Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن  نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو دھرلیا

    سیالکوٹ:ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو دھرلیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو دھرلیا

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کی گئی ،جس میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

    ملزم فلائٹ نمبر FZ 338 کے ذریعے پولینڈ جا رہا تھا،ملزم کی شناخت رضوان علی کے نام سے ہوئی،ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ،ملزم کے پاسپورٹ پر لگا پولینڈ کا اسٹیکر جعلی تھا

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے بھائی علی ذیشان نے ڈی ایچ ایل کے ذریعے جعلی ویزہ اسٹیکر بھیجا ،ملزم کے بھائی نے جعلی اسٹیکر مائیکل زوادزکی نامی پولش ایجنٹ سے حاصل کیا

    ملزم کے بھائی نے ایجنٹ کو پولینڈ میں ملازمت کی غرض سے 33 لاکھ روپے ادا کیے ، ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے

  • کوٹ ادو کی سلطان کالونی میں گوجرانوالہ کا صحافی قتل

    کوٹ ادو کی سلطان کالونی میں گوجرانوالہ کا صحافی قتل

    باغی ٹی وی :کوٹ ادو کی سلطان کالونی میں گوجرانوالہ کا صحافی قتل

    گوجرانوالہ کا صحافی کوٹ ادو کے تھانہ سنانواں کی حدود سلطان کالونی میں قتل ہوگیا۔صحافی رانا نقیب احمد کو پراپرٹی کے لین دین پر قتل کرکے لاش سلطان کالونی کے نزدیک اڈہ پٹھان ہوٹل کے ساتھ پھینک دی گئی۔

    تھانہ سنانواں پولیس نے صحافی کے قتل کا مقدمہ 4 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔پولیس نے صحافی کے پریس کارڈ، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ذریعے شناخت کرکے گوجرانوالہ میں ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تھانہ سنانواں کی حدود میں اڈہ پٹھان ہوٹل کے قریب ایک لاش ملی تھی جس کی جیب سے ایک نجی ٹی وی چینل کا رانا نقیب احمد نام کا پریس کارڈ ملا تھا۔

  • وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر ڈیرہ ڈویژن میں مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے،کمشنر

    وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر ڈیرہ ڈویژن میں مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے،کمشنر

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔صوبہ بھر کے مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے۔رجسٹرڈ افراد حکومت پنجاب کے ہمت کارڈ،کسان کارڈ،لیپ ٹاپ،سکالرشپ پروگرام ،ٹریکٹر سکیم،مویشی کارڈ،اپنی چھت اپنا گھر سے مستفید ہوسکیں گے۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیرصدارت پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری بارے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی سمیت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی رجسٹری پروگرام کیلئے ایگزٹ ڈیٹا کا حصول ترجیح ہے،مستحقین ڈویژن بھر میں قائم مراکز اور آن لائن بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،ڈی جی خان ڈویژن کو مختلف بیجزمیں تقسیم کرکے سٹاف کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے،کمشنر ڈی جی خان نے کہا ڈویژن کےڈپٹی کمشنرز پی ایس ای آر اور ستھرا پنجاب پروگرام کے عمل کی باقاعدہ نگرانی کریں،رجسٹرڈ افراد کا ڈیٹا روزانہ براہ راست شیئر بھی کیاجائے،

    معتبر اور قابل اعتماد ڈیٹا کیلئے متعین سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،شفاف انداز میں حقیقی ڈیٹا کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان:بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر

    ڈیرہ غازیخان:بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوچکا ہے ،سیمنٹ،بجری،ریت،اینٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب آدمی کے لئے چھت بنانا مزید مشکل ہو گیا جبکہ بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے سینکڑوں مزدور بھی بیروزگار ہو گئے۔

    حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں،تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ،خواب ہو کر رہ گیا ہے۔

    مہنگائی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی ورکر فاورق بلوچ،رانا انتظار،محبوب کھوسہ،اسد کھوسہ،مومن لغاری،سمیع اللہ لغاری،اعظم خان،اور رفیق خان نے کہا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1700روپے،سریا 270روپے فی کلو،اینٹ فی ہزار 17000روپے،بجری 130فی فٹ ریت کا ٹرالا 25 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے۔حکومت وقت کو چاہیے کہ مصنوعی مہنگائی ختم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ مزدوروں کی چولہے بھی جلتے رہیں اوروہ فاقہ کشی سے بچ سکیں.

  • ڈیرہ غازیخان: آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب

    ڈیرہ غازیخان: آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب ،کسی سیکرٹری یا اہلکار کی عزت نفس مجروح نہیں کی جائےگی، سوشل اکنامک سروے پر سیکرٹریز آج سے کام شروع کریں گے، ہٹرتال ختم ،آج سے تمام دفاتر معمول کے مطابق امور سرانجام دیں گے،محرم الحرام کا معاوضہ دیا جائے گاتمام غیر متعلقہ ڈیوٹیاں ختم ،عیدالضحی کا اعزازیہ بھی ادا کیا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری احتجاجی مظاہرہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا مذاکرات میں اسسٹنٹ کمشنر سید غلام علی مصطفی ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک ذوالقر نین ،ڈویژنل صدرعلی رضا مہناس شامل تھے،

    صدر پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی ،کوئی بھی آفس سیکرٹریز سے بات نہیں کرے گا بلکہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کرے گاصدر سردار عبدالعزیز چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں سیکرٹریز بڑی محنت سے کام کیا آفیسران کا رویہ قابل مذمت تھا

    اس موقع پر ،شاہد مجید لودھی ،عارف نذیر ،الطاف احمد بھٹہ ،ایاز احمد،سلیمان فرید،قیصر حمید،مظفر قربان ،ملک فلک شیر ،فیصل اکبر،ممتاز قریشی ،عبدالرحما ن گجر ،چوہدری ارشاد ،ملک فکر اللہ ،نصراللہ بھٹہ ،امداد حُسین نے خطاب کیا.

  • چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

    چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی)چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدرشیرازی نے پنجاب کے دیگر کمشنرز کے ہمراہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی

    حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدرشیرازی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نوید حیدرشیرازی نے کہا کہ یونین کونسلز سے ٹیکس کلیکشن کو بہتر کیا جائے۔

    جس یونین کونسل سے ٹیکس اکٹھا ہوگا اسی یونین کونسل پر خرچ کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے تمام مواضعات میں چوکیدار تعینات کیا جائے گا۔ یونین کونسل لیول پر گھروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ تمام ویلجز کو صاف ستھرا بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز۔ایڈیشنل کمشنر محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر تنویر یاسین ، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر ذیشان، چیف افیسر ضلع کونسل محمد خرم اور سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

  • گوجرانوالہ:سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے جائزہ اجلاس

    گوجرانوالہ:سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے جائزہ اجلاس

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کا جائزہ اجلاس ،کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت کمشنر دفترمیں اجلاس کے دوران سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ،ڈوثرن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنر محمد شفیق، سی او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ،اسسٹنٹ کمشنرز، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ ،سی او ضلع کونسل محمد خرم اور دیگر ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے اجلاس میں شرکت کی۔

    سی ای او جی بلیو ایم سی گوجرانوالہ شاہد عباس جوتہ نے سالڈ ویسٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جبکہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اوردیگر سی ای وز نے متعلقہ اضلاع کے آپریشنل ماڈل پر بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ پورے ڈوثرن میں کوڑا کرکٹ اب نہ صرف ڈمپ نہیں کیا جائیگا بلکہ کوڑے کو بھی محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔

    اجلاس میں آؤٹ سورسنگ کے ماڈل کے مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں یہ ماڈل متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی مشاورت کے بعد منظور کئے جائیں گے۔ جس سے صفائی کا نطام آؤٹ سورس ہونے کے بعدٹھیکیداروں کی ادائیگیاں، مانیٹرنگ اورپرفارمنس اویلوایشن جدید ٹیکنالوجی کے تحت ہوگی۔

    کمشنر نوید حیدرشیرازی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا دائرہ کار دیہی تحصیلوں میں پھیلایا جارہا ہے اور ستھرا پنجاب یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم کڑی ہے۔

    انہوں نے کمپنیوں کے سی ای اوز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی ڈید لائن کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کے یکساں نطام کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہے۔

  • اوچ شریف:سوئے ہوئے میونسپل کمیٹی کے ارکان جاگ اٹھے،تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

    اوچ شریف:سوئے ہوئے میونسپل کمیٹی کے ارکان جاگ اٹھے،تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

    اوچ شریفباغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے، تجاوزات مافیا کی ریڑھیاں قبضے میں کر لی گئیں، درجنوں ریڑھیوں کے ٹائروں پر ”فنر آری” چل گئی،

    تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے زیرنگرانی میونسپلٹی عملے محمد سجاد جھلن، خواجہ وکل، احمد نے الشمس چوک، مین بازار، خیر پور ڈاہا روڈ اور عباسیہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکان داروں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور برلب سڑک پر موجود سامان بھی تحویل میں لے لیا،

    آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی اور خریداری کے لیے بازار آنے والی خواتین و دیگر راہگیروں کے پیدل چلنے میں رکاوٹ اور پریشانی کا سبب بننے والے درجنوں ریڑھیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، اس موقع پر میونسپل کمیٹی کی طرف سے بار بار وارننگ دینے اور تجاوزات ختم نہ کرنے والے عادی ” مجرموں ” ریڑھی بانوں کی ریڑھیوں کے ٹائرز ٹیوب "فنر آری” سے کاٹ کر ناکارہ بنا دیے گئے،

    اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے کلرک محمد سجاد جھلن نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے حوالے سے ریڑھی بانوں اور دکان داروں کو ریلیف فراہم کرنے اور ہر بار وارننگ دینے کے ساتھ ساتھ متعدد بار تجاوزات ختم کرنے اور سامان دکانوں کے اندر رکھنے کا کہا گیا ہے لیکن ریڑھی بان اور دکان دار حضرات قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،

    انہوں نے کہا کہ تاریخی شہر اوچ شریف سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کی آمدورفت کو یقینی بنانے اور شہر کی اصل خوبصورتی کو ہر صورت بحال کریں گے۔

    دریں اثناء ریڑھی بانوں نے اپنے موقف میں بتایا کہ ہم غریب لوگ روزانہ کرائے پر ریڑھیاں لے کر شدید گرمی میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، پہلے بھی کئی بار جرمانے ادا کر چکے ہیں اور اپنے کنڈے بھی ضبط کرا چکے ہیں۔ دھوپ میں پڑے پڑے سارا سامان خراب ہو جاتا ہے، ٹائروں کو ناکارہ کر دینے سے ہم ریڑھی مالکان کو معاوضہ کہاں سے اور کیسے ادا کریں گے؟

  • ریجنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال کا سنٹرل اسٹیشن1122 اوکاڑہ کا دورہ

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال کا سنٹرل اسٹیشن1122 اوکاڑہ کا دورہ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ساہیوال ریجن ڈاکٹر ارشاد الحق نے پرفارمینس آڈٹ کے حوالے سے سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ کا دورہ کیا

    سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی سروس کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا

    ریسکیو اہلکاران سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 کی استعداد کار کو جانچنا، دستیاب وسائل کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا اور ریسکیو اہلکاران کی پرفارمینس آڈٹ کرنا ہے

    اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122 کے تمام اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس اور ریسکیو آپریشنز کے متعلق سوالات بھی پوچھے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے ضلع بھر میں حادثات اور کمیونٹی آگاہی پروگرام اور ممکنہ سیلابی صورتحال کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی

    اس موقع پر ریسکیو کیڈر کورس اور کیڈرے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے ریسکیو رضاکاروں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے، دروے کے اختتام پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق نے ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

    شہری ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے ریسکیو رضاکاروں کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے علاقوں میں آگاہی مہم چلائیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیو کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔

  • میہڑ: پاؤں پھسلنے سے 9 سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق

    میہڑ: پاؤں پھسلنے سے 9 سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) پاؤں پھسلنے سے 9 سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق

    میہڑ کے نواحی گاؤں قاضی عارف میں سید نہر میں پیر پھسلنے کےباعث 9 سالہ معصوم بچہ علی رضا چانڈیو گر گیا

    بچے علی رضا کو ورثاء نے بے ہوشی کی حالت میں نہر سے نکال کر فوری طور پر علاج کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے بچے علی رضا کے فوت ہونے کی تصدیق کےبعد بچے کی نعش کو ورثا کو حوالے کردیا گیا.