دی گئی ہیں اور بطور سربراہ ڈبل محکمے بھی انجائے کررہے ہیں،

    کاش کہ ہماری گورنمنٹ سمجھے کہ لوگوں کو 116 روپیہ یومیہ دینے کی بجائے بلا سود قرض دیئے جائیں اور ان کو ہنر مند بنایا جائے تاکہ قوم اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکے اور مفت میں مال لے کر کھانے کی بجائے کمانے کا شعور آئے مگر افسوس ایسا نا تو سوچا جاتا ہے نا ہی سوچنے کے قابل چھوڑا گیا ہے.کیونکہ بھکاری حکمرانوں کو خودار قوم کسی صورت قبول نہیں ہے.

  • ننکانہ: اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3 پولیس کنسٹیبل گرفتار

    ننکانہ: اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3 پولیس کنسٹیبل گرفتار

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 3 پولیس کنسٹیبل گرفتار،کنسٹیبل دوران جوڈیشل ڈیوٹی زیر حراست خطرناک قیدیوں کو موبائل فون پر رابطے کرواتے تھے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سعد عزیز کا سخت ایکشن اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر تین پولیس کانسٹیبل گرفتار پولیس کنسٹیبلان محمد آصف، وقاص اور اللہ وسایا کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ میں مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے

    کنسٹیبل دوران جوڈیشل ڈیوٹی زیر حراست خطرناک قیدیوں کو موبائل فون پر رابطے کی سہولت پہنچانے کے جرم میں آلہ کار بنے ،کنسٹیبلان کے خلاف پولیس آرڈر 2002 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا

    گرفتار کنسٹیبلان کے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری عمل میں لائی گئی جس میں یہ گنہگار قرار پائے گئے

    ڈی پی او صاعد عزیز نے کہاکہ محکمہ کا وقار مجروح کرنے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ، کچہریوں اور زیر حراست قیدیوں کی سیکیورٹی انتہائی حساس اور اہم ذمہ داری ہے ،طمع نفسانی کی خاطر محکمہ کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس آفیشلز ناقابل معافی ہیں

  • ننکانہ :فوڈ اتھارٹی کاموڑ کھنڈا میں بیورجز گودام پر چھاپہ،جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑی گئیں

    ننکانہ :فوڈ اتھارٹی کاموڑ کھنڈا میں بیورجز گودام پر چھاپہ،جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑی گئیں

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)فوڈ اتھارٹی کاموڑ کھنڈا میں بیورجز گودام پر چھاپہ،جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑی گئیں

    جعلی کولڈڈرنکس کی فروخت کا منصوبہ ناکام ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مین بازار موڑ کھنڈا میں بیورجز گودام پر چھاپہ2499لٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس ضبط، گودام بند،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی. ڈی جی فوڈ اتھارٹی

    ٹیسٹ میں برکس کی مقدار مقرر کردہ حد سے کم اور معیار کے منافی پائی گئی ،انتہائی لازم خرید ریکارڈ عدم موجود، گودام میں ٹوٹے گندے فرش پر بوتلیں رکھی پائی گئیں ، گودام میں صفائی کے ناقص انتظامات، مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی ،مضر صحت کولڈ ڈرنکس ننکانہ شہر میں چھوٹی دکانوں اور ہوٹلز پر فروخت کی جانی تھی

    ملاوٹی کولڈ ڈرنکس کا بے دریغ استعمال شوگر، گردوں اور معدہ کے انفیکشن میں مبتلا کرتا ہےجعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے باز رہیں، مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہےشہری اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں،

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء استعمال کریں اپنے ارد گرد موجود جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی اطلاع 1223 پر دیں