Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :میگا لیگ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کامیچ ڈائمنڈ اکیڈمی نے جیت لیا

    سیالکوٹ :میگا لیگ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کامیچ ڈائمنڈ اکیڈمی نے جیت لیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) میگا لیگ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 جس کا میچ ڈائمنڈ کرکٹ اکیڈمی اسلام آباد بمقابلہ عامر وسیم کرکٹ اکیڈمی کے درمیان میچ فراز کرکٹ گراؤنڈ سیالکوٹ میں کھیلا گیا

    بارش کی وجہ سے میچ 25 اوور فی اننگز تھا جس میں ڈائمنڈ نے ٹاس جیت کر پہلے عامر وسیم کرکٹ اکیڈمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی عامر وسیم اکیڈمی نے 125 رنز کا ٹارگٹ دیا ڈائمنڈ اکیڈمی نے آخری اوور میں ٹارگٹ پورا کر لیا

    ڈائمنڈ کے بلال نے ناقابل شکست 37 رنز بنائے اور ایک وکٹ لی اور مین آف دی میچ قرار SKT SPORTS کی طرف سے بیٹنگ گلوز دیے گئ انٹرنیشنل اسکورر فرخ الیاس راجہ نے انعام دیا

  • ڈسکہ :حدود تھانہ موترہ،تالاب میں بھینسیں نہلاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق

    ڈسکہ :حدود تھانہ موترہ،تالاب میں بھینسیں نہلاتے ہوئے دو بھائی ڈوب کر جاں بحق

    ڈسکہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک عمران سے) سرکل ڈسکہ کے علاقہ تھانہ موترہ کے محلہ اسلام آباد بڈیانہ روڈ پر واقع تالاب میں ڈوبنے کے باعث دو بھائی جاں بحق ہوگے

    ڈسکہ روڈ موترہ قصبہ میں محلہ اسلام آباد بڈیانہ روڈ پر 15 سالہ زین ولد محمد اقبال اور 12 سالہ رضوان ولد محمد اقبال دونوں بھائی تالاب میں بھینسیں نہلاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر دونوں بھائیوں کی ڈیڈ باڈیز کو تالاب سے باہر نکال لیا۔ اطلاع ملنے پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہر آنکھ پرنم اور اشکبار ہوگئی.

  • ننکانہ:ضلعی انتظامیہ میٹنگز میں مصروف،شہر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا

    ننکانہ:ضلعی انتظامیہ میٹنگز میں مصروف،شہر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی انتظامیہ میٹنگز میں مصروف،شہر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا،ڈرائیور بطور سپروائزر تعینات،کئی روز سے شہری گندے پانی کی اذیت کاشکار،پورا شہربدبو کی لپیٹ میں آگیا

    ننکانہ صاحب کو پوری دنیا میں احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اس شہر اور یہاں کے باسیوں بدقسمتی کی انتہا کی انتہا ہوچکی ہے یہاں پر تعینات افسران اور سیاستدان صرف میٹنگزاور فوٹوسیشن تک محدود ہوچکے ہیں ،

    وزیراعلی پنجاب کاستھرا پنجاب ویژن آفیسران نے فائلوں میں گم کردیا ہے،آفیسران کی بے حسی کے باعث شہر بدبو اور تعفن کی لپٹ میں آ چکا ہے

    اس وقت ننکانہ صاحب کے بیشترعلاقے جن میں آفیسر کالونی , بھٹہ آبادی,کینڈا کالونی,مانوالہ موڑ,کیارہ صاحب ,آبادی کواٹرز, محلہ مال جی,ڈاکٹروں والا بازار, ہاؤسنگ کالونی روڈ, میونسپل کمیٹی والی گلی سمیت شہر کے دیگر علاقے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے میں,

    میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج کی ابتر صورت حال کی سب سے بڑی وجہ غیر ذمہ داروں کی بطور سپروائزر ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی طرف سے تعیناتی ہے اور ستم ظریفی کی انتہا کے ایک ڈرائیور کو سپر وائزر تعینات کیا گیا ہے ,سیوریج کی ابتر صورت حال کی وجہ سے تو بہت سی جگہوں سے مین لائن کے پھٹ جانے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے،

    شہریوں نےڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • گوجرانوالہ: بزنس فیسلٹیشن سنٹر  نے سرمایہ کاری کے کلچر کو بدل دیا، نوید حیدر شیرازی

    گوجرانوالہ: بزنس فیسلٹیشن سنٹر نے سرمایہ کاری کے کلچر کو بدل دیا، نوید حیدر شیرازی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ بزنس فیسلٹیشن سنٹر نے گوجرانوالہ میں سرمایہ کاری کے کلچر کو بدل دیا، ابتک 138 این او سی جاری کئے جاچکے ہیں

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر کا دورہِ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیااور بزنس فیسلٹیشن سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ مینجر بزنس فیسلٹیشن سنٹرسیدہ قراۃالعین نے سنٹر کی کارکردگی پر پیش رفت بارے بریفینگ دی۔

    انہوں نے بتایا کہ ابتک بزنس فیسلٹیشن سنٹر میں 3300 افراد نے وزٹ کیا اورمختلف ادارں سے متعلق 138 این او سی جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید این او سی پراسس کے آخری مراحل میں ہے،

    کمشنرنوید حیدر شیرازی نے کہا کہ بزنس فیسلٹیشن سنٹر کا قیام بزنس کمیونٹی کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے انقلابی اقدام ہے، بزنس فیسلٹیشن سنٹر میں 24 محکمے ایک ہی چھت تلے بیٹھے ہیں،

  • سیالکوٹ: چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    سیالکوٹ: چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ضلع کونسل سیالکوٹ کا چونڈہ، عدالت گڑھا اور اگوکی روڈ پر ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، ہیئوی مشینری کے ذریعے 105 تجاوزات کو مسمار کردیا گیا جبکہ 64 غیر قانونی اور نقشہ کے بغیر تعمیرو بلڈنگز کو سر بمہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر ضلع کونسل فدا میر اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن رانا ثقلین محمود کی زیر نگرانی بلڈنگ/ انفورسمنٹ انسپکٹرز اور ریگولیشن کے عملہ نے تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ 6 تجاوزات کو گرا دیا، 2 شاہراہ عام کو قبضہ مافیا سے واگذار کروا کر کھول دیا، 25 دکانوں کے بڑھے ہوئے تھڑوں اور چھپڑوں کو گرایا گیاجبکہ 20 عمارتیں جو بغیر نقشہ کی منظوری کی تعمیر کی گئیں تھی سیل کردیا۔

    اسی طرح عدالت گڑھا، اگوکی روڈ اور جلیاالی میں آپریشن کے دوران 85 تجاوزات کومسمار کردیا اور 44 غیرقانونی تعمیرات کو سیل کردیا۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 9 کلومیٹر روڈ سے تجاوزات کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا۔

    تعمیراتی سامان روڈ پر لوڈ اور ان لوڈ کرنے والے ریت، بجری اور سریا فروشوں کو 60 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور آئندہ روڈ استعمال کرنے سے باز رہنے کی وارننگ جاری کی۔

    سی او ضلع کونسل فدا میر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کونسل میں غیر قانونی تعمیر اور تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دکاندار اپنی حدود میں رہیں بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • لنڈی کوتل میں عوامی نیشنل پارٹی کا 38 یوم تاسیس منایا گیا

    لنڈی کوتل میں عوامی نیشنل پارٹی کا 38 یوم تاسیس منایا گیا

    ضلع خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ) آج 26جولائی، عوامی نیشنل پارٹی کا 38واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے۔

    خدائی خدمتگار ضلع خیبر سالار حاجی فضل الرحمن آفریدی ،سابق تحصیل لنڈی کوتل چیئرمین شپ کے امیدوار حاجی یاد اللہ شینواری ،عوامی نیشنل پارٹی تحصیل لنڈی کوتل کے جنرل سیکرٹری عبدالجبار آفریدی سینیر نائب صدر شفیع اللہ شینواری ،سینیئر رہنما حاجی احمد خان شینواری، حاجی نسیم شینواری ، ندیم خان شینواری، خادم آفریدی، سبحان شینواری اور پارٹی کے دیگر کارکنان نے پارٹی کے دفتر میں آج عوامی نیشنل پارٹی کا 38واں یوم تاسیس کے موقع پر کیٹ کاٹا ۔

    اس موقع پر پارٹی کے مشران اور دیگر کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور پارٹی کی بنیاد رکھنے پر باچا خان کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

  • خیبر:تاجروں نے آٹا پر ودہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا

    خیبر:تاجروں نے آٹا پر ودہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا

    ضلع خیبر (باغی ٹی وی رپورٹ ) آل خیبر پختونخوا آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا آٹے پر ودہولڈنگ ٹیکس اور سلز ٹیکس کے خلاف احتجاج جاری،آئی ایم ایف کی ایماء پر تاجروں پر ٹیکسسز لگانا بند کیا جائے

    پشاور کے ایک نجی ویڈنگ ہال میں آل کے پی کے آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گرینڈ احتجاجی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں آل خیبرپختونخوا بشمول قبائلی اضلاع سے آٹا ڈیلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آٹے پر ودہولڈنگ ٹیکس اور سلز ٹیکس کو مسترد کیا،آٹا ڈیلرز نے آئی ایم ایف کی ایماء پر تاجروں کا گلہ گھونٹنا مسترد کردیا۔

    احتجاجی تقریب میں ضلع خیبر سے آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالمنان اور حاجی سید علی کی سربراہی میں آٹا ڈیلرز نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر حاجی شیراز ،حاجی اختر علی،مشال،خانوادہ،مسعود اور اشفاق بھی موجود تھے۔

    آل خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کے آٹے ڈیلرز نے حکومت کے جانب سے آٹے پر ظالمانہ ودہولڈنگ ٹیکس اور سلز ٹیکس کو مسترد کردیا اور کہاکہ یہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے کیونکہ ان ٹیکسسز کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا جسکا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا۔

    انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے شرائط پر آٹا ملز پر ودہولڈنگ ٹیکس لگایا تھا جن کے ساتھ حکومت نے مذاکرات کرکے معاملات طے کرلئے ہیں تاہم وفاقی حکومت نے ائی ایم ایف کے شرائط پر آٹا ڈیلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس اور سلز ٹیکس لاگوں کردیا ہے جس سے آٹا ڈیلر مجبورا آٹا مہنگا فروخت کریگا اور اثر غریب عوام پر پڑے گا لہذا ان ظالمانہ ٹیکسسز کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیکر غریب عوام پر رحم کیا جائے بصورت دیگر آٹا ڈیلرز سخت احتجاج پر مجبور ہونگے اور ایسے اقدامات سے تاجر برادری ملک میں تجارت ختم کرنے پر مجبور ہونگے۔

  • ڈہرکی :2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    ڈہرکی :2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں 2 بچوں کی ماں، 22 سالہ خاتون کومبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا

    تفصیل کے مطابق گھوٹکی کے علاقہ نرلی گاؤں محمد بخش شر کی رہائشی خاتون مائی ساجدہ شر کو مبینہ زہر دیکر قتل کردیا گیا ہے

    ریتی پولیس کو اطلاع ملنے پر لاش سول ہسپتال ڈہرکی منتقل کیا گیا

    ورثا کا کہنا ہے کہ انصاف شر مائی ساجدہ سے دوستی کرنا چاہتا تھا اس نے عدلی شر سے مل کر زہردیا ہے

    دوسری طرف ڈہرکی کے تھانہ ریتی پولیس نے جاں بحق ہونے والی ساجدہ مائی کے شوہر یقوب شر اور والد نواز شر کو حراست میں لے لیاہے
    اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

  • کندھ کوٹ: تنگوانی سے سکھر جانے والے وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    کندھ کوٹ: تنگوانی سے سکھر جانے والے وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) تنگوانی سے سکھر جانے والے وین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    تفصیل کے مطابق انڑ نہر کے قریب ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر تنگوانی سے سکھر جانے والے وین کو روک کر مسافروں سے لوٹ مار کی ۔ ڈاکو مسافروں سے موبائل فون نقد یاور دیگر سامان لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے

    واقعہ کے خلاف متاثرین کا احتجاج،ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے اور ڈکیتی کیا سامان ،نقدی اور موبائل فون واپس کرانے کا مطالبہ

    دوسری طرف اطلاع ملنے پر پولیس کی علاقے میں کچے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی ۔

  • قصور:کوٹ رادھاکشن میں گرفتار 2 ملزمان مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    قصور:کوٹ رادھاکشن میں گرفتار 2 ملزمان مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)کوٹ رادھاکشن میں گرفتار 2 ملزمان مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    پولیس ترجمان کے مطابق قصور پولیس کے زیر حراست دو ڈاکو اسد اور مظہر سکنائے بھچوکی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور چار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے

    ہلاک ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل کوٹ رادھاکشن کے علاقہ میں دوران واردات معصوم شہری کو ناحق قتل کیا تھا ،تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس زیر حراست ڈاکوؤں کو مقدمہ 1022/24 بجرم 302/392 میں بعد از برآمدگی واپس آ رہی تھی کہ گھنیکے کے قریب چار ملزمان اپنے ساتھیوں کو پولیس حراست سے چھڑوانے کی نیت سے حملہ آور ہو گئے

    حملہ آور ملزمان پولیس وین پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں نے بمشکل جانیں بچائیں، حملہ آور ملزمان زیر حراست ڈاکوؤں کو چھین کر فصلوں میں چھپ گئے اور مسلسل فائرنگ کرتے رہے پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی

    ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکی تو زیر حراست دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے تھے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے

    تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت پر کوٹ رادھاکشن کے علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین.