Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تنگوانی:دوران ڈیلیوری نوجوان خاتون جاں بحق،ایمبولینس نہ ملی،ورثاء میت پھٹا رکشہ پر گھر لے گئے

    تنگوانی:دوران ڈیلیوری نوجوان خاتون جاں بحق،ایمبولینس نہ ملی،ورثاء میت پھٹا رکشہ پر گھر لے گئے

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )دوران ڈلیوری نوجوان خاتون جاں بحق،ایمبولینس نہ ملی،ورثاء میت پھٹا رکشہ پر گھر لے گئے، تنگوانی میں ایک ہفتے میں زچگی کے دوران جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد 7 ہوگئی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں محمد اسماعیل قمبرانی میں ڈیلیوری کے دوران ایک غریب نوجون لڑکی جوکہ محراب قمبرانی کی بھتیجی تھی زچگی کے دوران فوت ہو گئی ، جس کی لاش کو پھٹے رکشہ پر گھر لایا گیا ب،بے حس انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی ایمبولنس دی گئی

    نوجون لڑکی کی فوتگی کی وجہ سے گاؤں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے ،

    باغی ٹی وی کے سروے کے مطابق رواں ہفتے میں زچگی کے دوران جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد 7 ہوگئی،اس جاں بحق ہونے والی خاتون سے قبل گاؤں کریم بخش بھلکانی میں زینب نام کی عورت زچکی کے دوران فوت ہوئی، تیسری واقعہ گاؤں کامران خان باجکانی میں ق نامی عورت فوت ہوئی چوتھا واقعہ گاؤں زائد حسین باجکانی میں جعفر باجکانی کا زوجہ دوران ڈیلیوری فوت ہو گئی، گاؤں محمد امین باجگانی میں( ذ )نامی عورت بھی دوران زچگی جاں بحق ہوئی تھی

    ضلع کشمور میں کئی سرکاری ہسپتال اور نیم ہسپتال موجود ہیں جس میں اربوں روپے کا بجٹ عوام کے علاج کے نام پرخرچ کیا جاتا ہے اور کروڑوں روپے کی ہر ماہ عملے کو تنخواہیں دی جاتی ہیں اس کے باوجود کسی بھی سرکاری اور نیم سرکاری ہسپتالوں میں ڈلیوری اور آپریشن کی سہولت موجود نہیں ہے

    کندھ کوٹ میں پرائیویٹ ہسپتال موجود ہیں لیکن وہاں کا خرچہ لاکھوں میں ہوتا ہے،غریب دیہاتی بھاری رقم نہ ہونے کے باعث دیہاتی عورتوں کو ڈلیوری کے لیے دائیوں کے پاس لے جاتے ہیں اور دوائی اور آپریشن کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے بیشترعورتیں دوران زچگی تڑپ تڑپ کر مر جاتی ہیں.

  • قصور: تھانہ الہ آباد کی حدود میں کماد کی فصل سے نومولود بچی برآمد

    قصور: تھانہ الہ آباد کی حدود میں کماد کی فصل سے نومولود بچی برآمد

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)تھانہ الہ آباد کی حدود میں کماد کی فصل سے نومولود بچی برآمد

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ایس ایچ او تھانہ الہ آباد عابد محمود چھینہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معصوم انسانی جان کو محفوظ ہاتھوں میں دے دیا اور ایک انسان کی قیمتی جان بچائی ،

    گذشہ روزتھانہ الہ آباد کے نواحی علاقہ کوٹ دارا میں کماد کی فصل سے زندہ نومولود بچی برآمد ہوئی تو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ الہ آباد عابد محمود چھینہ نے بچی کو برآمد کرکے تحویل میں لیا جس کی حالت تشویشناک تھی،پولیس نے بچی کو فرسٹ ایڈ دلوانے اور ضروری کارروائی کرنے کے بعد بچی کو المیرا فاؤنڈیشن لاہور روانہ کر دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان نے ایک نومولود بچی کو ایک فاؤنڈیشن کے حوالے کیا تھا

    اہلیانِ علاقہ کا مطالبہ ہے کہ پولیس اس بات کی تفتیش کرے کہ بچی کس کی تھی قوی امکان یہ ہے کہ کسی نے اپنے گناہ کو چھپانے کی خاطر بچی کو پھینکا ہے

    اہلیانِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چونیاں بھر میں جتنے بھی لوگ زنا کے کیس میں سزا پا چکے یا جن پر زنا کے کیس چل رہے ہیں ان کو فوری گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے اور معلوم کیا جائے ایسے کافرانہ کام کون سرانجام دے رہا ہے،

    لوگوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ زنا کے مقدمات میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کئے بنا تفتیش ادھوری ہے وگرنہ ایسے واقعات ہوتے رہیں گے.

  • پاکستانی قوم اور بہلول

    پاکستانی قوم اور بہلول

    پاکستانی قوم اور بہلول
    تحریر:ملک ظفراقبال
    پاکستان ایک عظیم مملکت ہے اور اس مملکت میں کسی چیز کی کمی نہیں ۔نہریں دریا سمندر سب کچھ موجود ہے ۔لیکن آدھے سے زیادہ ملک پانی کی کمی کی وجہ سے بنجر زمین پر مشتمل ہے ۔ہمارے ہاں ریگستان بھی موجود ہیں اور برفانی علاقے بھی ۔اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے علم ہنر ادارے یونیورسٹیاں کالج اور عوام میں بہت زیادہ نالج بھی ۔ہم ایک زرعی ملک کے باشندے ہیں اور ہمارا نہری نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں ایک ہے مگر ہم زرعی اجناس دوسرے ملکوں سے منگواتے ہیں جن کے پاس ہم سے کم وسائل ہیں ۔

    ہمارے ملک میں گیس اور آئل کے بیشمار ذخائر ہیں مگر ہم دوسروں ملکوں سے اپنی کمی کو پورا کرنے کے لیے منگواتے ہیں اور وہ بھی عوام کا پیسہ ،اس وقت ملک کی صورتحال اس قدر متاثر کن ہے کہ عوام بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے اس قدر پریشان ہیں کہ آئے دن خودکشیاں عوام کا مقدر بن چکی ہیں ۔سبز نمبر پلیٹ ہویا واپڈا وردی والے ہو یا سرکاری ادارے سب عوام پر بوجھ بن چکے ہیں،عوام جائے تو کہاں جائے ملک پاکستان میں عوام اپنے اپنے مقدر کو کوستی دکھائی دیتی ہے ۔

    اس وقت عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہر طرف مہنگائی کا شور بجلی کے بلوں کا شور اور دوسری طرف حکومت وقت ایسے منصوبے لارہی ہے جس کا عوام الناس کو کوئی فائدہ نہیں ہے،جیسے بچوں کو دودھ دینے کے منصوبے ،آئیں سیاست دانوں کی پاکستان میں صورتحال کو ہارون الرشید کے ہدایت نامہ سے موازنہ کرتے ہیں
    ہارون الرشید نے بہلول کو ہدایت کی کہ بازار جائیں اور قصابوں کے ترازو اور جن پتھروں سے وہ گوشت تولتے ہیں وہ چیک کریں اور جن کے تول والا پتھر کم نکلے انھیں گرفتار کرکے دربار میں حاضر کریں

    بہلول بازار جاتے ہیں پہلے قصاب کا تول والا پتھر چیک کرتے ہیں تو وہ کم نکلتا ہے، قصاب سے پوچھتے ہیں کہ حالات کیسے چل رہے ہیں..؟
    قصاب کہتا ہے کہ بہت برے دن ہیں دل کرتا ہے کہ یہ گوشت کاٹنے والی چھری بدن میں گھسا دوں اور ابدی ننید سوجاوں، بہلول آگے دوسرے قصاب کے تول والے پتھر کو چیک کرتے ہیں وہ بھی کم نکلتا ہے، قصاب سے پوچھتے ہیں کہ کیا حالات ہیں گھر کے وہ کہتا ہے کہ کاش اللہ نے پیدا ہی نہ کیا ہوتا بہت ذلالت کی زندگی گزار رہا ہوں بہلول آے بڑھے اورتیسرے قصاب کے پاس پہنچے تول والا پتھر چیک کیا تو بالکل درست پایا قصاب سے پوچھا کہ زندگی کیسے گزر رہی ہے.. ؟توقصاب نے کہا کہ اللہ تعالٰی کا لاکھ لاکھ شکر ہے بہت خوش ہوں اللہ تعالٰی نے بڑا کرم کیا ہے اولاد نیک ہے، زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے

    بہلول واپس آتے ہیں سلطان ہارون الرشید پوچھتے ہیں کہ کیا پراگرس ہے.. ؟بہلول کہتے ہیں کہ کئی قصابوں کے تول والے پتھر کم نکلے ہیں.
    سلطان نے غصے سے کہا کہ پھر انہیں گرفتار کرکے لائے کیوں نہیں، بہلول نے کہا اللہ تعالٰی انہیں خود سزا دے رہا تھا، ان پر دنیا تنگ کردی تھی تو یہاں لانے کی کیا ضرورت تھی

    آج ہمارے بھی کچھ یہی حالات ہیں ،ہم نے بھی دنیا کو اپنایا ہے اسی کی فکر ہے، حرام حلال اور آخرت کی فکر ہی نہیں ہے،اس بارے تھوڑا سوچئے گا ضرور کہ ہم کہاں کھڑے ہیں .

  • گوجرانوالہ:علاج کے پیسے سےبجلی کا بل  جمع کرانے پردلبرداشتہ معمر خاتون نے خودکشی کر لی

    گوجرانوالہ:علاج کے پیسے سےبجلی کا بل جمع کرانے پردلبرداشتہ معمر خاتون نے خودکشی کر لی

    گوجرانوالہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) علاج کے پیسے سےبجلی کا بل س جمع کرانے پردلبرداشتہ معمر خاتون نے مکی روڈ پر نالے میں چھلانگ لگا کرخودکشی کر لی

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں خاتون کو نالے میں چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔آخری اطلاع آنے تک خاتون کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ رضیہ بی بی نے بجلی کابل جمع کروانے کے بعد خودکشی کی۔

    ریسکیو کے مطابق خاتون کی شناخت 65 سالہ رضیہ زوجہ سعید کے نام سے ہوئی ہے ،خاتون کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری گذشتہ روز جارہ رہا لیکن خاتون کی لاش نہیں مل سکی

    خود کشی کرنے والی خاتون کی بیٹی نے کہا کہ والدہ بیماربھی تھی گھرسے دوائی لینے نکلی تھی،بل کابھی مسئلہ بھی جووالدہ نے ہاتھ سے جمع کروایا۔
    خاتون کے شوہر نے بتایا کہ آپریشن ہوناتھاجسکے 60ہزارمانگے گئے تھے۔

    ریسکیو ٹیموں کا خاتون کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

    جبکہ پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں.

  • ڈیرہ غازیخان :دراہمہ پولیس کی کارروائی مبینہ پکڑی گئی 46کلوگرام چرس ایف آئی آر میں 20کلو بن گئی

    ڈیرہ غازیخان :دراہمہ پولیس کی کارروائی مبینہ پکڑی گئی 46کلوگرام چرس ایف آئی آر میں 20کلو بن گئی

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)دراہمہ پولیس کی کارروائی مبینہ پکڑی گئی 46کلوگرام چرس ایف آئی آر میں 20کلو بن گئی،مبینہ ڈیل کے نتیجہ میں ملزمان کی ساتھی منشیات سمگلردو خواتین جن کے ساتھ دو بچے بھی تھے انہیں چھوڑدیا گیا

    تفصیلات کے مطابق آج ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ میں دن 11:30بجے ایک پریس کانفرنس کیلئے صحافیوں کو بلایا گیا،اس دوران پولیس کے بہت سے معاملات کھل کر سامنے آگئے تو متعلقہ ایس ایچ او نے مقامی صحافیوں کے سوالات سے بچنے کیلئے پریس کانفرنس اپنے تھانہ میں کرنے کی بجائے تھانہ صدرڈیرہ غازیخان میں منتقل کردی اور اپنی کی گئی کارروائی بیان کی ،پریس کانفرنس میں صحافیوں کے چبھتے سوالات کے جوابات نہ دئے گئے اور اس دوران اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے ہارپہن کر فوٹوشوٹ کرالئے اور افیسران بالا کو اپنی اعلی کارکردگی دکھا دی .

    ایف آئی آرنمبر548/24تھانہ دراہمہ کے مطابق تھانہ دراہمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ غازیگھاٹ پر دوران چیکنگ ایک ٹویوٹا کاربرنگ گولڈن LEB/1283 اسلام آباد کوروک کر تلاشی لی تو میں سے 20 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم اسامہ خان ولد احمد یار خان قوم یوسف زئی سکنہ سمہ سٹہ کالونی بہاولپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    معتبرذرائع کے مطابق کارسے پکڑی گئی منشیات ایک گٹھڑی میں بند تھی جس کاوزن تقریبا46کلوگرام تھا،جسے تھانہ کے ایس ایچ اور تفتیشی نے درج کی گئی ایف آئی آر میں 20کلوگرام بنا دیا اور باقی مبینہ طور پر26کلوگرام چرس غائب کردی گئی اور اس کے علاوہ پکڑے گئے منشیات سمگلرز کے ساتھ شریک جرم دوخواتین جن کے دو بچے بھی تھے لیکن یہاں بھی متعلقہ ایس ایچ اور تفتیشی نے گیم کرتے ہوئے مبینہ بھاری ڈیل کے نتیجہ میں ان خواتین کو بھی جانے دیا اور ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کی گئی ۔
    عوامی وسماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کامطالبہ کیاگیاہے۔

  • گھوٹکی : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور کے مطابق شر گینگ کے درجن سے زائد ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ اور راکٹ لانچر سے تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں واقع حفاظتی بند پر پولیس کی چوکی نمبر 46 پر حملہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر موقع پہر شہید ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

  • ضلع کرم میں موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری

    ضلع کرم میں موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ :سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ اور فرقہ وارانہ پوسٹ،ضلع کرم میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ پوسٹ، فسادات بھڑکنے پر موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری،آئندہ چند گھنٹوں میں سروس معطل ہونے کا امکان

    کرم میں سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے اور نہایت غیر سنجیدہ پوسٹ اپلوڈ کرنے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے لیٹر جاری کردیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے ضلع کرم کے مختلف قبائل کے درمیان جنگ جاری ہے جس میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جارہا ہے۔

    عوامی حلقے صوبائی حکومت اور قبائلی مشران سے مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کہ اس خانہ جنگی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
    جس ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے موبائل سروس بند کرنے کیلئے کمشنر کوہاٹ کو لیٹر لکھ دیا ہے.

    ضلعی ڈپٹی کمشنر کے لیٹر لکھنے کے بعد جلد ہی موبائل فون سروس بند کردی جائے گی.

  • لنڈی کوتل:شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی یاد میں تعزیتی تقریب

    لنڈی کوتل:شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی یاد میں تعزیتی تقریب

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )شہید صحافی خلیل جبران آفریدی کی یاد میں تعزیتی تقریب

    لنڈی کوتل پریس کلب (رجسٹرڈ )کے زیر اہتمام مقتول سینئر صحافی خلیل جبران شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر شاہ رحمن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خلیل جبران شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خلیل جبران علاقائی سطح پر امن اور ترقی کیلئے آواز اٹھاتے رہے لہذا ان کے آواز کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاموش کر دیا گیا

    تعزیتی ریفرنس میں تمام مکتبہ فکر کے افراد شریک ہوئے سابقہ MPA شفیق شیر ،چیئرمین شاہ خالد شینواری ،ANP کے شاہ حسین شینواری ،سابقہ MPA اقلیتی ولسن وزیر ،PTM کے آفتاب شینواری ،قومی وطن پارٹی کے ڈاکٹر اعظم ،نوجوانان قبائل کے اسرار فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شہید خلیل جبران کے بیٹے جبران آفریدی ،JUI کے مولانا علی احمد اور مولانا تقی احمد سمیت لنڈی کوتل پریس کلب کے جملہ صحافیوں نے شرکت کی

    مقررین نے خلیل جبران کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور اس کے صحافتی خدمات کو سراہا میڈیا کے ذریعے ان کے عوامی خدمات کو اجاگر کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ خلیل جبران شہید کے قاتلوں کو آج تک انتظامیہ گرفتار کرنے میں ناکام رہی جوکہ افسوس کا مقام ہے اور نہ ہی ان کے بچوں کیلئے شہید پیکج کا اعلان کیا گیا ہے،ان کے بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

    مقررین نے کہا ہمارا بنیادی حق امن خوشحالی اور ترقی ہے اور ہم پرامن احتجاج کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیئے ۔

    آخر میں مولانا علی احمد نے مرحوم خلیل جبران شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اس کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

  • سیالکوٹ:علاقہ تھانہ سمبڑیال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،1 مجرم اشتہاری ہلاک

    سیالکوٹ:علاقہ تھانہ سمبڑیال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،1 مجرم اشتہاری ہلاک

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)علاقہ تھانہ سمبڑیال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،1 مجرم اشتہاری ہلاک

    ترجمان پولیس کے مطابق علاقہ تھانہ سمبڑیال کے گاؤں ملکھانوالہ میں ناظم شہزاد ولد اکبر علی جو کہ مقدمہ نمبر 715/23بجرم 302/148/149/109ت پ اور مقدمہ نمبر 1223/24بجرم 302/324/148/149ت پ تھانہ سمبڑیال کامدعی ہے ۔

    امروز بوقت 9 بجیدن مدعی مقدمات اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ مجرمان اشتہاری رزاق عرف کالو ولد محمد یعقوب ،نوید عرف نیدو ولد محمد لطیف اور طاہر ظہیر معہ 2 کس نامعلوم ڈیرے پر آئے اور آتے ہی جان سے مار دینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جوکہ مدعی مقدمہ چھت پر لیٹ کر محفوظ رہا۔

    مجرمان اشتہاری ایک دوسرے کی اوڑھ لیتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے پیچھے ہٹنے لگے اسی دوران نوید عرف نیدو کی فائرنگ سے رزاق عرف کالو ولد محمد یعقوب مضروب ہوکر زمین پر گر پڑا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بقایا مجرمان فائرنگ کرتے ہوئے فصلوں سے ہوتے ہوئے بجانب پٹری نہر فرار ہو گئے۔

    مدعی مقدمہ پر قبل ازیں متعدد بار جان سے مارنے کی نیت سے مجرمان اشتہاری حملہ آور ہو چکے ہیں جوکہ مدعی کو مقدمہ کی پیروی کرنے کی وجہ سے جان سے مارنا چاہتے ہیں

    اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ سمبڑیال پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج رجسٹر کیا۔ اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کا دورہ، آٹے کے ڈسٹری بیوٹرز سے قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ:صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین کا دورہ، آٹے کے ڈسٹری بیوٹرز سے قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

    سیالکوٹباغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر نےغلہ منڈی میں واقع فلور مل کے گودام کامعائنہ کیا اور آٹے کے ڈسٹری بیوٹرز سے قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔

    بعد ازاں انہوں نے ڈی سی آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، ایم پی اے عارف اقبال ہرناہ ، اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال ، ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز رندھاوا، ڈی ایف سی نصر اللہ خان ندیم بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں 20 کلو گرام آٹے کی قیمت 1640 روپے اور دس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 820 روپے مقرر کی ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اضلاع کی انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مقابلے میں وافر مقدار میں آٹے کی سپلائی موجود ہے۔ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے ہدایت کی کہ ڈسٹری بیوٹرز اور کریانہ مرچنٹ نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کریں ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے ۔

    صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا حکومت پنجاب کہ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پُرعزم ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات سے پولٹری کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشنز توسیع کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی