Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ: بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے )بارشوں کے دوران آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا۔

    ترجمان ریسکیو سیالکوٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ضلعی حکومت کے ساتھ مل کر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

    اس واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر نے کی جن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر انجینئر نوید اقبال، DDMCکیوان حسن، صدر روز وئیلفئیر ہیومن رائٹس /کلین گرین چیمئین اشفاق نذر، ڈی سی پی اے نثارو سٹاف کے علاوہ کشیر تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔ واک کا مقصد آسمانی بجلی سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہی دینا تھا۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ بارشوں کے دوران بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، آسمانی بجلی چمک رہی ہو تو گھر کے اند رہیں، باہر کسی درخت یا بجلی کے کھمبے کے نزدیک نہ جائیں نہ پناہ لیں، احتیاط برتیں اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کو بچائیں۔

    انہوں نے متعلقہ اداروں خصوصی طور پر ریسکیو1122کو بھی ہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے تا کہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے بتایاکہ ریسکیو 1122ہمہ وقت کسی بھی ایمرجنسی سے نمبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے۔ واک کے آخر میں لوگوں میں آسمانی بجلی سے بچاؤ سے متعلقہ انتباہی پرچہ جات بھی تقسیم کیے گئے۔ مزیدبراں تمام تحصیلوں میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچایا جا سکے۔

  • سیالکوٹ: ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ: ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)پولیس تھانہ حاجی پورہ کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 20 وارداتیں ٹریس، نقدی، موٹر سائیکلیں،موبائل فونز اور اسلحہ ناجائز برآمد،

    ترجمان پولیس کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او حاجی پورہ انسپکٹر نعمان احمد بٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے برہان عرف فرحان 5 رکنی گینگ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    جن میں برہان عرف فرحان ولد محمد اسلم ساکن کالا کھنبرانوالہ،ارسلان عرف شانی ولد خلیل بٹ ساکن کالا کھنبرانوالہ،عبدالرحمان ولد شاہد حسین ساکن کالا کھنبرانوالہ،عثمان عرف مونا ولد صغیر احمد سکنہ ماچھی کھوکھراور رضوان علی عرف کنگ ولد رمضان سکنہ ماچھی کھوکھر شامل ہیں

    ملزمان کے قبضے سے نقدی 10 لاکھ روپے،05عدد موٹر سائیکلیں، 10قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 5عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

  • لورالائی: ملتان سے کوئٹہ جانے والی مسافربس الٹ گئی،9افراد جاں بحق

    لورالائی: ملتان سے کوئٹہ جانے والی مسافربس الٹ گئی،9افراد جاں بحق

    لورالائی(باغی ٹی وی)ملتان سے کوئٹہ جانے والی مسافربس الٹ گئی،9افراد جاں بحق ہوگئے ،یہ حادثہ لورالائی کے علاقے ڈی جی خان روڈ پر مدینہ ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ڈائیوو بس الٹ گئی۔

    خوفناک حادثے کے نتیجے میں 9 افردا جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6شدید زخمی ہو گئے۔

    جاں بحق اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ ڈائیوو بس ملتان سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

  • تنگوانی:نامعلوم چوروں نے 11ہزار کے وی کی لائن سے تاریں کاٹ کر چوری کرلیں

    تنگوانی:نامعلوم چوروں نے 11ہزار کے وی کی لائن سے تاریں کاٹ کر چوری کرلیں

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)نامعلوم چوروں نے 11ہزار کے وی کی لائن سے تاریں کاٹ کر چوری کرلیں

    تفصیل کے مطابق تنگوانی شہر سے گاؤں ڈیراسرکی ،گاؤں قادر بخش کھوکھر،گاؤں جیئل نوناری کی طرف جانے والی11 ہزار بجلی لائن کے کھمبوں کی تاروں کو نامعلوم چور کاٹ کر لے گئے ہیں .جبکہ سیپکو عملہ کو معلوم نہیں ہے ،گاؤں والے پریشان ،بجلی کے بغیر گرمی میں عوام بے حال ہوچکی ہے ،

    واپڈا کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ

  • تنگوانی کے قریب انڑ نہر  میں 20 فٹ چوڑا شگاف محکمہ انہارکا عملہ غائب

    تنگوانی کے قریب انڑ نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف محکمہ انہارکا عملہ غائب

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ گار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب انڑ نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف محکمہ انہارکا عملہ غائب

    خبر کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں رسول بخش بھلکانی کے نزدیک انڑ نہر کو 20 فٹ کا شگاف پڑ گیا ہے ،شگاف کی وجہ سے دھان کی فصل تباہ ہوئی ہے اور گاؤں رسول بخش بھلکانی زیر اب آگیا ہے

    محکمہ انہارکا عملہ ابھی تک غائب ہے اور انتظامیہ بھی لا علم ہے گاؤں والوں کے مطابق شگاف کو ابھی تک بند نہیں کیا جاسکا اورنہ ہی نہر کو بند کیاگیا ہے،مزید کئی دیہات زیرآب آنے کا خدشہ ہے.

  • سیالکوٹ:تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ,ایک ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار شدید زخمی

    سیالکوٹ:تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ,ایک ڈاکو ہلاک ،پولیس اہلکار شدید زخمی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر سیالکوٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ، شہریوں سے واردات کرنے والے مسلح ڈاکؤوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ سے پولیس ملازم شدید ذخمی اور جوابی کارروائی سے ایک ڈاکوہلاک.

    اطلاعات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ سب انسپکٹر اصغر خان معہ نفری تھانہ سٹی ڈسکہ ریڈ کرنے جا رہے تھے اور ڈسکہ روڈ نزد پکی کوٹلی ایک پیٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے لیے رکے تو اسی دوران روڈ کی دوسری سائیڈ سے دو شہریوں (سنی ولد محمد شفیق اور محمد اویس ولد محمد شفیق نے سامنے پولیس کی گاڑی کو دیکھا) اور بھاگتے ہوئے پاس آئے اور بتلایا کہ روڈ کی دوسری سائیڈ پر 2 ڈاکؤوں نے ہم سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔

    جس پر پولیس پارٹی نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے شہریوں کے ہمراہ لوٹنے والے ڈاکؤوں کا پیچھا کیا تو ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے جانب فلٹر پلانٹ والہ گلہ، پکی کوٹلی فرار ہونا شروع کر دیا، نامعلوم ڈاکؤ کی فائرنگ سے دو فائر کانسٹیبل سلیمان علی کو بائیں بازو اور کندھے پر لگے، جبکہ ایک ڈکیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا۔

    زخمی کانسٹیبل سلیمان علی کو برائے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

  • قصور:کیمیکل سے تیار  شدہ مضر صحت دودھ ، دہی سرعام فروخت جاری

    قصور:کیمیکل سے تیار شدہ مضر صحت دودھ ، دہی سرعام فروخت جاری

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)ضلع بھر میں کیمیکل سے تیار ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ ، دہی سرعام فروخت ہونے لگا، جان لیوا کیمیکل سمیت دیگر مضر صحت اشیاء سے تیار کردہ مصنوعی دودھ ، دہی کے استعمال سے شہری بالخصوص معصوم بچے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے،فوڈ اتھارٹی شہروں تک چند ایک کاروائیاں کرکے فوٹ شوٹ تک محدود،قصبات و گاؤں دیہات مافیاء کے شکنجے میں آگئے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر او خاص کر سٹی قصور اور اس کے ملحقہ بڑے قصبات جن میں کھارا،نول،قادی ونڈ،بھلو، و دیگر قصبات شامل ہیں،میں کیمیکل دودھ کی فروخت جاری ہے، ملاوٹ مافیا نے مبینہ طور پر جان لیوا کیمیکل جن میں بال صفا پاؤڈر، یوریا کھاد وغیرہ زہریلے کیمیکل سے تیار کردہ مصنوعی دودھ کی سرعام فروخت شروع کر رکھی ہے

    مصنوعی دودھ بنانے کے لئے خشک دودھ، سنگھاڑے کا پاؤڈر اور دیگر مضر صحت کیمیکل بھی استعمال کئے جاتے ہیں اور تھوڑی سی مقدار میں خالص دودھ ڈال کر زیادہ مقدار میں دودھ تیار کر کے شہریوں و سادہ لوح دیہاتیوں میں فروخت کر کے سرعام انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور دودھ استعمال کرنے والے معصوم کم سن بچوں کی صحت پر بھی مضر صحت دودھ کے استعمال سے تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں

    شیر خوار بچوں کی صحت پر زہر یلے دودھ کے تباہ کن اثرات مرتب ہونے سے بچوں کے والدین نے شدید تحفظات اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ فود اتھارٹی قصور محض شہروں تک محدود ہے اور ایک آدھ کارروائی کرکے فوٹ شوٹ سے لوگوں کو بے وقوف بیایا جا رہا ہے کبھی بھی فوڈ اتھارٹی نے کسی گاؤں دیہات کی دکانوں کو چیک نہیں کیا اور وہاں کے سادہ لوح معصوم دیہاتیوں کو ظالموں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے،

  • تورخم بارڈر پر بڑی کارروائی،غیر ملکی سیگریٹ ،انڈین میڈیسن پکڑی گئیں

    تورخم بارڈر پر بڑی کارروائی،غیر ملکی سیگریٹ ،انڈین میڈیسن پکڑی گئیں

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )تورخم بارڈر پر بڑی کارروائی،غیر ملکی سیگریٹ ،انڈین میڈیسن پکڑی گئیں،ضلعی انتظامیہ خیبر کی طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کیخلاف کارروائی لاکھوں روپے کے غیر ملکی سیگریٹ، پان اور ممنوعہ انڈین ادویات برآمد ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان

    صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طورخم بارڈر پر اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے باچہ مینہ میں گودام سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی سیگریٹ ممنوعہ انڈین ادویات اور پان سمیت دیگر اشیاء برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل عدنان ممتاز کی سربراہی میں تحصیلدار طورخم داؤد آفریدی، تحصیلدار لنڈیکوتل تیمور آفریدی اور ایف سی (نارتھ) پر مشتمل خصوصی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر رات گئے باچہ مینہ طورخم بارڈر پر واقع گودام میں کارروائی کی۔

    کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر گودام میں اسٹور کئے گئے غیر ملکی 12000 سے زائد سیگریٹ پیکٹس، ممنوعہ ادویات، پان اور دیگر اشیاء کے 272 پیکٹس برآمد کرلئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ممنوعہ ادویات، پان اور سیگریٹ طورخم بارڈر سے پشاور اور دیگر اضلاع منتقل کرنی تھی جس کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر رات گئے کارروائی عمل میں لائی گئی۔12000 سے زائد سیگریٹ اور 272 دیگر اشیاء کے پیکٹس کو سرکاری تحویل میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

    صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے مشترکہ چیک پوسٹ اور طورخم بارڈر پر چینی، یوریا اور دیگر غیر ممنوعہ اشیاء کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

  • ننکانہ :اتائی ڈاکٹروں کیخلاف بلاتفریق اپریشن جاری ہے،ڈاکٹر رانا قربان

    ننکانہ :اتائی ڈاکٹروں کیخلاف بلاتفریق اپریشن جاری ہے،ڈاکٹر رانا قربان

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اتائی ڈاکٹروں کیخلاف بلاتفریق اپریشن جاری ہے،متعدد ڈاکٹرز منتھلی وصول کر کے اتائیوں کونا صرف اپنے نام کا بورڈ اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں ڈاکٹرز وارننگ کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں چیف منسٹر پنجاب و سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی ہدایات پر اینٹی کوئیکری آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اوچھے ہتھکنڈے اورمنفی پراپیگنڈا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر قربان علی رانا

    تفصیلات کے مطابق ننکا نہ صاحب میں اتائیت کے خاتمے کیلئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی ہدایت پر اور چیف منسٹر پنجاب کے ویژن کے عین مطابق بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہروں قصبوں اور دیہات میں اتائیت کے خاتمے کیلئے آپریشن کر رہی ہیں

    جبکہ کئی جگہ پر کچھ ڈاکٹرز جو کہ منتھلی وصول کر کے اتائیوں کونا صرف اپنے نام کا بورڈ دے رہے بلکہ انکو شلٹر فراہم کر رہے جن کی سرپرستی میں اتائی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ابتدائی طور پر ایسے تمام ڈاکٹرز کو وارننگ دی گئی ہے جو کہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں جبکہ آئندہ کسی بھی اتائی کو تحفظ فراہم کرنے و اتاائیت کو فروغ دینے پر ان ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

  • لنڈی کوتل : صوبائی وزیر عدنان قادری کی قیادت میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    لنڈی کوتل : صوبائی وزیر عدنان قادری کی قیادت میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) صوبائی وزیر عدنان قادری کی قیادت میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف صاحبزادہ محمد عدنان قادری کی قیادت میں لنڈیکوتل میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال سے نجات، عمران خان کی رہائی اور کمر توڑ مہنگائی سے نجات کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرے میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی. مظاہرین نے خان کی رہائی کے لیے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔